Baaghi TV

Tag: news

  • فرحان نے عروہ کے لئے گانا گایا، وڈیو وائرل

    فرحان نے عروہ کے لئے گانا گایا، وڈیو وائرل

    اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے اپنی شادی میں بہت زیادہ اتار چڑھائو دیکھتے ہیں ، یہ دونوں کافی عرصہ ایک دوسرے سے دور رہے ، لوگوں نے اندازہ لگایا کہ شاید ان دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا تھا، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ پھر سے دکھائی دینے لگے ہیں اور یہی چیز ان دونوں کے مداحوں کے لئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے. آج کل دونوں تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ میں ہیں اور دونوں وہاں پر قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے فوکٹ میں دونوں

    ایک دوسرے کی کمنپی کو انجوائے کررہے ہیں، فرحان سعید عروہ حسین کےلئے آفرین آفرین بھی گا رہے ہیں، یہ وڈیو سوشل مٰڈیا پر اس لئے بھی وائرل ہو رہی ہے کیونکہ دونوں ایک دوسرے سے دور رہے اور طلاق کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں، کہا جا رہا ہےکہ فرحان سعید کے گھر والوں نے انہیں عروہ کے ساتھ اپنے معاملات ٹھیک کرنے کے لئے راضی کیا ہے ، اور دونوں اب ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش دکھائی دے رہےہیں.

  • بندش ٹو میں کام کرنے کا بہت مزا آیا اریج محی الدین

    بندش ٹو میں کام کرنے کا بہت مزا آیا اریج محی الدین

    اداکارہ اریج محی الدین جنہوں نے چند برس قبل اداکاری شروع کی ، دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنا لیا ہے اریج نے جتنا بھی کام کیا ہے اس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. اپنے حالیہ انٹرویو میں اریج محی الدین نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی ہے کہ کام میں ورائٹی لیکر آئوں اور اس کوشش کو مزید جاری رکھے ہوئے ہوں، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب مجھے کوئی دیکھ کر پہچان لیتا ہے اور کسی بھی آرٹسٹ کی یہ بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے کہ اسکو دیکھ کر پہچان لیا جائے، انہوں نے کہا کہ مجھے بندش ٹو میں کام

    کرنے کا بہت مزا آیا اس میں میرے ساتھ آمنہ الیاس جیسی منجھی ہوئی اداکارائیں ہیں، مجھے اس ڈرامے میں جب بھی خوفزدہ ہونے کا سین کروانا ہوتا تھا تو میں رونے لگ جاتی تھی ، جس پر آمنہ الیاس اور ان جیسے دیگر سیئنرز نے میری بہت مدد کی. ان کی وجہ سے میرا کام آسان ہوگیا اریج نے کہاکہ ہر وہ آرٹسٹ محنت سے کام کرتا ہے وہ میری انسپریشن ہے، شوبز وہ فیلڈ ہے جہاں‌محنت سے کام نہ کیا جائے تو لوگ اگنور کرنے میں دیر نہیں لگاتے اور میں نہیں چاہتی کہ شائقین مجھے اگنور کریں .

  • مجھے ثناء نواز کہا جائے ثناء

    مجھے ثناء نواز کہا جائے ثناء

    اداکارہ ثناء جنہوں نے فخر کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی ، ان کے دو بچے ہیں ، شادی کے کافی برسوں کے بعد کچھ عرصہ قبل دونوں میں علیحدگی ہو گئی ہے. علیحدگی کے بعد ثناء نے فیس بک اور انسٹاگرام سے اپنا نام ثناء فخر سے ثناء نواز کر لیا تھا. کہا جا رہا ہےکہ ثناء اب جو بھی پراجیکٹس کررہی ہیں ان میں اپنا نام ثناء نواز لکھوا رہی ہیں ،انہوں نے جو بھی پراجیکٹس سائن کئے تھے ان کی تشہیر کے لئے پرڈیوسرز سے کہہ دیا ہےکہ اب میرا نام ثناء نواز لکھا جائے اور پکارا جائے. ثناء نے کہا ہے کہ ہم دونوں میں علیحدگی ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود میں اپنی زندگی پر بات نہیں کرنا چاہتی بس اتنا ہی کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے ثناء فخرنہ کہا جائے. یاد رہے کہ ثناء

    نواز کی حال ہی میں فلم سپر پنجابی ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے افتخار کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کیا ہے ،شائقین نے ان کے کردار کو کافی سراہا ہے، اور کافی عرصے کے بعد ان کو بڑی سکرین پر دیکھ کر انہیں ویلکم کہا گیا ہے.

  • مدیحہ افتخار نے شادی کے بعد اپنے شوہر سے کیا کہا ؟‌

    مدیحہ افتخار نے شادی کے بعد اپنے شوہر سے کیا کہا ؟‌

    اداکارہ مدیحہ افتخار جنہوں نے شادی کے بعد اداکاری کو چھوڑ دیا انہوں نے اپنےحالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں جب کام کررہی تھی تو مجھے گھر بیٹھنے والی خواتین پر بہت زیادہ رشک آتا تھا ، مجھے لگتا تھا کہ وہ ایک پرسکون زندگی گزاررہی ہیں اور میں کام کررہی ہوں، شادی کے بعد جب میرے شوہر نے کہا کہ تم اداکاری کو جاری رکھ سکتی ہو تو میں نے ان سے کہا کہ نہیں اب میں گھر بیٹھ کر پر سکون زندگی گزارنا چاہتی ہوں، انہوں‌نے کہا کہ میں نے یہ سن رکھا تھا کہ اداکار کبھی اداکاری نہیں چھوڑ سکتا لیکن میں خود کو دیکھوں تو مجھے لگتا ہے کہ غلط

    ہے یہ بات اداکار اداکاری چھوڑنے کا ٹھان لے تو چھوڑ دیتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں‌نے بہت کام کیا ، میں شادی کرکے گھر بسانا چاہتی تھی جب میری شادی ہو گئی ہے تو یقینا میں گھر ہی بیٹھنے کو ترجیح دوں گی اس لئے میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب اداکاری نہیں کرنی بس گھر داری کرنی ہے اور گھر میں ہی رہنا ہے. یاد رہے کہ مدیحہ افتخار نے کم مگر معیاری کام کیا ہے ،مدیحہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے جب اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تو ان کے مداح افسردہ ہو گئے.

  • سپر پنجابی نے 5 کروڑ کا بزنس کر لیا

    سپر پنجابی نے 5 کروڑ کا بزنس کر لیا

    فلم ” سپر پنجابی “ کا لاہور اور کراچی میں کامیاب پریمئیر ہوا ہے ، اس کے بعد سینما گھروں میں شائقین اس فلم کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں جا رہےہیں ، تازہ اطلاعات کے مطابق فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک پہلے دو دنوں میں 5کروڑ 40لاکھ روپے کا بزنس کر لیا ہے. فلم مسلسل بزنس کررہی ہے ، بڑے بجٹ سے تیار کردہ یہ فلم تازہ ہوا کا جھونکا ہے پاکستان میں اس قسم کی پہلے کبھی بھی پنجابی فلمیں نہیں بنائی گئیں ، یہ یقینا ایک نیا تجربہ ہے جسے بہت زیادہ سراہا گیا ہے. فلم میں تمام فنکاروں کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

    اس فلم میں فلمسٹارثناء نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے، انکی اداکاری کو بھی کافی سراہا جا رہا ہے. دوسری طرف ناصر چنیوٹی اور سلیم البیلا کی اداکاری کو بھی کافی پسند کیا گیا ہے. فلم کا میوزک اسکا پلس پوائنٹ ہے. فلم کی ریلیز سے قبل افتخار ٹھاکر نے دعوی کیا تھا کہ ہماری فلم ماڈرن پنجابی سینما کی بنیاد رکھے گی اور شاید ان کی بات سچ ثابت ہو گئی ہے، اور لوگ فلم کو کافی پسند کررہے ہیں. واضح رہے کہ صائمہ بلوچ کی بطور ہیروئین پہلی فلم ہے.

  • چین؛  میچ فکسنگ کے الزام میں جنوبی کوریا کا فٹبالر گرفتار

    چین؛ میچ فکسنگ کے الزام میں جنوبی کوریا کا فٹبالر گرفتار

    چین کی وزارت خارجہ نے کرپشن اور میچ فکسنگ کے الزام میں جنوبی کورین فٹبالر سن جون ہو کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے جبکہ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چائنیز لیگ میں حصہ لینے والے 31 سالہ جنوبی کورین فٹبالر سن جون ہو اس وقت چینی پولیس کی تحویل میں ہیں، انہیں شنگھائی ائیرپورٹ سے تحویل میں لیا گیا تھا۔

    جنوبی کورین وزارت خارجہ نے اپنے پلیئر کی گرفتاری پر مزید کچھ نہیں کہا تاہم انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی ترجیح سن جون ہو کو قونصلر سپورٹ دلوانا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سن جون ہو کی گرفتاری کی خبریں چائنیز فٹبال میں کرپشن اور میچ فکسنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد منظر عام پر آئیں، جنوبی کوریا کے سفارتکار جلد ہی گرفتار فٹبالر سے ملاقات کرکے معاملے کی نوعیت سے متعلق معلومات لیں گے۔

    جنوبی کورین فٹبالر سن جون ہو 2021 میں چین کے صوبے شین ڈونگ منتقل ہوئے تھے جہاں انہوں نے بطور مڈفیلڈر شین ڈونگ ٹائشن کیلئے کھیلنا شروع کیا تھا، جبکہ وہ اپنے ملک جنوبی کوریا کیلئے 20 بین الاقوامی میچوں سمیت گزشتہ سال فٹبال ورلڈ کپ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران چینی حکام کی جانب سے جنوبی کورین فٹبالر کے علاوہ فٹبال ایسوسی ایشن کے چار عہدیداروں کو بھی بے ضابطگیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے جبکہ چینی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کو بھی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    ادھر دوسری جانب جنوبی کورین فٹبال میں بھی میچ فکسنگ کی خبروں پر گزشتہ مہینے فٹبال ایسوسی ایشن کے پورے ایگزیکٹو بورڈ کو ہٹا دیا گیا تھا جبکہ 100 سے زائد افراد پر میچ فکسنگ اور دیگر الزامات میں پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

  • امیتابھ بچن نے موٹر سائیکل والے سے لفٹ لے لی

    امیتابھ بچن نے موٹر سائیکل والے سے لفٹ لے لی

    بالی وڈ‌ اداکار امیتابھ بچن کی فنکارانہ صلاحتیوں سے بھلا کس کو انکار ممکن ہے، امیتابھ بچن اپنے کام میں نہایت ماہر ہونے کے ساتھ وقت کے بہت پابند ہیں ، سیٹ پر وقت پر پہنچتے ہیں، چاہے کچھ بھی ہوجائے، حال ہی میں ہوا کچھ یوں ہے کہ امیتابھ بچن اپنی شوٹنگ پر جا رہے تھے راستے میں شدید ٹریفک جام تھی ، اگر ٹریفک کا انتظار کرتے تو شاید وہ وقت پر شوٹنگ پر نہ پہنچ پاتے لہذا انہوں نے جام ٹریفک کے کھلنے کا انتظار کرنے سے بہتر سجھا کسی سے لفٹ لینا، امیتابھ بچن نے اپنی گاڑی سے اتر کر کسی موٹر سائیکل والے سے کہا کہ مجھے وقت پر

    شوٹنگ پر پہنچنا ہے لیکن جام ٹریفک میں یہ ممکن نہیں ہے ہو سکے تو مجھے میری شوٹنگ کی جگہ پر پہنچا دو ، موٹر سائیکل والے خوشی سے آمادگی کا اظہار کر دیا، یوں اس نے امیتابھ کو وقت پر ان کے سیٹ پہنچا دیا وہاں پہنچ کر امیتابھ بچن نے اس موٹر سائیکل والے کے ساتھ ایک تصویر لیکر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ نہیں جانتا کون ہے لیکن اسکی وجہ سے میں وقت پر اپنی شوٹنگ پر پہنچ گیا ہوں.

  • شاہ رخ خان پھر سے ڈان بنیں گے

    شاہ رخ خان پھر سے ڈان بنیں گے

    بالی وڈ کے کنگ ایک بار پھر ڈان بنیں گے ، پرڈیوسر رتیش سدھوانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم ڈان تھری بنانے جا رہےہیں اور ڈان تھری میں بھی شاہ رخ خان ہی دکھائی دیں گے، انہوں نے کہا کہ فلم کی ڈائریکشن فرحان اختر کریں گے، جبکہ فلم کا سکرپٹ لکھا جا رہا ہے ، اس کے بعد کاسٹنگ فائنل کر کے شوٹنگ شروع کر دی جائیگی. رتیش نے کہا کہ ڈان شاہ رخ خان تھے اور یہی ڈان رہیں گے، ہم شاہ رخ خان کے بٍغیر ڈان بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے. یاد رہے کہ ڈان فلم بنیادی طور پر امیتابھ بچن کی ڈان سے متاثر ہو کر 2006 میں بنائی گئی ، اس کے بعد ڈان ٹو

    2011 میں‌بنائی گئی دونوں ڈان میں شاہ رخ خان تھے . اب ڈان تھری میں بھی شاہ رخ خآن ہی نظر آئیں گے ، ہیروئین کون ہو گی پرڈیوسر نے ابھی تک نہیں بتایا. 1978 میں بنی ڈان فلم اُس وقت کی کامیاب ترین فلم تھی جسے عوام سطح پر بہت پذیرائی ملی، تاہم شاہ رخ خان کی ڈان کو بھی عوام نے ہہت زیادہ پذیرائی دی اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈان تھری کو عوام کتنا پسند کرتی ہے اور اسکی ہیروئین کون ہوگی.

  • فیضان شیخ نے عمرہ کر لیا

    فیضان شیخ نے عمرہ کر لیا

    ہر سال جیسا کہ بہت سارے شوبز ستارے عمرہ اور حج کی ادائیگی کرتے ہیں حال ہی میں ایمن خان اور منیب بٹ نے عمرہ کی ادائیگی کی ، ان کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اداکار فیضان شیخ کی عمرہ کی ادائیگی کی تصاویر، جی ہاں‌فیضان شیخ نے عمرہ کر لیا ہے اور عمرہ انہوں نے اپی اہلیہ اور والدین کے ہمراہ کیاہ ہے. فیضان شیخ نے خود اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر عمرہ کی تصاویر شیر کی ہیں اور نہایت ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے ، یہ ایسا سفر رہا جوہمیشہ یاد رہے گا. انہوں نے لکھا کہ یہ میں نے خانہ کعبہ تک کا جو سفر کیا ہے ، وہ کبھی بھی

    نہیں بھولوں گا. انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کو پہلی بار دیکھ کر یا بار بار دیکھ کر انسان پر ایک الگ ہی کیفیت ہوتی ہے یہ وہ کیفیت ہوتی ہے جس کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہی نہیں‌نا ممکن ہے. اداکار نے کہا کہ خدا کے گھر میں ایک الگ ہی زہنی سکون ہے ، میں‌نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران ایک ایک لمحے کو انجوائے کیا ، ان لمحات میں‌جو سکون ملا وہ ہمیشہ یاد رکھوں گا، سب سے بڑھ کر یہ کہ میری فیملی میرے ساتھ تھی.

  • ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال کم کیا جائے. اقوام متحدہ

    ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال کم کیا جائے. اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ نے زور دیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال کم کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2040 تک پلاسٹک سے ہونے والی 80 فیصد عالمی آلودگی کی روک تھام ممکن ہے، مگر اس کے لیے بڑے پیمانے پر عملی اور کم خرچ حکمت عملیوں کو اپنانا ہوگا۔ رپورٹ میں 3 نکاتی منصوبے پر بھی روشنی ڈالی گئی جس کے تحت مواد کی ری سائیکلنگ اور استعمال کے طریقہ کار میں تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔ عالمی ادارے کے مطابق اس منصوبے سے ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کی پروڈکشن میں 50 فیصد کمی لانا ممکن ہے۔

    رپورٹ میں تحقیقی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ عالمی سطح پر 2040 تک خارج ہونے والی 19 فیصد زہریلی گیسوں کا اخراج پلاسٹک کی وجہ سے ہوگا۔ خیال رہے کہ پلاسٹک کے ننھے ذرات دنیا کے ہر حصے میں یعنی ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سے لے کر سمندر کی گہرائی تک دریافت ہوئے ہیں۔ انسانوں میں بھی پلاسٹک کے ذرات کو خون، ماں کے دودھ اور دیگر اعضا میں دریافت کیا گیا، تاہم ابھی ان کے اثرات کے بارے میں زیادہ علم نہیں۔

    مارچ 2022 میں 193 ممالک نے پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے پر اتفاق کیا تھا اور اس حوالے سے 2024 تک معاہدہ بھی طے پانے کا امکان ہے۔ اس معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ یو این ای پی کے زیرتحت 29 مئی سے شروع ہو رہا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں ہر سال 43 کروڑ ٹن پلاسٹک مصنوعات کو تیار کیا جاتا ہے جن میں سے دو تہائی مصنوعات کی زندگی مختصر ہوتی ہیں جس کے بعد وہ کچرے کا حصہ بن جاتی ہیں۔ یو این ای پی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر Inger Andersen نے بتایا کہ جس طرح ہم پلاسٹک کے ذریعے ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں، اس سے انسانی صحت اور ماحولیات کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں ان خطرات کو ڈرامائی حد تک کم کرنے کے لیے روڈ میپ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا کہ ایک سے زیادہ بار قابل استعمال پلاسٹک کے استعمال کو بڑھانے سے 2040 تک پلاسٹک کی آلودگی کو 30 فیصد تک کم کرنا ممکن ہے۔ اسی طرح ری سائیکلنگ سے آلودگی کی شرح میں مزید 20 فیصد کمی آسکتی ہے جبکہ پلاسٹک مصنوعات جیسے فوڈ پیکجنگ اور دیگر کے متبادل کو متعارف کراکے اس آلودگی میں مزید 17 فیصد کمی لانا ممکن ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگلے 20 برسوں میں پلاسٹک کی آلودگی میں 80 فیصد کمی لانے سے صحت، ماحولیاتی، فضائی آلودگی اور دیگر شعبوں کو ہونے والے 3 ٹریلین ڈالرز کے نقصان سے بچنا ممکن ہو جائے گا۔