Baaghi TV

Tag: mohsin abbas haider

  • خانی ، رانجھا رانجھا کردی اور پری زاد محسن عباس حیدر نے چھوڑے

    خانی ، رانجھا رانجھا کردی اور پری زاد محسن عباس حیدر نے چھوڑے

    معروف اداکار ، گلوکار اور میزبان محسن عباس حیدر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے میرے پاس ایسی ایسی آفرز آئیں کہ جن کو میں نے کسی نہ کسی وجہ سے چھوڑا تھا ، اور بعد میں‌وہ جنہوں نے بھی آفرز قبول کیں ان کی زندگی بدل گئی ان کا کیرئیر اونچائیوں پر چلا گیا.انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل خانی میرے پاس آیا ، میں نہیں کر پایا میرے پاس ڈیٹس نہیں تھیں ، یا کوئی اور پراجیکٹ چل رہا تھا، خانی فیروز خان نے کر لیا اس کے کیرئیر کا وہ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا. اسی طرح سے مجھے رانجھا رانجھا کردی میں بھولے کا کردار آفر ہوا میں نہیں کر سکااور وہ ڈرامہ عمران اشرف کے کیرئیر کو اونچائیوں‌پر لے گیا.

    ”محسن عباس حیدر نے بتایا کہ پری زاد ڈرامہ کا سکرپٹ اوریجنل کتاب اور کنٹریکٹ میرے گھر میں‌پڑا ہوا ہے” وہ بھی میں کسی وجہ سے نہیں کر پایا ، اور احمد علی اکبر کو اس ڈرامے ملک گیر شہرت ملی ، تو ایسا ہوتا ہے آپ کے پاس کمال کے کردار اور پراجیکٹس آتے ہیں لیکن آپ نہیں کرپاتے. مجھے کوئی پچھتاوا نہیں جسکی قسمت میں‌جو ہوتا ہے وہ اسکوملتا ہے مجھے یہ سارے پراجیکٹس آفر ضرور ہوئے لیکن قسمت میں‌نہیں تھے سو نہیں کر سکا .

    متھیرا نے معمر رانا اور نادر کے پریانکا چوپڑا پر تبصرے کو سستا قرار دیدیا

    نادر علی ہوسٹنگ کے حوالے سے خود کو ایجوکیٹ کریں نیٹی

    معمر رانا نے نہیں ہوسٹ نے کنٹرورشل باتیں کی ہیں اہلیہ مہناز معمر رانا

  • خدا کرکے ہماری آنے والی نسلیں نازک دور سے گزرنے والا پاکستان نہ دیکھیں محسن عباس حیدر

    خدا کرکے ہماری آنے والی نسلیں نازک دور سے گزرنے والا پاکستان نہ دیکھیں محسن عباس حیدر

    اداکار محسن عباس حیدر نے کہا کہ میں ایک محب وطن آدمی ہوں، وطن کو لیکر بہت جذباتی بھی ہوں، میں نے جو سکول لائف میں پہلا ایوارڈ جیتا تھا وہ ایک ملی نغمہ گانے پر ہی جیتا تھا۔ مجھے اپنے شہروں، گلیوں سے شدید اٹیچمنٹ ہے۔ ملک مشکل میں ہو تو چھوڑ کر بھاگا نہیں جاتا بھئی اس ملک نے ہمیں جینے کی وجہ دی ہے، اپنی چھتر چھایا دی ہے اتنا کچھ دیا ہے، ہمیں اس ملک نے سنبھالا دیا ہے ہمیں اس کو چھوڑ کر بھاگنے کی بجائے اس کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہاں سے فرار کوئی حل نہیں ہے اس ملک کو اپنا ملک سمجھیں۔ میں حکمرانوں سے بھی اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ ذاتی مفادات کی بجائے ملکی مفاد میں پیشرفت کریں بہت سارے مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے۔ میں بچپن سے سن رہا ہوں کہ ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔میری دعا ہے کہ ہماری آنے والی نسلیں ایک خوشحال پاکستان دیکھیں، ترقی یافتہ پاکستان دیکھیں۔ اور نازک دور سے گزر چکا ہوا پاکستان دیکھیں۔

    میں بہت پر امید ہوں لیکن مجھے اپنی ہی قوم سے کچھ گلے بھی ہیں کیونکہ ہم بحثیت قوم اپنی زمہ داریوں کو پورا نہیں کرتے، میں دیکھتا ہوں کہ سڑک پر چھوٹی بڑی سب گاڑیوں کے شیشے کھلتے ہیں، شاپر، برگر کا ریپر، ڈسپوزیبل گلاس باہر پھینکے جا رہے ہوتے ہیں۔ ”ہم انڈیکیٹرز کا استعمال نہیں کرتے، بائیکرز، رکشہ والے اپنی لین کا خیال نہیں رکھتے، غلط آتے ہیں اور ایک دوسرے کی گاڑی کا نقصان کرکے الٹا اترا رہے ہوتے ہیں لڑ رہے ہوتے ہیں۔” ہم اپنی بنیادی غلطیوں کو سدھارتے نہیں اور حکمرانوں کو بلیم کررہے ہوتے ہیں۔ ہمیں انفرادی طور پر دیکھنا چاہیے کہ ہم کہاں غلط ہیں کہاں اپنی غلطی سدھارنے کی ضرورت ہے ہم ملک کے لئے کیا کر سکتے ہیں اور کیا کرنا چاہیے۔

    کاش کےہم آزاد ہوجائیں نعمان اعجاز

    حمائمہ ملک کا جشن آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام

    22قدم کے لئے فورا ہاں کر دی تھی حریم فاروق

  • حمائمہ ملک نے محسن عباس حیدر سے معافی مانگ لی

    حمائمہ ملک نے محسن عباس حیدر سے معافی مانگ لی

    اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدر جنہوں نے حال ہی میں بپلک ڈیمانڈ کے نام سے پبلک ٹی وی
    پر ایک شو شروع کیا ہے اس میں‌انہوں نے پہلا شو ہی حمائمہ ملک کے ساتھ کیا. حمائمہ ملک نے جہاں کھل کی باتیں اس شو پر، وہیں انہوں نے اداکار محسن عباس حیدر سے معافی بھی مانگ لی، انہوں نے کہا کہ ماضی میں ، میں نے آپ کے خلاف بیانات دئیے جو کہ مجھے نہیں دینے چاہیے تھے وہ یقینا ایک غلط فہمی کی بنیاد پر تھے ، میں نے یقینا دل آزاری کی ہے جس کے لئے میں محسن آپ سے معافی مانگتی ہوں، حمائمہ نے اٹھ کر محسن سے معافی مانگی اور محسن نے اداکارہ کو گلے لگا کر انہیں کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں .

    یاد رہے کہ ”محسن عباس حیدر جن پر ان کی اہلیہ نے جسمانی تشدد کے الزامات لگائے تھے ”اس کے بعد انہوں نے اپنی چند ایک تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں جس کے بعد اداکار کے خلاف لوگ اور انڈسٹری کے بہت سارے نام کھڑے ہو گئے ،تاہم وقت نے ثابت کیا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا کبھی جیسے ان کی اہلیہ نے الزمات لگائے ہیں. لہذا اس مشکل وقت میں‌جس جس نے محسن پر انگلی اٹھائی وہ اب ان سے معافی مانگ رہے ہیں.

    میری چند دن کی بچی کا آپریشن ہوا بپاشا باسو

    ایک انجان عورت نے پیسے لینے کی خاطر پرچہ کٹوایا صبا فیصل

    ہسپتال میں پڑی تھی تو سسرال کو خاندان کی شادی میں جانے کی پڑی تھی

  • یوٹیوبرز اور بلاگرز بچے محنت کرنے کو تیار ہی نہیں محسن عباس حیدر

    یوٹیوبرز اور بلاگرز بچے محنت کرنے کو تیار ہی نہیں محسن عباس حیدر

    اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ ہر کام کرنے کےلئے محنت درکار ہوتی ہے اور صحافت ایسا کام ہے جو بہت آسان نہیں ہے، میں نے جہاں بہت باکمال صحافی بھی دیکھے ہیں وہیں ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو مجھے آکر پوچھتے ہیں کہ آپ نے کتنی فلمیں کر لی ہیں. انہوں نے ایک واقعہ کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کی ایک قسم متعارف ہو گئی ہے ، بلاگرز اور یوٹیوبرز ، یہ کام کرنے والے تو بالکل بھی محنت کرنے کو تیار نہیں ہیں، ان کو یہ بھی نہیں پتہ ہوتا کہ وہ کس کا انٹرویو کرنے آئے ہیں، ان کو یہ بھی نہیں معلوم ہوتا کہ جس کے سامنے کھڑے ہیں اس نے کتنے ڈرامے کئے ہیں یا فلمیں کی ہیں. ایک بار ایسا ہی ہوا کہ میں اپنی فلم کی پرموشن کے لئے پریس کانفرنس میں تھا.

    ایک یوٹیوبر لڑکی میرے پاس آئی بولی آپ کی پہلی فلم ہے کیسا محسوس کررہے ہیں، یہ سن کر مجھے بہت عجیب لگا، ”میرے پاس ایک سینئر صحافی کھڑی تھیں ان کو میں نے بلایا اور کہا کہ پلیز ان کو بتائیے کہ میں نے کتنی فلمیں کی ہیں”، تو اس سینئر صحافی نے آکر اس لڑکی کو بتایا کہ محسن عباس حیدر کی 8 ویں فلم ہے ، تو کہنے کا مطلب یہ ہے کہ کسی کا بھی انٹرویو کرنے سے پہلے اس کے بارے میں ریسرچ تو کر لیا کریں .

    لیاری سے فٹبال کی ٹیم تیار کرنا چاہتا ہوں فیروز خان

    دلیپ کمار کو بارش کا موسم بہت پسند تھا سائرہ بانو کی پوسٹ

    میں جب درزی تھا تب بھی خوش تھا آج آرٹسٹ ہوں تو آج بھی خوش …

  • سپر پنجابی نے 5 کروڑ کا بزنس کر لیا

    سپر پنجابی نے 5 کروڑ کا بزنس کر لیا

    فلم ” سپر پنجابی “ کا لاہور اور کراچی میں کامیاب پریمئیر ہوا ہے ، اس کے بعد سینما گھروں میں شائقین اس فلم کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں جا رہےہیں ، تازہ اطلاعات کے مطابق فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک پہلے دو دنوں میں 5کروڑ 40لاکھ روپے کا بزنس کر لیا ہے. فلم مسلسل بزنس کررہی ہے ، بڑے بجٹ سے تیار کردہ یہ فلم تازہ ہوا کا جھونکا ہے پاکستان میں اس قسم کی پہلے کبھی بھی پنجابی فلمیں نہیں بنائی گئیں ، یہ یقینا ایک نیا تجربہ ہے جسے بہت زیادہ سراہا گیا ہے. فلم میں تمام فنکاروں کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

    اس فلم میں فلمسٹارثناء نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے، انکی اداکاری کو بھی کافی سراہا جا رہا ہے. دوسری طرف ناصر چنیوٹی اور سلیم البیلا کی اداکاری کو بھی کافی پسند کیا گیا ہے. فلم کا میوزک اسکا پلس پوائنٹ ہے. فلم کی ریلیز سے قبل افتخار ٹھاکر نے دعوی کیا تھا کہ ہماری فلم ماڈرن پنجابی سینما کی بنیاد رکھے گی اور شاید ان کی بات سچ ثابت ہو گئی ہے، اور لوگ فلم کو کافی پسند کررہے ہیں. واضح رہے کہ صائمہ بلوچ کی بطور ہیروئین پہلی فلم ہے.

  • سپر پنجابی کو سپر ریسپانس ملنے پر محسن عباس حیدر خوش

    سپر پنجابی کو سپر ریسپانس ملنے پر محسن عباس حیدر خوش

    ڈائریکٹر ابوعلیحہ اور پرڈیوسر صفدر ملک ، افتخار ٹھاکر کی سپر پنجابی ریلیز ہو چکی ہے اور شائقین اسے بہت اچھا ریسپانس دے رہے ہیں.سپر پنجابی کے سپر ریسپانس پر پوری ٹیم کافی خوش ہے، فلم کے ہیرو محسن عباس حیدر کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ فلم کا پریمئیر کرتے وقت ہی محسوس ہو رہا ہے کہ فلم سپر ہٹ ہوگئی ہے. میں نے لوگوں کو ہالز میں تالیاں بجاتے ہوتے سنا ہے. قہقے لگاتے شائقین نے ڈائیلاگز پر سیٹیاں بجائیں. انہوں نے کہا کہ یہ فلم جب میرے پاس آئی تو کاسٹ ، ڈائریکٹر ، کہانی میرا کردار سب کچھ دیکھ کر لگا کہ انکار کرنے کی تو کوئی وجہ ہی

    نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ ہم نے ماڈرن پنجابی کلچر متعارف کروایا ہے میں یہ نہیں کہتا کہ اس سے پہلے بننے والی پنجابی فلمیں‌ماڈرن نہیں تھیں وہ بھی بہت اچھی تھیں لوگ پسند کرتے تھے ، ہم نے اس قسم کی فلم بنانے کی کوشش کی ہے جس طرح کی پنجابی فلمیں ہم سرحد پار دیکھتے آئے ہیں. مجھے خوشی ہے کہ ہمارے اس تجربے کو سراہا جا رہا ہے. فلم پر پوری ٹیم نے مل کر بہت زیادہ محنت کی ہے. آئندہ بھی عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے.

  • سپر پنجابی کا لاہور میں پریمئیر

    سپر پنجابی کا لاہور میں پریمئیر

    کراچی کے بعد لاہورمیں گزشتہ روز فلم سپر پنجابی کا پریمئیر کیا گیا ، پریمئیر میں فلم کی ہیروئین صائمہ بلوچ اور ہیرو محسن عباس حیدر کے علاوہ ڈائریکٹر ابوعلیحہ ، پرڈیوسر صفدر ملک ، نئیر اعجاز ، سمیت دیگر نے شرکت کی.فلم کو پریمئیر پر ہی دیکھنے کےلئے شائقین کی ایک بڑی تعداد پہنچ گئی ، اور فلم کے دوران ہال میں قہقے لگتے رہے ، شائقین تالیاں بجاتے رہے، فلم مکمل طور پر اینٹرٹیننگ ہے، اس میں جو ڈائیلاگز لکھے گئے ہیں وہ کافی فریش ہیں ، جنہیں سن کر تازگی کا احساس ہوتا ہے. فلم کا میوزک بھی کمال ہے. فلم کی کہانی دیکھنے والوں کو میسج دیتی

    ہے کہ انسان کو دوسرے کو پہچاننے میں کبھی غلطی نہیں کرنی چاہیے اور اگر ایسی غلطی ہو بھی جائے تو فورا اسکو منا لیں جسکو آپ نے ناراض کر دیا ہے. قیصر پیا اور سلیم البیلا بھی مختلف کرداروں میں نظر آئے ہیں. پریمئیر کے موقع فلم کے کو پرڈیوسر افتخار موجود نہیں تھے کیونکہ وہ اپنی اس فلم کی پرموش کرنے کےلئے اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہیں، سپر پنجابی جہاں‌جہاں بھی نمائش کے لئے پیش کی گئی اچھا بزنس کررہی ہے جو کہ اس فلم کی پوری ٹیم کےلئے کافی اچھی خبر ہے.

  • دادل کو پسند کیا گیا اس کےلئے مداحوں کا شکر گزار ہوں محسن عباس حیدر

    دادل کو پسند کیا گیا اس کےلئے مداحوں کا شکر گزار ہوں محسن عباس حیدر

    ورسٹائل اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں شکر گزار ہوں ان سب کا جنہوں نے دادل فلم کو پسند کیا اور خصوصی طور پر میرے کردار کو بہت سراہا. محسن عباس حیدر نے کہا کہ وہ فلم اور وہ کردار میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا، ابو علیحہ نے مجھ سے بہت اچھے کام کروایا. دادل میں ایک ایک اداکار کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے . اداکار نے کہا کہ سکرین بڑی ہو یا چھوٹی مجھے کام کا فرق نہیں لگتا ، ایکٹر کو دونوں‌میڈیمز کے لئے محنت کرنی ہوتی ہے وہ کرتا ہوں اور وہ محنت رنگ بھی لاتی ہے. محسن عباس حیدر نے

    ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب میں سینئرز کے ساتھ کام کررہا ہوتا ہوں تو میں‌کافی نروس ہوتا ہوں کیونکہ وہ جتنا بھی مجھے ریلیکس کریں لیکن ہوتے تو وہ مجھ سے سینئر ہی ہیں، میں پوری کوشش کرتا ہوں کہ سینئرز کے سامنے اپنا سو فیصد دوں، اور میں‌یہ بھی بتانا چاہوں گا کہ میں نے جس بھی سینئر کے ساتھ کام کیا ہے اس نے کبھی بھی مجھے احساس نہیں ہونے دیا کہ میں ان کے جو نئیر ہوں. یاد رہے کہ محسن عباس حیدر کی سپر پنجابی 12 مئی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے.

  • ہر کردار چیلنج سمجھ کر کرتا ہوں محسن عباس حیدر

    ہر کردار چیلنج سمجھ کر کرتا ہوں محسن عباس حیدر

    اداکار محسن عباس حیدر کی حال ہی میں فلم دادل ریلیز ہوئی ہے ، ابو علیحہ کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم میں محسن نے ایک پولیس آفسیر کا کردار ادا کیا ہے. محسن کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. محسن نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہےکہ میں نے ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر کیا ہے اور پولیس آفیسر کا کردار کرنا بہت زیادہ آسان نہیں تھا، لیکن خوشی یہ ہے کہ لوگ اس فلم کو پسند کررہے ہیں . فلم میں ایک ایک کریکٹر بہت سوچ سمجھ کر لکھا گیا. اور ہر آرٹسٹ نے بہت محنت بھی کی ہے. محسن عباس حیدر نے کہا کہ میں تنقید سے نہیں گھبراتا بلکہ میں تو انجوائے کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو رہتا ہوں پوسٹیں کرتا ہوں لوگوں کے کمنٹس بھی پڑھتا ہوں. ہو سکے تو

    جواب بھی دیتا ہوں. انہوں نے کہا کہ لیکن میں کسی بھی سوشل میڈیا گوسپ کا ھصہ نہیں بنتا. کوئی میرے بارے میں کیا سوچتا ہے یہ اسکا مسئلہ ہے میرا نہیں . میں سیٹ پر وقت پر جاتا ہوں کام کرکے گھر کی راہ لے لیتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں نے بہت زیادہ کامیڈی کی اب زرا سنجیدہ کردار ررہا ہوں، اچھی بات یہ ہے کہ میرے مداح مجھے میرے ہر کردار میں سراہتے ہیں.

  • سوشل میڈیا پر سب جعلی ہے محسن عباس حیدر

    سوشل میڈیا پر سب جعلی ہے محسن عباس حیدر

    اداکار محسن عباس حیدر جو کہ سوشل میڈیا پر ایک عرصہ تنقید کا نشانہ بنے رہے، لیکن انہوں نے کوئی ایسا بیان نہیں‌دیا کہ جس سے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف چلنے والی مہم میں مزید تیزی آجائے. محسن عباس حیدر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا سے دور رہنا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ دوسرے بھی اس سے دور رہیں. انہوں نے کہا کہ اس سوشل میڈیا نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ و برباد کر دی ہیں. سوشل میڈیا پر سب جعلی ہے ہر کوئی اپنی شخصیت کا پرفیکٹ پہلو دکھاتا ہے دوسروں کو متاثر کرتا ہے، جبکہ ایسا حقیقت میں ہوتا

    نہیں‌جیسا دکھایا جا رہا ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ کئی گھر اس سوشل میڈیا کی آگ کی وجہ سے بربار ہو گئے ہیں جل گئے ہیں لیکن لوگ باز نہیں آرہے. آج کل سوشل میڈیا پر مذاق میں چلنے والی مہم کسی کی زندگی تباہ کر دیتی ہے اس چیز کا احساس کیا ہی نہیں جاتا.انسان اچھائی اور برائی کا مجموعہ ہے کسی کی کوئی عادت اچھی ہے تو کسی کی کوئی ، کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہے لہذا سوشل میڈیا پر جعلی بن کر بیٹھے رہنے کی بجائے اپنی سوچ کو مثبت کاموں میں خرچ کریں اور زندگی بنائیں.