Baaghi TV

Tag: nawaz u din siddiqi

  • نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے کر لیاایک بڑا فیصلہ

    نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے کر لیاایک بڑا فیصلہ

    بالی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ، انہوں نے حال ہی میں فیصلہ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا چھوڑ دیں گی اس حوالے سے انہوں نے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا چھوڑ رہی ہوں۔ تفصٰیلات کے مطابق عالیہ صدیقی کا کہنا ہےکہ میں نے یہ فیصلہ اپنے بچوں کو فون کی لت سے نجات دلانے کے لیے کیا ہے۔ عالیہ صدیقی کے مطابق ان کے دونوں بچے ابھی چھوٹے ہیں ، بیٹی شورہ صرف 13 سال کی ہے اور موبائل فون کا ضرورت سے زیادہ استعمال ان کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

    ان کا ماننا ہے کہ کہ ”جب میں خود سوشل میڈیا حد سے زیادہ استعمال کرتی ہوں تو پھر میرے بچے بھی تو اسکا اثر لیں گے”۔ اس لئے مجھے اب یہ احساس ہو گیا ہے کہ اگر میں سوشل میڈیا نہیں چھوڑوں گی تو بچے بھی نہیں چھوڑیں گے، اس لئے میں سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں اور اس فیصلے میں نواز الدین بھی مجھ سے متفق ہیں۔یاد رہے کہ یہ بھی خبریں زیر گردش رہی ہیں کہ عالیہ صدیقی شوبز جوائن کرنے والی ہیں تاہم اس حوالے سے عالیہ نے ابھی تک کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی ۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    لالی وڈ کے معروف اداکار سعود نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی ان کے رشتہ دار ہیں، انہوں نے بتایا کہ میرے خالہ زاد بھائی کی شادی نواز الدین صدیقی کی بہن کے ساتھ ہوئی ہے. انہوں نے کہاکہ میں ایک مذہبی فیملی سے تعلق رکھتا ہوں، اور میرے والد نے 1947 میں جب پاکستان بنا تو 14 اگست کو پاکستان ریڈیو پر قرآن پاک کی تلاوت کی تھی. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میرے چچا نے عالی سطح پر قراءت کا مقابلہ جیتا تھا. انہوں نے کہا کہ جب میں‌اداکاری میں‌آنے کا فیصلہ کیا تو خاندان والوں نے کہا کہ خدا تمہیں توفیق دے نعت خوانی کی طرف آنے کی ، انہوں نے کہاکہ آج تک مجھے یہی دعا دی جاتی ہے.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”جویریا کے ساتھ میری لو میرج نہیں تھی بلکہ یہ مکمل طور پر ارینج میرج تھی” ،میرے گھر والوں کو جویریا کہیں پسند آگئی تھیں اس کے بعد انہوں نے اس کے گھر جانے کا فیصلہ کی، ان کے گھر میرا رشتہ لیکر امجد صابری ، شان ریمبو وغیرہ گئے تھے ، انہوں نے سوچ سمجھ کر اور بہت سوچ بچار کرکے ہاں کی تھی، میں خوش نصیب ہوں کہ میری شادی جویریا کے ساتھ ہوئی . ہم دونوں ایک اچھی زندگی بسر کررہے ہیں.

    شوہر کیسا ہونا چاہیے بتا کر صنم جنگ پھنس گئیں شدید مشکل میں

    امر خان نے ڈرامہ سیریل حادثہ کی حمایت کر دی

    زنبیر کپور کی کنٹرورسی ہوئی تو ٹوٹ گئی ماہرہ خان

  • محبت میں سوال نہیں ہوتے نواز الدین صدیقی

    محبت میں سوال نہیں ہوتے نواز الدین صدیقی

    بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ محبت ایک روحانی جذبہ ہے، اور محبت میں کوئی سوال نہیں ہوتا، جہاں سوال ہوں وہاں محبت نہیں ہوتی. محبت میں‌جہاں سوالات شروع ہو جائیں وہاں اس تعلق میں خرابی پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے. میں اس محبت کو محبت نہیں مانتا جہاں آپ دوسرے کی آزادی کو سلب کرنا چاہیں ، اس سے سوالات کریں کیا کیوں کیسے کریں ، محبت جس سے ہوتی ہے اس پر اعتبار ہوتا ہے اور سوالات کرکے آپ اس اعتبار کو خود ہی ٹھیس پہنچاتے ہیں.

    نواز الدیں صدیقی نے کہا کہ ہر انسان کو زندگی میں محبت ہوتی ہے مجھے بھی ہوئی ، میں سمجھتا ہوں کہ محبت انسان کو مکمل کر دیتی ہے ، لیکن ”بہت سارے لوگوں کو محبت راس آتی ہی نہیں ہے” یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی کے اس انٹرویومیں ان کے ساتھ شہناز گل بھی موجود تھیں‌جنہوں نے نواز الدین صدیقی کی اس بات سے اتفاق نہیں کیا تھا کہ محبت میں‌سوال نہیں ہوتے.

    گھوڑی ، وینیو ، مینیو سب تیار ہے بس دلہن مل جائے کارتک آریان

    میں نے بھابھی کے چہرے کی سرجری نہیں کی فضیلہ عباسی

    17 سال کی عمر میں پہلا آڈیشن دیا تو ڈائریکٹر سے محبت ہو گئی سارا عمیر

  • رومانس کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی نواز الدین صدیقی

    رومانس کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی نواز الدین صدیقی

    بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی جو کسی نہ کسی کنٹرورسی میں گھرے رہتے ہیں وہ ایکبار پھر گھرے ہیں کنٹرورسی میں اپنے سے 29 سال چھوٹی اداکارہ کے ساتھ آن سکرین رومانس کرنے پر. ان پر سخت تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ انہوں نے فلم ٹیکو ویڈز شیرو میں اداکارہ انویت کور کے ساتھ کچھ رومینٹک سینز کئے ہیں ، اس پر نواز الدین صدیقی کو لیا گیا ہے آڑھے ہاتھوں. اس حوالے سے اداکار کا کہنا ہےکہ رومانس کے لئے کوئی عمر مقرر نہیں ہوتی . نوازالدین صدیقی نے خود پر ہونے والی تنقید کے رد عمل پر خود سے کم عمر اداکارہ کے ساتھ رومانس کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”رومانس کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور یہ کہ ان کے رومانوی مناظر میں کوئی غلط بات نہیں۔”

    یادرہے کہ فلم ٹیکو ویڈز شیرو میں 49 سالہ نوازالدین صدیقی اور 21 سالہ انویت کور کے درمیان متعدد رومانوی مناظر ہیں اور ان کے درمیان فلم میں بوس و کنار کے مناظر بھی ہیں، جنہیں دیکھ کر شائقین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بھی بنایاہے. یاد رہے کہ نواز الدین جہاں بھی جاتے ہیں اپنے ساتھ ایک کنٹرورسی لیجاتے ہیں. وہ اکثر اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب نہیں دیتے لیکن کبھی کبھی کرارہ جواب دیکر ناقدین کا منہ بھی بند کر دیتے ہیں.

    میں نے بھابھی کے چہرے کی سرجری نہیں کی فضیلہ عباسی

    آغا علی نے خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ بیان کر دیا

    ژالے سرحدی نے کس کو کہہ دیا شرم مگر آتی؟‌

  • بگ باس کے زریعے اپنی شناخت بنائوں گی عالیہ صدیقی

    بگ باس کے زریعے اپنی شناخت بنائوں گی عالیہ صدیقی

    بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی جو کہ بگ باس او ٹی ٹی ٹو کی کنٹسٹینٹ ہیں وہ ہیں آج کل کافی چرچا میں ، بگ باس او ٹی ٹی ٹو کی میزبانی بھی سلمان خان ہی کررہے ہین، شو میں عالیہ سے سلمان خان نے پوچھا کہ بگ باس میں آئی ہیں‌تو کیا سوچ کر آئی ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں بہت مشکل حالات سے گزری ہوں میں ان سب کو بھولنا چاہتی ہوں اور بگ باس نے جو مجھے موقع دیا ہے اسکو بھرپور طریقے سے آزمانا چاہتی ہوں.

    انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی کو اس شو کے زریعے مکمل طور پر بدلنا چاہتی ہوں ، جو کچھ بھی میری زندگی میں ہوا میں اس سب کو بھول جانا چاہتی ہوں، انہوں نے کہا کہ ”جب نواز الدین صدیقی کو پتہ چلا کہ مجھے بگ باس میں‌جانے کی آفر آئی ہے تو انہوں نے مجھے بیسٹ وشز دیں”. عالیہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں کچھ کرنا چاہتی ہوں اب میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتی ہوں .انہوں نے کہا کہ بگ باس میں‌آکر بہت مزاہ آرہا ہے امید ہے کہ میں یہ شو جیت کر نکلوں گی.

     

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

    امیتابھ اور ابھیشک کا ریکارڈ

    بلال لاشاری کس ہیرو کے ساتھ فلم کرنے کے ہیں خواہشمند

     

  • جونئیر آرٹسٹ تھا تو میک اپ بھی بھائو نہیں دیتے تھے نوازالدین صدیقی

    جونئیر آرٹسٹ تھا تو میک اپ بھی بھائو نہیں دیتے تھے نوازالدین صدیقی

    بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ماضی کی یادوں کو کھنگالتے ہوئے کہا ہے کہ جب میں جونئیر آرٹسٹ ہوا کرتا تھا تو اس وقت میں‌کسی فلم میں کام کررہا تھا، ہم پانچ سات لڑکے تھے ، ڈائریکٹر نے ہمارا میک اپ کرنے کے لئے کہا ، تو میک اپ مین نے ہمیں ایک قطار میں کھڑا کیا اور ہمارے منہ پر ٹیلکم پائوڈر لگا کر کہا کہ میک اپ ہو گیاہے. انہوں نے کہا کہ میری فلم ٹکو ویڈز شیرو میں ، میں نے ایک جونئیر آرٹسٹ کا کردار نبھایا ہے اس لئے مجھے یاد آیا ہے کہ میں جب جونئیر آرٹسٹ ہوا کرتا تھا میرے ساتھ بھی بہت کچھ ایسا ہوا جو کہ میں اس وقت تو نہیں بول سکتا تھا لیکن اب یقینا بات کر سکتا ہوں.

    انہوں نے کہا کہ جونئیر فنکاروں کو تب تک کوئی بھائو نہیں‌دیا جاتا جب تک کہ وہ کچھ کر نہ لیں اپنا نام نہ بنا لیں. انہوں نے کہا کہ ”میں نے اپنا کیرئیر بنانے کےلئے بہت پاپڑ بیلے. میں کبھی بھی اپنی جدوجہد کے دنوں کو نہیں بھولا ”، میں اپنوں سے جونئیرز کو اس لئے بہت سپورٹ کرتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ جونئیرز کو اپنا کیرئیر بنانے کےلئے کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

    بشری انصاری نے کس فنکارہ کی تصویر اپنے کمرے میں‌لگا رکھی ہے؟‌

    وہ فلیٹ جس نے بہت سارے فنکاروں کو کامیابی دی

    جسمانی طور پر معذور ہونے والی لڑکیوں کے مسائل کو کہانیوں کی صورت میں دکھانے کی ضرورت ہے حبا بخاری

  • نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ اٹلی کے دوست کے ساتھ شادی کے لئے تیار

    نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ اٹلی کے دوست کے ساتھ شادی کے لئے تیار

    بالی وڈ کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ اب شادی کے لئے ہیں تیار، ان کا کہنا ہے کہ مجھے بھی اپنی زندگی میں خوش رہنے کا حق ہے، میں اپنی زندگی میں بہت آگے بڑھ چکی ہوں اور میں سمجھتی ہوں ہر انسان کو اپنا اچھا سوچنے کا حق ہوتا ہے. میرے ساتھ میری پہلی شادی کے رشتے میں جو بھی ہوا میں اس کو اب بھول کر آگے بڑھ چکی ہوں اور اب میں اپنی زندگی کو اپنے طریقے سے گزارنے کا حق رکھتی ہوں، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی اور اپنے ایک دوست کی تصویر شئیر کی اور کیپشن لکھا کہ کیا مجھے اپنی زندگی میں خوش رہنے کا حق نہیں ہے؟. انہوں نے مزید لکھا کہ میری پہلی ملاقات اس لڑکے سے دوبئی میں‌ہوئی اور یہ اٹلی میں رہتے ہیں ،

    ہماری بہت اچھی دوستی ہے ہم ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں . ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھتے ہیں لہذا میری میرے دوست کے ساتھ بہت اچھی بانڈنگ ہے. شادی کا ابھی ہم نے سوچا نہیں لیکن ہو بھی سکتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرلیں. انہوں نے کہا کہ جس رشتے میں‌عزت ہواس میں پیار ہوتا ہے اور جس رشتے میں عزت نہ ہو وہاں‌پیار نہیں ہو سکتا.

  • نواز الدین صدیقی کی چھوٹے شہروں کے لئے محبت …

    نواز الدین صدیقی کی چھوٹے شہروں کے لئے محبت …

    بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنے ھالیہ انٹرویومیں دکھائی ہے کھل کر محبت چھوٹے شہروں سے . انہوں نے کہا کہ پیار محبت کا اصل مزہ تو چھوٹے شہروں میں ہے، وہاں تعلق بنانے سے پہلے کوئی کسی کا بینک بیلنس نہیں‌دیکھتا ، کوئی کسی کے سامنے اپنے دل کی بات کہتے ہوئے نہیں گھبراتا ، نہ ہی کوئی کسی کو آزماتا ہے اور پرکھتا ہے . یہ سب بڑے شہروں میں ہوتا ہے جہاں ایک لفظ کوئی کسی کے ساتھ ہمدردی یا محبت کا بولتا ہے تو اس میں‌بھی کوئی مفاد چھپا ہوتاہے. جس نے صحیح معنوں میں رشتہ داریوں میں پاسداری دیکھنی ہے یا سچے دوست

    پانے ہیں تو وہ چھوٹے شہروں میں جائیں. وہاں دیکھیں کہ لوگوں کا آپس میں کتنا مخلص رشتہ ہوتا ہے کوئی کسی کو کسی مفاد کے تحت نہیں مل رہا ہوتا. انہوں نے کہا کہ میرا یہ ذاتی تجربہ ہے جس کی بنیاد پر میں یہ بات کررہا ہوں، انہوں نے کہاکہ بالی وڈمیں اچھا کام ہورہا ہے لیکن ہمیں اب وقت کے تقاضوں کے مطابق کام کرنا ہوگا، وہ وقت گیا جب لمبی لمبی فلمیں دیکھی جاتی تھیں سات گانے ہونا ضروری ہوتا تھا، اب تو ایک گانا ہی فلم کو ہٹ کر جاتا ہے.

  • بالی وڈ کے رومانس سے متاثر نہیں اپنے اردگرد کچھ اور ہی دیکھا ہے نواز الدین صدیقی

    بالی وڈ کے رومانس سے متاثر نہیں اپنے اردگرد کچھ اور ہی دیکھا ہے نواز الدین صدیقی

    بالی وڈ انڈسٹری کے ورسٹائل اداکارہ نوازالدین صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بالی وڈ کی فلموں میں رومینس بہت زیادہ ہوتا ہے اور میں اس رومینس سے اس لئے متاثر نہیں ہوں کیونکہ میں نےحقیقی زندگی میں اپنے اردگرد ایسا کچھ نہیں دیکھا. میں نے اپنی اصل زندگی میں جو کچھ دیکھا ہے وہ بہت مختلف ہے اس لئے میرا بالی وڈ کے رومینس پر کوئی یقین نہیں ہے نہ ہی میں اسکو پسند کرتا ہوں،. اداکار نے حال ہی میں یہ اعلان بھی کیا ہے کہ اب میں صرف مرکزی کردار ادا کروں گا. میں کوئی ایسا سپورٹنگ کردار نہیں کروں گا جس میں ، میں ہیرو سے کسی طور

    بھی کم دکھائی دوں.، انہوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ مرکزی کردار کرنے کے لئے چاہے مجھے خود ہی کیوں نہ پیسے لگانے پڑیں میں لگائوں گا. واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی باغی طبعیت رکھنے والے اداکار ہیں وہ صاف اور سیدھی بات کرتے ہیں چاہے کسی کو کتنی ہی بری کیوں نہ لگے . نوازالدین صدیقی اب سلمان خان کی فلم ہو یا شاہ رخ خان کی وہ اس میں تب تک کام نہیں کریں گے جب تک کہ ان کا کردار مرکزی نہ ہوا.

  • اب میں صرف مرکزی کردار کروں گا چاہے فلم پر خود پیسہ ہی کیوں نہ لگانا پڑے نواز الدین صدیقی

    اب میں صرف مرکزی کردار کروں گا چاہے فلم پر خود پیسہ ہی کیوں نہ لگانا پڑے نواز الدین صدیقی

    بالی وڈ اداکار جو اپنی سابقہ اہلیہ کے ساتھ لڑائی جھگڑے کی وجہ سے کافی مہینوں تک سرخیوں میں رہے ، وہ ایک بار پھر سے ہیں سرخیوں میں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اب میں صرف مرکزی کردار ہی کروں گا چاہے مجھے خود ہی فلم پر پیسہ کیوں نہ لگانا پڑے۔ ہمارے ہاں جو سپورٹنگ ایکٹر ہوتا ہے اسکو ثانوی کرداروں تک ہی محدود کر دیا جاتا ہے جو کہ بہت ہی غلط بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میں اس وقت کیرئیر کے اس موڑ پر ہوں جہاں مجھے صرف فلموں میں مرکزی کردار کرنے چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم رئیس میں میرا کردار شاہ رخ خان کے مقابلے میں

    تھا میں ایسے کردار کرنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اب میں بڑی فلموں میں بڑے اور مضبوط کرداروں کی تلاش میں ہوں۔ یاد رہے کہ نوازالدین صدیقی نے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ اداکار کئی بلاک بسٹر فلموں میں نظر آئے اور بطور فنکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ نواز نہ صرف اپنے غیر معمولی کام کے ہنر کے لیے جانا جاتا ہے بلکہ وہ ایک شخص کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جو اپنے ذہن سے جو بات کرتا ہے اس پر ڈٹا رہتا ہے۔ نواز الدین صدیقی کے کیرئیر میں بےشمار ہٹ فلمیں ہیں لیکن بجرنگی بھائی جان اور کک قابل زکر ہیں۔