Baaghi TV

Tag: news

  • جویریا سعود کو افطاری مہنگی پڑ گئی

    جویریا سعود کو افطاری مہنگی پڑ گئی

    اداکارہ جویریا اور سعود دونوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، اپنی مصروفیات کی پل پل کی خبر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتےہیں. حال ہی میں‌جویریا اور سعود نے اولڈ ایج ہومز کی خواتین کی افطاری کروائی جس میں انہوں نے بے سہارا خواتین کو بلوایا. جویریا اور سعود کی طرف سے جب اس افطار کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی گئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے لیا انہیں آڑھے ہاتھوں اور جم کر کی تنقید. ازی نامی ایک صارف نے لکھاکہ پہلے لوگوں کے پیسے تو ان کو دو خصوصی طور پر سلمی ظفر نامی اداکارہ جنہوں نے آپ کی پروڈکشن میں کام کیا، جن کے پیسے دینے ہیں دیں اس کے بعد چیرٹی کرنا. ایک صارف نے لکھا کہ ٹھیک ہے اچھے کام کرو لیکن دونوں میاں بیوی

    لوگوں کے جو حلال کے پیسے کھا گئے ہو وہ تو واپس کرو ، ایک صارف نے لکھا کہ بڑی آئی چیرٹی کرنے والی پہلے اداکاروں کے پیسے تو دو. ایک صارف نے لکھا کہ پہلے جن کا ھق مارا ہے انکو انکا حق تو دو. یوں جویریا اور سعود کو افطاری کروانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا. واضح رہے کہ جویریا اور سعود پر اداکارہ سلمی ظفر نے الزام لگایا تھا کہ ان کے پیسے کئی سال گزرنے کے بعد بھی دونوں میاں بیوی نے ادا نہیں کئے.

  • روینہ ٹنڈن کے حوالے سے صحافی کے سوال پر اکشے پزل ہو گئے

    روینہ ٹنڈن کے حوالے سے صحافی کے سوال پر اکشے پزل ہو گئے

    نوے کی دہائی میں اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا، دونوں کے درمیان دوستی سے زیادہ جب تعلق بڑھا تو دونوں نے منگنی کر لی. ان کی جوڑی بہت زیادہ چرچا میں رہتی تھی. خاص کر فلم مہرہ جب سپر ہٹ ہوئی تو ہر طرف ان دونوں کے چرچے تھے. کہا جاتا ہے کہ اس وقت دونوں نے منگنی بھی کر لی تھی جس کی تصدیق خود روینہ ٹنڈن نے بھی ایک حالیہ انٹرویو میں کیا ہے. دوسری طرف اکشے کمار سے ایک صحافی نے حال ہی میں ایک فلم کی پرموشن کے دوران روینہ ٹنڈن کے ھوالے سے سوال کیا اور پوچھا کہ جب آپ مہرہ میں کام کررہے تھے تو اس وقت روینہ ٹنڈن کے ساتھ کیسا تعلق تھا ؟‌ تو اکشے کمار ایکدم

    پزل ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ آپ مجھ سے کئی سال پرانی بات پوچھ رہے ہیں، مجھے تو یہ یاد نہیں رہتا کہ میں نے کل کیا کھایا تھا، جبکہ روینہ ٹنڈن سے ہی ایسا جب سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لڑکیاں ہر ہفتے بوائے فرینڈ بدلتی ہیں ان پہ بات نہیں ہوتی لیکن کئی سال پہلے ایک منگنی ہو کر ٹوٹ گئی وہ لوگوں‌کو یاد ہے اور اسکی گونج تیس سال کے بعد بھی ہے. کمال ہے. منگنی ہوئی ٹوٹ گئی وہ اپنے راستے چلا گیا میں اپنے راستے چلی گئی اس میں ایسی کیا بات ہے کہ جسکو بھولا ہی جائے.

  • میکال نکلے فواد خان کے دیوانے

    میکال نکلے فواد خان کے دیوانے

    اداکار فواد خان جو کہ پاکستان اور بھارت سمیت جہاں جہاں اردو پنجابی بولی اور سمجھی جاتی ہے بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں، ان کو نہ صرف آڈینز بلکہ ساتھی اداکار بھی پسند کرتے ہیں. میکال ذوالفقار بھی انہی میں سے ایک ہیں جو ان کو پسند کرتے ہیں ان کی اداکاری کے مداح ہیں. میکال نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے فواد خان کے ساتھ منی بیک گارنٹی میں کام کیا ہے ، اس سے پہلے بھی ہم دونوں ایک ساتھ ڈرامہ کر چکے ہیں ، لہذا ان کے ساتھ جب جب کام کیا ہے بہت مزا آیا ہے. انہوں نے کہا کہ فواد خان نہ صرف ایک بہترین

    اداکار ہیں بلکہ بہت زیادہ پروفیشنل ہیں. وہ ایک سنجیدہ اداکار ہیں بہت محنت کے ساتھ کام کرتے ہیں ، وہ یہ نہیں‌دیکھتے کہ ہم جو کام کررہے ہیں اسکا رزلٹ کیا نکلے گا لیکن یہ ضرور کرتے ہیں کہ اداکاری کرنے اور کردار نبھانے میں جی جان لگا دیتے ہیں. میکال نے کہا کہ میں ان کی اداکاری اور ان کے پروفیشنلزم کا مداح ہوں. یاد رہے کہ فواد خان اور میکال ذوالفقار کی فلم منی بیک گارنٹی عید الفطر پر ریلیز ہونے جا رہی ہے اس فلم میں میکال نے نہ صرف اداکاری کی ہے بلکہ وہ اسکے پرڈیوسر بھی ہیں.

  • ہمارے گھر میں ایک بھی کام کرنے والا نہیں ہے آغا علی

    ہمارے گھر میں ایک بھی کام کرنے والا نہیں ہے آغا علی

    اداکار آغا علی اورحنا الطاف شوبز انڈسٹری کی ایک خوبصورت جوڑی ہے. دونوں نے محبت کی شادی کی اور ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش دکھائی دیتے ہیں. آغا علی اور حنا الطاف نے ندا یاسر کے ساتھ ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ہمارے گھر میں نہ کپڑے دھونے والا کوئی ہے نہ کپڑے استری کرنے ، برتن دھونے کھانا بنانے، صفائی کرنے کے لئے کوئی نہیں ہے. ہم دونوں اپنے گھر میں اپنے سارے کام خود کرتے ہیں. آغا علی نے کہا کہ میں سحر و افطار کی تیاری ساری خود کرتا ہوں، حنا گھر کی صفائیاں کرتی ہے، ہم دونوں کی کوشش ہوتی ہےکہ اپنے گھر کے سارے کام خود کریں اور گھر کے سارے کام خود کرکے جو سکون ملتا ہے اسکو لفظوں میں بیان کرنا

    مشکل ہے. آغا علی نے کہا کہ مجھے بہت اچھی چیزیں بنانی آتی ہیں اور حنا کو میرے ہاتھ کی بنی ہوئی چیزیں‌بہت پسند ہیں، انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ سحر و افطار کے بعد ہم اپنا کچن صاف کر لیتے ہیں ، باتھ روم کلین کر لیتے ہیںجو جو کام کر سکتے ہوں کر لیتے ہیں. یاد رہے کہ حنا سے پہلے آغا علی سارا خان کے دیوانے تھے لیکن ان کے ساتھ ان کی دوستی شادی تک نہ پہنچ سکی.

  • برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع ہوگئے

    برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع ہوگئے

    برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع ہوگئے

    برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع ہو گئے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اس وقت منقطع ہوئے ہیں جب بھارتی نژاد رشی سونک برطانیہ کے وزیراعظم ہیں۔ جبکہ برطانوی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ نے نشریاتی ادارے ’دی ٹائمز‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تجارتی تعلقات بھارت نے اس لیے منقطع کیے ہیں کہ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر سکھوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کی برطانیہ نے مذمت نہیں کی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے اس ضمن میں کہا ہے کہ بھارت نے واضح پیغام دیا ہے کہ جب تک خالصتان کے حوالے سے مذمت نہیں کی جاتی اس وقت تک دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات پر گفت و شنید نہیں ہو سکتی۔ واضح رہے کہ 19 مارچ کو سکھ مظاہرین نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر احتجاج کیا تھا اور اس دوران عمارت پر لگا ہوا بھارتی جھنڈا بھی اتار دیا گیا تھا۔ احتجاجی مظاہرین نے سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی تھی۔

    سکھوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے بعد بھارت نے نئی دہلی میں متعین سب سے سینئر برطانوی سفارت کار کو طلب کیا تھا۔ برطانوی سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے اس حوالے سے کہا تھا کہ پولیس تفتیش جاری ہے اور بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے لیے سیکیورٹی میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی۔ امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج ایک ایسے وقت میں ہونا شروع ہوئے ہیں کہ جب بھارتی پولیس کی جانب سے امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جانے لگی ہیں۔

    بھارت نے 58 فیصد سکھوں اور 39 فیصد ہندوؤں پر مشتمل پنجاب میں 1980 اور 1990 کی دیہائیوں میں خالصتان تحریک کے خلاف کارروائی کی تھی جس میں ہزاروں افراد مارے گئے تھے۔

  • دھوکہ دہی کرکے  105 خواتین سے شادی کرنے والا امریکی شہری

    دھوکہ دہی کرکے 105 خواتین سے شادی کرنے والا امریکی شہری

    دھوکہ دہی سے 105 خواتین سے شادی کرنے والا امریکی شہری

    گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ نے دھوکہ دہی سے 104 یا 105 خواتین سے شادی کرنے والے امریکی شہری گیوانی وجلیوٹو کا نام سب سے زیادہ شادیاں کرنے والے مرد کے طور پر درج کرلیا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وجلیوٹو نے ان میں سے کسی ایک کو بھی طلاق نہیں دی جبکہ کسی بھی خاتون کو دوسری خاتون کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔

    جنگ اخبار کے مطابق امریکی شہری ہر بار نیا شکار بناتا اور خواتین کو بہلا پھسلا کر شادی کرنے کے بعد ان کا مال دولت لے کر رفو چکر ہوجاتا۔ وجلیوٹو نے یہ شادیاں 1949 سے لیکر 1981 کے درمیان امریکا کی 27 ریاستوں اور 14 دیگر ممالک میں جعلی شناخت ظاہر کرتے ہوئے شادیاں کیں۔

    گیوانی وجلیوٹو اس کا اصل نام نہیں تھا تاہم جب اس نے اپنی آخری بیوی سے شادی کی تو یہ نام ظاہر کیا تھا۔ وجلیوٹو عام طور پر خواتین سے کباڑ کی مارکیٹوں میں پہلی ہی ملاقات میں شادی کی پیشکش کردیتا۔ اس کے بعد فوری طور پر شادی کرلیتا اور ہر شادی کے بعد وجلیوٹو اپنی نئی بیوی کی رقم اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہوجاتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    وہ خواتین کو بتاتا کہ وہ بہت دور رہتا ہے اور انہیں اپنا سامان پیک کرنا کا کہتا جس کے بعد سارا سامان ٹرک میں لیکر فرار ہوجاتا اور پھر نظر نہیں آتا تھا۔ وہ اس سامان کو کباڑ کی مارکیٹ میں ہی فروخت کردیتا جہاں نیا شکار بھی تلاش کرلیتا تھا۔ ان کا آخری شکار شارون کلارک بنی تھیں جو ریاست انڈیانا کی ایک کباڑ مارکیٹ میں منیجرتھیں جنہوں نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے 28 دسمبر 1981 کو انہیں گرفتار کروالیا تھا۔

  • بل گیٹس کی نواسی کے ساتھ پہلی تصویر وائرل

    بل گیٹس کی نواسی کے ساتھ پہلی تصویر وائرل

    مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے انسٹاگرام پراپنی نواسی کی پہلی تصویر شیئرکی ہے۔

    تین روز قبل پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں بل گیٹس نے لکھا کہ میں آپ کو دنیا کو دریافت کرتے ہوئے دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔انھوں نے تصویرمیں جینیفرگیٹس اور نایل نصار کی بچّی کو اپنی گود میں اٹھایا ہواہے۔ بل گیٹس کی بیٹی جینیفر اور نصار نے مارچ میں اپنے ہاں نومولود بچیّ کی آمد کا اعلان کیا تھا۔اس جوڑے نےاکتوبر 2021 میں نیویارک کے نارتھ سالم میں واقع بل گیٹس کے ہارس فارم میں منعقدہ ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔

    26سالہ جینیفر میڈیکل کی طالبہ ہیں اور ان کے مصری نژاد شوہر نایل نصار ایک پیشہ ور گھڑسوار ہیں۔جینیفر کی والدہ اور بل گیٹس کی سابق اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس نے بھی اپنی نواسی کی ایک پیاری سی تصویر شیئر کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    انھوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اپنی پہلی نواسی کواٹھانے جیسا کچھ بھی نہیں ہے۔ ایسالگتا ہے جیسے کل ہی میں نے جین کواس عمرمیں پکڑ لیا تھا۔اب اس کا اپنا ایک بچّہ ہے اورمیں اسے اور نایل کو والدین کے طور پراپنے نئے کردار میں قدم رکھتے ہوئے دیکھ کر فخر محسوس کررہی ہوں۔

  • پورے چاند کے دوران خود کشیوں کا رحجان بڑھ جاتا ہے. تحقیق

    پورے چاند کے دوران خود کشیوں کا رحجان بڑھ جاتا ہے. تحقیق

    پورے چاند کے دوران خود کشیوں کا رحجان بڑھ جاتا ہے. تحقیق

    ماضی میں عام تاثر تھا کہ پورا چاند انسانوں سمیت جانوروں پر اثرات مرتب کرتا ہے اور بسا اوقات ان میں پراسرار تبدیلیوں کا مؤجب بھی بنتا ہے لیکن اب حالیہ تحقیق میں یہ حیران کن انکشاف کیا گیا ہے کہ پورا چاند انسانوں میں خودکشیوں کے رحجان میں اضافہ کرتا ہے۔

    انسانی صحت کے متعلق معروف و مؤقر جریدے ’ڈسکور مینٹل ہیلتھ‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق پورے چاند کے ہفتے کے دوران خودکشی سے ہونے والی اموات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 55 سال سے زائد عمر کے افراد میں یہ رحجان بڑھتا ہوا نوٹ ہوا۔

    انڈیانا یونیورسٹی میں کالج آف میڈیسن کے ماہر نفسیات نے معلومات کی مانیٹرنگ اور تجزیہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پورے چاند کے دوران خود کشیوں کا رحجان بڑھ جاتا ہے، اس مقصد کے لیے ماہرین نے دن اور مہینوں کا ریکارڈ بھی مرتب کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق خود کشیوں کا رجحان دوپہر 3 سے 4 بجے کے درمیان بڑھ جاتا ہے، گوکہ اس کا تعلق دن بھر کے ذہنی دباؤ سے ہوسکتا ہے۔

    طبی تحقیقی جریدے میں شائع شدہ رپورٹ کے تحت ڈاکٹر الیگزینڈر نکولیسکو اور ان کی ٹیم کی جانب سے انڈیانا میں ماریون کاؤنٹی کورونر آفس سے 2012 اور 2016 کے عرصے کے دوران ہونے والی خودکشیوں کا ڈیٹا حاصل کرکے اس کی جانچ کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    ڈاکٹر الیگزینڈر کے مطابق ہم اس مفروضے کا تجزیہ کرنا چاہتے تھے کہ پورے چاند کے قریب خودکشیوں میں اضافہ ہوتا ہے یا نہیں؟ تاکہ اس بات کا تعین کرسکیں کہ ان اوقات میں زیادہ خطرناک مریضوں کی زیادہ دیکھ بھال پر توجہ دیں۔تحقیق کے مطابق ڈاکٹر الیگزینڈر نیکولیسکو نے کہا کہ خودکشی کے لیے خون کے بائیو مارکر کی فہرست کی جانچ کی گئی. خودکشی کے بائیو مارکر پورے چاند کے دوران خود کشی کی پیشن گوئی کرتے ہیں۔

  • حرم مکی؛  گرمیوں میں فرش کی ٹھنڈک کا راز

    حرم مکی؛ گرمیوں میں فرش کی ٹھنڈک کا راز

    گرمیوں میں حرم مکی کے فرش کی ٹھنڈک کے پیچھے کیا راز ہے.

    خدا کے مقدس گھر میں داخل ہونے کا قصد کرنے والوں کے لیے بیت اللہ کا ننگے پاؤں گرمیوں میں طواف کرنا ایک مشکل امر تھا مگر سعودی عرب کی حکومت نے ضیوف الرحمان کی اس مشکل کا بھی حل نکال لیا ہے۔ اب پچاس ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی زائرین کو خرم مکی میں ننگے پاؤں چلتے ہوئےٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔

    مگر اس کا سہرا حرم مکی میں استعمال ہونے والے ماربل کے معیار کو جاتا ہے جہاں یہ سنگ مرمر یونان کے جزیرے تھاسوس سے درآمد کیا جاتا ہے اور اسے تھاسوس ماربل کہا جاتا ہے جو روشنی اور حرارت کو منعکس کرتا ہے۔

    صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے مطابق مسجد حرام میں استعمال ہونے والے سنگ مرمر کی موٹائی 5 سینٹی میٹر تک پہنچ جاتی ہے، کیونکہ یہ دوسروں سے اس لحاظ سے ممتاز ہے کہ یہ رات کے وقت سوراخوں کے ذریعے نمی جذب کرتا ہے اور دن کے وقت اس نمی کو خارج کرتا ہے۔ یہی چیز اسے زیادہ درجہ حرارت کی روشنی میں مستقل طور پر ٹھنڈا کر دیتی ہے۔

    سنہ 1396ھ میں شاہ خالد رحمہ اللہ کے دور میں مسجد حرام اور مطاف کو اس کی موجودہ شکل میں سال 1398 توسیع دی گئی۔ اس کے فرش کو سنگ مرمر سے مزین کیا گیا۔ اس سنگ مرمر کی بہ دولت گرمیوں کے دنوں میں دوپہر کے وقت نمازیوں اور عازمین حج وعمرہ کو عبادت کے دوران پاؤں میں گرمی محسوس نہیں ہوتی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    اس حوالے سےبعض غلط قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں کہ مسجد حرام کے فرش کو ٹھنڈہ رکھنے کے لیے آلات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسا ہرگز نہیں۔

  • بلی سے حسن سلوک؛  حکومت کا امام کے لئے اعزازی استقبالیہ

    بلی سے حسن سلوک؛ حکومت کا امام کے لئے اعزازی استقبالیہ

    الجزائر کی حکومت نے نماز تراویح کے دوران بلی سے حسن سلوک سے پیش آنے والے امام ولید محساس کے اعزاز میں استقبالیہ دیا.

    الجزائر کی حکومت نے نماز تراویح کے دوران بلی سے حسن سلوک سے پیش آنے والے امام ولید محساس کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نماز تروایح کے دوران امام مسجد کے کندھوں پر بلی چڑھ کر بیٹھ گئی تھی تاہم امام نے قرأت جاری رکھی، یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ تراویح کی نماز کے دوران بلی امام کے کندھوں پر چڑھ کر بیٹھ گئی اس ویڈیو کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا گیا اور اب تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کروڑوں مرتبہ دیکھی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    امام مسجد کا نام ولید محساس ہے اور وہ الجزائر کے رہنے والے ہیں۔ ویڈیو کی مقبولیت کے بعد الجزائر کی حکومت نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ الجزائر کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر یوسف بیلمہدی نے امام ولید سے ملاقات کی اور ان کے حسن سلوک کی تعریف کی۔