Baaghi TV

Tag: muslim

  • امریکی کانگریس؛  اسلام کوعظیم مذہب تسلیم کرنے کی قرارداد پیش

    امریکی کانگریس؛ اسلام کوعظیم مذہب تسلیم کرنے کی قرارداد پیش

    امریکی کانگریس میں اسلام کوعظیم مذہب تسلیم کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی ہے جبکہ اسلام کوعظیم مذہب تسلیم کرنے سے متعلق قرارداد ریاست ٹیکساس کے نمائندے ال گرین نے پیش کی ہے اور اس قرارداد کی تائید کنندگان میں الہان عمر،راشدہ طلیب، آنڈرے کارسن شامل رہے اور اس کا مقصد اسلام کو دنیا کےعظیم مذاہب میں سے ایک تسلیم کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ جون کے آخر میں اسٹاک ہوم میں مسجد کے باہر ایک احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے قرآن کی بے حرمتی کی تھی۔ جس پر پوری مُسلم دنیا نےغم وغصے کا اظہار کیا تھا۔ تاہم دوسری جانب عالمی ادارے فچ نے دوسری بار امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی ہے، اور کہا ہےکہ پچھلے 20 سالوں میں گورننس میں بگاڑ پیدا ہوا ہے جس کے باعث ایسا کیا گیا ہے.

    عالمی ایجنسی فچ ریٹنگز نے امریکہ کی دوسری بار کریڈٹ ریٹنگ کو کم کر دیا ہے، امریکی کریڈٹ ریٹنگ مسلسل بڑھتے ہوئے قرضوں کی وجہ سے کم ہوئی ہے۔ فچ ترجمان کے مطابق امریکہ میںپچھلے 20 سالوں میں گورننس میں بگاڑ پیدا ہوا ہےامریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے اس کریڈٹ ریٹنگ کی کمی کو من پسند اور2018سے 2020 کے پرانے ڈیٹا پر مبنی قراردے دیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
    اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
    میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
    عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر
    جبکہ اس کے علاوہ کم کریڈٹ ریٹنگ امریکی حکومت کے لیےمزید قرضوں کا اضافہ کرسکتی ہے۔ یہ امریکہ کی تاریخ میں دوسری بار کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کی گئی ہے۔

  • کوپن ہیگن؛ قرآن کی ایک بار پھر بے حرمتی، ڈنمارک کا سفارتی عملہ بغداد نکال دیا گیا

    کوپن ہیگن؛ قرآن کی ایک بار پھر بے حرمتی، ڈنمارک کا سفارتی عملہ بغداد نکال دیا گیا

    عراق نے ڈنمارک میں اپنے سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کی ہے جبکہ کوپن ہیگن میں انتہائی دائیں بازو کے گروپ ڈانسکے پیٹریاٹر نے ایک مرتبہ پھر قرآن مجید کی توہین کا مظاہرہ کیا ہے۔ العربیہ ٍڈاٹ نیٹ کے مطابق دائیں بازو کے انتہاپسند گروپ نے پیر کے روز ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔اس میں ایک شخص مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کررہا ہے، وہ اسے جلاتا اور عراقی پرچم کو کچلتا ہوا نظر آتا ہے۔

    سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں جمعہ اور حالیہ ہفتوں میں ہونے والے اسی طرح کے واقعات کے بعد یہ تازہ ترین ویڈیو سامنے آئی ہے۔ عراق کی وزارت خارجہ نے ڈنمارک میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کے نسخے کو نذرآتش کرنے کی ایک بار پھر مذمت کی ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ’’انتہا پسندی اور نفرت کے وائرس‘‘ کو’’معاشروں کے پرامن بقائے باہمی کے لیے حقیقی خطرہ” بننے کی اجازت دیتے ہیں۔

    وزارتِ خارجہ کے ترجمان احمدالصحاف نے کہا ہے کہ ڈنمارک کے سفارت خانے کا عملہ ہفتے کے روز عراق سے روانہ ہو چکا ہے۔ کوپن ہیگن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے پہلے واقعے کے بعد عراق کے بااثر شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر کی اپیل پر ہفتے کے روز بغداد میں قریباً ایک ہزار مظاہرین جمع ہوئے تھے۔ انھوں نے بغداد کے انتہائی سکیورٹی والے گرین زون میں واقع ڈنمارک کے سفارت خانے کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دو پلوں کو بند کر دیا اور مظاہرین آنسو گیس اور لاٹھیوں سے پسپا کر دیا۔ مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے جمعرات کے روز بغداد میں سویڈش سفارت خانہ کو آگ لگا دی تھی ۔انھوں نے یہ کارروائی اسٹاک ہوم میں مقیم ایک عراقی پناہ گزین کی قرآن مجید کی بے حرمتی کے ردعمل میں کی تھی۔

    عراقی حکام نے سفارت خانے کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی ہے جبکہ سویڈش سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔عراق نے اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی اجازت دینے پر سویڈن کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ سویڈش حکام نے اظہار رائے کی آزادی کی بنیاد پر قرآن مجید کی بے حرمتی کے مظاہروں کی اجازت دی تھی لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان کی اجازت اس کارروائی کی کسی منظوری کا اشارہ نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
    عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پیر کے روز یورپی یونین کے دیگر ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو میں انھوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح مذموم افعال کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انھوں نے یورپی یونین کے ممالک پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی نسل پرستانہ کارروائیوں اور تشدد کو بھڑکانے والی تمام کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں۔

  • حکومت کا 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن منانے  کا اعلان

    حکومت کا 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن منانے کا اعلان

    حکومت نے 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن منانے اور سویڈن واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے جبکہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے معاملے پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن منایا جائے گا اور سویڈن واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا۔

    وزیراعظم نے تمام جماعتوں سمیت پوری قوم سے احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ پوری قوم ایک زبان ہوکر شیطانی ذہنوں کو پیغام دے گی علاوہ ازیں شہبازشریف کا کہنا تھاکہ جمعے کو ملک بھر میں سویڈن واقعے کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


    نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سویڈن واقعے پر قومی لائحہ عمل مرتب کیا جائے، پارلیمنٹ کے فورم سے قوم کے جذبات اور احساسات کی بھرپور ترجمانی کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشترکہ قراردادمنظور کی جائے۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ قرآن کریم کی عزت وحرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس کیلئے ہم سب ایک ہیں، گمراہ ذہن اسلاموفوبیا کے منفی رجحان کو پھیلاکر مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی امن پسند، بقائے باہمی پر یقین رکھنے والی اقوام اور قیادت اسلاموفوبیا کا شکار اور مذہبی تعصبات کی حامل متشدد قوتوں کا راستہ روکیں۔ ان کا کہنا تھاکہ مذہب، مقدس ہستیوں، عقائد اور نظریات کو نشانہ بنانے والے متشدد ذہن دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں، عالمی سطح پر پرامن، متوازن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھنے والی قوتیں مل کر ایسے رجحانات اور واقعات کے تدارک کیلئے کام کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہےمسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد ریکارڈ
    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
    گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    وزیراعظم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جمعے کے دن یوم تقدیس قرآن میں بھرپور شرکت کرنے اور ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کی بھی ہدایت کی۔ تاہم خیال رہے کہ 28 جون کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ مقامی پولیس کی سخت سکیورٹی میں عراقی شہری نے مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔ قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں، مراکش نے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا ہے۔

  • میرا نماز پڑھنا دوپٹہ لینا نہ لینا میرا اور خدا کا معاملہ ہے راکھی کا ناقدین کو جواب

    میرا نماز پڑھنا دوپٹہ لینا نہ لینا میرا اور خدا کا معاملہ ہے راکھی کا ناقدین کو جواب

    بالی وڈ کی آئٹم گرل کہلائی جانے والی راکھی ساونت آئے دن رہتی ہیں تنقید کی زد میں، حال ہی میں وہ تنقید کی زد میں اس وقت آئیں جب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی جس میں‌وہ نماز پڑھ رہی ہیں لیکن شلوار ٹخنوں سے اونچی ہے اس کو لیکر سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے ان پر کافی تنقید کی. ان کو ایک وڈیو پیغام کے زریعے راکھی نے جواب دیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ خود تو روزے بھی رکھتے ہو ، شرابیں بھی پیتے ہو ، اور آگئے ہو مجھے سمجھانے؟ میں تو کوئی نشہ نہیں‌کرتی ، سگریٹ نہیں پیتی ، لہذا تم لوگ اپنی بکواس اپنے پاس رکھو، مجھے نماز نہ سکھائو ، مجھے اسلام نہ سکھائو، میرا میرے خدا کے ساتھ رشتہ ہے ، میں سر پہ دوپٹہ لوں یا نہ لوں

    کسی کو کیا تکلیف ہے. میں نماز پڑھتی ہوں روزے رکھتی ہوں ، خدا سے میرا ایک رشتہ ہے تم لوگ کون ہو؟‌
    راکھی نے کہا کہ میرے شوہر عادل مسلم تھے لیکن ہاتھ پیر جوڑ کر میں ان کو نماز پڑھواتی تھی، میرا یقین میرے خدا پر ہے میں اسکو ہر بات کی جوابدہ ہوں لہذا اپنے کام سے کام رکھیں. میں‌نے خدا سے گلہ کیا کہ میرا گھر ٹوٹا اچھا نہیں ہوا ، میرا کیا قصور تھا خدا نے میرے دل میں بات ڈالی کہ اس نے میرا گھر نہیں‌توڑا بلکہ میری زندگی بچائی ہے. میرا بھی اب یقین ہے کہ اس نے میری زندگی بچائی ہے. مجھے ناقدین سے فرق نہیں‌ پڑتا اسلئے جسکو جو اور جتنا بولنا ہے بولتا رہے.