Baaghi TV

Tag: Nankana Sahib News

  • ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر کا رورل ہیلتھ سنٹر واربرٹن کا دورہ، بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر زور

    ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر کا رورل ہیلتھ سنٹر واربرٹن کا دورہ، بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر زور

    ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر واربرٹن کا دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات جن میں وارڈز، لیبارٹری، ایکسرے روم اور وہیل چیئرز کی دستیابی شامل ہے، کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کی تیمارداری و علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر سروس ڈیلیوری، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں اور مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری نہ ہونے دیں۔انہوں نے واضح کیا کہ علاج میں سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ ہسپتال میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر روحیل اختر، ایم ایس ڈاکٹر عدنان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • ننکانہ صاحب: سیوریج میگا پروجیکٹ میں بدانتظامی، پی ٹی سی ایل لائنیں بار بار کٹنے لگیں، شہری شدید متاثر

    ننکانہ صاحب: سیوریج میگا پروجیکٹ میں بدانتظامی، پی ٹی سی ایل لائنیں بار بار کٹنے لگیں، شہری شدید متاثر

    ننکانہ صاحب میں جاری سیوریج میگا پروجیکٹ کے دوران مبینہ بدانتظامی اور ناقص کوآرڈینیشن کے باعث پی ٹی سی ایل کی لائنیں بار بار کٹنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، جس سے سینکڑوں صارفین روزانہ شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں جن میں گول چکر، بیری والا چوک اور لاہور روڈ شامل ہیں، کھدائی کے دوران بارہا پی ٹی سی ایل کی مین لائن کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں ٹیلیفون اور انٹرنیٹ سروس مسلسل معطل رہنے لگی۔ اس صورتحال نے شہریوں کے روزمرہ معمولات، کاروباری سرگرمیوں اور آن لائن کاموں کو شدید متاثر کیا ہے۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اب روز کا معمول بن چکا ہے اور متعلقہ ادارے اس پر سنجیدہ اقدامات کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ حالیہ واقعات کے دوران پی ٹی سی ایل عملے اور واسا کنٹریکٹر کے درمیان تلخ کلامی اور مبینہ ہاتھا پائی بھی ہوئی، جس سے انتظامی کنٹرول پر مزید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ماہرین کے مطابق کسی بھی بڑے انفراسٹرکچر منصوبے میں کھدائی سے قبل زیر زمین یوٹیلٹی لائنز کی مکمل نشاندہی (Utility Mapping) اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ بار بار لائن کٹنے کے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ منصوبے میں مناسب پلاننگ اور سائٹ سپروژن کا فقدان ہے۔شہری و سماجی حلقوں نے واسا ننکانہ صاحب کی اعلیٰ انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے فوری اصلاحی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ کنکشنز کی فوری بحالی، ذمہ داران کا تعین اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے واضح حکمت عملی اپنائی جائے۔

  • ننکانہ صاحب: بیساکھی میلہ سیکیورٹی کیلئے گوردوارہ جنم استھان میں موک ایکسرسائز، تمام اداروں کی مشترکہ مشق

    ننکانہ صاحب: بیساکھی میلہ سیکیورٹی کیلئے گوردوارہ جنم استھان میں موک ایکسرسائز، تمام اداروں کی مشترکہ مشق

    ننکانہ صاحب ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کی ہدایت پر بیساکھی میلہ تقریبات کے حوالے سے تمام اداروں کی تیاری اور ریسپانس ٹائم چیک کرنے کے لئے مرکزی گوردوارہ جنم استھان میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پولیس، ریسکیو 1122، پیرا فورس،سول ڈیفنس، ہیلتھ اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھر پور حصہ لیا اور پیشہ ورانہ طریقے سے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے ٹرامہ ایمرجنسی، عمارتوں کا منہدم ہونا، بم بلاسٹ اور متفرق فرضی مشقوں کے عملی مظاہرے کا جائزہ لیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگرمتعلقہ اداروں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے۔موک ایکسرسائز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے تمام اداروں کے درمیان باہمی کوارڈینیشن، جذبہ اور کارکردگی کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیشِ نظر ہم وطن عزیز کے دفاع اور تحفظ کے لئے شانہ بشانہ ہمہ وقت تیار ہیں۔