Baaghi TV

Tag: nawaz shrif

  • اور جب حمزہ شہباز نے وارث بیگ کو 17 گانے سنائے

    اور جب حمزہ شہباز نے وارث بیگ کو 17 گانے سنائے

    معروف گلوکار وارث بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے ایک بار حمزہ شہباز شریف نے اپنے گھر کھانے پر بلایا اور میں چلا گیا ، ہم نے بہت ہی اچھے ماحول میں کھانا کھایا ، اس کے بعد باتیں کیں، تو حمزہ شہباز نے کہا کہ آئیں ہم گانے گاتے ہیں ، میں اٹھا اور میں نے کہا کہ جی ٹھیک ہے بتائیے کہاں بیٹھ کر گانا گانا ہے تو ہم ایک جگہ پر بیٹھ گئے. میں نے 4 گانے سنائے ، تو حمزہ شہباز نے بہت پسند کیا. اس کے بعد میں نے ان سے کہا کہ حمزہ آپ بھی گانا سنائیے.

    تو ”انہوں نے مجھے 17 گانے سنائے، میں نے میاں‌نواز شریف اور شہباز شریف کی آواز بھی سن رکھی ہے”ان دونوں کی آواز بہت ہی خوبصورت ہے . لیکن حمزہ شہباز شریف کی آواز سنی تو مجھے ایسا لگا کہ حمزہ شہباز کی آواز میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے زیادہ اچھی ہے اور ان کے گانوں کا ذوق بھی بہت بہترین ہے. یاد رہے کہ وارث بیگ کی میاں‌برادران کے ساتھ کافی ملاقاتیں رہی ہیں اور یہ ان کے کافی قریب بھی سمجھے جاتے ہیں. وارث بیگ نے نوے کی دہائی میں اپنی میوزک کا کیرئیر شروع کیا جو کہ آج تک جاری و ساری ہے.

    کاجول کا شاہ رخ خان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف

    فنکار نذیر کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے PTV میں پروگرام کی ریکارڈنگ

    خوشبو کی محفل تھیٹر میں شوبز شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس

  • عفت عمر نے کس سیاستدان کو بدمعاش کہہ دیا ؟

    عفت عمر نے کس سیاستدان کو بدمعاش کہہ دیا ؟

    اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف نے عوام سے جو وعدے کئے ان میں سے کافی حد تک پورے کئے انہوں نے ہمیں بہترین انفراسٹرکچر دیا ، موٹر وےدی، این ایف سی ایوارڈز دئیے ، جبکہ آصف علی زرداری نے ہمیں 18 ویں ترمیم دی ، کراچی کے حالات جیسے بھی ہیں لیکن وہاں پر تعلیم اورعلاج کی بہترین سہولیات ہیں ، بہترین بزنس چل رہے ہیں. عمران خان نے جو دیا انہوں نے لوگوں کو سیاسی شعور دیا میرے اندر بھی انہی کی وجہ سے سیایس شعور بیدار ہوا. آج ہم جواسٹیبلشمنٹ پر آرام سے تنقید کر لیتے ہیں یہ انہی کی وجہ سے ممکن ہوا. عمران خان کی

    خامی پر بات کرتے ہوئے بولیں کہ عمران خآن کو لگتا ہے کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں اور دوسرا کوئی کچھ نہیں جانتا وہ جو کرتے اور کہتے ہیں وہی ٹھیک ہے.وہ دوسروں پر تنقید تو کرنا پسند کرتے ہیں لیکن ان پر کوئی تنقید کرے ان کو یہ نہیں پسند نہیں ہے.عمران خآن میں تھوڑا بدمعاشی کا عنصر بھی موجود ہے. دوسری طرف انہوں‌نے مسلم لیگ ن کے حوالے سے کہا کہ ان کی پارٹی میں الیکشن نہیں‌ہوتے ، ان کی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے، انہیں نوے کی دہائی کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا.