Baaghi TV

Tag: music industry

  • مریم اورنگزیب کی طرف سےمیوزک انڈسٹری کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

    مریم اورنگزیب کی طرف سےمیوزک انڈسٹری کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

    میوزک انڈسٹری کے لئے بڑی خبر آگئی ہے ، کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کی پہلی میوزک پالیسی کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے ،میوزک پالیسی کے ذریعے متعدد مراعات اور سہولیات سے میوزک انڈسٹری کو نئی زندگی ملے گی. نئی میوزک پالیسی سے پائیریسی، کاپی رائیٹس سمیت میوزک انڈسٹری کو درپیش دیگر مسائل حل ہوجائیں گے.پبلک پرفارمنس، پروڈکشن، ڈسری بیونیشن، ایڈیپٹیشن، ڈیوریشن ، مکینیکل ، کمیونیکیشن رائیٹس کو قانونی ڈھانچے میں لایاجارہا ہے.ان اقدامات میں یوزرز اینڈ لائیسنسز کا مسئلہ بھی حل ہوگا جس سے میوزک انڈسٹری کو فروغ ملے گا.مناپلائزیشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ میوزک ورکرز کے بنیادی قانونی حقوق کا تحفظ ہوگا.کاپی رائٹ سمیت میوزک سٹیک ہولڈرز کو درپیش تمام مسائل اور مطالبات حل ہوں گے .

    میوزک کی تیاری، گانے والے، لکھنے والے، دھن بنانے والوں کے قانونی حقوق کا تحفظ یقینی ہوگا.میوزک کی فروخت، اس کی چربہ سازی اور میوزک چرانے سے متعلق دیرینہ مسائل حل ہوجائیں گے.میوزک پالیسی ہمسایہ ممالک میں رائج قوانین اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیاری کی گئی ہے .پرانے میوزک کو محفوظ کرنے کے لئے خصوصی اقدامات بھی پالیسی میں شامل ہیں .مقامی اور فوک میوزک، علاقائی زبانوں میں موسیقی کے لئے بھی اقدامات پالیسی کا حصہ ہیں.گلوکاروں، لوک فنکاروں اور مقامی و علاقائی میوزک کو پروموٹ کریں گے.اس پالیسی کے ذریعے پاکستان کی موسیقی کے عظیم ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لئے اقدامات ہوں گے.

    فلم آر پار کی لاہور یں پریس کانفرنس

     

    ہم سلمان خان کو قتل کرنےکیلئےکوششیں کرتے رہیں گے،گینگسٹر گولڈی برار

    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا

  • علی ظفر نے میوزک انڈسٹری میں 20 برس مکمل ہونے کا جشن کیوں نہیں‌ منایا ؟‌

    علی ظفر نے میوزک انڈسٹری میں 20 برس مکمل ہونے کا جشن کیوں نہیں‌ منایا ؟‌

    گلوکار علی ظفر جو کہ ایک بہترین اداکار بھی مانے جاتے ہیں ، ان کا پہلا شوق میوزک ہے، علی ظفرکو میوزک انڈسٹری میں بیس برس مکمل ہو گئے ہیں اور اس موقع کو انہوں نے منانے کی بجائے صرف سوشل میڈیا پر اپنے پہلے البم حقہ پانی سے چل دل میرے کا نیا ورژن جاری کیا اور ایک لمبی چوڑی پوسٹ لکھی. انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے ایک طویل سفر طے کیا ہے اس دوران مجھے میرے مداحوں نے خوب پذیرائی دی. علی ظفر نے لکھا کہ میں میوزک انڈسٹری میں اپنے بیس سال مکمل ہونے پر کسی قسم کا جشن نہیں منائوں گا کہ کیونکہ ملک کی جو سیاسی صورتحال ہے اس پر دل بہت پریشان ہیں میرے پاس تو وہ الفاظ ہی نہیں ہیں جو میرے دکھ کو

    بیان کر سکیں. انہوں نے کہا کہ خدا ہمارے ملک کی حفاظت فرمائیں. یاد رہے کہ علی ظفر پاکستان کے وہ گلوکار ہیں جنہوں نے بطور اداکار بھارت میں اپنی پہچان بنائی، ان کی بالی وڈ کے بہت سارے سٹارز کے ساتھ دوستی ہے.علی ظفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرتے رہتے ہیں.