Baaghi TV

Tag: nadir ali

  • نادر علی ہوسٹنگ کے حوالے سے خود کو ایجوکیٹ کریں نیٹی

    نادر علی ہوسٹنگ کے حوالے سے خود کو ایجوکیٹ کریں نیٹی

    یوٹیوبر نادر علی نے چند ہفتے پہلے معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل کا انٹرویو کیا تھا اس میں انہوں نے سنیتا مارشل کے مذہب پر سوال اٹھایا اور ان سے کہا کہ اللہ آپکو ہدایت دے اور آپ مسلمان ہوجائیں اسی طرح سے وہ اپنے ہر پروگرام میں‌جان بوجھ کر کنٹرورشل باتیں کرتے ہیں. حال ہی میں‌انہوں نے اپنے شو میں معمر رانا کو بلایا اور ان سے باتیں کیں، معمر رانا نے پریانکا کے ھوالے سے اس طرح سے بات کی جیسے کہ وہ بہت ہی بدصورت ہیں اور ان کو دیکھتے ہی معمر کا کرش ختم ہو گیا .

    بات صرف یہیں نہیں رکی بلکہ اسکو میزبان نے نوکرانی تک کہہ دیا. اس قسم کی گفتگو پر جہاں دیگر سلیبرٹیز سراپا احتجاج ہیں وہیں معروف فیشن آئیکون نیٹی بھی بھڑک اٹھی ہیں. انہوں نے” نادر علی کے پریانکا چوپڑا پر کمنٹس پر شدید ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ نادر علی کو بطور ہوسٹ ایجوکیشن کی ضرورت ہے وہ جو چاہے بول دیتا ہے دیکھتا ہی نہیں کہ وہ کیا بول رہا ہے۔ کوئی کیسے کسی کی رنگت پر بات کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم ایسی شخصیات کا بائیکاٹ کریں اور انکے پروگرامز میں‌بالکل شرکت نہ کریں نہ ہی ان کو دیکھیں.

    ساحر علی بگا کو گولڈن ویزہ جاری کر دیا گیا

    جہاں بھی رہوں دل پاکستان میں رہتا ہے سارا لورین

    راکھی اپنی نازیبا وڈیوز بنا کر خود فروخت کرتی رہی ہے عادل درانی کا دعوی

  • متھیرا نے معمر رانا اور نادر کے پریانکا چوپڑا پر تبصرے کو سستا قرار دیدیا

    متھیرا نے معمر رانا اور نادر کے پریانکا چوپڑا پر تبصرے کو سستا قرار دیدیا

    معروف اداکارہ و میزبان متھیرا نے معمر رانا اور نادر علی کے بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی رنگت پر کمنٹس کو سستا تبصرہ قرار دے دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کیسے لوگوں کی جلد کی رنگ پر تبصرہ کر سکتا ہے۔یہ سب کیوں سوچتے ہیں کہ نوکرانی ہونا بدصورت ہونے کے برابر ہے شرم کی بات ہے اس میزبان کے لئے۔متھیرا اکثر خواتین کےحقوق کے لئے بات کرتی ہوئی نظر آتی ہیں، متھیرا نے ہمیشہ ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کی ہے جو خواتین کو ڈی گریڈ کرتے ہیں یا ان کی زندگی پر اپنا حق جمانے کی کوشش کرتے ہیں ، متھیرا نے نادر علی اور معمر رانا کو رکھ لیا ہے نشانے پر اور جم کر ان پر تنقید کی ہے.

    یاد رہے کہ ”معمر رانا نے نادر علی کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں سلمان خان کے ساتھ بیٹھا باتیں کررہا تھا کہ وہاں پریانکا آئی اورمیں نے پہچانا نہیں میرا سارا کرش ختم ہو گیا” اس پر نادر نے ان کو نوکرانی سے ملا دیا اور دونوں ہنستے رہے ۔ سوشل میڈیا پر دونوں اپنے اسی تبصرے اور کمنٹس کی وجہ سے کافی زیادہ تنقید کی زد میں‌ہیں . یاد رہے کہ نادر علی ایک یوٹیوبر ہے اور اپنے پروگرام میں اے کلاس شخصیات کو مدعو کرکے ان کا انٹرویو کرتا ہے.

    ساحر علی بگا کو گولڈن ویزہ جاری کر دیا گیا

    جہاں بھی رہوں دل پاکستان میں رہتا ہے سارا لورین

    راکھی اپنی نازیبا وڈیوز بنا کر خود فروخت کرتی رہی ہے عادل درانی کا دعوی

  • معمر رانا نے نہیں ہوسٹ نے کنٹرورشل باتیں کی ہیں اہلیہ مہناز معمر رانا

    معمر رانا نے نہیں ہوسٹ نے کنٹرورشل باتیں کی ہیں اہلیہ مہناز معمر رانا

    معروف اداکار معمر رانا نے حال ہی میں نادر علی کے ساتھ ایک انٹرویو کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دن سلمان خان کے ساتھ بیٹھے تھے ، باتیں کررہے تھے اسی دوران ایک لڑکی آئی بیٹھی اور پھر چلی گئی ، میں نے سلمان خآن سے پوچھا کہ یہ کون تھی تو اس نے بتایا کہ پریانکا چوپڑا تھی ، اس کو دیکھ کر میرا سارا کرش ختم گیا ، اس پر نادر علی نے کہا کہ میڈ جیسی یعنی ملازمہ جیسی لگ رہی تھی ، ان دونوں کے ایسے کمنٹس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں بہت زیادہ تنقید کا سامنا ہے،

    معمر رانا پر ہونے والی تنقید پر انکی اہلیہ مہناز کا کہنا ہےکہ ”معمر رانا نے صرف اتنا کہا ہےکہ میں نے پریانکا کو نہیں پہچانا ، باقی کے کمنٹس تو نادر کے ہیں ”جو بھی انہوں نے کہا کہ اس کا زمہ دار معمر نہیں ہے ، ہوسٹ کو کنٹرورسی چاہیے تھی اسکومل گئی اور پریانکا کا ساتھ دینے کی بجائے سمجھنے کی کوشش کریں کہ معمر نے آخر کہا کیا ہے۔ایسی کوئی بڑی بات نہیں کر دی معمر نے لہذا اس بات پر زیادہ توجہ نہ دیں.معمر رانا نے ہمیشہ عورتوں کی عزت کی ہے انہوں نے کبھی ان کے خلاف بیان نہیں دیا.

    ساحر علی بگا کو گولڈن ویزہ جاری کر دیا گیا

    جہاں بھی رہوں دل پاکستان میں رہتا ہے سارا لورین

    راکھی اپنی نازیبا وڈیوز بنا کر خود فروخت کرتی رہی ہے عادل درانی کا دعوی

  • اللہ آپکو ہدایت دے ، نادر علی نے سنیتا کے مذہب پر انگلی اٹھا دی، میزبان تنقید کی زد میں‌

    اللہ آپکو ہدایت دے ، نادر علی نے سنیتا کے مذہب پر انگلی اٹھا دی، میزبان تنقید کی زد میں‌

    نادر علی نامی ایک میزبان نے حال ہی میں سنتیا مارشل کا انٹرویو کیا اس میں انہوں نے ان سے کئے ان کے مذہب کے حوالے سے سوالات کئے، اداکارہ سے پوچھا کہ آپ عیسائی ہیں اور آپ کے سسرال والے مسلمان ہیں ایسے میں وہ آپ کو کہتے نہیں کہ آپ عیسائیت کو چھوڑ کر مسلمان ہوجائیں ، تو اس پر سنیتا مارشل نے کہا کہ ایسا مجھے کبھی بھی میرے سسرا والوں نے نہیں کہا ، حالانکہ میں ان کے ساتھ رہتی ہوں اور مجھے اس چیز کا بھی پچھتاوا نہیں ہے کہ میرے بچے مسلم مذہب کو فالو کررہےہیں. اس پر میزبان نے سنیتا مارشل سے کہا کہ اللہ آپ کو ہدایت دے اور آپ اس راستے پر آئیں. یعنی میزبان کے کہنے کا مطلب تھا کہ اللہ آپ کو ہدایت دے اور آپ مسلمان بن جائیں . میزبان کی یہ بات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے اور میزبان کو لیا جا رہا ہے آڑھے ہاتھوں.

    کیونکہ انہوں نے سنیتا مارشل کو باقاعدہ طور پر مذہب کے ھوالے سے ہراساں کرنے کی کوشش کی، ”سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ میزبان کو شرم آنی چاہیے کسی کو بھی ایسے کہتے ہوئے کہ آپ کو اللہ ہدایت دے اور آپ مسلمان بن جائیں ”. سنیتا مارشل ایسے سوالات پر کچھ پریشان دکھائی دیں لیکن انہوں نے خوبصورتی سے سوالات کے جوابات دے دئیے جس پر انہیں سراہا جا رہا ہے. لیکن میزبان کو آڑھے ہاتھوں لیا جا رہا ہے.

    شادی کے وقت طے ہو گیا تھا بچے اسلام فالو کریں گے سنیتا مارشل

    مجھ سے محبت کی کوئی بات کرے تو سانس بند ہونے لگتی ہے نیلم منیر

    ہماری شادی میں کلئیر پتہ تھا کہ لڑکی والے کون ہیں اور لڑکے والے کون ہیں وکی کوشل

  • نادر علی مہینے میں کتنا کماتے ہیں شعیب اختر نے راز فاش کر دیا

    نادر علی مہینے میں کتنا کماتے ہیں شعیب اختر نے راز فاش کر دیا

    نادر علی ایک معروف یوٹیوبر ہیں ، ھال ہی میں انہیں فاسٹ بولر شعیب اختر نے انٹرویو کیا ، اس انٹرویو میں کیا گیا ایک انکشاف اور وہ انکشاف یہ ہے کہ یوٹیوب سے ماہانہ کروڑوں روپے کمائے جا سکتے ہیں اور نادر علی مہینے کا چھ سات کروڑ کما رہے ہیں. شعیب اختر نے نادر علی سے جہاں ًمختلف قسم کے سوالات کئے وہیں ان سے پوچھا کہ آپ مہینے کا کتنا کما لیتے ہیں تو انہوں نے بتانے میں‌ زرا دقت محسوس کی ، جس کے بعد شعیب اختر نے خود ہی کہہ دیا کہ ہم نے ساری تحقیق کر لی ہے آپ چھ سے سات کروڑ کماتے ہیں . اس پر نادر علی نے کہا کہ جی ہاں صحیح کہہ رہے ہیں ، چھ سات کروڑ کیا اگر محنت کی جائے تو اس سے بھی زیادہ ایک مہینے میں کمایا جا سکتا

    ہے. نادر علی نے کہا کہ یوٹیوب مستقبل مزاجی مانگتا ہے اگر مستقبل مزاجی کے ساتھ کام کیا جائے تو گھر بیٹھے ہی ہم بہت سارے پیسے کما سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ یوٹیوب پر کام کرنا بہت مشکل نہیں ہے بس یہ دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ عوام کو کیا پسند ہے لوگ کیا دیکھنا چاہتے ہیں ، جو لوگ دیکھنا چاہتے ہٰیں وہ دکھایا جائے تو یقینا آپ کو پذیرائی بھی ملتی ہے اور کمائی بھی ہوتی ہے.