Baaghi TV

Tag: Murder

  • اسٹریٹ کریمنل گروہ سے پولیس مقابلہ، ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    اسٹریٹ کریمنل گروہ سے پولیس مقابلہ، ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    تھانہ الفلاح پولیس کی بروقت پولیس کارواٸی اسٹریٹ کریمنل گروہ سے پولیس مقابلہ, ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار دوسرا فرار ہو گیا، الفلاح پولیس گشت پر مامور تھی, مشکوک کار سوار ملزمان رات کی تاریکی میں واردات کی نیت سے موجود تھے, پولیس موقع پر پہنچ گٸی, کار سوار ڈکیت ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فاٸرنگ شروع کردی اور فرار ہونے لگے الفلاح نے ملزمان کا تعاقب کیا,دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا, جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا, گرفتار (زخمی) ملزم کی شناخت جاوید ولد نور احمد سے ہوٸی, جبکہ فرار ساتھی کا نام نامعلوم ہوا, گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن ، تین چھیننے ہوٸے موباٸل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی،گرفتار ملزم کے زیر استعال کار بھی پولیس تحویل میں لےلی گٸی جسے چیک کروایا جارہا ہے, گرفتار ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے, ضابطے کی مکمل کارواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے, گرفتار زخمی ڈکیت ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے, ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

    دوسری جانب تھانہ عوامی کالونی پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف پولیس کارواٸیوں میں پانچ ملزمان گرفتار کر لئے ،
    عوامی کالونی پولیس نے انٹیلجنس بیس پر کاررواٸیاں کرتے ہوٸے گٹکا ماوا فروش, اسٹریٹ کریمنلز اور موٹرساٸیکل لفٹرز کو گرفتار کرلیا, پہلی کاررواٸی میں گٹکا ماوا فروش اوسامہ رٸیس سے تین کلو سے زاٸد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا, دوسری کاررواٸی میں اسٹریٹ کریمنلز ملزمان اسد اللہ اور طلحہ کے قبضے سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن اور دو چھیننے ہوٸے موباٸیکل فون برآمد کیا, تیسری کاررواٸی میں موٹرساٸیکل لفٹرز ملزمان رمیز اور فہد کے قبضے سے دو موٹرساٸکلیں پولیس تحویل میں لی گٸی, گرفتار ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہیں اور پہلے بھی بیشتر مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں,ابتداٸی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان سے موٹرساٸیکل چوری, اسٹریٹ کراٸم اور شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں کا بھی انکشاف ہوٸا ہے, گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

  • خود کش حملوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ گیا

    خود کش حملوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ گیا

    پاکستان کے خفیہ اداروں کی جانب سے کارروائی خودکش حملوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ گیا

    دہشت گرد نیٹ ورک سے افغان موبائل سمز، منشیات اور کرنسی برآمد کر لی گئی، 19 جنوری کو جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ آور داخل ہوا ،حملہ آور کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پولیس چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی سیکیورٹی فورسز نے گولیوں کے خول، جسم کے اعضا فرانزک کیلئے جمع کیے جیو فینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا گیا 19 جنوری کو ملنے والی معلومات کے مطابق خودکش حملے کے پیچھے عمر نامی ٹی ٹی پی رکن تھا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹی پی رکن عمر کو تحصیل جمرود کے رہائشی ستانا جان نے سہولت فراہم کی 23 جنوری کو خودکش حملہ آور سے تعلق رکھنے والے فرمان اللہ اور عبدالقیوم کو گرفتار کیا گیا ٹی ٹی پی نے قبول کیا کہ کارروائی میں سہولت کار ستانا جانا مارا گیا

    27 جنوری کو 3 مشتبہ افراد کی پہلے سے موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا آپریشن میں سہولت کار فضل امین، فضل احمد، محمد عامر اور حماد اللہ کو پکڑ لیا گیا ستانا جان کے خلاف کارروائی میں 2 افغان شہری بھی پکڑے گئے خود کش حملہ آور کو ستانا جان پاکستان لے کے آیا ستانا جان نے حملہ آور کو ہتھیار اور خود کش جیکٹ بھی فراہم کی سہولت کار فضل احمد نے 18 جنوری کو موبائل سے جائے وقوعہ کی تصاویر لیں ستانا جان کالعدم ٹی ٹی پی شمالی وزیرستان کو چلا رہا تھا ستانا جان چھپنے کیلئے 4 مکانات کا استعمال کررہا تھا یہی مکان خود کش حملوں کیلئے استعمال ہوتے تھے افغان خود کش حملہ آور کو افغانستان سے اس کے ہینڈلرز نے بھیجا

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات پرسی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے آپریشن کیا ہ

    اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش

    اسلام آباد میں ہونیوالے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے

  • شادی سے انکار کرنے پر 5 بچوں کی بیوہ ماں کی قتل

    شادی سے انکار کرنے پر 5 بچوں کی بیوہ ماں کی قتل

    سیالکوٹ: شادی سے انکار کرنے پر 5 بچوں کی بیوہ ماں کی قتل،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا-

    باغی ٹی وی: ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مراد پور کے علاقے چٹی شیخاں میں پیش آیا، جہاں ملزم شادی کرنے سے انکار پر 5 بچوں کی بیوہ ماں کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ڈیرہ غازیخان: 12 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

    پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ صومیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، جس سے انکار پر اس نے تیز دھار آلے سے وار کرکے خاتون کو موت کے گھاٹ اُتار دیا مقتولہ پانچ بچوں کی ماں اور بیوہ تھی، جس کی لاش اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    ترجمان کے مطابق پولیس کی جانب سے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں خاتون کا قاتل جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    قبل ازیں اپنے سالے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا تھا اشتہاری مجرم شاہد کا اپنے سالے مجاہد خان کے ساتھ دودھ دہی کا مشترکہ کاروبارتھا،لین دین کے تنازعہ پراشتہاری مجرم شاہد نے فائرنگ کرکے مجاہد کو قتل کردیا تھا-

    واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزاد لوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدد دیتی ہے-

    اپنے سالے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

    علاوہ ازیں 12 سالہ یاسر نامی بچے سے زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے بچے کے چچا محمد بلال نے پولیس کو درخواست دی کہ یاسر ہسپتال میں دوائی لینے کے لئے آیا ہوا تھا تو ہسپتال میں موجود رشید والد دین محمد، نور ولد غلام فرید نے یاسر بعمر 12 سالہ کو ورغلا پھسلا کر بد فعلی کی نیت سے لے گئے اور چھری سے ڈرا کر دو دن تک نور محمد کے حمام میں بد فعلی کرتے رہے۔

    ایس ایچ او تھانہ سول لائن معہ ٹیم نے محمد بلال کی درخواست پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے یاسر سے بدفعلی کرنے والے ملزمان رشید ولد دین محمد سکنہ سرور کالونی اور نور محمد ولد غلام فرید سکنہ دراہمہ کو گرفتار کر لیا ہےملزم رشید سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج ہو چکا ہے جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

    دوستی کا جھانسہ دے کر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون گرفتار

  • بڑے اسکولز میں کس طرح کے بگڑے بچے پڑھتے ہیں؟

    بڑے اسکولز میں کس طرح کے بگڑے بچے پڑھتے ہیں؟

    بڑے اسکولز میں کس طرح کے بگڑے بچے پڑھتے ہیں؟

  • دوستی کا جھانسہ دے کر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون گرفتار

    دوستی کا جھانسہ دے کر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون گرفتار

    کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے دوستی کا جھانسہ دے کر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے خفیہ اطلاع پر بلدیہ سعید آباد میں کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان میں ملوث ایک خاتون کو گرفتارکر کے مغوی ریاض علی کو بازیاب کرالیا-

    ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد،6ملزمان گرفتار

    پولیس کےمطابق 7جنوری کوامزرخان نامی شہری کی مدعیت میں تھانہ سعیدآباد میں ریاض علی کےاغوا کامقدمہ درج کیا گیا تھا ملزمان نے مغوی کی رہائی کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا جبکہ عورت کےساتھ شامل دیگر 4 اغوا کاروں کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ نے دوستی کا جھانسہ دیکر ریاض علی کو بلانے اور بعدازاں اغوا کی واردات انجام دینے کا اعتراف کیا ہے ملزمہ نے مزید انکشاف کیا کہ وہ موبائل فون پر دوستی کا جھانسہ دینےکےبعد مختلف کرائے کی جگہوں پر لوگوں کو بلواتی تھی جہاں مکان میں پہلے سے ہی موجود گروہ کے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اغوا کی واردات انجام دیتی تھی۔

    ملزمہ اغوا برائے تاوان بلکہ زمینوں پر قبضے سے متعلق لینڈ مافیا کی مدد سے مختلف پلاٹوں پر قبضہ کرچکی ہے گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    دولہا گیا نکاح کیلئے مسجد وزیر خان،نوکرانیوں نے کیا اپنا گھناؤنا کام

    دوسری جانب کراچی میں ڈکیتی کے مختلف واقعات میں 2 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں 2 ڈاکؤوں نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی تو علاقہ مکینوں نے ایک ڈاکو یاسین کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا فرارہوگیا۔

    شہریوں نے پکڑے گئے ڈاکو کو اسی کی پستول سے ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کر دیا، ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملیر سٹی بابا ولایت شاہ کے مزار کے قریب مقابلے کے بعد ایک اسٹریٹ کرمنل جاوید کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاعلاوہ ازیں پولیس کا کہنا ہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ، بکھر گوٹھ میں 30 سالہ رئیسہ بی بی گھریلو جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے زخمی ہوگئی۔

    لیاری گینگ وار کے دو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 65 کیپسول برآمد

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 65 کیپسول برآمد

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 65 کیپسول برآمد کرلے گئے

    ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافرکے پیٹ سے ہیروئن بھرے65 کیپسول برآمد کیے گئے، ملزم غیر ملکی ائیرلاین کی پرواز سے ابوظبی جارہا تھا۔ ادھر کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 10 کیٹامائن انجیکشن برآمد کیے گئے۔

    ترجمان کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 16کلو 800گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ رنگ روڈ پشاورکے قریب خیبر کے رہائشی 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ترجمان ن ے بتایا کہ کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس پرکار سے 21 کلو 850 گرام چرس برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    یاد رہے کہ اس سے قبل اینٹی نارکوٹکس فورس نے پاکستان پہنچنے والے 9 افغان باشندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن آئس اور دیگر منشیات برآمد کی تھی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹس فورس کے مطابق اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں افغانستان سے خیبر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔ ترجمان کے مطابق افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچنے والے 9 افغان باشندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی جس میں 3 افغان باشندوں کے قبضے سے 36 کلو 500 گرام آئس، 8 کلو 580 گرام مشکوک مواد اور 7 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

    جبکہ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان حیدر خان، عصمت اللہ اور ساتھی کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی کے نجی کوریئر آفس میں 2 مختلف کارروائیاں کی گئیں جن میں لندن بھیجے جانیوالے جیکٹس کے پارسل سے 230 گرام مشکوک مواد برآمد کیا گیا جب کہ دبئی بھیجنے کیلئے بک پارسل سے 10 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات واسکٹ میں چھپائی گئی تھی، ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد،6ملزمان گرفتار

    ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد،6ملزمان گرفتار

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : ،ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں کراچی ،کوئٹہ ،خیبر اور اسلام آباد میں کی گئیں،کراچی میں کارروائی کے دوران ائیرپورٹ پر مُلزم سے 10 کیٹامائن انجکشن برآمد کئے گئے-

    فلپائن میں دو طیارے حادثے کا شکار

    ترجمان کے مطابق پشاورکے قریب ملزمان سے 12 کلو چرس اور 2 کلو منشیات کا تیل برآمد کیا گیا جبکہ اسلام آباد ائیرپورٹ پرمُلزم کے پیٹ سے 65 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے-

    اسلام آباد میں ایک اور کاروائی کے دوران اسلام آباد موٹر وے ٹول کے قریب کارروائی میں 16 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی-

    ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

    پشاور؛ منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

  • لیاری گینگ وار کے دو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    لیاری گینگ وار کے دو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    رینجرز کی مواچھ گوٹھ میں کارروائی ،لیاری گینگ وار کے دو انتہائی مطلوب ملزم گرفتارکر لئے گئے

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ،قتل اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث اور مطلوب تھے ،ملزم نوید عرف چھوٹو سال2005 میں لیاری گینگ وار کے ساجد گولیمار گروپ میں شامل ہوا، ملزم نوروز سال 2019 میں لیاری گینگ وار گروپ کا حصہ بنا ملزم نوید عر ف چھوٹو سیاسی جماعت کے کارکنان اور مخالف گروپ کی 50سے زائد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہیں ملزم سال 2014 میں کراچی آپریشن کے دوران اندرون سندھ ایران میں روپوش ہوگیا تھا ،ملزموں نے سال 2011 اور 2012 میں کلفٹن اور سولجر بازار ست تین تاجروں کواغواء کرکے 20 لاکھ تاوان وصول کیا ملزموں نے 18جنوری کو بھی پرانا گولیمار میں زمین پر قبضے کے لئے ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف وہراس پھیلا تھا ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ،قانونی کارروائی کےلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے انٹیلیجنس ٹیکنیکل بیسڈ مشترکہ ٹارگٹڈ کارروائی کی اور پولیس کو انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو علاقہ تھانہ کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزم سے 1 ہینڈ گرینیڈ برآمد کر لیا گیا، ملزم کی شناخت محمد اویس ولد محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے. ملزم کا نام ریڈ بک میں بھی شامل ہے. ملزم لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا اہم کمانڈر ہے, اور عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے, کراچی: ملزم انتہائی پیشہ ور ہے اور اس سے قبل کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

  • بینکوں میں رکھے گئے پیسوں کی قدرگرنے لگی ہے:عمران خان

    بینکوں میں رکھے گئے پیسوں کی قدرگرنے لگی ہے:عمران خان

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بینکوں میں رکھے گئے پیسوں کی قدر گرنے لگی ہے۔ پاکستانیوں کی دولت میں کمی ہورہی ہے جبکہ چوری کرنے والوں کی دولت میں اضافہ ہورہا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کے بعد پتہ تھا معیشت خراب ہوگئی تو پھر سنبھالنا مشکل ہوگامجھے پتہ تھا کہ سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو معیشت گر جائے گی،کورونا کے بعد دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا،انرجی پراڈکٹس کی سپلائی ٹوٹی تو ایک دم قیمتیں بڑھیں، ہم بڑی مشکل سے بیلنس کر رہے تھے،جب عدم اعتماد آئی تو پیٹرول 110ڈالر فی بیرل سے اوپر تھا پاکستان کی معیشت پر آرٹیکلز لکھے جارہے ہیں،میں نے پہلے کہا تھا سازش کامیاب ہونے دی تو حالات خراب ہونگے، انکے 9 مہینوں کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 84 روپے تک گرا،2دن میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 33روپے نیچے گیا ہے،جب عدم اعتماد جمع ہوئی تھی اس وقت 16.4 ارب ڈالر کے ریزرو تھے، جن کاجینا مرنا پاکستان میں ہے ان کے بینک بلینس میں کمی واقع ہوگئی،جن کے ڈالرز باہر پڑے ہوئے ان کی دولت اوپر جاری ہےاس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جن کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہوں آصف زرداری اور نوازشریف کے پیسے باہر کی بینکوں میں پڑے ہوئے ہیں،روپیہ کے ڈی ویلو ہونے سے عام پاکستان کی زندگی متاثر ہوتی ہے

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وقت میں پیٹرول 150 روپے لیٹر تھا، حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 50،50 روپے اضافہ کرے گی،یہ اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے کیلئے اقتدارمیں آئے تھے،ہمارے دور میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد تھی روپے کی قدرگرنے سے مہنگائی کی شرح 35فیصد تک جائے گی، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہونے جا رہی ہے، سب سے زیادہ تنخواہ دار طبقہ متاثر ہوگا، تنخواہ دار طبقے کیسے  مہنگائی میں گزارا کریں گے،ایک آدمی کیسے اس مہنگائی میں گزارا کرے گا؟ ہمارے دورمیں آٹا 60 روپے کلو اوراب 150سے اوپر چلا گیا،ہمارے دور میں پیاز کی قیمت 44 روپے تھی اور آج 230 روپے ہے، حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنے جارہی ہے،مہنگائی کاسب سے زیادہ اثر ملکی گروتھ پر ہوگا، یوریا کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے 60 ارب روپے کسانوں کو اضافی دینا پڑا، ہمارے دور میں 18لاکھ نوکریاں ہر سال پیدا کیں ہم نے تین سال میں 55لاکھ نوکریاں پیدا کیں،ہمارے دور میں ٹیکسٹائل انڈسٹریز کو مزدور نہیں ملتے تھے،ہمارے دور میں زراعت اوپر گئی، ریکارڈ ٹیکس اکٹھا ہوا،اسحاق ڈار99 میں چھوڑ کرگیا تھا تب بھی معیشت لائف سپورٹ مشین پر تھی، 2018میں بھی اسحاق ڈار نے معیشت کو بر ی طرح چھوڑ کر گیا تھا،
    اب پاکستانی معیشت کو وہاں لیکر گیا پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کو خطرہ ہے، ہم جس سے مدد مانگنے جائیں گے، انہوں نے اپنے مطالبات منوانے ہیں، سری لنکا کیساتھ یہی کیا قرض دینے کے بعد ان سے 50 فیصد فوج کم کرنے کا مطالبہ کیا،

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چودھری کو رات کے اندھیرےمیں اٹھایا گیا، اعظم سواتی کو اندھیرے میں اٹھایا گیا،یہ چاہتے ہیں کہ عوام میں اپنا خوف پھیلائیں، کوشش کی جارہی ہے کہ ہم ڈرکے انکی بات مان لیں،یہ جو معیشت کے ساتھ انہوں نے کیا ہے، قوم چپ نہیں بیٹھے گی، چن چن کر ملکی اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے پارلیمنٹ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے جہاں راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہو، اداروں کو تباہ کر دیا ، ایف آئی کو تباہ کیا اوروہاں اپنے بندے بٹھا دیے،شہبازشریف نے ایف آئی اے میں اپنے بندے بھرتی کیے،اپنی چوری کو چھپانے کیلئے انہوں نے نیب کو ختم کردیا،انہوں نے قانون پاس کروا کر وائٹ کالر کرائم کو لائسنس دے دیا،ہمارے بدترین مخالف کو نگران حکومت میں بٹھا دیا گیا، ہمارے بدترین مخالف کو نگران وزیرعلیٰ پنجاب بنادیا،آتے ہی انہوں نے انتقامی کارروائی کی، فواد چودھری کو اٹھا لیا،محسن نقوی نےآتے ہی فوادچودھری کیخلاف انتقامی کارروائی کی سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، تحقیقات کیو ں بند کی گئیں، مجھے پتہ چلا مجھے قتل کرنے کی سازش کی گئی ہے تو میں نے ویڈیو بنائی، 4لوگ تھے جنہوں نے بند کمرے میں مجھے قتل کرنے کی سازش کی،

  • علی امین گنڈا پور نے امریکی شخصت سے مدد مانگ لی،آڈیو لیک

    علی امین گنڈا پور نے امریکی شخصت سے مدد مانگ لی،آڈیو لیک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی ایک اور آڈیو لیک ہوئی ہے

    علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف الیکشن لڑنے کے لئے امریکی اہم شخصیت سے مدد مانگ لی، نئی لیک ہونے والی آڈیو میں علی امین گنڈا پور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین جاوید انورکے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، اس آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ عمران خان نے اسمبلیاں تڑوا دی ہیں اب الیکشن ہونے ہیں اور میں نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف الیکشن لڑنا ہے،

    علی امین گنڈا پور امریکی نژاد بزنس مین سے مدد طلب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف الیکشن لڑنے کے لئے میری مدد کریں، میں آپ کے چھوٹا بھائیوں جیسا ہوں الیکشن لڑنے کے لیے آپ نے مجھے پیسے عاطف نامی شخص کے ذریعے دینے ہیں جس پر جاوید انور نے حامی بھرتے ہوئے کہا کہ میں جتنا کر سکا کروں گا۔

    علی امین گنڈاپور اس پر اپنا موقف اب کیا دیتے ہیں کیونکہ بلکل عیاں ہو رہا ہے کہ علی امین گنڈاپور مولانا فضل الرحمن سے الیکشن لڑنے کے لیے خوفذدہ ہیں ان معاملات سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ علی امین گنڈا پور پیسوں سے ووٹ خریدنے کے لیے تیاریاں پکڑ رہے ہیں کیونکہ کشمیر میں الیکشن کمپین کے دوران پیسے دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔ علی امین گنڈا پور نے اپنے لیڈر عمران خان کی طرح اب پیسے مانگنا شروع کر دیئے جو الیکشن میں تقسیم ہوں گے،

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک