Baaghi TV

Tag: Motorway police

  • ہیلمٹ کے استعمال سے ہم اپنی اور دوسروں کی جانوں کو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں

    ہیلمٹ کے استعمال سے ہم اپنی اور دوسروں کی جانوں کو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں

    موٹر وے پولیس بیٹ نمبر17کی جانب سے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی،جس میں مہمانان خصوصی کے طور پر ایس پی موٹر وے پولیس ندیم اشرف وڑائچ،اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم،ڈی ایس پی پنجاب پولیس راؤ طارق پرویز،ڈی ایس پی موٹر وے راؤ محمد اقبال خانیوال،ڈی ایس پی رانا اسماعیل ملتان دیگرز تھے

    تقریب کے دوران سماجی رہنما عبدالوحید چوہدری وحید ٹریڈرز کے تعاون سے 50سے زائد شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے،اس موقع پر ایس پی موٹر وے ندیم اشرف وڑائچ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد صرف ہیلمٹ تقسیم کرنا ہی نہیں بلکہ یہ آگاہی بیدار کرنا بھی ہے کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کااستعمال سو فیصد یقینی بنائیں،بہت سے ایسے شہری بھی ہیں جن کے پاس ہیلمٹ توہیں مگر وہ لاپرواہی کرتے ہوئے ہیلمٹ کااستعمال نہیں کرتے جبکہ ہیلمٹ کے استعمال سے ہم اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں

    اُنہوں نے کہاکہ موٹر سائیکل سوار خاص طورپر لنک روڈ سے نیشنل ہائی وے روڈ پر داخل ہوتے ہوئے تمام ٹریفک رولز کا خاص خیال رکھیں،اُنہوں نے کہ تمام شرکاء سے کہا کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی کو زیادہ سے زیادہ پھلائیں اور دوسروں کو آگاہ کریں کہ ٹریفک قوانین پر ضرور عمل کرنا ہے،اس موقع پر ڈی ایس پی بیٹ نمبر17حمید اللہ خان نیازی نے بتایاکہ ٹال پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سواروں کیلئے ایک ٹریننگ ٹریک بنایا گیا ہے جہاں موٹر سائیکل سواروں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ دی جائے گی،تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خیالات کا اظہار کیا اورتقریب میں موٹر وے پولیس کے دیگر افسران سمیت،صحافیوں اور معززین شہر نے بھی شرکت کی۔

  • جنوبی پنجاب کی شناخت کیلئے اہم اقدام

    جنوبی پنجاب کی شناخت کیلئے اہم اقدام

    وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کی شناخت کیلئے اہم اقدام
    ضلعی انتظامیہ نے موٹرے وے درکھانہ کے مقام خوش آمدید جنوبی پنجاب کا بورڈ نصب کردیا

    میاں چنوں جی ٹی روڈ کے مقام پر بھی بورڈ لگادیئے گئے
    جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ علاقہ کی ترقی کے لئے امید کی کرن ہے
    جنوبی پنجاب کے باسیوں کا عثمان بزدار حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

  • موٹروے پولیس کا احسن قدم، اساتذہ کو حادثات سے بچاؤ کے لیے ایک روزہ لیکچر کا انعقاد

    موٹروے پولیس کا احسن قدم، اساتذہ کو حادثات سے بچاؤ کے لیے ایک روزہ لیکچر کا انعقاد

    موٹر وے پولیس سکھر کا احسن اقدام، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ببرلوء کے اساتذہ کو روڈ حادثات سے بچاؤ کے لئے ایک روزہ لیکچر کا انعقاد، عملی طور پر روڈ کراس کرنے کی مشق کرائی گئی تاکہ طلبہ کو روڈ حادثات سے بچایا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن زبیر احمد ہاشمی اورڈی آئی جی موٹر وے سندھ ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی کی خصوصی ہدایت پرزیر نگرانی ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر زاہد نذیر وریاہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ببرلوء کے اساتذہ کو موٹر وے پولیس کی موبائل ایجوکیشن کے افسران کی جانب سے روڈ سیفٹی اور روڈ حادثات سے محفوظ بنانے کے لئے لیکچر کا انعقاد اور طلبہ کو روڈ کراس کرنے کی تربیت فراہم کرنے کے لئے اساتذہ کو عملی مشق بھی کروائی گئی۔ اس موقع پر موبائل ایجوکیشن کے افسران انسپکٹر صلاح الدین اور محمد پرویز ڈہر نے لیکچر دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوکر اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو روڈ حادثات سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے،

    اساتذہ کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی،روڈ کراس کرنے کے محفوظ طریقہ کی مشق کا مقصد کالج کے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے، تاکہ اساتذہ موٹر وے پولیس کی جانب سے فراہم کردہ مفید معلومات اور روڈ کراس کرنے کے محفوظ طریقے کو اپنا کر اپنے طلبہ کو عملی طور پر تربیت فراہم کرسکیں۔

    اس موقع پر پرنسپل علی احمد راجپر نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ہائی وے کے نزدیک ہونے کی وجہ سے طلبہ کو روڈ کراس کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنہ کرنا پڑتا ہے، لہٰذا انہیں روڈ کراس کرنے کے طریقے کے بارے میں آگاہی کی اشد ضرورت تھی، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے موٹر وے پولیس کو مدعو کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ روڈ حادثے سے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

  • موٹروے پولیس کی کاروائی

    موٹروے پولیس کی کاروائی

    میاں چنوں:موٹروے پولیس بیٹ نمبر 17 کے افسران کی کاروائی.
    تفصیلات کے مطابق پیچھلے دنوں بوریوالہ میں ایک رکشہ چوری ہوا تھا۔اس چوری ہونیوالے رکشہ کو موٹروے پولیس نے ناکہ لگا کر چور سمیت پکڑ لیا.ملزم چور ناصر کو پولیس تھانہ صدر کے حوالے کردیا.