Baaghi TV

Tag: news

  • پہلی بار شاہد کو دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا سہیل احمد

    پہلی بار شاہد کو دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا سہیل احمد

    منجھے ہوئے اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ مجھے ہوئے تم اجنبی میں شاہد حمید کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا اس پر میں بہت زیادہ خوش ہوں. میں ان کا طالب علمی کے دور میں بہت بڑا پرستار تھا. میں نے ان کو سٹوڈیو میں دیکھا ، شاہد حمید نے سوٹ پہن رکھا تھا گاڑی سے اترے ، میں حیران رہ گیا ایسا لگا آسمان سے کوئی اتر آیا ہے ، سوٹ ان کو بہت سوٹ کررہا تھا ، پھر کچھ دن کے بعد ان کو گاڑی سے دھوتی کرتا پہن کر اترتے ہوئے دیکھا ، میں پھر سے حیران رہ گیا مجھے لگا کہ ان سے بہتر کسی کو دھوتی کرتا لگ ہی نہیں سکتا. شاہد حمید کے کام میں

    بہت زیادہ ورائٹی تھی ، کہاں امرائو جان اور کہاں‌نوکر ووہٹی دا. سہیل احمد نے کہا کہ شاہد حمید کے کام میں حیران کر دینے والی ورائٹی تھی. مجھے بہت خوش ہیں کہ کئی سال کے بعد اسی انسان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جسکا میں مداح ہوں. سیٹ پر شاہد بہت زیادہ پروفیشنل ہوتے تھے. سہیل احمد نے کہا کہ شاہد حمید میں یہ خوبی ہے کہ یہ جتنے بھی سینئر ہیں لیکن اپنے سے جونئیر کے ساتھ کام کرتے ہوئے یہ بالکل بھی احساس نہیں دلاتے کہ میں سینئر ہوں یا بہت بڑا آرٹسٹ ہوں ، میں نے ان سے سیٹ پر بہت کچھ سیکھا.

  • بیٹے کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل پیش آئی شاہد حمید

    بیٹے کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل پیش آئی شاہد حمید

    شاہد حمید جنہوں نے ھال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ہوئے تم اجنبی میں ایک لیڈا کا کردار ادا کیا ہے. شاہد حمید نے مکتی باہنی کےلیڈر کا کردار کرکے شائقین کے دل جیت لئے ہیں. شاہد حمید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ہوئے تم اجننی میں ایک لیڈر کا کردار ادا کیا ہے ، یہ کردار کرنا بہت مشکل تھا لیکن میرے بیٹے نے مجھ سے بہت اچھے انداز میں کروا لیا. انہوں نے کہا کہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت کچھ اپنے بیٹے سے کہنا چاہتا تھا لیکن میرا بیٹا سننے کو تیار ہی نہیں تھا. شاہد نے کہا کہ میرا جتنا بھی اداکاری میں تجربہ تھا لیکن میں بطور ایکٹر اپنے بیٹے کی ڈائریکشن میں کام کر رہا تھا اس لئے میں‌نے خاموشی اختیار کرنا زیادہ مناسب سمجھی . لیکن

    مجھے فخر ہے میرے بیٹے نے بہت اچھا کام کیا ہے اور فنکاروں سے کروایا ہے. 1971 کا واقعہ یقینا ایک سانحہ تھا لیکن ہم نے فلم میں ایسی کوجئی چیز نہیں ڈالی کہ جس سے دونوں جانب سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں، بنگلہ دیشی کل بھی ہمارے بھائی تھے آج بھی ہمارے بھائی ہیں اور رہیں گے. یہ فلم تاریخی ضرور ہے لیکن رومینٹک لواسٹوری ہے اس کو ضرور دیکھیں. تمام کردار آپ کو بہت اچھے لگیں گے.

  • پریانکا چوپڑا کی کامیابی سے کون خوفزدہ ہے؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    پریانکا چوپڑا کی کامیابی سے کون خوفزدہ ہے؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکار پریانکا چوپڑا نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بالی وڈ میں صنفی بنیادوں پر ناانصافی ہوتی ہے ، عورت چاہے جتنی بھی اچھی اداکارہ کیوں نہ ہو لیکن اسکو معاوضہ مرد کے مقابلے میں کم ہی دیا جاتا ہے. جب ہیروئین زیادہ کامیابی ہوجائے تو اس کے ساتھی مرد اداکار ہی ان سے ان سے ان سیکیور ہوجاتے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری زندگی میں ایسے مرد بھی ہیں جو عورت کی کامیابی سے خائف ہیں. انہوں نے کہا کہ میری والدہ والد سے زیادہ کمایا کرتی تھیں لیکن دونوں‌نے انائوں کا مسئلہ نہیں بنایا اور مل کر گھر چلایا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے

    شوہر مجھے بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں میں ان کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر چلتی ہوں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے ، فخر مھسوس ہوتا ہے ، میرے شوہر نک جونس مجھے لائم لائٹ میں چھوڑ کر سائیڈ پر ہوجاتے ہیںن ، وہ مجھے بھرپور موقع دیتے ہیں کہ میں اپنا کام کر سکوں انہوں نے مجھ پہ کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی. میں آج جہاں ہوں جو ہوں بہت خوش ہوں. پریانکا نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بیٹوں کو عزت دینا سیکھیں .

  • سنیل شیٹی کو کس چیز کا خوف ہے؟‌

    سنیل شیٹی کو کس چیز کا خوف ہے؟‌

    بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا کی طاقت سے بہت خوفزدہ ہوں اور میں تو کوئی بات کہنے سے بھی ڈرتا ہوں کیونکہ آپ کی کہی ہوئی ایک ہی بات کو 15 مختلف طریقوں سے ایسے سوشل میڈیا پر ڈالا جاتا ہے ، آپ حیران رہ جاتے ہیں. اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں کچھ بھی نہ کہوں. یہ سوشل میڈیا کا دور ہے ، آپ کی کہی ہوئی بات کو اگر تروڑ مروڑ کر پیش کیا جائیگا تو آپ کی زندگی تباہ ہو جائیگی ، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو میری فیملی سے اختلاف ہو گا تو وہ میری فیملی کو گالیاں دے گا میری بیٹی کو گندے القابات دے گا ، میری

    ماں کو گالیاں دے گا. اسلئے بہت ضروری ہے کہ سوچ سمجھ کربات کی جائے ، سوشل میڈیا کو ہم شاید بہت اچھی طرح نہیں سمجھتے کیونکہ ہم زرا پرانے دور کے لوگ ہیں‌لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں سزا دی جائے. یاد رہے کہ سوشل میڈیا کا جب سےدور آیا ہے ہر طرف گوسپس کی ایک ہلچل مچی ہوئی ہے ، ہر روز کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی کی ایک نئی کہانی سامنے آتی ہے جو کہ یقینا بے مقصد ہوتی ہے. یہی وجہ ہے کہ سنیل شیٹی بھی ڈرنے لگے ہیں.

  • میرا شادی کرنے کا ارادہ نہیں تھا حنا الطاف

    میرا شادی کرنے کا ارادہ نہیں تھا حنا الطاف

    حنا الطاف اور آغا علی نے محبت کی شادی کی ، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں، دونوں نے ھال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں حنا الطاف نے کہا کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی تھی ، بلکہ میں تو یہ کہا کرتی تھی کہ میں نے شادی نہیں کرنی اور ایک اینڈیپینڈینٹ ویمن کے طور پر زندگی بسر کرنی ہے. حنا نے کہا کہ جتنا مرضی آپ کہتے رہیں کہ آپ نے شادی نہیں کرنی لیکن جیسے ہی آپ کو ایک اچھا اور پرفیکٹ انسان مل جاتا ہے تو آپ کا دل خود بخود کہتا ہے کہ شادی کر لینی چاہیے. حنا نے مزید یہ بھی کہا کہ شادی جب ہوجاتی ہے تو

    میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا ہونا ایک نارمل بات ہوتی ہے . اس میں ایسی کوئی بات نہیں کہ کہا جائے کہ فلاں میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوتا ہے ہمارے درمیان بھی لڑائی جھگڑا ہوجاتا ہے لیکن کچھ دیر کے بعد سب کچھ نارمل ہوجاتا ہے. میاں بیوی کا رشتہ ہی ایسا ہےکہ دونوں میں پیار بھی ہوتا ہے اور کبھی جھگڑا بھی ہوجاتا ہے. لڑائی جھگڑے کو نارمل لینا چاہیے. آغا علی نے کہا کہ ہم دونوں ایک زندگی بسر کررہے ہیں ، میں بہت خوش ہوں کہ حنا میری جیون ساتھی بنی .

  • میں عید پر کبھی تیار نہیں ہوئی ریشم

    میں عید پر کبھی تیار نہیں ہوئی ریشم

    اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ مومن منشی کی والدہ اماں کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں، ریشم اور اماں نے سب کو عید مبارک کہا. اور ساتھ ہی ریشم نے بتایا کہ میں عید پر کبھی بھی تیار نہیں ہوئی ، اس بار عید پر تیار صرف اماں کے لئے ہوئی ہوں. مجھے ان کے گھر آنا تھا تو سوچا کیوں نہ تیار ہوجائوں. ریشم نے یہ بھی بتایا کہ میرے لئے مومن منشی نے تین پیزے منگوائے ہیں. اس پر اماں بولیں کہ ریشم ایسے ہی کہہ رہی

    ہے ہم نے بہت کچھ بنایا ہوا ہے لیکن ریشم صرف پیزا کھانا چاہتی ہے. اداکارہ نے کہا کہ یہ جو پیزے آئے ہیں وہ مومن منشی کے پیسوں سے آئے ہیں ، میرا بھائی بہت اچھا کماتا ہے اور اماں بھی یوٹیوب سے بہت اچھا کما لیتی ہیں. ریشم نے کہا کہ آپ سب اپنی عید کی خوشیوں میں سب کو یاد رکھیں. ریشم کے علاوہ منیب بٹ اور امر خان نے بھی اپنے مداحوں کو عید مبارک کہا اور ایک وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی . ریشم اور منیب بٹ کی عید مبارک کی وڈیوز سوشل میڈیا پر کافی سرکولیٹ کررہی ہیں.

  • کریمیا روس کا حصہ؛ چین کے بیان پر مغربی ممالک نالاں

    کریمیا روس کا حصہ؛ چین کے بیان پر مغربی ممالک نالاں

    کریمیا روس کا حصہ؛ چین کے بیان پر مغربی ممالک نالاں

    فرانس اور دیگر مغربی ممالک نے فرانس میں چین کے سفیر لو شائے کے یوکرین کی خودمختاری سے متعلق سوال اٹھانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوئی ایک کانفرنس میں یہ پوچھے جانے پر کہ آیا کریمیا یوکرین کا حصہ ہے یا نہیں، چینی سفیر لو شائے نے کہا کہ تاریخی طور پر یہ روس کا حصہ ہے اور اسے سابق سوویت رہنما نکیتا خروشیف نے یوکرین کو پیشکش کیا تھا۔

    لوشائے نے مزید کہا کہ سابق سوویت یونین ممالک (جیسے یوکرین، لیٹویا، لتھوانیا اور اسٹونیا) کی بین الاقوامی قانون میں کوئی حقیقی حیثیت نہیں ہے کیونکہ ان کی خود مختاری کے حوالے سے کوئی عالمی معاہدہ نہیں ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    چینی سفیر کے بیان پر فرانسیسی وزارت خارجہ نے تمام اتحادی ممالک کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ 1991 میں یوکرین کی سرحدوں کو پوری بین الاقوامی برادری بشمول چین نے عالمی سطح پر تسلیم کیا تھا۔

  • رانی قلوپطرہ کو ”سیاہ فام“ دکھانے پر نیٹ فلکس کے خلاف مقدمہ دائر

    رانی قلوپطرہ کو ”سیاہ فام“ دکھانے پر نیٹ فلکس کے خلاف مقدمہ دائر

    مصر میں ایک وکیل نے نئی دستاویزی فلم میں رانی قلوپطرہ کو ”سیاہ فام“ دکھانے پر اسٹریمنگ جائنٹو نیٹ فلکس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ جبکہ مصر سے تعلق رکھنے والے وکیل محمود السمری نے یہ مقدمہ ایک سرکاری وکیل کے ساتھ مل کر دائر کیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیٹ فلکس پر مصر کی تاریخ مسخ کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے۔

    السمری نے دعویٰ کیا کہ نیٹ فلکس کی یہ دستاویزی فلم مصر کی تاریخ کو مسخ کرکے ”افرو سینٹرزم“ کو فروغ دینے کے لئے بنائی گئی ہے۔ وکیل نے متواتر معیارات کی بھی شکایت کی، دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ”نیٹ فلکس پلیٹ فارم جو کچھ دکھاتا ہے ان میں سے زیادہ تر مواد اسلامی اور معاشرتی اقدار اور اصولوں، خاص طور پر مصری اقدار کے مطابق نہیں ہے۔“ السمری کے علاوہ بھی دیگر نے دستاویزی فلم کے لیے کی گئی کاسٹنگ پر شکایت کی ہے، مصر کے سابق وزیر نوادرات زاہی حواس نے کہا کہ قلوپطرہ کی تصویر کشی ”مکمل طور پر جعلی ہے۔ قلوپطرہ یونانی تھی، یعنی وہ سنہرے بالوں والی تھی، سیاہ نہیں۔“ نیٹ فلکس نے برطانوی اداکارہ ایڈیل جیمز کو قلوپطرہ کے کردار میں کاسٹ کیا جو بظاہر ایک متنازع انتخاب بن گیا ہے۔

    بی بی سی کے مطابق جیمز نے کہا کہ “ہمیں اکثر سیاہ فام رانیوں کے بارے میں کہانیاں دیکھنے یا سننے کو نہیں ملتیں، اور یہ میرے لیے، ساتھ ہی میری بیٹی کے لیے، اور صرف میری کمیونٹی کے لیے اہم ہے کہ ان کہانیوں کو جانیں، کیونکہ یہ بہت ساری ہیں۔ “ قلوپطرہ کا کردار اصل میں اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈوٹ کو ادا کرنا تھا۔ تاہم، انتخاب پر ایک اہم عوامی ردعمل تھا، اور نیٹ فلکس پر تاریخی شخصیت کو سفید فام پیش کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس فیصلے کا نتیجہ یہ نکلا کہ قلوپطرہ کے لیے ایک عرب یا افریقی اداکارہ کی طرف سے دوبارہ کردار ادا کرنے کی مہم چلائی گئی، باوجود اس کے کہ قلوپطرہ مقدونیائی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    گیل گیڈوٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’سب سے پہلے اگر آپ حقائق پر سچ بننا چاہتے ہیں تو قلوپطرہ مقدونیائی تھیں۔ ”ہم ایک مقدونیائی اداکارہ کی تلاش میں تھے جو قلوپطرہ کو فٹ کر سکے۔ وہ مقجود نہیں تھی، اور میں قلوپطرہ کے بارے میں بہت پرجوش تھی۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ”میرے دنیا بھر سے دوست ہیں، چاہے وہ مسلمان ہوں یا عیسائی یا کیتھولک یا ملحد یا بدھ، یا یقیناً یہودی… لوگ لوگ ہیں، اور میں قلوپطرہ کی میراث کو منانا چاہتی ہوں اور اس کا احترام کرنا چاہتی ہوں۔ حیرت انگیز تاریخی آئیکن جسے میں بہت سراہتی ہوں۔“

  • مارک زکربرگ نے واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اعلان کردیا

    مارک زکربرگ نے واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اعلان کردیا

    مارک زکربرگ نے واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اعلان کردیا

    دنیا کی معروف ترین سافٹ ویر بنانے والی میٹا کمپنی نے اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اس فیچر کا اعلان کیا۔واٹس ایپ میں ڈس اپیئرنگ میسج فیچر کو 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا جس میں ٹیکسٹ میسج مخصوص وقت (24 گھنٹے، 7 دن اور 90 دن) کے بعد غائب ہوجاتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اب اس فیچر کو کچھ بدلا گیا ہے اور ایسے میسج کو صارف اب آپ اپنے پاس محفوظ رکھ سکتے ہیں،اس نئے فیچر کو سینڈر سب پاور کا نام دیا ہے اور یہ ایسا فیچر ہے جو بھیجنے اور موصول کرنے والے صارف کی مرضی پر ہی کام کرے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    میڈیارپورٹس کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ جب تک ڈس اپیئرنگ میسج بھیجنے والے صارف کی مرضی نہیں ہوگی اس وقت تک آپ اس میسج کو محفوظ نہیں کر سکیں گے۔ میٹاکمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس نئے فیچر سے میسج بھیجنے والے کو اس وقت ویٹو پاور مل جائے گی جب موصول کرنے والا میسج کو محفوظ کرنے کی کوشش کرے گا۔

  • عروہ حسین اور فرحان کی ایک ساتھ تصاویردیکھ کر ساتھیوں کا خوشی کا اظہار

    عروہ حسین اور فرحان کی ایک ساتھ تصاویردیکھ کر ساتھیوں کا خوشی کا اظہار

    اداکارہ عروہ حسین نے عید کے روز اپنے شوہر فرحان سعید کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کرکے کر دیا ہے سب کو حیران ، اس حیرانی میں خوشی کا عنصر بھی نمایاں ہے. کیونکہ ایک عرصہ تک فرحان اور عروہ میں دوریاں رہیں لیکن اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں. عروہ حسین نے جب انسٹاگرام پر اپنی اور فرحان سعید کی تصاویر شئیر کیں تو جہاں‌مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا وہیں شوبز سلیبرٹیز بھی پیچھے نہ رہیں . عائشہ عمر نے تصاویر دیکھ کر دل والے ایموجی کمنٹس باکس میں‌ بھیجے، صبور علی نے

    لکھا ماشااللہ ، ماشااللہ ، غنا علی نے لکھا کہ میں آپ دونوں کے لئے خوش ہوں ، آئزہ خان نے ہارٹ والا ایموجی جبکہ کنزا ہاشمی اور زارا نور عباس نے ماشاء اللہ ماشاء اللہ لکھا. یوں عروہ حسین اور فرحان سعید کو ایک بار پھر ان کے ساتھی اور مداح ایک ساتھ دیکھ کر کافی خوش ہیں. یاد رہے کہ عروہ اور فرحان کی علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ تک چلتی رہیں لیکن دونوں نے ان خبروں پر کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا، نہ ہی ایک دوسرے کے خلاف کسی قسم کی کوئی بات کی.