Baaghi TV

Tag: nawaz u din siddiqi

  • نواز الدین صدیقی پھنس گئے ایک اور مشکل میں

    نواز الدین صدیقی پھنس گئے ایک اور مشکل میں

    بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کے لگتا ہے آج ستارے ہیں گردش میں ، ابھی وہ اپنی سابقہ اہلیہ کے تنازعات سے نکلے نہیں ہیں اور پھنس گئے ہیں ایک نئی مشکل میں نواز الدین صدیقی نےحال ہی میں سافٹ ڈرنک کے کمرشل میں کام کیا . یہ ایڈ ہندی اور بنگالی زبان میں بھی پیش کیا گیا. کولکتہ کے ایک وکیل نے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے بنگالیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے. ہندی زبان میں بنائے جانے والے سے ایڈ میں ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ جس سے لگے کہ لوگوں کی تضحیک کی گئی ہے. لیکن جب یہ ایڈ بنگالی

    زبان میں پیش کیا گیا تو اس میں ایسی چیزیں کی گئیں کہ جن سے بنگالیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جان بوجھ کر بنگالیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے. نواز الدین صدیقی کے خلاف بڑے پیمانے پر اھتجاج دیکھتے ہوئے کپمنی نے اس اشہتار کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا ہے اور ٹی وی پر چلنے سے منع کر دیا ہے. یوں اداکار کو ایک اور مقدمے کا سامنا ہے.

  • نوازالدین صدیقی نے سابقہ اہلیہ اور سگے بھائی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی

    نوازالدین صدیقی نے سابقہ اہلیہ اور سگے بھائی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی

    بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ پانڈے اور شمس الدین صدیقی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ان دونوں نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے جس کی وجہ سے میری ساکھ بری متاثر ہوئی . انہوں نےاپنے وکیل کے زریعے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میری سابقہ اہلیہ اور میرے سگے بھائی نواز الدین شمسی کو پابند بنائے جائے کہ یہ دونوں مجھ پہ لگائے الزامات پر مبنی پوسٹوں کو سوشل میڈیا سے نہ صرف ہٹائیں بلکہ معافی بھی مانگیں اور آئندہ سے ایسا نہیں کریں گے یہ تحریری طور پر لکھ کر دیں. نواز الدین صدیقی نے یہ بھی

    الزام لگایا کہ ان دونوں نے دھوکہ دہی سے مجھ سے 21 کروڑ روپے لئے ہیں یہ 21 کروڑ ان سے مجھے واپس دلوائے جائیں. انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ میری سابقہ اہلیہ اور بھائی نواز الدین شمسی نے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، جس کا ازالہ کیا جائے اور یہ دونوں مجھے 100 کروڑ روپے ہرجانے کے طور پر ادا کریں. یوں نوازالدین صدیقی نے اٹھا لیا ہے اپنی سابقہ اہلیہ اور بھائی کے خلاف ایک سخت ترین اقدام ، دیکھنا یہ ہےکہ عدالت اس کیس میں کیا کرتی ہے اور کس فریق کو شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

  • فیروزخان نوازالدین صدیقی کے ساتھ کھڑے ہو گئے

    فیروزخان نوازالدین صدیقی کے ساتھ کھڑے ہو گئے

    پاکستانی اداکارہ فیروزخان جن پر ان کی اہلیہ نہ صرف گھریلو تشدد جیسے الزامات لگائے بلکہ بچوں کو خرچ نہ دینے کا بھی دعوی کیا ، جس پر بعد ازاں عدالت نے فیصلہ دیا، اور اب فیروزخان اپنے دونوں بچوں کا ماہوار خرچ انہیں ادا کررہے ہیں. فیروزخان ایک باغی طبیعت کے مالک ہیں انہوں نے بغیر کچھ جانے بوجھے بالیوڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی حمایت کر دی ہے. آج کل نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کے درمیان تنازعات چل رہے ہیں انہوں نے جہاں اپنے شوہر بہت سارے دوسرے الزامات لگائے وہیں ریپ کا الزام بھی لگایا.نواز الدین صدیقی نے اپنے ایک ٹویٹ

    میں اپنی اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے ریپ کے الزامات کی صفائی دینے کی کوشش کی ، اس ٹویٹ کو فیروز خان نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں اور آپ کو اس موقع پر تحمل کا مظاہرہ کرناچاہیے اور آپ کو ثابت قدم رہنا چاہیے. میں آپکو نیک تمنائیں بھیج رہا ہوں اور دعا کررہا ہوں کہ آپ اس سارے معاملے کو حوصلے سے برداشت کریں اور اس مشکل صورتحال سے نکلیں. یاد رہے کہ فیروزخان کا بہت ساری شوبز سلیبرٹیز نے بائیکاٹ کر رکھا ہے کیونکہ ان ٔپر ان کی اہلیہ نے تشدد کاالزام لگایا.