Baaghi TV

Tag: model

  • میری شادی اس سال دسمبر میں تھی لیکن اب نہیں‌ہو رہی عمر شہزاد

    میری شادی اس سال دسمبر میں تھی لیکن اب نہیں‌ہو رہی عمر شہزاد

    اداکارو ماڈل عمر شہزاد جنہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں‌خوب نام بنایا ہے . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری شادی جو کہ دسمبر میں ہونے جا رہی تھی وہ اب نہیں ہو گی ،رواں‌برس میری ہونے والی شادی کی تقریبات کینسل کر دی گئی ہیں، اداکار نے شادی نہ ہونے کی وجوہات پر بہت زیادہ کھل کر بات تو نہیں کی لیکن اتنا ضرور کہا کہ جب طویل عرصے تک آپ کسی کے قریب ہوتے ہیں تو وقت کا پتہ نہیں چلتا، اب میں نے سب کچھ اللّٰہ پر چھوڑ دیا ہے۔انہوں مزید یہ بھی کہا کہ میری شادی اب کب ہو گی کس سے ہو گی میں ابھی کچھ نہیں جانتا یہ خدا کے فیصلے ہیں .

    عمر شہزاد نے یہ بھی کہا کہ” زندگی میں‌بعض اوقات ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جن پر آپ کچھ نہیں کر سکتے سوائے افسوس کرنے کے”. میں‌اینزائٹی اور ڈپریشن جیسے مسائل سے بھی گزر چکا ہوں ، میں ایک عرصہ تک ان مسائل سے لڑتا رہا . اور جب مجھے بہت زیادہ ڈپریشن ہوتا تھا تو میں‌خود کو کمرے میں‌بند کر لیتا تھا اور کسی کے ساتھ بھی نہیں ملتا تھا. اب کافی بہتر محسوس کرتا ہوں. انہوں نےکہا کہ میں‌شروع سے ہی اداکار بننا چاہتا تھا لیکن ماڈلنگ میں بھی نام بن گیا.

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

  • محبت ہر انسان کی ضرورت ہے صبا قمر

    محبت ہر انسان کی ضرورت ہے صبا قمر

    معروف اداکارہ صبا قمر جنہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی لیکن انہوں نے ہمیشہ محبت اور محبت کی ضرورت پر بات ضرور کی ہے ، انہوں نے کئی بار یہ بھی اعتراف کیا کہ ان کو کوئی شخص پھول بھیجتا ہے اور وہ اسکو پسند کرتی ہیں لیکن کبھی بھی انہوں نے اس شخص کا نام نہیں‌بتایا نہ ہی یہ بتایاکہ اس شخص سے انکو محبت کس لیول کی ہے. صبا قمر نے حال ہی میں‌ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اس میں‌انہوں نے محبت پر بات کی انہوں نے کہا کہ کسی کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شخص کو ایک خاص انسان کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے، جس کے بغیر وہ رہ نہیں سکتا۔

    ٹی وی شو میں میزبان کے سوال پر صبا قمر نے کہا کہ پھول پیار کرنے والے دیتے ہیں، مجھے پیار بھی بہت ملا ہے اور پیار کرنے والے بھی ہیں لیکن ایک انسان ہے جو ہر پیار پر بھاری ہے۔ انہوں نے کہا ہم انسانوں کو کسی خاص انسان کی ہمیشہ ضرورت ہے، کوئی انسان کسی کے بغیر رہ نہیں سکتا۔ ایک سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آج کل بہت خوش ہیں اور پرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔صبا قمر کب شادی کررہی ہیں اس حوالے سے انہوں نے اپنے کسی بھی انٹرویو میں کچھ نہیں کہا.

    اشنا شاہ طلاق یافتہ عورت کا کردار کرنے کی خواہش کیوں رکھتی ہیں؟

    کیلاش کھیر شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھ کر رو پڑے

    امیتابھ بچن نے فلم قلعی کے سیٹ پر زخمی ہونے کےوقت کو کیا یاد

  • دن میں تین بار کھانا نہیں کھاتی عائشہ عمر

    دن میں تین بار کھانا نہیں کھاتی عائشہ عمر

    فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھ سے لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ میں اپنی جلد کو تروتازہ رکھنے کےلئے کیا کرتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں‌تین وقت کا کھانا نہیں کھاتی بلکہ میں ناریل کا پانی، کھجوریں، فروٹ چاٹ اور سلاد جیسی چیزیں کھاتی ہوں. میں‌قدرتی چیزیں کھانے پر زیادہ انحصار کرتی ہوں، ناشتے میں مجھے دہی اور پھل کھانا پسند ہیں۔ باجرے کی روٹی اور وٹامن سی سپلیمنٹسب سے بھی استعمال کرتی ہوں. اہم بات یہ ہے کہ میں باہر کا کھانا نہیں‌کھاتی گھر کا پکا ہوا کھانا کھاتی ہوں اور اگر میں شوٹنگز پر ہوں تو میں گھر سے کھانا ڈبوں میں پیک کروا کر لیکر جاتی ہوں. اور وہی کھاتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں‌کسی قسم کا رسک نہیں‌لیتی اس معاملے میں . پانی کا استعمال بہت زیادہ کرتی ہوں.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ” میں مٹن بہت زیادہ نہیں کھاتی اگر گوشت کھانا ہی ہو تو اس میں ، میں ہمیشہ دیسی مرغ یا مچھلی کھاتی ہوں ”. انہوں نے یہ بھی کہا کہ چہرے کی جلد کی خاطر سفید رائس نہیں کھاتی بلکہ میں‌برائون رائس کھاتی ہوں.عائشہ عمر نے کہا کہ میں سب خواتین سے یہی کہوں گی کہ گھر کے کام کاج کریں جاب بھی کریں لیکن خود کے لئے وقت ضرور نکالیں اور اپنی بہترین ڈائیٹ کا بہت زیادہ خیال رکھیں.

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ہر انسان کی عزت کرتی ہوں اور سمجھتی ہوں کہ کسی کو کسی کی بے عزتی کرنے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن مجھے بہت افسوس ہوتا ہے کچھ لوگوں کو دیکھ کرکہ وہ کیسے دوسروں کو منہ اٹھا کر کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔ اور سوشل میڈیا پر یہ سب کچھ زیادہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنی سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی اگر کوئی مجھے کچھ کہتا ہے تو پھرمیں اس کو نہیں بخشتی۔ ایک سوال کے جواب میں نادیہ حسین نے کہا کہ ہر ماں کو اپنے بچے بہت عزیز ہوتے ہیں اور ان کی خاطر جیتی ہے۔ میں بھی اپنے بچوں سے بہت محبت کرتی ہوں اور میں ان کی بہترین پرورش کررہی ہوں۔

    لیکن” اگر کوئی میرے بچوں کو کچھ کہے ان کو برا بھلا کہے تو میں بالکل معافی نہیں دیتی” ، میں نے تو اپنے بچوں سے کہا کہ اگر کوئی کچھ کہے تو ان کو جواب دو بالکل چپ نہ بیٹھو چپ رہو گے تو مزید یہ لوگ حملہ آور ہوں گے اور آپ کو ڈرائیں گے اور آپ نے ڈرنا نہیں ہے بلکہ ڈٹ کے ان کا منہ توڑنا ہے۔

    زندگی کے پہلے آڈیشن میں فیل ہو گئی تھی اقراء عزیز

    آپریشن کے بعد بھی چند تھیٹرز میں فحاشی جاری ہے گوشی خان

    سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینما ایونٹ کا انعقاد

  • عفت عمر نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا

    عفت عمر نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا

    معروف اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اس چینل پر وہ سوشل ایشوز پر مبنی وڈیوز ڈالا کریں گی، کچھ ان کے مختلف اور سنجیدہ موضوعات پر تجزیاتی وڈیوز بھی ہوا کریں گی، عفت عمر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ آج کل ہر کسی کا اپنا ایک یوٹیوب ہے میں نے سوچا کہ اپنے یوٹیوب چینل پر انسان اپنے دل کی بات آسانی سے کہہ سکتا ہے۔ میں اپنے یوٹیوب چینل پر بامقصد اور بامعنی وڈیوز اپلوڈ کیا کروں گی تاکہ جو بھی میرے چینل پر آئے اسے کچھ نہ کچھ ایسی چیز ضرور ملے جو موجودہ حالات کے نتاظر میں بنائی گئی ہو گی۔ عفت عمر نے کہا کہ میری عادت ہے میرے دل میں جو آئے میں بول دیتی ہوں اور میرے لئے اپنے یوٹیوب چینل پر بولنا بات کرنا اور بھی آسان ہو گا۔

     

     

     

     

    یاد رہے کہ ”عفت عمر سے پہلے بھی بہت سارے فنکار ہیں جن کے اپنے یوٹیوب چینل ہیں” جن میں  منیب بٹ ، ایمن خان ، منال خان ، صاحبہ ، ریمبو ، نشو ، احسن خان ، ثناء نواز و دیگر ہر کوئی اپنے چینلز پر اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے کچھ نہ کچھ آگاہی اپنے مداحوں کو دے رہے ہوتے ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • ماڈل روبینہ خان نے میک اپ آرٹسٹ سے معافی مانگ لی

    ماڈل روبینہ خان نے میک اپ آرٹسٹ سے معافی مانگ لی

    معروف فیشن ماڈل روبینہ خان نے بالآخر اس میک اپ آرٹسٹ‌ سے معافی مانگ لی جس کو ان کے شوہر نے معمولی سی بات پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ماڈل نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں‌ایک نوٹ لکھا اور اس میں‌انہوں نے شوٹنگ کے دوران آنے والے واقعہ پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ اپنی تصویر بھی شئیر کی جس کو ان کے شوہر نے مارا پیٹا تھا. روبینہ خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اب سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے اور میں بریان اور سیلون میں کسی کے بھی جذبات مجروح ہونے پر معذرت چاہتی ہوں، جو ہوا ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا.

    روبینہ خان کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا ہے کہ ”میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے کے بعد اس میں بدلاؤ لانے اور ضروری کاموں کے کرنے کی پوری طرح سے ذمہ داری لیتی ہوں۔”روبینہ خان نے تو معافی مانگ لی ہے لیکن ان کے شوہر کی طرف سے ابھی تک معافی نہیں مانگی گئی ، روبینہ خان کے شوہر نے میک اپ آرٹسٹ کو اپنے گارڈز کے زریعے نہ صرف مارا پیٹا تھا بلکہ اسے گھسیٹتے ہوئے بھی لیکر گئے تھے. اس کے بعد فیشن انڈسٹری نے شدید احتجاج بھی کیا تھا تاہم روبینہ خان نے اب معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہیں.

    مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

  • کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    سینئر اداکار اعجاز اسلم نے اپنے کیرئیر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی . اعجاز اسلم نے ماڈلنگ میں بہت نام کمایا . بعد ازاں انہوں نے اداکاری کا رخ کیا اور یہاں بھی انہوں نے بہت نام کمایا. اعجاز اسلم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جب میں نے ماڈلنگ شروع کی تھی اس وقت حالات بہت مشکل تھے کیونکہ کسی بھی ماڈل کو نام بنانے کے لئے بہت جدوجہد کرنی پڑتی تھی. نام بنانا تو دور کی بات ہے کام حاصل کرنے کےلئے بہت محنت کرنا پڑتی تھی .کام دینے والے عجیب قسم کے مطالبات کیا کرتے تھے لیکن میں‌کسی بھی ناجائز مطالبے کو نہیں‌مانتا تھا.

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب میں نے ماڈلنگ شروع کی اس وقت مرد ماڈلز کو کاسٹنگ کاوچ کی بہت پیشکش کی جاتی تھی اور ایسا رجحان عام تھا۔ اعجاز اسلم نے کہا کہ اس وقت انہوں نے اور ان کے پرانے ساتھیوں نے کاسٹنگ کاوچ کے رجحان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ایسے نامناسب مطالبات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا، جس وجہ سے انہیں کام سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔لیکن مجھے کوئی افسوس نہیں ہے، میں‌ نے اپنی مرضی اور شرائط کے مطابق کام کیا ہے.

    میرے والد ویوین رچرڈز نے میرے لئے بینک بیلنس نہیں چھوڑا مسابا

    شاہد کپور نے فوٹوگرافرز کو ڈانٹ پلا دی

    میری اور زینب کی منگنی نہیں ہوئی ہم اچھے دوست ہیں اسامہ خان

  • فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

    فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

    معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل جن کو شوبز کی فیلڈ میں‌دو دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن ہمیں‌وہ کبھی بھی فلموں میں دکھائی نہیں دیں . اس چیز پر سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ماڈلنگ کے عروج میں پنجابی فلموں میں‌ کرنے کی آفرز آتی رہیں وہ تو میں نے نہیں کیں لیکن ابھی کافی عرصے سے کبھی کسی فلم کے لئے کوئی آفر نہیں آئی. اگر آئیں بھی تو ان میں میرے کردار اچھے نہیں تھے. انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر مجھے اچھی فلمیں آفر ہوں تو میں‌کرنے کو تیار ہوں لیکن کردار اور کہانی جاندار ہونی چاہیے. انہوں نے کہا کہ مجھے بہن ماں کے کردار کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں‌ہے لیکن کہانی میں ان کی اہمیت تو ہونی چاہیے.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”جلد ہی وہ پہلی بار منفی کردار میں ٹی وی اسکرین پر دکھائی دیں گی” جس میں وہ نہ بھابھی بنی ہیں، نہ نند اور بہن کے روپ میں دکھائی دیں گی بلکہ ان کا مذکورہ کردار بلکل منفرد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں‌جانتی ہوں کہ میرا میج ایک مثبت لڑکی کا ہے لیکن مجھے یہ کردار کرنے میں اس لئے دلچسپی ہو رہی ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ الگ الگ قسم کے کردار کئے جائیں .

    کوئی انسان کا بچہ ڈھونڈ کے لائیں ووٹ کر دوں گی مومنہ اقبال

    کسی پر اعتماد کرنے سے ڈر لگتا ہے نوین وقار

    ثانیہ سعید کو ڈائریکٹ کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں یاسرا رضوی

  • میرے خلاف کوئی بات کریگا تو میں اسی لہجے میں اسکو جواب دوں گی نادیہ حسین

    میرے خلاف کوئی بات کریگا تو میں اسی لہجے میں اسکو جواب دوں گی نادیہ حسین

    ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک پوڈ‌کاسٹ میں شرکت کی ، اس میں انہوں نے سوشل میڈیا کے استعمال اور سوشل میڈیا پر موجود لوگوں کے رویوں کے بارے میں بات کی . انہوں نے کہا کہ میری پوسٹوں پر اگر آکر کوئی بدتمیزی کرے تو میں اسکو معاف نہیں کرتی بلکہ اسکو اسی کے لہجے میں جواب دیتی ہوں. انہوں نے کہا کہ جو بدتمیزی کرے اسکو معافی دینے کا مطلب ہے کہ وہ دوبارہ بھی اسی لہجے میں بات کرے گا. ضروری ہے کہ جو جیسا بولے اسکو ٹھیک ٹھاک انداز میں جواب دیا جائے. انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ میرے بچوں کو گالیاں دے رہے ہوتے ہیں تو میں‌تو ایسے لوگ کو معاف نہیں کرتی.

    ”میرے ان باکس میں ایک میسج آیا کہ میں‌آپ سے نفرت کرتا ہوں”. انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس ٹیکنالوجی تو آگئی ہے لیکن ان کو اسکے استعمال کی بالکل بھی تمیز نہیں آئی. نہ ہی انہوں نے سیکھا ہے کہ کسی سے بات کیسے کرنی ہے. انہوں نے کہا کہ جہاں آپ کو لگتا کہ آپ ٹھیک ہیں وہاں آپ کو بولنا چاہیے، یہ دنیا معاف کرنے والی نہیں ہے، آپ کو پلٹ کر جواب دینا آنا چاہیے، اگر کوئی آپ سے بدتمیزی کرتا ہے تو اسے فوراً تھپڑ مار دینا چاہیے۔

    دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

    اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

    بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

  • میک اپ آرٹسٹ کو مارنے کا واقعہ مشک کلیم نے ماڈل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا

    میک اپ آرٹسٹ کو مارنے کا واقعہ مشک کلیم نے ماڈل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا

    چند روز قبل کسی پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران میک اپ آرٹسٹ بریان ولیمز کو ماڈل روبینہ شاہ کے شوہر نے بے دردی سے مارا پیٹا، اس واقعہ کے وہاں موجود بہت سارے عینی شاہد ہیں. میک آرٹسٹ کا کہنا ہےکہ مجھے 4 سے 5 مسلح افراد نے بے دردی سے سیڑھیوں سے گھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔میں نے ماڈل کا قیمتی زیور اپنے پاس رکھنے سے انکار کیا تھا کیونکہ ہمیں ہمارے سیلون کی جانب سے ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے.میک اپ آرٹسٹ پر تشدد کرنے کی بات سامنے آنے کے بعد متعدد معروف اور سپر ماڈلز نے روبینہ خان شاہ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے. اب مشک کلیم بھی آ گئی ہیں میدان میں . انہوں نے ماڈل روبینہ شاہ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے

    اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا ہے کہ ”روبینہ شاہ کو شرم آنی چاہیے”. انہوں نے ماڈل کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ خود کو اس وقت طاقتور محسوس کر رہی ہوں گی جب ان کے شوہر انہیں بچانے آئے ہوں گے اور ان کے پاس مذکورہ واقعے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔ساتھ ہی انہوں نے تمام ڈیزائنرز، ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹس کو درخواست کی کہ وہ روبینہ خان شاہ پر پابندی عائد کریں۔ مشک کلیم کے اس مطالبے میں‌بہت ساری ماڈلز بھی شامل ہو گئی ہیں ان کا کہنا ہےکہ روبینہ شاہ پر پابندی عائد کی جائے.

    مجھے فاطمہ کہو ، راکھی نہیں ، عمرہ کے بعد راکھی کی وطن واپسی

    ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو نشر کرنے پر فوری پابندی عائد

    ہاں مجھے چاہنے والا مل گیا ہے صبا قمر کا ایکبار پھر اعتراف