Baaghi TV

Tag: news

  • خواہش ہے بیٹا حافظ قرآن بنے شعیب ملک

    خواہش ہے بیٹا حافظ قرآن بنے شعیب ملک

    پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا ھافظ قرآن ضرور بنے باقی وہ جس بھی کیرئیر کو اپنانا چاہے وہ اسکی اپنی مرضی ہو گی ، اس میں اسکو میں کچھ نہیں‌کہوں گا. انہوں نے کہا کہ بیوی ،بہن بیٹی ماں چاہے کسی بھی عورت کو کامیابی ملے اس پر خوش ہونا چاہیے. انہوں نے کہا کہ میں مستقبل میں کرکٹ کوچ بننے کا ارادہ نہیں رکھتا. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ثانیہ مرزا ایک بڑی ٹینس ٹار ہیں اس لئے مجھے شادی پر میڈیا کی بہت زیادہ توجہ ملی. انہوں نے اپنے انٹرویو میں پاکستانی مردوں کو خصوصی طور پر

    پیغام دیتے ہوئے کہاکہ جب کسی ایسے انسان کو کامیابی ملے جس کو آپ پسند نہیں کرتے تو اگر آپ اسکی خوشی میں خوش نہیں ہو سکتے تو کم از کم خوش ہونے کا دکھاوا ہی کر دیں. انہوں نے کہا کہ میں ایک اچھی لائف گزار رہا ہوں، ہم دونوں میاں بیوی کی توجہ اپنے بچے پر ہے. خواہش ہےکہ وہ ایک اچھا انسان بنے ، سب کی عزت کرنے والا بنے ، عورتوں کے احترام کو ہر معاملے میں ملحوظ خاطر رکھے.انہوں نے کہا کہ میں‌ دکھاوے کا قائل نہیں ہوں جو ہے بس وہ ہے.

  • عفت عمر آئیں تنقید کی زد میں لیکن کیوں؟‌

    عفت عمر آئیں تنقید کی زد میں لیکن کیوں؟‌

    ماڈلنگ اور اداکاری کو خیرباد کہہ دینے والی عفت عمر آج کل ہیں امریکہ میں اور وہاں پر وہ چھٹیاں منانے کے لئے گئی ہیں. عفت عمر ایک زندہ دل خاتون ہیں وہ اپنی عمر نہیں چھپاتی اور انکا جو دل کرتا ہے وہ وہی بولتی ہیں وہی پہنتی ہیں. حال ہی میں عفت عمر نے سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر اپلوڈ کیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں ، انہوں نے وہ لباس شاید امریکہ جیسے ملک کے حساب سے زیب تن کیا ہے. لیکن جیسے ہی انہوں نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں تو پی ٹی آئی کے وہ سپورٹر زجن کو عفت عمر پر غصہ رہتا ہے انہوں نے لے لیا انہیں آڑھے ہاتھوں . کسی نے کہا کہ ادھیڑ عمر خاتون اپنی عمر کا ہی خیال کر لو، کسی

    نے لکھا کہ کم ازکم یہی احساس کر لو کہ تم ایک مسلمان ہو، کسی نے لکھا کہ عفت عمر تمہیں شرم آتی ہے یا نہیں اتنا مختصر لباس پہنتے ہوئے تمہیں خود بھی شرم نہیں آتی.یاد رہے کہ عفت عمر کو ان کی عمر اور لباس پر کوئی کچھ کہے تو وہ صاف اگنور کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میرا جو دل کرتا ہے میں وہی کروں گی تم لوگ جو مرضی کہتے رہو.

  • لڑکے مجھے تصاویر کے ساتھ اپنے گھر کی تصویریں بھیجتے تھے امرتیا رائو

    لڑکے مجھے تصاویر کے ساتھ اپنے گھر کی تصویریں بھیجتے تھے امرتیا رائو

    2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ویواہ سے امریتا رائو کو راتوں رات سپر سٹار بنا دیا تھا، امریتا اپنے ہر انٹرویو میں اس فلم کے بارے میں بات کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایک بار پھر سے اس فلم کے بارے میں بات کی ہے، انہوں نے کہا کہ فلم ویواہ کا کر کردار جادوئی تھا بہت سارے لوگ مجھ سے عشق کرنے لگے تھے. فلم ریلیز ہوئی تو اس کے بعد امریکہ اور کینڈا سے میرے لئے بہت سارے رشتے آئے، اس دور میں اسمارٹ فونز نہیں تھے لہذامجھے لڑکے خط بھیجتے ، اپنی تصاویر اپنے گھر کی تصاویر اور یہاں تک کہ اپنی ماں

    کی تصویر بھی بھیجا کرتے تھے ، میں خط پڑھ کر ہنسا کرتی تھی. اس فلم نے میری زندگی یکسر تبدیل کرکے رکھ دی تھی، آج بھی میرے کیرئیر پر نظر ڈالیں تو ویواہ فلم الگ ہی نظر آتی ہے. انہوں نے کہا کہ شادی بیاہ کے فیصلے جلد بازی میں نہیں کئے جاتے ، میں آج زندگی کے جس بھی موڑ پر ہوں بہت خوش اور مطمئن ہوں. مجھے خوشی ہے کہ آج بھی لوگ مجھے پیار محبت دیتے ہیں اور مجھے سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں.

  • پرینتی اپنے والد سے متاثر نہیں لیکن کیوں؟

    پرینتی اپنے والد سے متاثر نہیں لیکن کیوں؟

    بالی وڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ میں نے لڑکیوں کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ ہمیں ہمارے والد جیسا شوہر چاہیے. لیکن میں کبھی بھی ایسی خواہش نہیں کروں گی. کیونکہ میرے والد کی شخصیت سے میں بالکل بھی متاثر نہیں رہی ہوں ، کیونکہ میرے والد بہت سخت تھے، انہوں نے زندگی میں سخت اصول بنا رکھے تھے ، کہا کرتے تھے کہ یہ کام مردوں کے کرنے والے ہیں اور وہ کام عورتوں کے کرنے والے ہیں. انہوں نے کچن میں مردوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھی تھی، وہ کہ کرتے تھے کہ مردوں کا کچن میں کیا کام . وہ تو

    میرے بھائی اگر کسی بات پر رو پڑے تو ان سے کہا کرتے تھے کہ مردو تو کبھی روتے ہی نہیں، وہ کہا کرتے تھے کہ مردوں کو اپنے جذبات کا اطہار مکمل طور پر اسی طرح کرنا چاہیے جیسے وہ ہیں، اور یہ پرواہ نہ کریں کہ دنیا کیا کہے گی لوگ کیا کہیں گے. پرینیتی نے کہا کہ میرے ابو کا شاید قصور نہیں تھا ، وہ ایسے ہی بڑے ہوئے تھے ان کو یہی کچھ سکھایا گیا تھا. یاد رہے کہ پرینتی چوپڑا پریانکا چوپڑا کی کزن ہیں اور حال ہی میں ان کی منگنی سیاستدان راگھو چڈھا سے ہوئی ہے انہوں‌نے ان کو 94 لاکھ کی انگوٹھی پہنائی ہے.

  • جیفری ایپسٹین نے بل گیٹس کو بلیک میل کرنے کی کوشش کیوں کی تھی؟

    جیفری ایپسٹین نے بل گیٹس کو بلیک میل کرنے کی کوشش کیوں کی تھی؟

    جیفری ایپسٹین نے بل گیٹس کو بلیک میل کرنے کی کوشش کیوں کی تھی؟

    مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا ایک روسی خاتون سے مبینہ تعلق تھا جس کے ذریعے جیفری ایپسٹین نے بل گیٹس کو بلیک میل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔ جبکہ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق جنسی جرائم پر سزا پانے والے جیفری ایپسٹین مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور روسی برج پلیئر میلا انٹونوا کے درمیان مبینہ تعلقات کی تفصیلات جانتا تھا اور اس نے 2017 میں ایک ای میل کے ذریعے بل گیٹس کو انٹونووا کے ساتھ مبینہ تعلقات کے بارے میں دھمکیاں دینا شروع کر دیں تھیں ۔

    بل گیٹس کی مِلا انٹونووا سے ملاقات 2010 میں ایک برج ٹورنامنٹ کے دوران ہوئی جب خاتون کی عمر 20 سال سے زیادہ تھی، وہ سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرنے کے لیے بے ایریا میں منتقل ہونے کے بعد ایک ساتھ کھیلے تھے۔ سال 2017 میں جیفری ایپسٹین نے ایک ای میل بھیج کر کوشش کی کہ بل گیٹس کو اربوں ڈالرز کے ایک فلاحی ادارے میں شامل کرنے کی کوشش کی، مگر مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے انکار کردیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    دوسری جانب گیٹس کے ترجمان نے اخبار کو تصدیق کی ہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی ایپسٹین سے صرف خیراتی مقاصد کے لیے ملے تھے جب کہ وہ ان معاملات سے ہٹ کر اسے اپنی طرف متوجہ کرنے میں ایک سے زیادہ مرتبہ ناکام رہے۔ تاہم ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ ایپسٹین نے گیٹس کے ساتھ سابقہ تعلقات کا فائدہ اٹھا کر اسے دھمکی دینے کی بارہا ناکام کوشش کی تھی۔ جیفری ایپسٹین ایک ارب پتی شخص تھا جس پر الزام تھا کہ اس نے کئی سال تک کم عمر لڑکیوں سمیت درجنوں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اس نے 2019 میں گرفتاری کے بعد دوران حراست خودکشی کرلی تھی۔

  • امیدوار سنان اوغنان نے صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا

    امیدوار سنان اوغنان نے صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا

    امیدوار سنان اوغنان نے صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا

    ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے سے قبل تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار سنان اوغنان نے صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جبکہ 14 مئی کو ترکیہ میں صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا۔ صدارتی انتخابات میں صدر اردوان نے 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے اور وہ 49.50 فیصد ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے۔

    ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 44.89 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے جبکہ سنان اوغنان 5.17 فیصد ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ کسی بھی امیدوار کی جانب سے 50 فیصد ووٹ نہ لینے کے باعث اب پہلے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور 28 مئی کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔ پولنگ سے ایک ہفتہ قبل تیسرے نمبر پر آنے والے صدارتی امیدوار سنان اوغنان نے صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    تاہم خیال رہے کہ دنیا بھر میں حمتی مرحلے کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں رہنے والے ترک شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا ہے۔

  • سونیا حسین کو پریانکا چوپڑا کے شوہر کا کونسا انداز بھا گیا ؟

    سونیا حسین کو پریانکا چوپڑا کے شوہر کا کونسا انداز بھا گیا ؟

    پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے ھال ہی میں کی ہے پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس کی تعریف ، انہوں‌نے اس تصویر کو سوشل میڈیا کو شئیر کیا ہے جس میں‌ پریانکا چوپڑا کا شوہر نک جونس کانز فلم فیسیٹول میں چھتری پکڑے ہوئے کھڑے ہیں اور پریانکا چھتری کے نیچے ہیں. سونیا حسین کو نک جونس کا یہ انداز بہت بھا گیا ہے ان کا کہنا ہےکہ جو جنٹلیمین ہوتے ہیں وہ نک جونس جیسے ہی ہوتے ہیں. پریانکا کے سر پر چھتری لیکر کھڑے ان کے شوہر نک جونس کی تصویر انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے صرف سونیا حسین ہی نہیں بلکہ ہر دیکھنے

    والی آنکھ اس تصویر اور محبت پر خوشی کا اظہار کررہی ہے. یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کہتی ہیں کہ نک جونس اس وقت میری زندگی میں آئے جب میرا دل ٹوٹا ہوا تھا میرے بریک اپس ہوئے تھے. انہوں نے مجھے پرپوز کیا اور میں نے شادی کے لئے ہاں کردی لیکن جب انہوں نے پہلی بار رابطہ کیا تو میں نے صرف اس لئے ان کو جواب دینے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہوئی کیونکہ وہ عمر میں چھوٹے ہیں. لیکن نک ایک اچھے انسان اور شوہر ہیں.

  • حناالطاف اور آغا علی نے شادی کی تیسری سالگرہ منائی

    حناالطاف اور آغا علی نے شادی کی تیسری سالگرہ منائی

    اداکار آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کو تین برس بیت گئے ہیں، دونوں نے حال ہی میں اپنی شادی کی تیسری سالگرہ منائی ہے. حنا الطاف نے اپنے شوہر کو سوشل میڈیا پر شادی کی تیسری سالگرہ کی مبارکباد دی اور آغا علی نے بھی انہیں شادی کی سالگرہ وش کی، ان دونوں کے قریبی دوستوں اور مداحوں نے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی. دونوں نے محبت کی شادی کی، حنا الطاف سے پہلے آغا علی کے اداکارہ سارا خان کے ساتھ دوستی کے چرچے تھے. دونوں کی منگنی بھی ہوئی تھی لیکن شادی نہ ہو سکی. سارا خان کے بعد آغا کی دوستی حنا الطاف کے ساتھ

    ہوئی کسی کو بھی یہ گمان بھی نہیں تھا کہ آغا حنا کے ساتھ شادی کر لیں گے کیونکہ اکثر ان کا نام لڑکیوں کے ساتھ جڑا لیکن انہوں نے ان کے ساتھ شادی نہیں کی. حنا کہتی ہیں کہ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے آغا کا ساتھ ملا جبکہ آغا کہتے ہیں کہ حنا جتنی خوبصورت نظر آتی ہیں اس سے کہیں زیادہ اچھی انسان اور بیوی ہیں. میری زندگی میں ایک الگ قسم کا سکون آیا ہے جب سے حنا میری زندگی میں آئی ہے. حنا بہت ہی پازیٹیو انسان ہیں انہوں نے مجھے جینا سکھایا ہے جینے کے اصول سکھائے ہیں.

  • ہاں  میں نے دوسری شادی کی بشری انصاری مان گئیں

    ہاں میں نے دوسری شادی کی بشری انصاری مان گئیں

    سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے دوسری شادی کی ہے ، میرے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو اس شادی کا علم تھا. میں نے محسوس کیا کہ یہ میرا نہایت ہی ذاتی فیصلہ ہے اس لئے لوگوں کے ساتھ اسے شئیر کرنے کی ضرورت نہیں ہے. بشری انصاری نے کہا کہ میں نے پہلی شادی میں برا وقت دیکھا، بچے بڑے ہو رہے تھے جس کی وجہ سے اس شادی کو ختم نہ کر سکی. لیکن جب بچے بڑے ہو گئے تو پھر راستے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا. بشری انصاری نے کہا کہ جب کوئی رشتہ تکلیف دینے لگ جائے تو پھر اسکو

    ختم کر دینا ہی اچھا ہوتا ہے. میں نے خود اپنے شوہر کو طلاق دی تھی اور شوہر کو طلاق دینے کا حق میرے والد نے طلاق کے وقت مجھے دلوایا تھا. بشری انصاری نے کہا کہ میاں بیوی کا رشتہ ٹوٹ کر بھی نہیں ٹوٹتا اس صورت میں جب بچے درمیان میں ہوں اسلئے میری میرے سابق شوہر سے بچوں کے معاملے پر باقاعدگی سے بات ہوتی ہے یاد رہے کہ بشری انصاری نے دوسری شادی اس وقت کی جب وہ انکی اپہلے شوہر کے ساتھ علیحدگی کو دس سال گزر چکے تھے.

  • سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حج سیزن 1444 کا لوگو جاری کردیا

    سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حج سیزن 1444 کا لوگو جاری کردیا

    سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حج سیزن 1444 کا لوگو جاری کردیا

    عرب ویب سائٹ “ سبق “ کے مطابق حج کے لوگو میں’اذن بالناس’ یعنی لوگوں میں منادی کرادیں لکھا ہے۔ قرآن مجید کا یہ الفاظ سورہ الحج کی آیت27 ( وَاَذِّنْ فِى النَّاسِ بِالْحَـجِّ يَاْتُوْكَ رِجَالًا وَّعَلٰى كُلِّ ضَامِرٍ يَّاْتِيْنَ مِنْ كُلِّ فَـجٍّ عَمِيْقٍ ) میں وارد ہوئے ہیں جس میں کعبہ تعمیر کرنے کے بعد اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بیت اللہ کا حج کرنے کے لیے لوگوں میں منادی کرنے کا حکم دیا تھا۔


    وزارت حج و عمرہ نے حج کا لوگو اس وقت جاری کیا ہے جب عازمین حج کے اولین قافلوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’نیا لوگو وزارت حج و عمرہ کے تمام اکاؤنٹس کے علاوہ دفاتر اور ذیلی اداروں میں نصب کیا جائے گا‘۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    وزارت نے کہا ہے کہ ’حج سیزن کا لوگو وزارت کی خدمات اور عازمین کو پیش کی جانے والی تمام سہولتوں کی عکاسی کرتا ہے‘۔