Baaghi TV

Tag: news

  • افغانستان بارے اقوام متحدہ کا اہم اجلاس لیکن طالبان کو مدعو ہی نہیں کیا گیا

    افغانستان بارے اقوام متحدہ کا اہم اجلاس لیکن طالبان کو مدعو ہی نہیں کیا گیا

    افغانستان بارے اقوام متحدہ کا اہم اجلاس لیکن طالبان کو مدعو ہی نہیں کیا گیا

    اقوام متحدہ کے زیر اہتمام افغانستان پر اہم اجلاس قطر میں منعقد ہو رہا ہے جس میں طالبان قیادت کو مدعو نہیں کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کریں گے۔ عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان، امریکہ، چین اور روس سمیت 25 ممالک کے رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین کو مدعو کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس کی بابت امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدنت پٹیل کا کہنا ہے کہ طالبان کو کسی طور بھی تسلیم کرنے پر غور نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کے اغراض و مقاصد کے متعلق عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ اس میں طالبان کی قیادت پر اثر و رسوخ بڑھانے کے طریقہ کار پر غور و خوص کیا جائے گا جب کہ شرکا کو انتونیو گوتریس افغانستان میں اقوام متحدہ کے ریلیف آپریشن کے مستقبل کے متعلق بھی آگاہی فراہم کریں گے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کو افغانستان میں اپنا آپریشن جاری رکھنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنا ہے۔ اسی ضمن میں اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیریک کا کہنا ہے کہ اجلاس کا مقصد افغانستان کے معاملے پر آگے بڑھنے کے لیے مشترکہ اہداف کے اطراف عالمی برادری کی شمولیت کو متحرک کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا مسئلہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا نہیں ہے مگر خواتین، انسانی حقوق، انسداد دہشت گردی اور منشیات کی ٹریفکنگ کے متعلق مشترکہ پیغام دینا ہے۔ اسٹیفن ڈوجیریک کے مطابق طالبان کے رویے میں تبدیلی لانے کے لیے اقوام متحدہ اور دیگر گروپس نہایت شدت سے حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کے نائب وزیر برائے مہاجرین محمد ارسلا خروٹی نے اس حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس قسم کے اجلاس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، جب تک اسلامی امارات افغانستان کے ساتھ صحیح طریقے سے تعلقات استوار نہیں کرتے، اجلاس میں امارات کا کوئی نمائندہ موجود نہیں ہوتا تو اس وقت تک اس قسم کے اجلاس کامیاب نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے سربراہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کا ادارہ خواتین کے کام کے حوالے سے طالبان کو قائل نہ کر سکا تو اقوام متحدہ مئی میں افغانستان سے انخلا کا افسوسناک فیصلہ کرنے کو تیار ہے۔

    یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر ایکم ستائنر نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ اس امید پر افغان طالبان کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے کہ وہ اس ماہ خواتین کو عالمی ادارے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دیں گے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اس حوالے سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والی خواتین پر پابندی عائد کرنا ہمارے ملک کا اندرونی مسئلہ ہے اور ہمارے فیصلوں کا احترام کیا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں طالبان کی قیادت نے ایک حکمنامے کے تحت افغان خواتین کو اقوام متحدہ میں کام کرنے سے روک دیا تھا۔

  • سعودی عرب: رنگا رنگ غباروں سے العلا کی فضا سج  گئی

    سعودی عرب: رنگا رنگ غباروں سے العلا کی فضا سج گئی

    العلا کا شمارشمالی سعودی عرب کے تاریخی اور ثقافتی علاقوں میں ہوتا ہے۔ العربیہ کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ العلا سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ ان دنوں العلا میں اسکائی فیسٹیول جاری ہے۔ اس فیسٹیول کی سرگرمیوں سعودی عرب کے العلا کے آسمان میں رنگا رنگ غباروں نے فضاء کومزین کردیا۔ بلندی پر اڑنے والے ان غباروں نے چٹانوں کے نقوش، آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات کے جمالیاتی حسن کو دو چند کردیا ہے۔

    رنگا رنگ غبارے 2023 کے العلا اسکائی فیسٹیول کے دوران دلکش قدرتی خطوں اور شاندار تاریخی مقامات کے خوبصورت ترین مناظر کی عکاسی کرتے ہیں۔ فیسٹیول کے دوران 60 رنگ برنگے غبارے منفرد مناظر خوشگوار یادوں، اور بہت سی نئی تصاویر کے ساتھ غیر معمولی منظر پیش کرتے ہیں۔ مفت بیلون پروازیں اور غبارے کی پروازیں ہر سطح کے مہم جوئی کے لیے موزوں تجربے کے لیے دستیاب ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    العلا اسکائی فیسٹیول اس سال 26 اپریل کو شروع ہوا اور 13 مئی تک جاری رہے گا۔اس میں بہت سی متاثر کن سرگرمیوں اور تقریبات کے ساتھ ساتھ العلا میں ہیلی کاپٹر یا غبارے کی سیر کے ساتھ دن کے وقت انتہائی حیرت انگیز قدرتی اور تاریخی یادگاروں کا نظارہ کرنے موقع ملے گا۔

  • بھومیکا چاولہ کو کن فلموں سے نکالا گیا

    بھومیکا چاولہ کو کن فلموں سے نکالا گیا

    اداکارہ بھومیکا چاولہ جن کو فلم تیرے نام کے بعد بالی وڈ میں بے حد شہرت ملی ، آج کل وہ گلے شکوے کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌بتایا ہے کہ ان کا فلم باجی رائو مستانی کے لئے آڈیشن لیا گیا لیکن بعد میں فلم سے بتائے بغیر نکال دیا گیا .انہوں نے کہا کہ باجی رائو مستانی کےآڈیشن کے دوران میری ساڑھی کو آگ لگ گئی تھی . میں بہت پریشان ہوئی لیکن سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ یہ فلم مجھے ہی ملے گی اور میں ہی اسکو کروں گی لیکن مجھے فلم سے نکال دیا گیا . انہوں نے یہ بھی کہا کہ منا بھائی ایم بی بی ایس بھی میرے پاس تھی مجھے اس سے

    بھی نکالا گیا ، اسی طرح سے کرینہ کپور کی فلم جب وی میٹ میں بھی مجھے ہی رکھا گیا تھا لیکن بعد میں وہ کردار کرینہ کپور کو دے دیا گیا، اور میرے ساتھ زیادتی کی گئی. انہوں نے کہاکہ میں بہت آگے جا سکتی تھی لیکن میری راہ میں‌روڑے اٹکائے گئے. اور میرا کیرئیر ایک پلاننگ کے تحت خراب کیا گیا . لیکن میں نے جو اور جتنا کام بالی وڈ میں کیا ہے میں اس سے بہت زیادہ مطمئن ہوں . مجھے جب جب جو بھی کردار ملا اسے اچھے سے نبھانے کی کوشش کرتی رہوں گی .

  • صنم کو انکے شوہر نے کب اور کہاں پرپوز کیا؟

    صنم کو انکے شوہر نے کب اور کہاں پرپوز کیا؟

    اداکارہ صنم جنگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اور میرے شوہر ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے ، ایک دوسرے سے بات چیت رہتی تھی سکول کے بعد ہم مزید پڑھائی کے لئے کالج چلے گئے ، کئی سال کے بعد ہماری ملاقات ہوئی ہماری دوستی سکول جیسی نہیں رہی تھی کیونکہ ہم کافی بڑے بھی ہو گئے تھے تو جب ملے تو ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ بات نہیں کررہے تھے. ہماری ملاقات کہیں نہ کہیں‌ ہوجایا کرتی تھی ایک شادی میں ہم دونوں کی ملاقات ہوئی ، پھر اس کے بعد ہم ایک دن جم خانہ کے ٹریک پر ملے وہاں انہوں نے مجھ سے پوچھ لیا مجھ سے شادی کرو گی تو میں نے ہاں کر دی اور ہماری شادی ہو گئی . صنم جنگ نے کہا کہ ہماری ایک بیٹی بھی ہے جو کہ بہت ہی پیاری ہے اس کی عادات

    مجھ پر ہیں ہم دونوں میاں بیوی کی اس میں جان ہے. انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یمنہ زیدی کی ڈریسنگ کو میں دس میں سے 8 نمبر دوں گی ، ماہرہ خان کو 10 ، ہانیہ عامر کو 9 ، منال خان کو 8 نمبر دوں گی. انہون نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ عدنان صدیقی اگر اداکار نہ ہوتے تو یقینا ایک کامیاب اور بہت بڑے بزنس مین ہوتے ، زاہد احمد کارپوریٹ ورلڈ میں ہوتے ، اٍطر رحمان ماڈل ہوتا جو کہ تھا بھی ، عدیل حسین کی جم کی چین ہوتی .

  • یاسر حسین نے کسکو آئی لو یو بولنے کا مشورہ دیدیا

    یاسر حسین نے کسکو آئی لو یو بولنے کا مشورہ دیدیا

    سب جانتے ہیں کہ اداکار یاسر حسین کا حس مزاح بہت ہی زبردست ہے جہاں وہ بعض اوقات سخت باتیں کر جاتے ہیں وہیں وہ ایسی باتیں بھی کرتے ہیں کہ جن سے ان کے مداح بہت زیادہ محظوظ ہوتے ہیں. ھال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک وڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کتنے خوش ہیں، اس وڈیو کا کیپشن یاسر نے کچھ یوں لکھا ، بیوی کو آئی لویو بولتے رہنا چاہیے لیکن شرط یہ ہے کہ بیوی اپنی ہی ہو. یاسر حسین نے ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا صارفین سے یہ سوال بھی کر ڈالا کہ آپ نے آخری بار اپنی بیوی کو آئی لو یو

    کب کہا تھا. ؟ یاسر حسین کے اس قسم کے سوال اور بیوی کو آئی لویو کہنے کی تاکید کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد سراہا. یاسر حسین کی اس پوسٹ پر دلچپسپ تبصرے کئے گئے اور کمنٹس کئے گئے، جیسے یقینا یاسر حسین پسند کررہے ہوں گے. یاد رہے کہ اپنے سے 12 برس چھوٹی اقراء عزیز کے ساتھ یاسر حسین نے محبت کی شادی کی ، دونوں کا ایک بیٹا ہے اور دونوں ہی نہایت خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں.

  • مجھے عدالتوں‌ پر مکمل یقین ہے شبنم مجید نے ایسا کیوں کہا ؟

    مجھے عدالتوں‌ پر مکمل یقین ہے شبنم مجید نے ایسا کیوں کہا ؟

    گلوکارہ شبنم مجید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میرے بھائی کی مجھے بہت زیادہ یاد ستاتی ہے وہ میری ماں میرا باپ تھا. اس کے قتل کے بعد خود کو تنہا محسوس کرتی ہوں. مجھے امید ہے کہ میرے بھائی کے قاتلوں کو سزاا ضرور ملے گی مجھے اپنی عدالتوں پر مکمل یقین ہے کہ وہ میرے ساتھ ناانصافی نہیں کریں گی. اپنے حالیہ انٹرویو میں گلوکارہ نے کہا کہ میرے بھائی نے کسی کا کچھ نہیں‌بگاڑا تھا اگر چھوٹے موٹے گھریلو مسائل تھے بھی تو میاں بیوی میں یہ سب چلتا رہتا ہے لیکن ان مسائل کی وجہ سے اسکو موت کے گھاٹ ہی اتار دیا گیا. میرا دل آج بھی پھٹ جاتا ہے یہ سوچ کر کے کہ میرے بھائی کو قتل کر دیا گیا. انہوں نے کہا کہ میرا بھائی بے قصور تھا مجھے بس عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے امید

    ہے وہ میرے ساتھ نااںصافی نہیں کریگی. یاد رہے کہ گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کو چند برس قبل اسی کے سالے نےقتل کر دیا تھابعد ازاں وہ گرفتار بھی ہو گیا تھا ، اس نے قتل کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میری بہن پر ظلم کرتا تھا وہ اس سے بہت تنگ تھی اسلئے میں نے اسکو قتل کر دیا.

  • میرے جینے کا مقصد اب صرف انسانیت کی خدمت ہے رابی پیرزادہ

    میرے جینے کا مقصد اب صرف انسانیت کی خدمت ہے رابی پیرزادہ

    اداکارہ رابی پیرزادہ جو کہ اداکاری کو خیر باد کہہ چکی ہیں، انہوں نے مکمل طور پر اللہ کی راہ اختیار کر لی ہے. اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اللہ کی پاک زات نے مجھے اپنی راہ پر ڈالا. اور اب میرے جینے کا مقصد صرف ایک ہی ہے انسانیت کی خدمت. میں جب تک زندہ ہوں دکھی انسانیت کی خدمت کرتی رہوں گی. مجھے خوشی ہوتی ہے ایسے لوگوں کی مدد کرکے جو بہت غریب ہیں جن کے پاس وسائل نہیں ہے. میری پینٹنگز سے مجھے جو بھی پیسہ ملتا ہے وہ میں غریبوں کی فلاح پر لگا دیتی ہوں. رابی پیرزادہ نے ایک سوال کے

    جواب میں کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل جینے کا مقصد ہے اگر کسی کو یہ بات سمجھ میں‌آجائے تو پاکستان میں‌لاکھوں کروڑوں لوگوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں . مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت ہر کسی کو اس ملک میں اپنی پڑی ہوئی ہے. ہر کوئی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہے وہ اپنے گھر کے اخراجات پورے کرے یا لوگوں کی مدد کرے. اس میں ہماری حکومتوں کو دیکھنا اور سوچنا ہو گا کہ کس طرح سے لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے. رابی نے کہا کہ ہم کئی سالوں سے یہ سنتے آرہے ہیں کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے کب ہم یہ سنیں گے کہ ملک خوشحالی کے دور سے گزر رہا ہے.

  • کرپٹ لوگوں کوچوراہوں پر سزائیں دی جائیں عدنان  جیلانی کا مطالبہ

    کرپٹ لوگوں کوچوراہوں پر سزائیں دی جائیں عدنان جیلانی کا مطالبہ

    اداکار عدنان جیلانی جنہوں نے پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے وہ اداکاری کے رموز و اوقاف تو جانتے ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ ملکی سیاسی معاملات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں. اپنے حالیہ ٹی وی انٹرویو میں وہ برس پڑے ہیں ملک کی موجودہ نازک صورتحال پر. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا ملک کے ایک سابق وزیراعظم کے منہ سے یہ سن کر کہ 85ارب کے منصوبے میں 20ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، بھئی آپ حکومت میں کیا کرنے آتے ہو جب کرپشن چوری پر قابو نہیں‌پا سکتے. انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ نہیں پھینکا جائے گا ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے.انہوں نے یہ کہا یہی وہ وقت ہے کہ جب چوروں ڈاکوئوں کو سخت سزائیں

    دی جائیں ان کو چوراہوں پر لٹکایا جائے تاکہ ملک کو لوٹنے کی دوبارہ کوئی ہمت نہ کرے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ حتساب اور کرپشن پر سخت سزائیں دینے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے سے قانون سازی کرنی چاہیے تاکہ کل کوئی انتقام کا الزام نہ لگائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا ایسا ملک ہے جہاں امیر امیر سے امیر تر اور غریب غریب سے غریب تر ہوتا رہا ہے. لوگ پریشان حال زندگی بسر کررہے ہیں. ابھی بھی نہیں سوچیں گے تو کب سوچیں گے.

  • وکی کوشل نے اڑایا کترینہ کی پنجابی بولنے کا مذاق

    وکی کوشل نے اڑایا کترینہ کی پنجابی بولنے کا مذاق

    اداکار وکی کوشل جو کہ اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر ہیں انہوں نے ھال ہی میں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی ، جس میں ان سے سوال ہواکہ وکی آپ تو پنجابی ہیں آپ کے گھر میں پنجابی بولی جاتی ہے جبکہ کترینہ کو تو ٹھیک سے اردو بولنی بھی نہیں آتی تو پنجابی کیسی بولتی ہیں اور آپ نے جو ان کو پنجابی سکھائی ہے کیا وہ اس کو اسی طرح‌سے بول رہی ہیں جیسی آپ نے سکھائی ہے؟‌. اس پر وکی کوشل نے کہا کہ میں نے بہت کوشش کی ہے اور کرتا رہوں گا کترینہ کو پنجابی سکھانے کی ،میری اہلیہ ایسی پنجابی بولتی ہے کہ میں سن کر خود پنجابی بولنا بھول جاتا ہوں لیکن خیر ہے سیکھ جائیگی. ان سے ایک اور

    سوال ہوا کہ شادی کے ھوالے سے مداھوں کو کیا پیغام دینا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ یہ کہنا چاہوں گا کہ شادی ایک خوبصورت بندھن ہے اس میں بندھ جائیے ، باقی میری شادی کو خود ڈیڑھ برس ہوا ہے ، لیکن میں بہت خوش ہوں میری اہلیہ نے مجھے بہت خوش رکھا ہوا ہے، میں کترینہ کے ساتھ اپنی بہترین زندگی گزار رہا ہوں، جیون ساتھی اچھا ہو تو مشکل سے مشکل وقت بھی آسانی سے کٹ جاتا ہے. اسلئے شادی کریں اور اپنے جیون ساتھی کو نہ صرف اعتماد دیں بلکہ ایک مثالی زندگی گزاریں.

  • سونم کپور برطانوی کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے کنسرٹ میں پرفارم کریں گی

    سونم کپور برطانوی کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے کنسرٹ میں پرفارم کریں گی

    بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کے جشن اور اسکے حوالے سے کی جانے والی تقریبات کا آغاز 6 مئی سے ہو رہا ہے ، یہ تقریبات ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی . میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی 6 مئی کو ہوگی جبکہ 7 مئی کو اسی حوالے سے جشن میں گرینڈ کنسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس گریںڈ کنسرٹ میں بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اپنی پرفارمنس دیں گی ، اور پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ سونم کسی ایسے جشن کا حصہ بننے جا رہی ہیں. اس گرینڈ کنسرٹ میں سونم کپور کے علاوہ میںکیٹی پیری، ٹام کروز بھی اپنی پرفارمنس دیں گے . ٹام کروز نے 1997 میں شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔ اس کے بعد اب گرینڈ کنسرٹ میں وہ جلوہ

    گر ہو رہے ہیں اور اپنی پرفارمنس سے وہاں مدعو مہمانوں کو محظوظ کرنے کے لئے تیار ہیں. سونم کپور اس گرینڈ کنسرٹ کا حصہ بن رہی ہیں یہ خبریں تو سامنے آ چکی ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے اس ھوالے سے لب کشائی نہیں کی. یاد رہے کہ سونم کپور بالی وڈ‌اداکار انیل کپور کی بیٹی ہیں اور انہوں نے بالی وڈ میں اپنا نام بہت جلد بنایا ہے. سونم اپنے بچے کی پیدائش کے بعد اپنی گھریلو زندگی میں مصروف ہیں.