Baaghi TV

Tag: news

  • ریکھا اور عمران خان کی شادی کی خبروں پر اداکارہ کی ماں نے کیا کہا ؟

    ریکھا اور عمران خان کی شادی کی خبروں پر اداکارہ کی ماں نے کیا کہا ؟

    سابق کرکٹر اور وزیراعظم پاکستان عمران کا نام ان کی جوانی میں بہت ساری انڈین ہیروئنز کے ساتھ جڑا ، جن میں شبانہ اعظمی ، زینت امان اور ریکھا کے نام قابل زکر ہیں۔ ایک بھارتی فلمی جریدے مووی میں یہ خبر چھپی تھی کہ ریکھا اور عمران خان شادی کرنے والے ہیں اور جن دونوں میں یہ خبر چھپی ان دونوں میں اپریل کاپورا مہینہ عمرا ن خان نے انڈیا میں گزارا۔ اس دوران کہا جاتا ہے کہ عمران خان اور ریکھا کی ملاقاتیں رہیں دونوں کو ساحل سمندر پر اور پرائیویٹ پارٹیز کے ساتھ نائٹ کلبز میں بھی دیکھا گیا ۔ جب اخباروں میں ان کی ملاقاتوں کے چرچے ہوئے تو یہ بھی کہا گیا کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں ، ریکھا کی ماں نے ایک مسلمان نجومی سے رابطہ کرکے پوچھا کہ ریکھا اور عمران خان

    کا ساتھ کیسا رہے گا تو انہوں نے کچھ تسلی بخش جواب نہیں دیا تھا اس کے باوجود ریکھا کی ماں کو لگتا تھا کہ ان کی بیٹی کے لئے عمران خان سے بڑھ کر کوئی نہیں ہو سکتا، لیکن یہ ملاقاتیں تھوڑا ہی عرصہ جاری رہیں۔ عمران خان سے جب ریکھا کے ساتھ شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں کسی فلمی لڑکی کے ساتھ شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا، ہاں یہ بات ٹھیک ہے کہ میں کچھ دیر کےلئے فلمی لڑکیوں کی کمپنی کو انجوائے کرتا ہوں۔

  • کیرئیر کے عروج پر بچہ پیدا کرنے کا سوال مرد سے کیوں نہیں ہوتا ؟عالیہ بھٹ کا سوال

    کیرئیر کے عروج پر بچہ پیدا کرنے کا سوال مرد سے کیوں نہیں ہوتا ؟عالیہ بھٹ کا سوال

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ کیرئیر تو دونوں کا ہوتا ہے مرد کا بھی اور عورت کا بھی لیکن صرف ہیروئین سے ہی کیوں سوال کیا جاتا ہے کہ اس نے کیرئیر کے عروج پر بچہ پیدا کر لیا ، بھئی یہ سوال مرد سے کیوں نہیں ہوتا کہ اس نے کیرئیر کے عروج پر بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر کام محبت سے کرتی ہوں ، اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتی ہوں ، جس کام کے لئے میں دل سے راضی ہوں کر لیتی ہوں ورنہ نہیں کرتی، مجھے لگا کہ مجھے بچے کو دنیا میں لانا چاہیے تو میں نے ماں بننے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے اس فیصلے پر نہایت خوش ہوں۔ یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپریل 2022میں شادی کی اور نومبر 2022میں ان کے

    گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی دونوں بیٹی کی پیدائش پر نہایت خوش ہیں۔ عالیہ بھٹ نے آج کل فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی ریلیز کی تیاری کر رہی ہیں۔ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ، دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ اس کے علاوہ پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف کے ساتھ جی لے زرا کی بھی اسی سال شوٹنگ کی جائیگی ، اور اسی سال عالیہ ہالی وڈ میں ہارٹ آف سٹون سے ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں ۔

  • شاہد کپور کے انڈسٹری میں بیس سال مکمل ، اہلیہ میرانے دی گرینڈ پارٹی

    شاہد کپور کے انڈسٹری میں بیس سال مکمل ، اہلیہ میرانے دی گرینڈ پارٹی

    بالی وڈ اداکار شاہد کپور کو انڈسٹری میں بیس مکمل ہو گئے ہیں، انہوں نے 2003میں اپنے کیرئیر کا آغاز فلم عشق وشق سے کیا ، وہ ابتدائی طور پر رومانوی کرداروں میں نظر آئے اس کے بعد انہوں نے ایکشن فلموں میں بھی کام کیا اورکئی ایوارڈ حاصل کئے۔ شاہد کپور کے انڈسٹری میں بیس سال مکمل ہونے پر ان کی اہلیہ میرا نے اہتمام کیا ایک گرینڈ پارٹی کا۔ شاہد کپور گزشتہ چند برسوں سے سکرین پر کم نظر آرہے ہیں لیکن وہ اسی سال عباس ظفر کی فلم بلڈی ڈیڈی میں نظر آئیں گے۔ شاہد کپور معروف اداکار پنکج کپور اور نیلیما عظیم کے بیٹے ہیں ، شاہد کپور نے شامک داور کی اکیڈمی سے ڈانس کی تربیت حاصل کی ، وہ نوے کی دہائی کی چند فلموں میں بیک گراونڈ ڈانسر کے طور پر نمودار ہوئے، اور بعد میں

    انہیں میوزک ویڈیوز اور ٹیلی ویژن اشتہارات میں بھی دیکھا گیا ۔شاہد کپور نے جب اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا تو عشق وشق کے سپر ہٹ ہونے کے بعد انہوں نے ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلم دی ، جس میں امتیاز علی کی رومانٹک کامیڈی جب وی میٹ (2007) اور وشال بھردواج کی ایکشن فلم کمینے (2009) کا نام قابل زکر ہے ۔ شاہد کپور کا نام کرینہ کپور کے ساتھ بھی جڑا ، دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے لیکن دونوں ہی ایک دوسرے سے الگ ہو گئے اور ان کی محبت کی کہانیاں ختم ہوں گئیں کیونکہ کرینہ نے سیف علی خان کے ساتھ شادی کر لی اور شاہد کپور نے میرا کے ساتھ شادی کر لی۔

  • میں نے پہلے کبھی عمران خان کے لئے لوگوں کی اتنی دیوانگی نہیں دیکھی عمران عباس

    میں نے پہلے کبھی عمران خان کے لئے لوگوں کی اتنی دیوانگی نہیں دیکھی عمران عباس

    اداکار عمران عباس جو کہ عمران خان کو بہت پسند کرتے ہیں ان کے سیاسی نظریات سے اتفاق کرتے ہیں وہ بہت زیادہ خوش ہیں عمران خان کی رہائی کے حکم کے بعد ۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں بحرین جانے کےلئے اس وقت ائیرپورٹ پر موجود ہوں اور جیسے ہی عمران خان کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے تو لوگوں نے یہ یہاں خوشیاں منائی ہیں ، ایک دوسرے کے گلے ملے ہیں اور ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو ہیں، ہر کوئی ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہا ہے، میں نے ایسی خوشی اور دیوانگی پہلے کبھی عمران خان کے لئے نہیں دیکھی۔ عمران عباس نے کہا کہ اس بار تو عمران خان کے لئے لوگوں کی محبت ہر حد کو پار کر گئی ہے۔ یاد رہے کہ

    صرف عمران عباس ہی نہیں فنکاروں کی ایک بڑی تعداد عمران خان کو سپورٹ کرتی ہے۔ آج کل چونکہ ملک میں سیاسی ماحول کافی گرم ہے اور عمران خان کی گرفتاری کے بعد خصوصی طور پر جو توڑ پھوڑ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے کی ہے اس کے بعد تو لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہے، اب جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان کی رہائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ممکن ہے ملک میں امن امان کی فضا قائم ہو۔

  • راکھی کا عمران خان کے حوالے سے پاکستانیوں کو پیغام

    راکھی کا عمران خان کے حوالے سے پاکستانیوں کو پیغام

    بالی وڈ کی معروف آئٹم گرل اور اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اٹھو پاکستانیوں عمران خان کے لئے اٹھو ، اس کے لئے کچھ کرو، اگر ہمارے ہاں ایسا ہوا ہوتا تو ہم بینڈ بجا کر رکھ دیتے ، انہوں نے پاکستانیوں کو ایک اور مشورہ دیا انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک چھوڑو اور عمران خان کے لئے کچھ کرو ۔ یوں راکھی ساونت نے پاکستانیوں پر طنز بھی کر دی ہے تم لوگ ٹک ٹاک پر بیٹھے رہتے ہو اور کچھ کرنے کا مشورہ بھی دیدیا۔ عمران خان انڈیا میں خصوصی طور پر اس لئے آج کل بہت مقبول ہیں کیونکہ وہ پاکستانی فوج کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور انڈین میڈیا اس چیز کو بہت زیادہ اچھا ل رہا ہے۔ کیونکہ انڈیا ہمیشہ سے ہی یہی چاہتا ہے کہ پاکستان میں فوج کے خلاف جذبات ابھریں اور

    جو کام انڈیا اسرائیل نہیں کر سکا وہ عمرا ن خان نے کر دکھایا ہے تبہی تو انڈین میڈیا عمران خان کو ہیرو کے طور پر پیش کر رہا ہے اور بھارتی بھی عمران خان کو اسی لئے سپورٹ کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی عمران کا فوج مخالف بیانیہ بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور وہاں بھی عمران خان کو ہیرو کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خا ن کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیدیا ہے۔

  • شاہ رخ خان کی محبت کے بارے میں ایک خوبصورت بات

    شاہ رخ خان کی محبت کے بارے میں ایک خوبصورت بات

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب مجھے پیار محبت کے اظہار کے سینز کرنے ہوتے ہیں یہ کہنا ہوتا ہے کہ آئی لو یو ، تو مجھے بہت کوفت ہوتی ہے ایسا کرنے سے کیونکہ ذاتی زندگی میں میرا یقین ہے کہ اگرآپ محبت کرتے ہو تو آپ کو کہنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور اگر کہنے کی ضرورت پڑ گئی تو پھر وہ محبت نہیں ۔ اداکار نے مزید یہ بھی کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں خصوصی طور پر باپ کے انتقال کے بعد بہت مشکل وقت دیکھا ہے ، لیکن ہر مشکل وقت میں میری ماں نے میری حوصلہ افزائی کی ، انہوں نے مجھے ادب

    آداب سکھایا انہوں نے مجھے دین کے مطابق چلنا سکھایا ، مجھے یاد ہے کہ میں جب چھوٹا تھا تو میری ماں مجھے کہا کرتی تھی کہ کھانا اتنا لینا بیٹا جتنے کی ضرورت ہے ضائع مت کرنا ۔وہ مجھے کہا کرتی تھی کہ کسی پر کبھی انحصار نہ کرنا اپنے کام خود کرنا ۔ شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ میری ماں نے میرے ساتھ کیرئیر بنانے کے ھوالے سے بھی زبردستی کبھی نہیں کی تھی ہمیشہ یہی کہا کہ جو دل کرے وہی کرو لیکن دل لگا کر محنت کر کے ساتھ کرو۔میں بھی اپنے بچوں کے ساتھ زبردستی کا قائل نہیں ہوں ان کو اپنی زندگی میں جو کرنا ہے کر کریں میں کبھی ان کو مجبور نہیں کروں گا کہ یہ کرو اور وہ نہ کرو۔

  • مجھے کوئی نہیں‌ ہرا سکتا شہناز گل

    مجھے کوئی نہیں‌ ہرا سکتا شہناز گل

    بالی وڈ اداکارہ شہناز گل نے اپنے ایک ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے کوئی نہیں ہرا سکتا ، جہاں‌میں ہوتی ہوں پھر میں ہی وہیں‌ہوتی ہوں کوئی اور نہیں‌آسکتا. شہناز گل کو ہرانا اتنا آسان نہیں ہے. میں جو جگہ بناتی ہوں اسکو بہت مشکل سے چھوڑتی ہوں. میں نے آج تک جو بھی کام کیا ہے بہت محنت سے کیا ہے . کبھی کسی کا حق نہیں مارا ، کبھی سازش نہیں کی اسلئے مجھے میرے رب کی ذات نے میری محنت کا بہت زیادہ پھل دیا ہے. میں خوش ہوں کہ مجھے اوپر والے نے اتنی کامیابی سے نوازا ہے. آج میرے پاس جتنی شہرت ہے شاید یہ کسی کا خواب ہی ہو سکتی ہے.

    اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ شہرت پانا آسان ہے لیکن اس شہرت کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہے. میں کوشش کرتی رہتی ہوں کہ مجھے جو خدا نے شہرت دی ہے اسکو سنبھال سکوں. یاد رہے کہ شہناز گل کو بالی وڈ میں سلمان خان کی بہت زیادہ سپورٹ حاصل ہے اسی سپورٹ کی وجہ سے ان کو فلم میکرز اور لوگوں کی جانب سے توجہ مل رہی ہے. آج شہناز کیرئیر کی جن بلندیوں‌پر ہیں وہ سلمان خان کی دین ہے اگر یہ کہا جائے تو یقینا بےجا نہ ہو گا .

  • زارا نور عباس نے عمران خان کے حق میں آواز بلند کر دی

    زارا نور عباس نے عمران خان کے حق میں آواز بلند کر دی

    پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان دو قبل گرفتار ہوئے ان کی گرفتاری کے بعد ان کے سپورٹرز نے ملک بھر میں توڑ پھوڑ کی ، سرکاری اور اہم حساس عمارات میں گھسے اور کہیں آگ لگائی تو کہیں توڑ پھوڑ کی . عمران خان کی حمایت صرف ایک خاص قسم کا طبقہ کررہا ہے ورنہ تو عمران خان کے چہرے سے نقاب اترنے کے بعد ان کے سارے حمایتی ان سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، لیکن شوبز کی کچھ سلیبرٹیز ایسی ہیں جو عمران خان کی اصلیت پہچاننے کو تیار نہیں ہیں، اداکارہ زارا نور عباس بھی انہی میں سے ایک ہیں ، انہوں نے عمران خان کی گرفتاری

    کے بعد کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے لئے لڑرہا ہے وہ اس ملک کے مسائل کو حل کرنا چاہتا ہے وہ اس ملک سے موروثی سیاست کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے ، اگر ہم عمران خان کے ساتھ نہ کھڑے ہوئے تو پھر ہم پر وہی لوگ مسلط ہو جائیں گے جنہوں نے اتنے اتنے سال حکومت کی اور پاکستان کے مسائل کو بڑھا دیا. انہوں نے کہا ہمیں عمران خان کے علاوہ کوئی منظور نہیں لہذا اٹھ کھڑے ہوں . یاد رہے کہ عمران کی گرفتاری کو آج دوسرا روز ہے لیکن پی ٹی آئی کے شرپسند ملک بھر میں توڑ پھوڑ کررہے ہیں.

  • میں یا میری فیملی مشکل میں ہوئی تو سلمان خان ہماری مدد کو آئیگا شاہ رخ خان

    میں یا میری فیملی مشکل میں ہوئی تو سلمان خان ہماری مدد کو آئیگا شاہ رخ خان

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان اور سلمان خان کی انسٹاگرام پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں اور شاہ رخ خان سلمان خان سے کہہ رہے ہیں اگر میں کبھی مشکل میں ہوا بلکہ مجھ سے زیادہ میری فیملی مشکل میں ہوئی تو سلمان یار تم ہو نا ، تم ہماری مدد کرو گے تو اس پر سلمان خان نے کہا کہ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہو ، اس کے بعد شاہ رخ خان نے جذباتی ہو کر سلمان خان کو گلے لگا لیا۔ یہ وڈیو شاہ ر خ خان اور سلمان خان کے پرستار بہت زیادہ پسند کررہے ہیں ۔ کیونکہ

    اس وڈیو میں کنگ خان کافی جذباتی دکھائی دئے ہیں ۔ یاد رہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کی آپس میں بول چال کئی سال تک بند رہی کہا جاتا ہے دونوں کے درمیان جھگڑا ایشوریا رائے کی وجہ سے ہوا تھا ، لیکن کافی سال بول چال بند رہنے کے بعد جب دوبارہ ان کی دوستی ہوئی ہے تو ان جیسی دوستی کسی کی نظر نہیں آتی۔ سلمان خان ھال ہی میں شاہ رخ خان کی ریلیز ہونے والی فلم پٹھان میں بھی نظر آئے ، اب کہا جا رہا ہے کہ دونوں ایک ساتھ پھر نظر آئیں گے لیکن اس بار سلمان خان کی فلم میں شاہ رخ خان ایک مختصر سا کرار کرتے نظر آئیں گے۔

  • رنگت گوری نہ ہونے کی وجہ سے میرے رشتہ دار اپنے گھر نہیں بلاتے تھے سونم باجوہ

    رنگت گوری نہ ہونے کی وجہ سے میرے رشتہ دار اپنے گھر نہیں بلاتے تھے سونم باجوہ

    انڈین پنجابی فلموں کی نمبر ون ہیروئین سونم باجوہ نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں آج جس بھی مقام پر پہنچی ہوں اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے پہنچی ہوں ۔ ورنہ تو مجھے میری رنگت فئیر نہ ہونے کی وجہ سے بہت تکلیفیں اٹھانا پڑیں۔ مجھے میرے رشتہ دار اپنے گھروں میں ہونے والی تقریبات میں نہیں بلاتے تھے کیونکہ میری رنگت گوری نہیں تھی ، سونم نے کہا کہ جب میں بڑی ہو رہی تھی تو میرے اردگر گرد اور خصوصی طور پر خاندان کے لوگوں نے مجھے میری رنگت کی وجہ سے بہت پریشان کیا۔ میں تنہائی کا شکار تھی مجھ سے کوئی ملتا نہیں تھا یہاں تک کہ مجھے آج تک میرے بہت سارے رشتہ داروں کے گھروں کا نہیں پتہ کہ وہ کیسے ہیں کیونکہ مجھے بلایا نہیں جاتا تھا، خاندان میں کسی کے

    گھر اگر کوئی تقریب ہوتی تو مجھے نہ بلایا جاتا ،سونم باجوہ نے کہا کہ اس ساری صورتحال نے مجھے بہت پریشان کیا میں زہنی طور پر اذیت میں رہتی تھی ۔ جب میں فلموں میں آئی تو شروع شروع میں میری رنگت کی وجہ سے مجھے کام نہ ملا ، مجھے ایسا لگا کہ شاید یہی میری قسمت ہے لیکن میں نے مسلسل محنت کی اور محنت کا دامن نہ چھوڑا اور آج میں جس بھی مقام پر ہوں مجھے کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے۔ لیکن بچپن میں جو میرے ساتھ میری رنگت کی وجہ سے ہوا اسکا اثر میرے دماغ پر آج تک ہے۔ یادرہے کہ سونم باجوہ انڈین پنجابی فلموں کی نامور ہیروئین ہیں اور ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں۔