Baaghi TV

Tag: nanah

  • ننھا کی موت کی خبر سن کر تمام دن بے چین رہا دھرمیندرا

    ننھا کی موت کی خبر سن کر تمام دن بے چین رہا دھرمیندرا

    ہر دور میں پاکستانی اداکاروں کی شہرت بھارت میں رہی ہے، جیسے ہمارے دیگر فنکار بھارت میں مقبول تھے اسی طرح سے ننھا بھی کافی مقبول تھے. فلمسٹار ننھا کی کامیڈی کو بھارت میں بھی سراہا جاتا تھا، آج فلمسٹار ننھا کی 37 برسی ہے اس موقع پر ہم نے بالی وڈ اداکار دھرمیندر سے خصوصی گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ ننھا کو میں بہت پسند کرتا تھا، اسکی کامیڈی سے بہت کچھ سیکھتا تھا ، میں نے ان کی فلم سالہ صاحب دیکھی تھی بہت مزا آیا ، جب جب وقت ملتا تھا مجھے ، میں ان کی فلمیں دیکھتا تھا اور ان کی کامیڈی ٹائمنگ کو نوٹ کیا کرتا تھا. انہوں‌نے کہا کہ

    جس روز ننھا نے خودکشی کی میں شوٹنگ کررہا تھا جب مجھے خبر پہنچی ، میں بہت دکھی ہوا ، وہ دن مجھ پر بہت بھاری تھا کیونکہ میں ننھا کو بہت پسند کرتا تھا ، اور انکی خودکشی کی خبر سن کو تو دل بے حد پریشان ہوا، آج بھی ننھا کی موت کا افسوس ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دیگر فنکار بھی ہیں جو اچھی کامیڈی کرتے ہیں لیکن ننھا کی کامیڈی کا جو انداز تھا وہ سب الگ تھا. میں‌نے ان کے کام سے بہت کچھ سیکھا.

  • فلمسٹار ننھا کی 37 ویں برسی

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فنکار ننھا کی آج 37 ویں برسی ہے. رفیع خاور ان کا اصل نام تھا، انہوں نے کامیڈی کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا. سنجیدہ اور کامیڈی دونوں طرح کے کرداروں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.
    ننھا نے 1964ء میں ریڈیو پاکستان سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا. 1965 میں ان کا فلمی کیرئیر شروع ہوا ، اس کے بعد انہوں نے مڑ کر نہیں‌دیکھا. ننھا دیکھتے ہی دیکھتے ہر فلمساز کی اولین ترجیح بن گئے. ان کے کریڈٹ پر یوں تو بے شمار فلمیں ہیں، تاہم ’’پردے میں رہنے دو‘‘، ’’آس‘‘، ’’نوکر‘‘، ’’دبئی چلو‘‘، ’’سالا صاحب‘‘ اور ’’آخری

    جنگ‘‘ قابل زکر ہیں.آخری جنگ ان کی آخری فلم تھی ، ننھا نے الف نون جیسے ڈراموں میں بھی کام کیا. رفیع خاور کو دنیا سے گئے 37 برس ہو گئے ہیں لیکن آج تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کونسے حالات تھے کہ جن کی وجہ سے وہ خود کشی کرنے پر مجبور ہوئے.پولیس نے ان کی موت کو خودکشی قرار دیتے ہوئے اس کیس کی فائل بند کر دی تھی.ننھا کو ان کے چاہنے والے آج بھی یاد کرتے ہیں.ان کی اداکادی آج بھی نے آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے. ننھا کا خلاء کبھی بھی پورا نہیں‌ ہو سکے گا.