Baaghi TV

Tag: modeling

  • ایک انجان عورت نے پیسے لینے کی خاطر پرچہ کٹوایا صبا فیصل

    ایک انجان عورت نے پیسے لینے کی خاطر پرچہ کٹوایا صبا فیصل

    سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ بعض اوقات آرٹسٹو‌ں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ لیا جاتا ہے ، میرے ساتھ ایک ایسا واقعہ ہوا جس کو میں آج تک نہیں بھول سکی ، صبا فیصل نے واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی قبل میں لاہور کی ایک بڑی مارکیٹ میں شاپنگ کرنے چلی گئی وہاں میں جو جوتوں والی ایک دکان پر گئی اور جوتوں کے انتظار میں دکان کے صوفے پر بیٹھی تھی جہاں ایک اور خاتون بھی اسی صوفے پر موجود تھی،

    اس نے مجھے کہا کہ ”میرا پرس یہاں پڑا ہے زرا دور ہو کر بیٹھیں ”، مجھے اس کی یہ بات اچھی نہ لگی لیکن میں زرا دور ہو کر بیٹھ گئی. اس کے بعد میں‌نے جوتی لی اور گھر کی راہ لی گاڑی میں‌آکر بیٹھ گئی اور وہ عورت میرے پاس آئی میری گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹایا میں‌نے کہا کہ جی بتائیے اب کیا ہے بولی میرا وائلٹ تھا جہاں آپ بیٹھی تھیں. آپ نےکیا دیکھا اسکو ؟‌ میں نے کہا کہ نہیں بہن، میں‌گھر آ گئی اس کے بعد اس عورت نے کہیں‌میری گاڑی کا نمبر نوٹ کیا اور پرچہ کٹوایا پولیس میرے گھر آئی ، میرے دو سال پولیس سٹشین جانے آنے جانے میں‌لگ گئے پھر میں نے ایک اثر و رسوخ والے انسان کو شامل کرکے مقدمہ ختم کروایا پتہ چلا کہ وہ عورت اکیلی نہیں تھی ایک پورا گینگ تھا جو اسی طرح‌لوگوں کو پھنسا کر پیسے لیتا تھا.

    کاجول کا شاہ رخ خان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف

    عالیہ بھٹ نے جاوید اختر کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟

    اور جب حمزہ شہباز نے وارث بیگ کو 17 گانے سنائے

  • زارا عابد کے گھر والوں کی ابھی تک حکومت نے مالی مدد نہیں کی سنیتا مارشل

    زارا عابد کے گھر والوں کی ابھی تک حکومت نے مالی مدد نہیں کی سنیتا مارشل

    جنید جمیشد جس طیارے حادثے میں شہید ہوئے اسی طیارے میں نامور ماڈل زارا عابد بھی بیٹھی ہوئیں تھیں ، بہت سارے باقی لوگوں کی طرح ان کی بھی لاش نہیں مل سکی تھی. ان کی شہادت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا. سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ زارا عابد میری بہت اچھی دوست تھیں ، ہم نے ایک ساتھ کئی شوز کئے تھے ، وہ اپنے گھر کی واحد کفیل تھیں ، وہ جو کماتی تھیں اسی سے ان کا گھر چلتا تھا، جب ان کی شہادت ہوئی تو حکومت نے بہت دعوے کئے.

    کہا کہ ”ہم زارا عابد کے گھر والوں کی مالی مدد کریں گے ، لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہو سکا”، کیونکہ حکومت نے مڑ کر کبھی زارا عابد کے گھر والوں‌کو نہیں پوچھا مدد کرنا تو دور کی بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے بلکہ جو لوگ دنیا سے ایسے حادثات میں چلے جائیں ان کے گھر والوں کو ہر حوالے سے سپورٹ کیا جانا چاہیے. افسوس کی بات ہے کہ اُس وقت کی حکومت نے وعدہ کیا اور اسے آج کے دن تک پورا نہیں کیا گیا. یاد رہےک ہ زارا عابد نے فیشن انڈسٹری میں بہت کم عرصے میں اپنا نام اور مقام بنایا تھا. لیکن ان کی زندگی نے ان کے ساتھ وفا نہیں کی.

  • فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان ماڈلنگ میں‌ آ گئیں

    فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان ماڈلنگ میں‌ آ گئیں

    اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے ماڈلنگ شروع کر دی ہے، ان کے بارے میں کافی دیر سے یہ خبریں آ رہی تھیں کہ وہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں، لیکن ان سے جب بھی اس بارے میں سوال ہوا تو انہوں نے یہ ہی کہا کہ نہیں میں ماڈلنگ میں نہیں آرہی نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے. تاہم اب علیزے کی طرف سے انکار کی گنجائش باقی نہیں رہی، کیونکہ وہ ایک ماڈلنگ پراجیکٹ کررہی ہیں جس کا بی ٹی ایس سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے. علیزے سلطان سوشل میڈیا پر وائرل ویڈوز میں دیکھی جا سکتی ہیں کہ ماڈلنگ کررہی ہیں اور خوبصورت انداز میں‌تصاویر بنوا رہی ہیں،

    ”ان کے نئے انداز اور روپ کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے. اور کہا جا رہا ہے کہ علیزے سلطان ایک اچھی ماڈل ثابت ہو سکتی ہے”. یاد رہے کہ علیزے سلطان نے فیروز خان پر مار پیٹ کے الزامات لگائے تھے ، کیس عدالت میں چل رہا ہے تاہم ابھی تک اسکا فیصلہ نہیں آیا. اور جن سلیبرٹیز نے فیروز خان پر تنقید کی وہ ان سے اب صلح کر چکے ہیں اور علیزے اور فیروز کے معاملے کو ان کا ذاتی معاملہ کہہ کر پتلی گلی سے نکل گئے ہیں.

    ابھیشیک بچن نے لگان فلم کیوں ٹھکرائی ؟‌

    نانا پاٹیکر نے سنجے دت کے ساتھ کبھی کام کیوں نہیں کیا؟ درد ناک وجہ سامنے آ گئی

    آج طارق عزیز کی تیسری برسی

  • سنیتا مارشل نے بتا دیا کہ وہ اپنے شوہر سے کتنے سال بڑی ہیں ؟‌

    سنیتا مارشل نے بتا دیا کہ وہ اپنے شوہر سے کتنے سال بڑی ہیں ؟‌

    ماڈلنگ میں کامیابیاں‌ سمیٹنے کے بعد سنیتا مارشل نے اداکاری کا رخ کیا اور یہاں بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. سنیتا مارشل نے اداکار حسن احمد کے ساتھ شادی کی ، دونوں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں. سنیتا نے ھال ہی میں کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہمارے ہاں یہ شرط کیوں‌رکھی جاتی ہے کہ اگر شادی کرنی ہے تو لڑکی کی عمر چھوٹی ہو اور لڑکا بڑا ہو. غلطی سے لڑکی اگر بڑی ہو تو اسکو طعنے دئیے جاتے ہیں جو کہ بہت ہی غلط ہے . اگر لڑکا عمر میں‌لڑکی سے بڑا ہو سکتا ہے کہ تو لڑکی کیوں نہیں‌ہو سکتی؟‌ انہوں نے یہ بھی کہا کہ

    خواتین گھریلو امور میں‌کافی سمجھداری سے کام لیتی ہیں اور کافی سمجھدار ہوتی ہیں اگر لڑکے میں عمر سے بڑی ہو بھی تو اچھی بات ہے اچھی زندگی گزرتی ہے. یہ صرف باتیں ہی ہیں کہ لڑکی اگر عمر میں بڑی ہو گی تو رشتہ اچھا نہیں‌چلے گا. میں اپنے شوہر سے ایک سال بڑی ہوں لیکن ہماری شادی کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے اور ہم ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں. سوسائٹی کو اس حوالے سے اپنی سوچ میں تبدیلی لانی ہو گی لڑکی بڑی بھی ہو تو یہ چیز ایشو نہیں‌بننا چاہیے.

  • ماڈٌلنگ کرتے دیکھا تو والدین نے شادی کروا دی اعجاز اسلم

    ماڈٌلنگ کرتے دیکھا تو والدین نے شادی کروا دی اعجاز اسلم

    سیئنراداکاراعجاز اسلم نے کہا ہے کہ میں اکلوتا بیٹا تھا اس لئے مجھ پہ خاندان والوں کی طرف سے شادی کا بہت زیادہ دبائو تھا. میرے والدین نے جب مجھے ماڈلنگ کرتے دیکھا تو انہوں نے میری شادی کروا دی ، کم عمری میں ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا. اعجاز اسلم نے کہا کہ میں نے شادی کے بعد اپنے کیرئیر پر بھرپور توجہ دی . میں نے دیکھا کہ میری فیملی نے میری شادی کے بعد میرے شوق کی تکمیل کےلئے میرا بہت زیادہ ساتھ دیا. اعجاز اسلم

    نے کہا کہ شادی کے بعد میں بہت زیادہ ذمہ دار ہو گیا تھا یہ چیز دیکھ کر میرے والدین بہت خوش ہوتے تھے کہ میں جلد ہی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر لیا. میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتا ہوں اگر سکرپٹ پسند نہ آئے تو میں نہیں‌ کرتا. میں ان لوگوں سے بالکل اتفاق نہیں کرتا جو لوگ یہ کہتے ہیں‌ کہ آج ڈرامہ اچھا نہیں‌ بن رہا. آج بہت اچھا ڈرامہ بن رہا ہے.

  • رابعہ بٹ کی بہن کی شادی ، ماڈل کا جذباتی نوٹ

    رابعہ بٹ کی بہن کی شادی ، ماڈل کا جذباتی نوٹ

    ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کی بہن کی حال ہی میں شادی ہو گئی ہے ، رابعہ بٹ نے شادی کی تیاریاں بہت شوق سے کیں . رابعہ بٹ نے چھوٹی عمر میں ہی اپنی بہنوں کی ذمہ داری اٹھا لی تھی. انہوں نے اپنی بہنوں کو ماں بن کر پالا . رابعہ کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے. اور رابعہ نے ان کی زندگی میں ہی اپنی بہنوں کو اپنی بیٹیاں بنا لیا ہوا تھا اور یوں اپنی ماں کی ذمہ داریوں کو بانٹ لیا تھا. ماں کے انتقال کے بعد تمام تر ذمہ داریاں اکیلی رابعہ بٹ پر تھیں جن کو انہوں نے بخوبی نبھایا. رابعہ کی ایک بہن کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے. اس حوالے سے انہوں نے سوشل مٰیڈیا پر ایک جذباتی نوٹ لکھا انہوں نے لکھاکہ میں نے ان کو جنم نہیں دیا لیکن ان کو بیٹیاں بنا کر بہت سارے تجربات سے گزری ہوں. کل کی بات لگتی ہےکہ

    ان کو ہاتھوں میں کھلایا آج ان کو رخصت کر رہی ہوں میری ماں یقینا جنت میں بیٹھی ان کو دیکھ کرخوش ہو رہی ہوں گی. یاد رہے کہ رابعہ بٹ نے ماڈلنگ کے بعد اداکاری میں بھی قدم رکھا اور یہاں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . رابعہ کی اداکاری کو بھی خاصا سراہا جاتاہے. وہ کم کم اداکاری کے پراجیکٹس کرتی ہیں .