Baaghi TV

Tag: models

  • میری اہلیہ سنیتا مارشل کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ نہیں‌ملتی حسن احمد

    میری اہلیہ سنیتا مارشل کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ نہیں‌ملتی حسن احمد

    شوبز کی خوبصورت جوڑی حسن احمد اور سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل بے بی باجی کے بعد سے ہمیں ابھی تک کسی نے ایک ساتھ سائن نہیں کیا.اگرہم ایک ڈرامے کے علاوہ ایک ساتھ کبھی دکھائی نہیں دئیے تو یہ سوال تو ڈرامہ بنانے والوں سے پوچھا جانا چاہیے. انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک ساتھ جب بھی کوئی پراجیکٹ ملے گا اگر وہ اچھا ہوا تو ہم ضرور کریں گے. ایک سوال کے جواب میں‌حسن احمد نے کہا کہ میری اہلیہ کی شکل بالکل بھی ماہرہ خان کے ساتھ نہیں ملتی دونوں‌کے فیس کٹس اور فیچر بہت مختلف ہے، مجھے نہیں سمجھ آتی کہ لوگوں کو کیوں لگتا ہے کہ میری اہلیہ کی شکل ان کے ساتھ ملتی ہے.

    ”حسن احمد نے کہا کہ دونوں کی شناخت مختلف ہے”. جبکہ سنیتا مارشل نے کہا کہ مجھے بہت سارے لوگوں نے کہا ہے کہ میری شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے اور ایک بار تو ماہرہ خان نے بھی مجھے کہا کہ مجھے بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ تمہاری شکل سنتیا مارشل کے ساتھ ملتی ہے. انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ کمپلیمنٹ ضرور ہے لیکن یقینا ہم دونوں کی ایک الگ شناخت ہے. سنیتا اور حسن نے کہا کہ جو لوگ ہمیں لگے کہ اچھی بات نہیں کرتے ہم ان سے دوری اختیار کر لیتے ہیں.

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

  • کوریوگرافر نے ایسا کیا کہا کہ کریتی سینن رو پڑیں؟

    کوریوگرافر نے ایسا کیا کہا کہ کریتی سینن رو پڑیں؟

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب کوئی مجھ پر چلاتا ہے تو میں رو پڑتی ہوں کیونکہ میں آہستہ بولتی ہوں.انہوں نے اپنے کیرئیر کے شروع کے دنوں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار کسی فیشن شو کی ریہرسل کررہی تھی ، اور وہ ریہرسل کسی فارم ہائوس میں ہورہی تھی ، وہاں پر گراس تھا اس پر یہ ریہرسل ہو رہی تھی ، میری جوتی بار بار گھاس میں پھنس رہی تھی جس کی وجہ سے میں ڈانس کے سٹیپس بہت اچھے سے نہیں کر رپا رہی تھی.

    انہوں نے کہاکہ ” کوریوگرافر نے مجھے 50 ماڈلز کے سامنے کہا کہ کیا کررہی ہو”، میں نے اس کو بتایا کہ گھاس میں‌میری جوتی پھنس رہی ہے، لیکن وہ نہ سمجھے اور انہوں نے مجھے وہاں موجود سب ماڈلز کے سامنے ڈانٹ پلا دی ، وہ مجھ پر چلائے اور میں‌انکی اونچی آواز سن کر رو پڑی. میں نے اس کوریوگرافر کے ساتھ کبھی بھی دوبارہ کام نہیں کیا. انہوں نے کہا کہ میں بہت سوچ سمجھ کر کسی بھی پراجیکٹ کا حصہ بنتی ہوں، اگر ٹیم پسند نہ آئے تو پھر دوبارہ اس ٹیم کے ساتھ کام نہیں کرتی چاہیے مجھے کتنا ہی بھاری معاوضہ کیوں نہ مل رہا ہو.

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • ماریہ بی کی ماڈلز کا قبرستان میں ڈانس ، فیشن ڈیزائنرکو تنقید کا سامنا

    ماریہ بی کی ماڈلز کا قبرستان میں ڈانس ، فیشن ڈیزائنرکو تنقید کا سامنا

    معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں ، وہ ٹرانسجینڈرز کے حوالے سے ایک خاص قسم کی رائے رکھتی ہیں، اس کے علاوہ بھی وہ مختلف ایشوز پر آواز اٹھاتی رہتی ہیں. اسی لئے وہ تنقید کی زد میں بھی رہتی ہیں ، حال ہی میں وہ آئی ہیں ایک بار پھر تنقید کی زد میں تفصیلات کے مطابق ماریہ بی نے اپنی نئی کلیشن کے لئے فوٹو شوٹ بہاولپور کے ایک قبرستان میں کیا. قبرستان میں ماریہ بی کی ماڈلز نے شوٹ کے دوران ڈانس کیا. اس وجہ سے ماریہ بی کو سخت تنقید کا سامنا ہے. اور ماریہ بی نے لوگوں سے ان کے جذبات مجروح کرنے پر معافی بھی

    مانگ لی ہے.بہاولپور کے حکمران نواب عباسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا صارف نے ماریہ بی کے برانڈ کے فوٹو شوٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے نانا کی قبر کا احاطہ ہے جس پر ماریہ بی کی ماڈل ر قص کر رہی ہے۔انہوں نے اس ھوالے سے ماریہ بی کے خلاد سخت قانونی ایکشن لینےکا بھی عندیہ دیا. صرف انہوں نے ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر دیگر صارفین نے بھی ماریہ بی کو شرم دلائی اور کہا کہ کچھ تو خدا کا خوف کرو.