Baaghi TV

Tag: model

  • آمنہ الیاس شوبز میں کیسے آئیں ؟

    آمنہ الیاس شوبز میں کیسے آئیں ؟

    معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس مکمل طور پر منفرد کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌بتایا ہے کہ وہ شوبز کی دنیا میں کیسے آئیں. انہوں نے کہا کہ میں ایک بار بہن کیساتھ فیشن شوٹ کیلئے گئی جہاں مجھے ماڈلنگ کیلئے منتخب کر لیا گیا. میری عمر اس وقت 15 سال تھی، میں بہن کے ساتھ فیشن شوٹ کے لئے گئی جہاں حیران کن طور پر مجھے ماڈلنگ کے لئے منتخب کر لیا گیا۔
    اداکارہ نے بتایا کہ فیشن شوٹ پر نامور فوٹوگرافر نے میری بھی تصاویر بنائیں، میں نے تصاویر والدہ کو دکھائیں اور انہی کی اجازت کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔

    انہوں نے ”فلمسٹار میرا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل کی بہت اچھی ہے” ، وہ کسی کا برا نہیں سوچتیں نہ ہی برا کرتی ہیں، لیکن بعض اوقات وہ ایسی بن جاتی ہیں کہ مجھے سمجھ ہی نہیں آتی کہ وہ سچ میں‌ایسی ہیں یا وہ ڈرامہ کرتی ہیں. ہم نے جب بھی ایک ساتھ کام کیا ہماری بہت لڑائی بھی ہوتی رہی لیکن لڑائی کے کچھ ٹائم کے بعد ہی ہم ایک دوسرے کے ساتھ گلے مل لیتے اور ہماری صلح ہوجاتی .

    رابی پیرزادہ کے آفس میں چوری ہو گئی

    شہروز سبزواری کی سالگرہ اہلیہ صدف کا خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ

    کینڈین شہریت چھوڑ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے اکشے کمار

  • میرے ہاتھ ڈیڑھ برس سے سُن ہیں ایمان علی

    میرے ہاتھ ڈیڑھ برس سے سُن ہیں ایمان علی

    معروف اداکارہ و ماڈل ایمان علی جو کہ کافی بلنٹ ہیں ، ان کے دل میں‌جو آتا ہے بول دیتی ہیں اپنے مزاج کی خاتون ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا بہت آسان نہیں ہے . ایمان علی کبھی بہت زیادہ اچھی ہوجاتی ہیں اور کبھی ان کا مزاج ایسا ہوجاتا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان سے زیادہ بد تمیز کوئی نہیں ہے ، انہوں نے حال ہی عمران اشرف کے شو مذاکرات میں شرکت کی اس میں انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق کھل کر بات کی اور کہا کہ میں زیادہ تر فلمیں ڈرامے وغیرہ نہیں کرتی کیونکہ مجھے ایک ایسی بیماری ہے جس میں چلا پھرا نہیں جاتا، آنکھوں کی بینائی چلی جاتی ہے، ڈیرھ سال ہو گیا میرے ہاتھ کام نہیں کر رہے یعنی کہ سن ہو جاتے ہیں۔

    ”اس بیماری کا نام مٹلیپل سیکروسس ہے”۔یہی وجہ ہے کہ یہ زیادہ تر لائیو شوز، انٹرویوز بھی نہیں دیتیں کیونکہ بولتے وقت الفاظ صحیح سے ادا نہیں ہوتے، آپس میں الفاظ مل جاتے ہیں. اور لوگوں کو لگتا ہےکہ شاید میں ان کو نظر انداز کررہی ہوں اور ان کو کچھ نہیں سمجھتی. حالانکہ میں‌تو ایک سیریس قسم کی بیماری کے ساتھ جُوج رہی ہوں. لیکن پھر بھی کسی نہ کسی شو میں چلی جاتی ہوں.

    سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات، 18 ڈانسرز پرپابندی کا فیصلہ

    سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

    معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

  • بچپن میں نہایت سنجیدہ تھی رابعہ بٹ

    بچپن میں نہایت سنجیدہ تھی رابعہ بٹ

    نامور اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں پچپن میں نہایت ہی سنجیدہ بچی تھی ، لیکن اپنے اردگرد کیا چل رہا ہے اس کا مشاہدہ کرتی رہتی تھی آج بھی ایسا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں‌بہت زیادہ دلچپسی ہے اس حد تک دلچپسی ہے کہ میرا دل کرتا ہے میں‌سیاست جوائن کر لوں ، لیکن سیاست جیسی ہو رہی ہے اس سے دور ہی اچھے. انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کھانا بنانے میں کبھی بھی دلچپسی نہیں ہوئی ، کھانا میں سادہ کھاتی ہوں بہت زیادہ چیزوں کو گارنشگ کی ہو تو اچھا نہیں لگتا.

    رابعہ بٹ نے کہا کہ میری ماں میری سہیلی تھیں ، ان کے ساتھ گزرا ہر لمحہ یادگار ہے اور رہے گا، ان کو یاد کرتی ہوں تو آج بھی روتی ہوں ، ان کے بغیر زندگی زندگی نہیں ہے لیکن کیا کیا جائے جینا تو ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں جو بھی پہلا کام کیا تھا اسکا کیا معاوضہ ملا مجھے بالکل یاد نہیں ہے لیکن اتنا ضرور یاد ہے کہ میں نے جو بھی کیا پورے دل اور توجہ کیساتھ کیا اور اللہ نے مجھے اسکا صلہ بھی دیا.

    یاسر میں پورا سسرال سمایا ہوا ہے ندا

    فیروز خان دوسری شادی کے لئے تیار ، لڑکی کی تلاش شروع کر دی

    گانا چوری کر کے کمرشل میں شامل کرنا کسکو پڑا مہنگا ؟

  • ہسپتال میں پڑی تھی تو سسرال کو خاندان کی شادی میں جانے کی پڑی تھی آمنہ ملک

    ہسپتال میں پڑی تھی تو سسرال کو خاندان کی شادی میں جانے کی پڑی تھی آمنہ ملک

    اداکارہ آمنہ ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری چھوٹی عمر میں ہی شادی ہو گئی تھی ، میری ایک بیٹی اس وقت 20 سال کی ہے اور ایک بیٹی 13 برس کی ہے. میری پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد میرے تین حمل ضائع ہوئے ، میرا 7 ماہ کا بچہ مر گیا اور مجھے پتہ ہی نہیں تھا میں گھر میں کام کرتی رہی ، الٹراسائونڈ کروایا تو پتہ چلا کہ بچہ مر چکا ہے، ڈاکٹروں نے نارمل ڈلیوری کا مشورہ دیا، میں ہسپتال میں پڑی تھی ، میرے خاندان والوں کو میری فکر نہیں تھی ، نہ ہی میرے بچے کے مرنے کی فکر تھی ان کو بس خاندان کی ایک شادی میں‌جانے کی پڑی ہوئی تھی،

    انہوں نے کہا کہ ”دوسری طرف ایسے جاننے والے بھی تھے جن کو میری فکر نہیں تھی” بلکہ میرے بچے کے مرجانے کا زیادہ افسوس تھا. انہوں نے کہا کہ شوبز کیرئیر بنانے کا سوچا نہیں تھا لیکن مارننگ شو کی آفر ہوئی پہلے تو مارننگ شو منع کر دیا اس کے بعد کیا پہلے مارننگ شو کا معاوضہ ڈیڑھ لاکھ روپے ملا . انہوں نے کہا کہ مجھے مارننگ شو کرنے میں اعتراض اس لئے تھا کیونکہ اس میں‌ناچ گانا ہوتا تھا اور مجھے اور میرے والد کو یہ چیزیں پسند نہیں تھیں.

    کاجول کا شاہ رخ خان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف

    عالیہ بھٹ نے جاوید اختر کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟

    اور جب حمزہ شہباز نے وارث بیگ کو 17 گانے سنائے

  • ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا لوگوں سے شکوہ

    ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا لوگوں سے شکوہ

    بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کیا ہے کہ اپنے ہی لوگوں سے شکوہ ، انہوں نے کہا ہے کہ انڈینز میں یہ بات بہت بری ہے کہ وہ کسی کے ساتھ ملتے ساتھ ہی کہتے ہیں ہائے تم تو پتلی ہو گئی ہو ، ہائے تم تو موٹی ہو گئی ہو، بھلا یہ کیا بات ہوئی؟ ملتے ساتھ ہی کسی کا نہ حال ہوچھا جاتا ہے نہ ہی کوئی اور بات کی جاتی ہے سیدھا موٹے پتلے کالے سفید کی بات ہونے لگتی ہے . انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوتی ہوں کہ یہ بھی نہیں دیکھا جاتا کہ جس سے ہم مل رہے ہیں اسکا موڈ‌کیسا ہے وہ اچھے موڈ میں ہے یا اداس ہے، اس کے ساتھ نجی قسم کے سوالات جن کا کوئی معنی بھی نہیں ہے وہ شروع کر دئیے جاتے ہیں.

    اگلہ بندہ شرمندہ ہو کر نہ کچھ کہہ سکتا ہے وہ ہنس کر بات کو ٹال دیتا ہے تو ان چیزوں سے باہر نکلنا ہو گا ہمیں ، ”زندگی کے اور بھی بہت سارے مسائل ہیں صرف انہی باتوں میں ہی ہم کیوں لگے رہتے ہیں.” یاد رہے کہ ودیا بالن جنہوں نے شادی کے بعد بہت زیادہ وزن بڑھا لیا ہے وہ اپنے موٹاپے کو لیکر کافی پریشان رہتی ہیں، ان کو اچھا نہیں لگتا کہ کوئی ان کو موٹی بلائے. اس لئے شاید انہوں نے انٹرویومیں ایسی باتیں کہہ ڈالی ہیں .

    ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

    میری دونوں شادیاں زیادہ نہ چل سکیں زیبا بختیار کا دبنگ انٹرویو

    آج کے دور میں چہرہ شناسی آسان کام نہیں ہے عائشہ عمر

  • میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

    میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

    سپر ماڈل کا خطاب پانے والی عفت عمر نے اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، آج کل وہ سیاست میں‌کافی دلچپسی لیتی ہوئی نظر آتی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ہمارے ملک میں یہ مسئلہ ہے کہ جو جس کا کام ہے اسکو کرنے نہیں دیا جاتا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے چار سال برباد کئے ہیں، خدا کے لئے ایسے تجربات ملک کے ساتھ دوبارہ نہیں ہونے چاہیں، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک کو چلانے کا ہنر جانتے ہیں ، آصٍف علی زرداری بھی ملک چلانا جانتے ہیں یہ سب تجربہ کار سیاستدان ہیں ان کو ملک چلانے دیا جائے.

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”خواتین معاشی طور پر خود مختار ہونا چاہیے ”یہ وقت کی اہم ضرورت ہے.انہوں نے کہا کہ مجھے کھانے میں سب کچھ پسند ہے لیکن تھائی فوڈ کی دیوانی ہوں، میں خود بہت اچھا کھانا بناتی ہوں میں دعوے سے کہتی ہوں کہ مجھ سے اچھا کھانا کوئی نہیں‌بناتا. انہوں نے کہا کہ عورت کی حقیقی آزادی یہ ہے کہ اسکو اسکی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے دی جائے. عفت عمر نے یہ بھی کہا کہ عورت کو چاہیے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو بھی خود مختار اور بااعتماد بنائے تاکہ کل کو اگر کوئی مشکل آن پڑے تو وہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو سکے.

    ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

    میری دونوں شادیاں زیادہ نہ چل سکیں زیبا بختیار کا دبنگ انٹرویو

    آج کے دور میں چہرہ شناسی آسان کام نہیں ہے عائشہ عمر

  • شادی چلانا ایک آرٹ ہے طوبی انور

    شادی چلانا ایک آرٹ ہے طوبی انور

    معروف اداکارہ و ماڈل طوبیٰ انور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی کو کامیاب بنانے اور چلانے سمیت تعلقات میں رہنا اور انہیں برقرار رکھنا بھی آرٹ ہے، جسے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شادی کو کامیاب بنانے کے لیے لڑکیوں پر ذمہ داری ڈالنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی لڑکی بیاہی جاتی ہے تو اسے سمجھایا جاتا ہے کہ اب اسی نے ہی گھر کو چلانا اور بچانا ہے اور کمپرومائیز بھی کرنا ہے۔ طوبی انور نے کہا کہ لڑکیاں اپنے گھر کو بہتر انداز سے چلانا جانتی ہیں اور لڑکیاں ہر قدم پر اپنے رشتے کو بچانے کےلئے اس کو چلانے کےلئے کمپرومائز کرتی ہے.

    ”طوبی انور جنہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے شادی کی اور شادی کے بعد وہ کافی ڈسٹربڈ رہیں” اس دوران انہوں نے اپنی شوبز کی مصروفیات بھی کم کر دی تھیں، لیکن طلاق کے بعد انہوں نے خود کو دوبارہ موٹیویٹ کیا اور اب وہ شوبز میں کام کررہی ہیں. طوبی انور آج کل ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں نظر آرہی ہیں اس میں‌وہ ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں. طوبی نے ماڈلنگ میں‌بھی اپنا نام بنایا ہے، اور اداکاری میں بھی خود کی صلاحیتو‌ں کا لوہا منوایا ہے.

    احسن خان نے خواہش پوری کر دی ایک مداح کی

    میرے پاس تم ہو ، زی زندگی پر، عدنان صدیقی خوش

    عرفی جاوید کی ائیر پورٹ پر تنبیہ کرنے والے شخص سے لڑائی

  • شادی کے لئے تیار ہوں انوشے اشرف

    شادی کے لئے تیار ہوں انوشے اشرف

    اداکارہ و ماڈل انوشے اشرف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اب شادی کرنے کا ارادہ کر لیا ہے، میں نے ایک بار پہلے بھی شادی کا ارادہ کر لیا تھا، میری منگنی بھی ہو گئی تھی لیکن میں نے بعد ازں شادی کرنے کا ارادہ موخر کر دیا، لیکن اب کی بار میں شادی کرنے کے لئے تیار ہوں اب کی بار ارادہ موخر نہیں کرو گی، انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ جو میرا جیون ساتھی ہو وہ مجھے سمجھتا ہو ، ہم دونوں میں کمال کی زہنی ہم آہنگی ہو، انہوں نے کہا کہ شادی پیسے دولت سے نہیں چلتی بلکہ دونوں پارٹنرز کی زہنی ہم آہنگی سے چلتی ہے.

    انہوں نے کہاکہ” ابھی تک مجھے میرے مطلب کا انسان نہیں ملا،” لیکن شادی کا ارادہ کر چکی ہوں ، انہوں نے کہا کہ دونوں کے خیالات ملتے جلتے ہونے چاہیں ضرور لیکن شناخت اپنی اپنی ہونی چاہیے. انوشے اشرف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ہر کام اپنی مرضی سے کرتی ہوں، جب جو دل کرتا ہے کر لیتی ہوں، لیکن اچھی اور اہم بات یہ ہے کہ جب بھی کسی پراجیکٹ کے ساتھ آتی ہوں مداح مجھے ویلک کرتے ہیں.
    انوشے اشرف کب شادی کریں گی اس حوالے سے انہوں نے نہیں بتایا تاہم یہ بتا دیا ہے کہ وہ شادی کرنے کے لئے تیار ہیں.

    فیروز خان نے بچوں سے دوری کی وجہ خود کو قرار دیدیا

    گیت رم جھم گرے ساون اس بار نئے انداز سے

    لوگ مجھے میرے بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھتے ہیں شائستہ لودھی

  • خود سکینڈلز بنوانے والی لڑکی نہیں ہوں زارا شیخ

    خود سکینڈلز بنوانے والی لڑکی نہیں ہوں زارا شیخ

    اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ایسی ہیروئنز بھی موجود ہیں جو شہرت حاصل کرنے کےلئے اپنے جھوٹے سکینڈلز زخود بنواتی ہیں تاکہ وہ ہر طرف ڈسکس ہوں. اور انہیں وہ شہرت ملے جس کا ان کو خواب ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے شہرت حاصل کرنے کےلئے کبھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں کئے، مجھے آج تک جتنا بھی کام ملا ہے، وہ میرے ٹیلنٹ کی وجہ سے ملا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے بے حد مطمئن ہوں.

    میزبان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلمیں میری پہچان ہیں اور میں فلموں سے کبھی بھی الگ نہیں ہو سکتی” آج بھی اگر مجھے اچھا کردار ملا تو میں ضرور کروں گی”، فلموں نے مجھے بہت نام دیا میں آج جو کچھ بھی ہوں فلموں کی ہی بدولت ہوں اور میرے مداحوں کا پیار مجھے شوبز انڈسٹری سے الگ نہیں ہونے دیتا. انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں جو فلمیں بنی اور جو ان کو لوگوں کا ریسپانس ملا وہ آج بھی یاد کروں تو دل خوش ہو جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ڈرامہ سیریل رقص بسمل میں کام کیا بہت اچھا لگا.

     

    فلم ” کدی دادے دیاں، کدی پوتے دیاں ” جمعہ کو ریلیز کی جائیگی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

  • میرا نیا گھر تیار ہو گیا ہے ایمان علی

    میرا نیا گھر تیار ہو گیا ہے ایمان علی

    اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا ہے کہ یااللہ تیرا شکر ہے میرا نیا گھر تیار ہو گیا ہے، اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے سفید رنگ کے خوبصورت لباس میں اپنی تصاویر بھی شئیر کیں. ایمان علی نے صرف اپنے مداحوں کو اس چیز کی آگاہی دی ہے کہ ان کا نیا گھر تیار ہو گیا ہے اس کے علاوہ انہوں نے مزید تفصیلات شئیر نہیں کیں. انہوں نے جو تصاویر شئیر کی ہیں ان میں نہایت ہی دلکش لگ رہی ہیں.

    ایمان علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی بولڈ باتوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں‌بھی رہتی ہیں. یاد رہے کہ ایمان علی نہایت ہی منہ پھٹ ہیں ان کا جو دل کرتا ہے وہ وہی کرتی ہیں اور کہتی ہیں. انہوں نے مومن ثاقب کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کھل کر کیں اپنے دل کی باتیں اور کہا کہ میں کسی بھی شو کی ہوسٹنگ نہیں کر سکتی کیونکہ جس مہمان کو بلانا ہوتا ہے اسکی جھوٹی تعریفیں کرنی پڑتی ہیں اور ”میں بہت منہ پھٹ ہوں میں بالکل بھی جھوٹی تعریفیں نہیں‌کر سکتی” اس لئے مین‌جہاں ہوں وہیں رہنا پسند کرتی ہوں.

    سانپ کو بوسہ دینے سے پہلے ایک ہفتہ پریکٹس کی شائستہ لودھی

    عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

    فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے بس درست سمت میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے حمائمہ ملک