Baaghi TV

Tag: mohib mirza

  • بچہ پیدا نہیں کروں گی صنم سعید

    بچہ پیدا نہیں کروں گی صنم سعید

    اداکارہ صنم سعید جنہوں نے محب مرزا کے ساتھ شادی کی ہے ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اب بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتی ، بچہ پیدا کرنے کی میری خواہش ہی نہیں رہی ، بلکہ اب میں‌یہ چاہتی ہوں کہ میں کسی بے سہارا بچے کو گود لیکر اسکو پالوں ، انہوں نے کہا کہ بے سہارا بچے کو گود لینا ایک بہت بڑا کام ہے اور میں اب یہ کام کروں‌گی، میں خود سے کسی بچے کو دنیا میں نہیں‌لانے والی. انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر جو دوسروں کے پیچھے لگے رہتے ہیں اور جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کون اپنی زندگی میں کیا کررہا ہے.

    انہوں نے کہا کہ جو باتیں آپ کو فائدہ دیتی ہیں انکی معلومات لینا اچھی بات ہے لیکن کسی کی شادی طلاق بچوں کے بارے میں جاننے کی ٹوہ میں رہنا اچھی بات نہیں ہے. یاد رہے کہ صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کرکے پہلے اسکو مخفی رکھا اس کے بعد دنیا کو بتایا. جب آمنہ شیخ اور محب مرزا کی شادی ٹوٹی تو صنم سعید کو ہی وجہ بتایا گیا اور بعد ازاں یہ ثابت بھی ہو گیا کیونکہ محب اور صنم نے شادی کر لی.

    کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

    سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • محب مرزا کو کس نے کہہ دیا مجھے آپ کی بیوی اچھی نہیں لگتی

    محب مرزا کو کس نے کہہ دیا مجھے آپ کی بیوی اچھی نہیں لگتی

    اداکار محب مرزا نے حال ہی میں اپنی اہلیہ صنم سعید کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور اس پر عید مبارک لکھا. اس پوسٹ پر محبت مرزا کے بہت سارے ساتھیوں اور مداحوں کے پازیٹیو کمنٹس آئے لیکن کچھ ناگوار کمنٹس بھی آئے. جیسے کہ محب مرزا کے ایک مداح نے لکھا کہ صنم سعید مجھے بالکل اچھی نہیں لگتی ، اس پر محب مرزا نے جواب دیا کہ اللہ آپ کے اور آپ کے گھر والوں کو بے حد خوشیاں دیں، اور کامیاببی اور صحت دیں ، میری طرف سے آپ سب کو عید مبارک. اسی طرح سے کسی مداح نے محب مرزا کی سابقہ اہلیہ آمنہ شیخ اور ان

    کے بیٹے کی تصویر لگا کر لکھا کہ بہت برا کیا تنی اچھی بیوی کو چھوڑ دیا ، اس پر محب مرزا نے جواب دیا کہ اللہ آپ کو اور آپ کی فیملی کو سدا خوش رکھے ، صحت اور دولت سے نوازے . میری بہت سی دعائیں آپ کے لئے خوش رہیں آباد رہیں . واضح رہے کہ آمنہ شیخ اور محب مرزا کی جب طلاق ہوئی تو اسکا ذمہ دار صنم سعید کو ٹھہرایا گیا ، اس وقت تو محب مرزا نے ایسی افواہوں سے انکار کیا لیکن بعد ازاں صنم سے ہی شادی کرکے افواہوں کو سچ ثابت کر دیا.

  • اب مجھے کوئی پراجیکٹ آفر نہیں ہوتا صنم سعید نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    اب مجھے کوئی پراجیکٹ آفر نہیں ہوتا صنم سعید نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید جنہوں نے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر شائقین سے ہمیشہ ہی بہت داد سمیٹی. انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ میں اگر کسی پراجیکٹ کو رد کرتی ہوں تو یہ نہیں سوچا جاتا کہ شاید میرے پاس تاریخیں نہیں‌ہوں یا میں کہیں مصروف ہوں گی یا کردار کہانی میری توقعات کے مطابق نہیں‌ہوگا . بلکہ یہ سوچا جاتا ہے کہ میں تو انکار ہی کروں‌گی. انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اب میرے پاس کردار آتے ہی نہیں لوگوں کو لگنے لگ گیا ہے کہ میں تو ہر حال میں رد کر دوں گی اور کام نہیں کروں گی . حالانکہ

    ایسا نہیں ہے . میں کرداروں اور پراجیکٹس کے معاملے میں بہت زیادہ سلیکشن سے کام لیتی ہوں. اگر کوئی چیز پسند نہیں آئی تو میں‌نہیں‌کرتی چاہے کچھ بھی ہو اداکاری پر کمپرومائز نہیں‌کرتی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اچھی اداکاری اور کردار لوگوں کو پسند رہ جاتے ہیں اس لئے نہایت ہی سوچ سمجھ کر انتخاب کرنا چاہیے اور سوچ سمجھ کر انتخاب کرنے میں بالکل بھی برائی نہیں ہے. یاد رہے کہ صنم سعید نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے لیکن فلموں میں انہیں زیادہ پذیرائی نہیں مل سکی.