Baaghi TV

Tag: Murder

  • ڈکیتی کی مزاحمت پر محنت کش جان بحق ،پچھلے 3 ماہ میں ضلع بھر میں 20 سے زائد قتل ،

    ڈکیتی کی مزاحمت پر محنت کش جان بحق ،پچھلے 3 ماہ میں ضلع بھر میں 20 سے زائد قتل ،

    ~تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔ ۔ ڈاکووں کی فائرنگ سے مزاحمت کرتے ہوئے رحمت قصائی جاں بحق ہوگیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصورمیں تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی گئی ہے۔ مزاحمت کرنے پر پر ڈاکووں نے رحمت قصائی پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کی زد میں آ کر رحمت قصائی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق رحمت کوٹ بلوچاں قصور کا رہائشی تھا۔
    رحمت کو دکان سے واپس جاتے ہوئے ڈاکووں نے لوٹ مار کی اور زد و کوب بھی کیا۔ مزاحمت پر گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔
    رحمت کے لواحقین نے کوٹ بلوچاں میں شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی ۔
    یاد رہے کہ گزشتہ 3 ماہ میں ضلع قصور میں سینکڑوں وارداتوں میں 20 سے زائد قتل ہو چکے ہیں اور لاکھوں روپے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں چھن چکے ہیں۔
    پولیس مال بناؤ پروگرام کے تحت سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہی ہے۔
    ریسکیو 1122 نے رحمت کی لاش ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا ہے جہاں پر پوسٹمارٹم کیا جاۓ گا ۔

    غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور

  • دو سگی بہنوں کا قتل، توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

    دو سگی بہنوں کا قتل، توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

    کاہنہ میں دو سگی بہنوں کے قتل کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

    توجہ دلاؤ نوٹس مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عبد الرؤف کی جانب سے جمع کرایا گیا

    کیا یہ درست ہے کہ لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں ایک ماہ قبل دو سگی بہنوں کو اغوا کیا گیا۔متن

    کیا یہ درست ہے کہ دونوں لڑکیوں کی لاشیں 5 فروری کو گندے نالے سے برآمد ہوئیں۔متن

    دونوں بہنوں کو تیز دار آلے سے بے دردی سے گردنیں کاٹ کر قتل کیا گیا۔متن

    جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔متن

    کیا اس واقعے کا مقدمہ درج کر کیا گیا ہے۔متن

    کیا کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔متن

    اب تک کی تفتیش میں کیا ہیش رفت ہوئی ہے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔متن

  • قانون طاقتور پر مہربان، قتل کا ملزم جیل میں ہی ٹک ٹاکر بن گیا.

    قانون طاقتور پر مہربان، قتل کا ملزم جیل میں ہی ٹک ٹاکر بن گیا.

    ملتان: ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کی نااہلی قتل کے مقدمہ کا ملزم جیل میں موبائل بمہ انٹرنیٹ کے مزے لینے لگا۔

    ملتان ڈسٹرک جیل میں قتل کا ملزم ٹک ٹاک سٹار بن گیا جیل میں بنائی گئی ویڈیوز ٹک ٹاک پر وائرل۔

    ملتان ملزم جیل کے علاوہ کچہری احاطہ عدالت مختلف ججز کے کوڑٹس کے باہر بھی ٹک بناتا رہا۔

    ملتان: ڈسٹرکٹ جیل کے اندر موبائل کا استعمال سختی سے منع ہونے کے باوجود ملزم ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف

    ملتان: اندرون شہر کا رہائشی بابر مرغی ڈسٹرکٹ جیل کے اندر قتل کے زیر سماعت مقدمہ میں قید

    ملتان: بااثر ملزم بابر مرغی کو جیل انتظامیہ کی جانب سے بھرپور پروٹوکول ، موبائل کا استعمال اور ویڈیوز بنانے کی چھوٹ

    ملتان: ملزم جیل کے اندر دوران قید ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناکر اپ لوڈ کرنے لگا

    ملتان: ملزم اکثر پیشی پر کچہری میں بھی بخشی خانے میں بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا رہا

    ملتان: ڈسٹرکٹ جیل میں قید ملزم کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال ، جیل سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے۔

  • قانون طاقت ور پر مہربان، قتل کا ملزم جیل میں ہی ٹک ٹاکر بن گیا

    قانون طاقت ور پر مہربان، قتل کا ملزم جیل میں ہی ٹک ٹاکر بن گیا

    ملتان: ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کی نااہلی قتل کے مقدمہ کا ملزم جیل میں موبائل بمہ انٹرنیٹ کے مزے لینے لگا۔

    ملتان ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کا ملزم ٹک ٹاک سٹار بن گیا جیل میں بنائی گئی ویڈیوز ٹک ٹاک پر وائرل۔

    ملتان ملزم جیل کے علاوہ کچہری احاطہ عدالت مختلف ججز کے کورٹس کے باہر بھی ٹک بناتا رہا۔

    ڈسٹرکٹ جیل کے اندر موبائل کا استعمال سختی سے منع ہونے کے باوجود ملزم ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف. اندرون شہر کا رہائشی بابر مرغی ڈسٹرکٹ جیل کے اندر قتل کے زیر سماعت مقدمہ میں قید ہے.

    بااثر ملزم بابر مرغی کو جیل انتظامیہ کی جانب سے بھرپور پروٹوکول ، موبائل کا استعمال اور ویڈیوز بنانے کی چھوٹ.ملزم جیل کے اندر دوران قید ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناکر اپ لوڈ کرنے لگا

    ملزم اکثر پیشی پر کچہری میں بھی بخشی خانے میں بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا رہا. ڈسٹرکٹ جیل میں قید ملزم کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال ، جیل سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے۔

  • اسامہ قتل کیس میں ایک نیا انکشاف

    اسامہ قتل کیس میں ایک نیا انکشاف

    پولیس کے ہاتھوں مارے جانیوالے اسامہ ستی کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق مقتول آئس کے نشے کا عادی تھا اور وقوعہ والے دن بھی آئس لینے اپنے دوست کی طرف گیا تھا.

    وہاں سے واپسی پر جب اسے پولیس ناکہ پر روکا گیا تو اس نے رکنے کے بجائے وہاں سے دوڑ لگا دی.

    پولیس کو کافی دیر تک چکر دینے کے بعد جب وہ سرینگر ہائی وے پر پہنچے تو گاڑی میں موجود ایک پولیس اہلکار نے اس کی گاڑی پر فائرنگ کی.

    فائرنگ صرف ایک اہلکار نے کی، باقی تین اہلکار اس کے ساتھ ہونے کی وجہ سے نامزد ہوئے بعد میں انچارج کو بھی ایف آئی آر میں شامل کر لیا گیا.

    اسامہ کے والد کی طرف سے لگائے جانیوالے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور انھوں نے یہ سب کچھ کیس میں 302 کی دفعہ لگانے کے لیے کیا.

  • آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو رائیڈ مہنگی پڑ گئی،بے دردی سے قتل

    آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو رائیڈ مہنگی پڑ گئی،بے دردی سے قتل

    لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق 26 سالہ محمد علی نے گزشتہ رات 8 بجے شالیمار سے رائیڈ بک کی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا۔ کئی گھنٹوں بعد ساندہ کے علاقے سے اس کی لاش ملی۔ ملزمان محمد علی کو قتل کرنے کے بعد اس کی گاڑی ، موبائل اور رقم ساتھ لے گئے۔

    ورثاء نے بتایا کہ مقتول محمد علی دو سالہ بچی کا باپ تھا اور شبہ ہے کہ ڈکیتی کے دوران قتل کیا گیا۔ تھانہ شالیمار باغبانپورہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی قتل.

    غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی قتل.

    صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں باپ اور بھائی نے مل کر بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ نواب شاہ کے علاقے سوئی گیس اسٹاپ پر پیش آیا، جہاں سترہ سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ہے

    ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے لیا.

    لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا.