Baaghi TV

Tag: news

  • سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کردیا گیا

    سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کردیا گیا

    سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کردیا گیا

    سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 234.62 ریال، 22 قیراط ایک گرام 215.07 اور18 قیراط 175.97 ریال رہی ، 21 قیراط ایک گرام سونا 205.29 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

    گولڈ مارکیٹ میں 21قیراط 8 گرام کی گنی 1,970.81 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,064.66 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,252.36 ریال میں فروخت کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 26 مئی کو سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان میں رواں ہفتے کے دوران بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ مجموعی طور پر ملک میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولے سونے کے بھاؤ میں 12 سو روپے کا اضافہ ہوا اور ہفتے کے اختتام پر قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر یعنی 22 مئی کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا اور اس وقت قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

    23 مئی کو سونے کے قیمت میں 100 روپے کی کمی آئی جس کے بعد وہ 2 لاکھ 37 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا۔
    24 مئی کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی۔ اگلے دن یعنی 25 مئی کو 1800 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی اور سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار روپے ہوگئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    26 مئی کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کی کمی آئی اور وہ 2 لاکھ 35 ہزار 750 روپے پر پہنچ گئی۔ ہفتے کے اختتام یعنی 27 مئی کو 450 روپے اضافے سے ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 36 ہزار 200 روپے ہوگیا۔

  • رانی کس گلوکارہ کے ڈرائیور کی بیٹی تھیں ؟‌

    رانی کس گلوکارہ کے ڈرائیور کی بیٹی تھیں ؟‌

    رانی کا اصل نام ناصرہ تھا، وہ کسی بہت بڑے گھرانے سے تعلق نہیں‌ رکھتی تھیں ، وہ ایک ٹیکسی ڈرائیور کی بیٹی تھیں، رانی بیگم کے والد مشہور گلوکارہ مختار بیگم کے ڈرائیورتھے.مختار بیگم نے رانی کا بہت خیال رکھا ، ان کو ڈانس سکھایا اور ان کو فلم انڈسٹری تک پہنچانے کا زریعہ بھی بنیں. رانی ایک بڑی اداکارہ تھیں دنیا ان کے نام کا دم بھرتی تھی ، ان کے پیچھے دیوانی تھی ، ان کی کوئی فلم لگتی تو دیوانہ وار لوگ سینما گھروں کا رخ کرتے، لیکن ذاتی زندگی میں وہ نہایت ہی پریشان تھیں، انہوں نے تین شادیاں کیں لیکن ان کو اذدواجی زندگی کا سکھ

    نہ مل سکا.رانی کی زندگی کا سب سے بڑا المیہ یہ رہا کہ جب معروف فلمساز حسن طارق نے رانی کو طلاق دی تو ان کے ساتھی جنہوں نے ان کے ساتھ فلموں میں‌کام کیا وہ بھی ان سے منہ موڑ گئے. اداکار شاہد نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ حسن طارق میرے دوست تھے جب انہوں نے رانی کو طلاق دی تو ہم بھی رانی سے پیچھے ہٹ گئے اورمیں نے رانی کے ساتھ سائن کی ہوئی فلموں کے پیسے پرڈیوسروں کو واپس کر دئیے. کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر دنیا سے بیگانی ہو گئیں، انہیں لاہور میں مسلم ٹاؤن کے قبرستان میں سپردِ‌ خاک کیا گیا۔رانی کو آج بھی ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے جانا جاتا ہے.

  • رانی کی 30 ویں برسی

    رانی کی 30 ویں برسی

    پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ رانی کی آج تیسویں برسی منائی جا رہی ہے وہ 27 مئی 1993 کو دنیا سے رخصت ہو گئی تھی، کینسر کے مرض سے جنگ لڑتے لڑتے رانی ہار گئیں. رانی کا اصل نام ناصرہ تھا.انہوں نے جب فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کی شروع کی فلمیں فلاپ گئیں ان پر فلاپ اداکارہ کا ٹھپہ لگ گیا، لیکن جب ان کی قسمت کا ستارہ چمکا تو دنیا نے دیکھا. رانی نے اپنے دور کے تمام ہیرو کے ساتھ کام کیا، لیکن وحید مراد اور شاہد کے ساتھ انکی جوڑی کو بہت سراہا گیا. انہوں نے اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا اور

    دونوں میڈیمز میں انہیں بہت پسند کیا گیا. انہوں نے حسن طارق سے پہلی شادی کی، جو کہ ناکام ہو گئی اس کے بعد ان کی زندگی میں سرفراز نواز آئے. رانی نے ٹی وی کا آخری ڈرامہ خواہش کیا ، انہیں بہت پسند کیا گیا، ان کی بیٹی رابعہ کو انہوں نے شوبز میں نہیں آنے دیا.ان کی مشہور فلموں میں‌ ثریا بھوپالی ، امرائو جان ادا، بہارو برسائو، انجمن و دیگر قابل زکر ہے. دل دھڑکے میں تم سے یہ کیسے کہوں، جیسے گانوں نے ان کو امر کر دیا.

  • فرحان سعید ایک نئے روپ میں

    فرحان سعید ایک نئے روپ میں

    فرحان سعید جو اپنے ہر پراجیکٹ میں کچھ الگ اور نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہی کوشش انہوں نے پھر سے کی ہے. ان کی آنے والی ڈرامہ سیریل ‘جھوک سرکار’ میں انہوں نے ایک بالکل نئے اوتار کا کردار اپنایا ہے۔ جھوک سرکار کی کہانی ہاشم ندیم نے لکھی ہے جب کہ اس کے ہدایتکار سیف حسن ہیں۔ شو کا پوسٹر دیکھنے کے ساتھ ہی ناظرین کی ڈرامہ دیکھنے کی طلب میں دل کی دھڑکنیں تیز سے تیز تر ہوگئی ہیں۔فرحان سعید نے سنو چندا ، پریم گلی اور میرے ہمسفر جیسے ڈراموں میں‌شائقین کے دل جیت لئے تھے. جھوک سیرکار کی پہلی جھلک دیکھ کر اندازہ لگایا جا

    سکتا ہے کہ فرحان سعید نے اس قدسم کا کردار پہلے کبھی نہیں کیا. اس ھوالے سے فرھان سعید کا کہنا ہےکہ جھوک سرکار میں‌میرا کردار روٹین سے بالکل ہٹ کر ہے ، اور میں نے اس کردار کو کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے ، مجھے بہت امید ہے کہ جھوک سرکار اپنی نوعیت کا ایک الگ ڈرامہ ثابت ہو گا. ہاشم ندیم وہ لکھاری ہیں جنہوں نے پری زاد جیسے ڈرامے لکھے ہیں امید کی جا رہی ہے جھوک سرکار بھی ان کی قلم سے نکلا ہوا ایک بہترین شاہکار ثابت ہو گا.

  • گلوکار علی عباس نے اپنا نیا وڈیو سانگ جاری کردیا

    گلوکار علی عباس نے اپنا نیا وڈیو سانگ جاری کردیا

    گلوکار علی عباس جن کے پرستار پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں‌بھی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں، علی عباس نے آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اس میں انہوں نے بتایا کہ میں‌ اپنا نیا وڈیو سانگ ریلیز کرنے جا رہا ہوں، اس وڈیو سانگ کا نام سوچیں گے ہے، اور اسکی وڈیو بہت زبردست ہے، مجھے امید ہے کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی میرے مداح میری حوصلہ افزائی کریں گے اور میرے سانگ کو بہت زیادہ سراہیں گے. گلوکار نے دعوی کیا کہ میرا گانا عوام کو ضرور پسند آئیگا اور پسند آنے کی وجہ یہ ہے کہ مٰیں نے ان کے مزاج کو مد نظر رکھ کر گانا بنایا ہے.

    انہوں نے کہا کہ میں اپنے شوز اور باہر جانے آنے اور اپنی ذاتی زندگی کی مصروفیات کی وجہ سے گانے نہیں بنا سکا جس کے لئے میں‌معذرت خواں ہوں. میرے مداح مجھے جہاں بھی ملتے تھے ایک ہی سوال کرتے تھے کہ میرا نیا گیت کب آرہا ہے تو میں‌پھر مجھے بھی لگا کہ کافی عرصہ ہو چلا ہے کوئی نیا گیت نہیں گایا اور نہ ریلیز کیا ہے لہذا میں نے سوچیں گے کے نام سے گانا بنایا اور پھر اس کی وڈیو بھی بنائی .

  • ابرار الحق نے سیاست چھوڑ دی

    ابرار الحق نے سیاست چھوڑ دی

    پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق نے سیاست چھوڑ دی ہے ، اس موقع پر وہ کافی رنجیدہ دکھائی دئیے ان کی آنکھیں نم ہو گئیں. انہوں نے کہا کہ میری پرورش ایسے گھرانے میں ہوئی ہے جو سیاسی اور فوجی گھرانہ تھا.خواہش ہوتی تھی کہ بڑے ہو کر فوج میں جائیں گے اور شہادت کا رتبہ حاصل کریں گے. فوج اور شہداء کے ساتھ ایک جذباتی وابستگی رہی ہے.پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ ہمیشہ سے تھا.سیاست میں آنے کا مقصد یہ تھا کہ بڑے لیول پر سوشل ورک کروں گا جس کا فائدہ عوام کو ہوگا،سیاست میں سوشل ورک کرنے کا خواب پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آ

    رہا .مزید وقت کیوں ضائع کرو جو عوام کی خدمت کرنے میں معاون ثابت نہ ہو سکے .نومئی کے واقعہ کی ہر ایک نے مذمت کی ہے. میرے ساتھ بیٹھے یہ میرے ساتھ بھی گواہ ہیں کہ میں نے اس وقت بھی تقریر کی جس میں نو مئی کے واقعہ کی پرزور مذمت کی . ہمیں ہمارا دین بہت کچھ سکھاتا ہے .میں پوری دنیا میں سہارا کے لیے فنڈ ریزنگ کے لیے جاتا ہوں پرسوں بھی لندن میں فنڈ ریزنگ کا ایونٹ ہے،ہر ماہ 82 ہزار مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے.سوشل ورک میرے لئے اتنا اہم ہے کہ اس کے لیے سیاست بھی چھوڑی جاسکتی ہے. میں سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں.

  • صائمہ بٹ نے کس کو اداکاری چھوڑنے کا مشوری دیدیا ؟‌

    صائمہ بٹ نے کس کو اداکاری چھوڑنے کا مشوری دیدیا ؟‌

    اداکارہ صائمہ بٹ اور تیفور علی خان نے ھال ہی میں عائشہ جہانزیب کے پروگرام میں شرکت کی وہاں ان دونوں سے مختلف سوالات ہوئے ، میزبان نے اس سے سوال کیا کہ اگر آپ صدف کنول ہوتی تو کیا کرتی صائمہ بٹ نے کہا کہ میں اداکاری نہ کرتی جبکہ تیفور علی خان نے کہا کہ صدف کنول کو آئٹم نمبر نہیں‌کرنا چاہیے. ایک اور سوال ہوا تو صائمہ بٹ نے کہا کہ اگر میں ہمایوں سعید ہوتی تو مہوش حیات کو اگلی فلم میں نہ لیتی، ان کی ہر فلم میں وہ ہوتی ہے، تیفور سے پوچھا گیا کہ اگر آپ ہمایوں سعید ہوتے تو وہ کیا چیز ہے جو وہ کرتے ہیں آپ نہ کرتے، تو انہوں نے

    کہا کہ میں وہ سب کرتا جو ہمایوں سعید کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے ہمایوں سعید کے ساتھ کام نہیں کیا لیکن ان کے ساتھ سفر ضرور کیا ہے ، میں سمجھتاہوں کہ ہمایوں سعید جتنا باصلاحیت اس پوری انڈسٹری میں‌کوئی نہیں ہے. تیفور علی خان سے یہ بھی سوال ہوا کہ ایک دن کے لئے فہد مصطفی ہوتے تو کیا نہ کرتے جو وہ کرتے ہیں‌تو انہوں نے کہا کہ میں جیتو پاکستان نہ کرتا، صائمہ بٹ سے سوال ہوا کہ آپ اگر ماہرہ خان ہوتی تو کیا نہ کرتی جو وہ کرتی ہیں تو اداکارہ نے کہا کہ میں سیگریٹ نہ پیتی جبکہ تیفور علی خان نے کہا کہ میں تو سیگریٹ پیتا.

  • لڑکیاں شادی کب کریں صدف کنول نے بتا دیا

    لڑکیاں شادی کب کریں صدف کنول نے بتا دیا

    ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دیا ہے لڑکیوں کو ایک مشورہ انہوں نے کہا ہے کہ لڑکیاں وقت آنے پر شادی کریں‌ضرور کریں‌لیکن اس سے پہلے پڑھائی لکھائی کریں ، خود کو مضبوط بنائیں اور اپنی پڑھائی کے زریعے خود کو اپنے پائوں‌پر کھڑا کریں . پڑھائی انسان کے لئے خصوصی طور پر لڑکیوں کے لئے بے حد ضروری ہے. صدف کنول نے کہا کہ اپنا کیرئیر بنا کر پھر آپ کو کوئی مناسب انسان ملے تو اپنا گھر بسا لیں . انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے زہن میں ایک فیشن ایبل شادی کے خواب ہی نہیں‌ہونے چاہیں.دوسری طرف صدف کنول کہتی ہیں کہ میں نے جتنی ماڈلنگ کرنی تھی کر لی اب مجھے اداکارہ کے طور پر اپنی پہچان بنانی ہے اگر مجھے کوئی اچھی فلم آفر ہوئی تو ضرور کروں‌گی.

    یاد رہے کہ صدف کنول نے شہروز سبزواری کے ساتھ محبت کی شادی کی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے، صدف کنول اس وقت زیادہ تنقید کا نشانہ بنیں جب ان پر سائرہ شہروز کا گھر توڑنے کا الزام لگا ، لیکن شہروز کا کہنا ہے کہ صدف کا میرے پہلے گھر کی خرابی میں کوئی ہاتھ نہیں ہے. صدف اور شہروز آپس میں بہت خوش ہیں اور شہروز انہیں آئیڈیل بیوی قرار دیتے ہیں.

  • گلیمر گرل نہیں‌ بننا چاہتی عروہ حسین

    گلیمر گرل نہیں‌ بننا چاہتی عروہ حسین

    اداکارہ عروہ حسین جنہوں نے ٹی وی پر منفی کرداروں کے زریعے اینٹری دی اس کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے ، چھا گئیں اور ان کو ہیروئین کے کردار ملنے لگے. عروہ حسین نے ڈراموں کے ساتھ بلاشبہ فلموں میں بھی کام کیا ہے ، ان کی فلم پنجاب نہیں جائونگی میں ان کا دردانہ کا کردار بہت سراہا گیا. اس فلم کے بعد عروہ حسین ٹی وی ڈراموں اور فلموں سے دور ہی نظر آ رہی ہیں‌، گزشتہ برس ان کی فلم ٹچ بٹن ریلیز ہوئی ، اس فلم کو عروہ نے پرڈیوس کیا تھا فلم بری طرح پٹ گئی، لیکن عروہ حسین کے حوصلے بلند ہیں ، ان کا کہنا ہےکہ وہ نہ صرف فلموں میں کام

    کریں گی بلکہ فلمیں بنائیں گی بھی. عروہ حسین کہتی ہیں کہ مجھے گلیمر گرل بننا پسند نہیں ہے میرے کردار سنجیدہ ہونے چاہیں اور ایسے ہونے چاہیں جس میں‌صرف میک اپ کرکے اچھے کپڑے پہن کر کھڑنے نہ ہونا ہو کچھ اچھے ڈائیلاگزز بولنے ہوں مشکل فیشل ایکسپریشنز دکھانےہوں. انہوں نے کہا کہ فلم بلاشبہ ایک بہت بڑا میڈیم ہے لیکن ہمارے ہاں اس کی بہتری کےلئے خاص اقدامات نہیں کئے گئے. لیکن میں پھر بھی اپنی فلم انڈسٹری کو لیکر پر امید ہوں.

  • تاپسی پنوں نے بالی وڈ میں‌ایک دہائی کا سفر طے کر لیا

    تاپسی پنوں نے بالی وڈ میں‌ایک دہائی کا سفر طے کر لیا

    اداکارہ تاپسی پنوں کے بالی وڈ میں دس سال مکمل ہو چکے ہیں اس موقع پر وہ کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں‌نے فیصلہ کر لیا ہے اب میں نے صرف شوپیس خاتون کے طور پر کام نہیں‌کرنا بلکہ ایسے کردار کرنے ہیں جو چیلجنگ ہوں. انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کیرئیر کی معیاد بہت مختصر ہوتی ہے خصوصی طور پر لڑکی کے لئے ، اس لئے کوشش کرنی چاہیے کہ ایسے کردار کریں جن سے آپ کی پہچان بنے. تاپشی پنوں نے کہا کہ میں نے دس سال پہلے فلم چشم بدود سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک دہائی گزر گئی ہے، لیکن میں بہت مطمئن ہوں کہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے وہ بہت اچھا ہے لیکن اداکارہ نے کہا کہ آرٹسٹ کو اچھے سے اچھا

    کام کرنے کی بھوک ہر وقت رہتی ہے. تاپسی پنوں نے کہا کہ میں چاہتی تھی کہ دیکھنے والے مجھ پر یقین کریں ، انہیں پتا ہو کہ میں انکا وقت اور پیسہ ضائع نہیں کروں گی۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں میں اپنے کام سے منفرد شناخت بنانا چاہتی ہوں، میرا واحد مقصد ایسی اداکارہ بننا ہے، جس کی جگہ کوئی بھی باآسانی نہ لے سکے۔یاد رہے کہ بالی وڈ سے پہلے تاپسی پنوں تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں کام کرچکی تھیں. وہاں بھی انہیں بہت زیادہ سراہا گیا.