Baaghi TV

Tag: Murder

  • کراچی:گرین لائن بس کو حادثہ، خواتین سمیت 8 افراد زخمی

    کراچی:گرین لائن بس کو حادثہ، خواتین سمیت 8 افراد زخمی

    کراچی:گرین لائن بس کوحادثے میں خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ بس فٹ پاتھ پر ٹکرانے سے بس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔

    حادثے میں خواتین سمیت 8 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گرین لائن بس حادثے پر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریک کو کلیئر کرکے سروس بحال کردی گئی۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ بس کے اندر اور ٹریک پر نصب کیمروں سے مدد لی جائیگی۔

    ترجمان گرین لائن بس کے مطابق حادثے میں مسافر محفوظ رہے تاہم ڈرائیور کو شیشے سے ٹکرانے کی وجہ سے گہری چوٹیں آئی ہیں۔ جدید بسیں حفاظت کے اعلیٰ معیار سے لیس ہیں جس کی وجہ سے کوئی سنگین نقصان نہیں ہوا۔ بریک فیل ہونا خارج از امکان ہے۔

    کراچی گرين لائن بس سروس کے آدھے ادھورے منصوبے نے کسی حد تک ٹرانسپورٹ کےمسائل کم کردئیے تاہم اب ابھی بہت کام باقی ہے۔کراچی میں چند ماہ قبل گرین لائن بس سروس کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی میں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی بنیاد رکھ دی گئی۔ تاہم لیکن ٹاورکےبجائےنمائش تک نامکمل ٹریک اورفیڈر بسیں نہ چلنے کے باعث شہری اس انقلابی سہولت سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا پارہے ہیں۔

    نجی کمپنيوں کے بائيک رائیڈرز نے اس مسئلے کا حل اپنی سروس دےکر نکال ليا ہے۔ گرين لائن اسٹيشنز کے باہر مسافروں کو ان کی اگلی منزل پر پہنچانے کيلئے بائیک رائیڈرز موجود ہوتے ہيں۔اس وقت گرين لائن کا استعمال کرنے والوں ميں موٹرسائيکل سواروں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جو اپنی موٹرسائيکليں بس اسٹيشن کے باہر کھڑی کرکے اے سی بس ميں آرام دہ اور باکفايت طريقے سے منزل پر پہنچتے ہيں۔

    شہر کےپہلےميگا ٹرانسپورٹ پروجيکٹ پر اس وقت روزانہ 50 ہزارمسافر سفرکررہےہيں۔انتظاميہ رش کوديکھتے ہوئے محدود اسٹيشنز پر رکنے والی ايکسپريس سروس شروع کرنے کی بھی منصوبہ بندی کررہی ہے۔گرین لائن بس سروس کے مختلف اسٹيشنز پر برقی زينے کام نہيں کررہے ہيں جبکہ لفٹس کے فعال نہ ہونے کی وجہ سے بزرگ اور معذور مسافروں کو بھی پريشانی کا سامنا ہے۔

  • کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

    کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

    کراچی: کورنگی کے نجی اسپتال میں ڈاکوؤں نے عملے کو لوٹ لیا۔کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع نجی اسپتال میں ڈاکو گھس گئے جنہوں نے عملے سے موبائل فون چھینے اور باآسانی فرار ہوگئے۔

    ویڈیو میں ڈاکوؤں کے چہرے واضح ہونے کے باوجود بھی کوئی ایک ملزم گرفتار نہ کیاجاسکا۔دوسری جانب سائٹ سپرہائی وے بروہی گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

    ادھر لیاری کھڈا مارکیٹ میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک مبینہ ڈاکو شامل تھا جب کہ یاسین آباد میں شہریوں نے ڈاکو کو قابوکرلیا اور پھر تشددکے بعدپولیس کے حوالے کردیا۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے روزگار کی تلاش میں دن بھر سڑکوں پر دھکے کھانے والے رکشہ ڈرائیور کو بھی نہ بخشا۔

    کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اسٹریٹ کرمنلز نے رکشہ ڈرائیور سے اسلحہ کے زور پر 16 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔رکشہ ڈرائیور نے واردات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں سواری چھوڑنے گلی میں آیا ، واپس جاتے ہوئے دو ملزمان نے پستول دکھا کر روکا۔

    ڈرائیور کے مطابق ملزمان نے میرے پاس رکھے 16ہزار اور موبائل چھین لیا۔

  • کھیتران کا ظلم وتشدد،صرف مغویوں کی بازیابی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتی: سعد رفیق

    کھیتران کا ظلم وتشدد،صرف مغویوں کی بازیابی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتی: سعد رفیق

    لاہور:وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کھیتران کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعد رفیق نے لکھا کہ طاقتور پیشہ ور قاتل سردار کے خلاف مظلوم عورت کی آہ و بکا پر ریاست کو بروقت حرکت میں آنا چاہیے تھا۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مجرم اور اس کے سہولت کار روزانہ خصوصی عدالتی سماعت اور فوری فیصلہ کے حقدار ہیں، مظلوم کی پکار سنی جائے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ایک خاتون اور دو نوعمر بچوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد حراست میں لیے گئے بلوچستان کے صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ عبدالرحمن کھیتران کو بدھ کے روز پولیس نے حراست میں لیا تھا اور جمعرات کی دوپہر انھیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے پولیس نے ان کے دس روز جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ایک خاتون اور دو بچوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد کوئٹہ کے ریڈ زون میں مری قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد کا احتجاج جاری ہے تاہم واقعے میں ایک پیشرفت نے معاملے کو نیا رخ دے دیا ہے۔اس معاملے کی ابتدا پر جس گراں ناز نامی خاتون کی ہلاکت کے بارے میں کہا گیا تھا، لیویز فورس نے جمعرات کی صبح کوہلو کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اس خاتون کو ان کی بیٹی اور چار بیٹوں سمیت بازیاب کروا لیا ہے۔

    لیویز کی کوئیک ریسپانس فورس کاکہنا تھا کہ ایک بچے کو دکی جبکہ دیگر بچوں کو بارکھان ڈیرہ بگٹی بارڈر کے علاقے سے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر بازیاب کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’مغویوں کی بازیابی کے لیے چار ٹیموں پر مشتمل 120 جوانوں نے حصہ لیا اور یہ کارروائی وزیر داخلہ سیکرٹری ہوم اور ڈی جی لیویز کے ہدایت کے روشنی میں کی گئی ہے۔‘تاہم لیویز حکام کے مطابق اس کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی کیونکہ ملزمان چھاپے کی پیشگی اطلاع ملنے کے باعث فرار ہو گئے۔

    یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع بارکھان سے تعلق رکھنے والے خان محمد مری نے ایک کنویں سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد سردار عبدالرحمان کھیتران پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ہلاک ہونے والی خاتون ان کی اہلیہ اور دو بیٹے ہیں۔خان محمد مری کا الزام تھا کہ ان کی بیوی اور سات بچے 2019 سے سردار عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل میں قید ہیں جہاں انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

    بلوچستان کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اور حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبد الرحمان کھیتران نے اپنے خلاف لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون سمیت تینوں افراد کا قتل انھوں نے نہیں کیا بلکہ یہ ان کی ساکھ کو مجروح کرنے کے لیے ایک سازش ہے۔ انھوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ ان کی کوئی نجی جیل ہے۔

  • معروف ہدایتکار کو اداکاراؤں کیساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں مزید 16 سال قید کی سزا

    معروف ہدایتکار کو اداکاراؤں کیساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں مزید 16 سال قید کی سزا

    نیویارک:ہالی وڈکے بدنام زمانہ سابق ہدایتکار ہاوری وائنسٹین کو مزید 16 برس قیدکی سزا سنا دی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو لاس اینجلس کی عدالت نے ہالی وڈ کے سابق ہدایتکار کو اداکاراؤں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں مزید 16 سال قید کی سزا سنائی۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہاروی وائنسٹین کو 2013 میں ایک فلم فیسٹیول کے دوران ہوٹل کے کمرے میں اداکاراؤں کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گزشتہ سال دسمبر میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔امریکی عدالت میں ہاروی نے جج سے اپیل کی کہ براہ کرم مجھے عمر قید کی سزا نہ دیں، میں اس کا مستحق نہیں ہوں۔ہاروی پر سن 70 کی دہائی میں 80 سے زیادہ خواتین نے عصمت دری اور بدتمیزی کے الزامات لگائے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق 70 سالہ ہاروی پہلے ہی نیویارک میں ایک الگ جرم میں 23 سال قید کی سزا کاٹ رہےہیں۔2020 میں ہالی وڈ کے سابق ہدایتکار کو 2006 میں ایک پروڈکشن اسسٹنٹ اور 2013 میں ایک اداکارہ کے ساتھ ریپ کے جرم میں 23 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلےچینی نژاد ہالی وڈ اداکار و گلوکار کرس وو کو جنسی ذیادتی کے الزام میں چین کی پولیس نے گرفتار کیاتھا۔
    30 سالہ کرس وو نامی چینی نژاد کینیڈین شخص کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

    چینی دارالحکومت بیجنگ کے ضلع چاؤیانگ کی پولیس کے بیان کے مطابق کرس وو سے نوجوان لڑکیوں کے ساتھ آن لائن جنسی تعلق قائم کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی تھیں۔خیال رہے کرس وو پر گزشتہ ماہ ایک 18 سالہ چینی طالبہ نے خود سمیت دیگر کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام لگایا تھا۔

    واضح رہے کرس وو نے 2017 میں ایکشن فلم ‘Return of Xander Cage’ سے ہالی وڈ میں قدم رکھا تھا اور وہ گلوکاری بھی کرتے ہیں۔

  • کوہاٹ؛ ارضی تنازع پر 4 افراد قتل

    کوہاٹ؛ ارضی تنازع پر 4 افراد قتل

    کوہاٹ؛ ارضی تنازع پر 4 افراد قتل

    کوہاٹ کے نواحی علاقہ بڑھ میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان محمد عنصر اور انکے ساتھیوں نے مخالف فریق کے افراد کو گاڑی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں یوسف خان، محمد اقبال، ثاقب اور رؤف شامل ہیں۔

    واردات کے بعد ملزمان فوری طور پر جائے وقوع سے فرار ہوگئے جبکہ مقتولین کی لاشوں کو کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے اہم شواہد قبضے میں لے لئے جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ محمد ریاض شہید میں نامزد ملزمان محمد عنصر، محمد جان اور انکے دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بارکھان واقعہ،عبدالرحمن کھیتران جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    سابق نیب چیئرمین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش</aَََ
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ جاری
    عدلیہ پر حملوں کا مقصد الیکشن سے بچنا ہے،عمران خان
    وزیراعظم کا صدر کو غیر آئینی کاموں سے باز رہنے کامشورہ دے دیا
    شہباز شریف کو کہتی ہوں فیض کی باقیات کی فکرنہ کریں انکا احتساب کریں،مریم نواز

    پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کو کبھی بھی معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں گرفتار کرکے آئین کے مطابق سزا دی جائے گی کیونکہ انہوں نے قانون کو ہاتھ میں لے کر 4 لوگوں کا قتل کیا ہے جو کہ سراسر ناجائز ہے کیونکہ کسی کے پاس بھی یہ حق نہیں ہے.

  • کل کراچی میں دھند سے حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

    کل کراچی میں دھند سے حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو شہر قائد میں دھند کے سبب حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ صبح کے وقت دھند کے سبب حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو درجہ حرارت میں ایک ڈگری اضافہ متوقع ہے، کم سے کم پارہ 16 سے18 ڈگری رہنے جبکہ دومختلف سمتوں (جنوبی اورجنوب مغربی) کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق جمعرات کی صبح کئی روز بعد کراچی کی فضائیں پھر آلودہ ریکارڈ ہوئیں، فضاؤں میں آلودہ زرات کی مقدار 174 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ کراچی دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر رہا۔

    لاہور 198 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ریکارڈ ہوا، آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کرانسونیارک، روس 180 پریٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے جبکہ دہلی، بھارت 177 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300 تک آلودگی انتہائی مضرصحت جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

  • بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے 8 دہشت گرد آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ایک روز قبل 22 فروری 2023ء کی شام ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا تاہم الرٹ اور تیاری رہنے کی وجہ سے دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

    سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بزدلانہ کوشش کو بغیر جانی نقصان کے ناکام بنایا اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔ بعد ازاں 23 فروری کی صبح مازا بند میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا، جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دشمن کی جانب سے امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنادیں گی

  • اپنے بچے کوکورونا سے بچانے کےلیےتین سال گھرمیں بندرکھنےوالی ماں تک پولیس پہنچ گئی

    اپنے بچے کوکورونا سے بچانے کےلیےتین سال گھرمیں بندرکھنےوالی ماں تک پولیس پہنچ گئی

    گروگرام:بھارتی شہر گروگرام میں پولیس نے کرونا سے موت کے خوف میں مبتلا ایک خاتون کو بچے سمیت فلیٹ سے بازیاب کرلیا، جو 3 سال سے اپنے گھر میں بند تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 33 سالہ مُن مُن ماجھی نے 3 سال پہلے خود کو اپنے 7 سالہ بیٹے سمیت فلیٹ میں اس لئے بند کرلیا تھا کیونکہ خاتون کو ڈر تھا کہ ان کا بیٹا گھر سے باہر نکلتے ہی کرونا وائرس کی وجہ سے مرجائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک ہفتہ قبل گروگرام پولیس کے پاس سوجن ماجھی نامی ایک شخص آیا اور اس نے بتایا کہ اس کی بیوی نے 3 سال سے خود کو اور اپنے بیٹے کو کرونا وائرس کے ڈر سے گھر میں بند کر رکھا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوجن ماجھی نے پولیس کو بتایا کہ بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد وہ اپنے دفتر گئے اور اس کے بعد ان کی بیوی نے انہیں گھر میں داخل نہیں ہونے دیا۔سوجن ماجھی کے مطابق وہ بے گھر ہونے کے بعد سے فلیٹ کا کرایہ، گیس و بجلی کے بل دے رہے اور گھر میں استعمال ہونیوالا سامان بھی دروازے پر رکھ کر آجاتے ہیں۔

    خاتون کو گھر سے نکلنے پر راضی کرنے والے گروگرام پولیس کے افسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے سوجن ماجھی کی کہانی پر یقین نہیں کیا لیکن جب مُن مُن ماجھی کو ٹیلی فون کیا گیا تو انہیں پتہ چلا کہ خاتون اور بچہ دونوں فلیٹ میں خیریت سے ہیں۔ پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون کو انہیں ویڈیو کال کی اور جب میں نے بچے کو دیکھا تو میں جذباتی ہوگئی، اس کے بال بڑے ہوکر کندھے تک آرہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے ساتھ موجود بچہ اب 10 سال کا ہوچکا ہے اور پچھلے 3 سالوں میں اس نے اپنی ماں کے علاوہ کسی اور انسان سے ملاقات نہیں کی اور وہ تنہائی کا احساس مٹانے کیلئے گھر کی دیواروں پر پینسل سے تصاویر اور کارٹون بناتا رہا ہے۔

    گروگرام میں تعینات پولیس افسر نے بتایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے خاتون خوف کا شکار تھی، جب اس سے بات کی گئی تو اس نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو گھر سے باہر نکلنے نہیں دوں گی کیونکہ جیسے ہی وہ باہر نکلے گا فوراً مرجائے گا۔ پولیس افسر کا کہنا ہے خاتون کو بلایا تو وہ اکیلے پولیس اسٹیشن آگئی، جسے ڈاکٹر کے پاس جانے پر راضی کیا گیا، جب خاتون ڈاکٹر کے پاس گئی تو پولیس نے اس کے گھر جاکر بچے کو وہاں سے نکال لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے گھر میں کچرے کا انبار لگا ہوا تھا کیونکہ 3 سالوں سے انہوں نے کچرا بھی گھر سے باہر نہیں پھینکا تھا۔

  • چوری اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری

    چوری اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری

    چارسدہ۔ایس ایچ او بٹگرام جاوید خان کی کامیاب کاروائی ،چوری اور ڈکیتی میں ملوث پانچ ملزمان گرفتارکر لئے گئے

    ڈی پی او چارسدہ محمد عارف کی ہدایات پر ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی ایس پی شبقدر قاضی عصمت اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بٹگرام جاوید خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چوری ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث 5 ملزمان عاقب ولد فضل سبحان سکنہ جھمٹ،ہاشم خان ولد رحمت سکنہ حرکی،توصیف ولدودود سکنہ حرکی، احمد ولد نصیر سکنہ سیکڑ اور رفتار ولد محمد زمان سکنہ سکڑ کو گرفتارکر کے 50 ہزار روپے مال مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی ہیں ،اسلحہ نمائش اور آئس میں دو ملزمان کو گرفتارکر کے 51گرام ائس،دو پستول اور 30 عدد کارتوس برآمد کرلی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

    جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا 

    دوسری جانب ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے باچا خان یونیورسٹی کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے باچا خان یونیورسٹی کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ انچارج سیکیورٹی کرنل ریٹائرڈ فردوس اور رجسٹرار سے ملاقات کرتے ہوئے سیکیورٹی کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی،باچا خان یونیورسٹی کے انتظامیہ نے پولیس کی سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا بہترین سیکیورٹی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ،ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے ملاقات کے دوران کہا کہ سیکیورٹی انتظامات میں مزید بہتری لانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،

  • جیل بھرو تحریک، پشاور سے رہنما گھروں کو واپس روانہ

    جیل بھرو تحریک، پشاور سے رہنما گھروں کو واپس روانہ

    پشاور تحریک انصاف کے رہنماء اور کارکن گرفتاری دیئے بغیر واپس روانہ ہو گئے

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر پشاور میں جاری جیل بھرو تحریک ملتوی کرنا پڑا، شاہ فرمان، عاطف خان ، عبد الشکوراور دیگر رہنما واپس چلے گئے ،اس موقع پر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ سب کو گرفتارکریں ، یہ3،4 لیڈرز گرفتار کرتے ہیں باقی چھوڑ دیتے ہیں،لیڈرشپ کو پکڑ کر یہ جیل بھرو تحریک ناکام بنانا چاہتے ہیں،

    دوسری جانب ‏تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے نام پیغام جاری کر دیا ، ایک کارکن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مردان کے جتنے بھی اراکین قومی صوبائی اسمبلی ہیں ان سے زمان پارک بلا کر پوچھین کہ پورے ضلع سے 105 آدمی گرفتاری دینے پہنچے اور ان میں سے بھی 75 آدمی واپس چلے جائیں، نااہل لوگوں کو پارٹی سے نکالا جائے،

    دوسری جانب کارکنان کے باہر نکلنے اور پی ٹی آئی قیادت کے نہ نکلنے پر کارکنان اپنی قیادت پر پھٹ پڑے، ایک پی ٹی آئی کارکن سابق یوتھ صدر ڈی آئی خان شاہنواز کا کہنا ہے کہ شرم کی بات ہے کہ ہمارے لیڈر زمان پارک اور بنگلوں میں سو رہے ہیں جبکہ کارکن آگے ہیں، آج واضح دیکھ لیا، بہت افسوس اور شرم کی بات ہے،کیا یہ تھی جیل بھرو تحریک؟

    تحریک انصاف نے کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے شیڈول جاری کیا ہے، پنڈی میں جمعہ، ملتان میں ہفتہ، گوجرانوالہ میں اتور اور سرگودھا میں پیر کو پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پنجاب کے شہر ساہیوال میں منگل کو گرفتاریاں ہوں گی، 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے گرفتاریاں نہ ہونے پر کارکن اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے

    جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا