Baaghi TV

Tag: news

  • رمضان شریف میں مسجد الحرام میں زائرین کے لیے 40 ملین لیٹر آب زم زم

    رمضان شریف میں مسجد الحرام میں زائرین کے لیے 40 ملین لیٹر آب زم زم

    رمضان شریف میں مسجد الحرام میں زائرین کے لیے 40 ملین لیٹر آب زم زم
    مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریزیڈنسی نے ماہ مقدس رمضان المبارک کے دوران دونوں مقدس ترین مساجد کے زائرین کے لیے 40 ملین لیٹر زم زم کا پانی تقسیم کرنے کے لیے 20 ہزار مقامات کو مختص کر دیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس انتظام میں بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکیزگی اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین میکانزم اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے۔ پانی کی فراہمی میں زائرین کی سہولت کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔

    جبکہ مسجد الحرام میں ماء زم زم تقسیم کرنے کے شعبہ کے ڈائریکٹر عبد الرحمن الزھرانی نے بتایا کہ انتظامیہ نے بابرکت پانی کے 30 ہزار کنٹینر تیار کر کے پوری مسجد میں تقسیم کر دیئے ہیں۔ اندرونی اور بیرونی حصوں میں ماربل کی پانی کی سبلیں الگ سے موجود ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق مسجد حرام میں ان سبیلوں کی تعداد 155 ہے۔

    عبد الرحمن الزھرانی نے بتایا کہ ادارہ نے روبوٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے زمزم کا پانی فراہم کر کے ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پانی پلانے کے لیے 80 سمارٹ گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ دوسری طرف مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک میں لوگوں کی بڑی تعداد کا احاطہ کرنے کے لیے زمزم کے پانی کی بوتلیں فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    اس منصوبے میں جنازے کے مقامات ، مکبر کی جگہ، معذور افراد کے مقامات، مردوخواتین کے ہالوں کا احاطہ کرتے ہوئے مقدس پانی بھرنے کے 250 ذخیرے فراہم کیے جائیں گے۔ الزھرانی نے کہا کہ انتظامیہ نے 24 گھنٹے کے دوران تمام مقامات پر فالو اپ کو مضبوط بنانے کی کوشش بھی کی ہے تاکہ چلنے کے مقامات اور دیگر جگہوں پر تمام ضروریات کی حفاظت اور کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا گنڈاسا ایک کروڑ 40 لاکھ میں نیلام

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا گنڈاسا ایک کروڑ 40 لاکھ میں نیلام

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ ہر دم کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے .اس کی حالیہ کامیابی یہ ہے کہ اس میں استعمال ہونے والا گنڈاسہ ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے میں فروخت ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق سہارا فا لائف ٹرسٹ نےٹورنٹو میں ایک ایونٹ رکھا جس میں فواد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی . جبکہ میکال ذوالفقار نے اس ایونٹ کی میزبانی کی. اس میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں کی قیمت لگائی گئی. ایک گنڈاسہ ایک کروڑ چالیس لاکھ میں فروخت ہوا جسے کنیڈین شہری نے ہی خریدا. فواد خان نے اپنے ہاتھوں سے وہ گنڈاسہ اس کنینڈین شہری کو پیش کیا. فواد خان نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب نے میری

    فلم کو بہت پسند کیا ، پذیرائی دی جس کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں‌شکریہ ادا کر سکوں، انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی فخر ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ تقریبا تین کروڑ کا بزنس کر چکی ہے یہ سب میرے مداحوں کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان نے مولا کا کردار ادا کیا ہے اور ان کے مقابلے میں‌ماہرہ خان نے مکھو کا کردار ادا کیا دونوں کی جوڑی کو ایک بارپھر دیکھ کو شائقین خوب لطف اندوز ہوئے.

  • سنیل شیٹی کی ویب سیریز ہٹلر کا ٹریلر جاری

    سنیل شیٹی کی ویب سیریز ہٹلر کا ٹریلر جاری

    بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی جو کہ ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتے ہیں، ان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ انہیں اب ویب سیریز ہٹلر میں دیکھ سکیں گے. سنیل شیٹی کی ویب سیریز ہٹلر کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے. ویب سیریز کے مرکزی کرداروں میں سنیل شیٹی کے علاوہ ایشا دیول، راہول دیو، برکھا بشت، ٹینا سنگھ، چاہت تیجوانی بھی نظر آئیں گے. 8 قسطوں پر مشتمل پر اس ویب سیریز میں سنیل شیٹی اے سی پی کی وردی میں دکھائی دیں گے. ویب سیریز کو پرنس دھیمن اور ولک باترا نے ڈائریکٹ کی ہے. سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اس ویب

    سیریز کے ٹریلر کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے .ہٹلر 22 مارچ کو ریلیز کی جائیگی.ویب سیریز کے بارے میں سنیل شیٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میری ویب سیریز جلد ہی شائقین دیکھ سکیں گے. مجھے ہمیشہ ہی مداحوں کے سوشل میڈیا پر میسجز موصول ہوتے رہتے تھے کہ میں کب ان کو کسی ویب سیریز میں نظر آئوں گا. انہوں یہ بھی کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے کی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں‌ کر سکتا.

  • کیا آئی سی سی یوکرینی بچوں کی منتقلی کیخلاف فرمان جاری کرے گا؟

    کیا آئی سی سی یوکرینی بچوں کی منتقلی کیخلاف فرمان جاری کرے گا؟

    بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پراسیکیوٹر جنگی جرائم کے دو مقدمات کو باضابطہ طور پر کھولتے ہوئے یوکرین کے بچوں کے بڑے پیمانے پر اغوا اور یوکرین کے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے ذمہ دار سمجھے جانے والے متعدد روسیوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے گا۔ گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹر کریم خان پری ٹرائل ججوں سے کہے گا کہ وہ اب تک جمع ہونے والے شواہد کی بنیاد پر وارنٹ گرفتاری منظور کریں جبکہ کامیاب ہونے کی صورت میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ یوکرین پر روسی حملے کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی طرف سے وارنٹ جاری ہوں.

    تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وارنٹ سیل کر دیے جائیں گے جس سے مشتبہ افراد کو یہ اندازہ ہو جائے گا کہ آیا وہ ملوث تھے یا نہیں لیکن اس بات کا امکان نہیں ہے کہ وارنٹ ٹرائل کا باعث بنیں گے کیونکہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ مدعا علیہان کی غیر حاضری میں مقدمہ نہیں چلائے گا اور روس، جو کہ آئی سی سی کا رکن نہیں لہذا انہیں دی ہیگ میں واقع عدالت کے حوالے کرنے کا بہت زیادہ امکان نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جلد ہی گرفتاری کے وارنٹ کی اطلاعات کریم خان کی جانب سے یوکرین میں ممکنہ جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کی تحقیقات شروع کرنے کے ایک سال بعد سامنے آئے جبکہ پچھلے 12 مہینوں میں انہوں نے یوکرین کے تین دورے کیے اور مبینہ جنگی جرائم کے مقامات کا دورہ بھی کیا۔ اخبار نے مزید لکھا کہ روس یوکرین کے بچوں اور نوعمر کو روس لے جانے اور روسی خاندانوں کو دے رہا جبکہ وہ اس طرح انسانی حقوق کے نام پر کھلے عام قانون شکنی کررہا ہے. ادھر پیوٹن کے معاونین میں سے ایک، بچوں کے حقوق کی صدارتی کمشنر ماریہ لووا بلووا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 350 بچوں کو روسی خاندانوں نے گود لیا ہے اور 1000 سے زیادہ بچے گود لینے کے منتظر ہیں۔

    باغی ٹی وی کی ریسرچ کے مطابق فروری کے اوائل میں شائع ہونے والی ایک امریکی حمایت یافتہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ روس نے کم از کم 6,000 یوکرینی بچوں کو روس کے زیر قبضہ کریمیا اور روس کے دیگر مقامات پر رکھا ہوا ہے جس کا بنیادی مقصد سیاسی طور پر ان کی نئے سرے سے ذہن سازی کرنا ہے۔ جبکہ ایئل یونیورسٹی کے محققین نے کم از کم 43 کیمپوں اور ایسی دیگر سہولیات کی نشاندہی کی تھی جہاں یوکرین کے بچوں کو رکھا گیا ہے جو فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد سے ماسکو کے چلائے جانے والے ”بڑے پیمانے پر منظم نیٹ ورک” کا حصہ ہے۔

    لیکن ماسکو نے شہریوں کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی تردید کی ہے اور ماسکو کے وزارت دفاع نے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔ جبکہ ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ روسی افواج نے شہری علاقوں، ہسپتالوں اور اسکولوں پر "اندھا دھند اور غیر متناسب” بمباری اور گولہ باری کی ہے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے 2 مارچ 2022 کو تحقیقات شروع کرنے کے بارے کریم خان کے فیصلے کی طرف اشارہ کرنے کے علاوہ گزشتہ پیر کو تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا جبکہ یوکرین نے دو بار آئی سی سی سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر اپنے دائرہ اختیار کا استعمال کرے۔ تاہم اس حوالے سے آئی سی سی کے تینتالیس رکن ممالک نے صورتحال کو عدالت میں بھیج دیا جس سے تحقیقات کا راستہ کھل گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    گارڈین نے مزید لکھا کہ "حالانکہ امریکہ عدالت کا رکن نہیں ہے لیکن بائیڈن انتظامیہ اس بات پر منقسم ہے کہ آیا تفتیش اور استغاثہ میں مدد کے لیے آئی سی سی کے ساتھ انٹیلی جنس کا اشتراک کرنا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ بڑی حد تک تعاون کے حق میں ہیں مگر پینٹاگون اس بنیاد پر مخالفت کر رہا ہے کہ غیر رکن ریاست کی مسلح افواج کی تحقیقات کے لیے مثال قائم کرنا بالآخر جنگی جرائم پر امریکی فوجیوں کی قانونی تعاقب کا باعث بن سکتا ہے۔ تاہم بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وکیلوں کا کہنا ہے کہ ایسا ہونے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات موجود ہیں اور عدالت کے دائرہ اختیار کو ان مقدمات تک محدود کرنا جن میں جنگی جرائم کے مشتبہ شخص کا اصل ملک مقدمہ چلانے کے لیے تیار نہیں یا ناکام ہے۔

  • مہوش حیات کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    مہوش حیات کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    اداکارہ مہوش حیات جنہوں نے چھوٹی سکرین پر کامیابی سمیٹنے کے بعد بڑی سکرین کا رخ کیا. انہوں نے بڑی سکرین پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے. مہوش حیات کے پاس یہ اعزاز ہے کہ حالیہ دور میں وہ واحد ہیروئین ہیں جن کی تمام فلموں نے دیگر ہیروئینز کی فلموں سے زیادہ بزنس کیا. مہوش نے بین الاقوامی پراجیکٹس بھی کئے جس میں مس مارول کا نام قابل زکر ہے. مداح مہوش حیات کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں. ان کے لئے خوشخبری ہے کہ مہوش انہیں اب ایک بار پھر ٹی وی پر دکھائی دیں گی. جی ہاں مہوش حیات نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ میں ٹی وی پر واپسی کررہی ہوں اور شائقین اس سال کے آخر میں

    مجھے ڈرامے میں دیکھیں گے. مہوش نے کہا کہ میں سکرپٹس پڑھ رہی ہوں کافی تعداد میں میرے پاس سکرپٹس موجود ہیں ہو سکتا ہےکہ ایک آدھ سکرپٹ کے لئے ہاں کردوں گی. یوں مہوش حیات نے چھوٹی سکرین پر ایک بار پھر نظر آنے کی نوید سنا دی ہے. یاد رہے کہ مہوش حیات کا شمار اس وقت ٔپاکستان کی نمبر ون ہیروئنز میں ہوتا ہے. انہوں نے ماڈلنگ میں‌ نام پیدا کیا اس کے بعد اداکاری کی طرف آئیں اور اداکاری میں ان کی یہ پہچان ہے کہ وہ پاکستان کی نمبر ون اداکارہ ہیں.

  • پھل اور سبزیاں ذیابیطس کے مریضوں کو امراض سے بچا سکتے ہیں،تحقیق

    پھل اور سبزیاں ذیابیطس کے مریضوں کو امراض سے بچا سکتے ہیں،تحقیق

    ایک نئی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ پھل اور سبزیاں ذیابیطس کے مریضوں کو امراض سے بچا سکتے ہیں-

    ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے ایک تحقیق سے معلوم کیا ہے کہ ذیابیطس کے شکار افراد پھل اور سبزیاں کھاکر خود کو ذیابیطس، بلڈ پریشر اور کینسر جیسے جان لیوا امراض سے بچاکر عرصہ حیات بڑھا سکتے ہیں۔

    شوگر اور خون میں کمی کے مریضوں کیلئے کتنی کھجوریں کھانا مفید

    ذیابیطس کے مریض گوشت ک یجائے کم کاربوہائیڈریٹس کی غذائیں، پھل اور سبزیاں کھا کر کئی امراض کا خطرہ کم کرسکتے ہیں اور اپنی عمر بڑھا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں ذیابیطس کے لگ بھگ 10 ہزار مریضوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

    اس دوران کل 900 افراد کو کینسر ہوا اور 1400 افراد امراضِ قلب کے شکار ہوئے۔ ان میں سے جن افراد نے کم کاربوہائیڈریٹس کو اپنایا ان میں موت کی کم وجہ سامنے آئی جو ایک اہم بات ہے۔

    ماہرین کے مطابق سروے میں شامل تمام افراد ذیابیطس کے مریض تھے اور کیلوریز کا 30 تا 40 فیصد حصہ کاربوہائڈریٹس سے حاصل کررہے تھے۔ جن میں سفید ڈبل روٹی اور سفید چاول اور آٹا وغیرہ شامل ہے۔

    اسٹربیری پھل کی حقیقت جسے جان کر دنگ رہ جائیں

    دوسری جانب ایک طویل عرصے سے ذیابیطس کے شکار مریضوں کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی تھی جو مکمل اناج، پھل اور سبزیاں کثرت سے کھارہی تھیں اور ان میں امراضِ قلب اور سرطان کے آثار نہ تھے۔

    ماہرین کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا کہ ذیابیطس کے مریض پھل اور سبزیاں کھا کر اپنی صحت بہتر بناسکتے ہیں اور یوں زندگی بڑھا سکتے ہیں۔

    غذا جو بڑھتی عمر کیساتھ دل و دماغ کی حفاظت کرتی ہے

  • ایران گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا

    ایران گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا

    اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے 10 تا 13 مارچ تک ایران کا دورہ کیا اور وہاں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر مہرابیان سے ملاقات کی-

    ایران کا پاکستان کیساتھ مزید بجلی کے منصوبوں میں اظہار دلچسپی

    ملاقات میں دونوں وزرا نے توانائی کے شعبے میں نئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

    بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں جانب سے تکنیکی ٹیموں کے درمیان تین سیشن ہو چکے ہیں۔

    پاکستان کی وزارت توانائی نے کہا کہ ان ملاقاتوں کے نتیجے میں پاکستان اور ایران کے درمیان پیر کو 100 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے دونوں وزرا نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے توانائی کے شعبے میں مزید تعاون پر بات کی۔

    امریکا نے ماحولیاتی خطرات کے باوجود تیل اور گیس کے متنازع منصوبے کی منظوری دیدی

    خرم دستگیر کے دورے کا مقصد گوادر کو بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینا تھا، جس کا آغاز وزیر کے پہلے دورہ جون 2022 میں ہوا تھا، 9 ماہ کے ریکارڈ وقت میں ایران سے گوادر تک بجلی کی ترسیلی لائن بچھائی گئی ہے۔

    منصوبے کا جلد از جلد افتتاح کیا جائے گا، منصوبہ گوادر کو بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا اور ایک خوشحال گوادر کی بنیاد رکھے گا۔

    یو اے ای نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی متعارف کروادیا

  • شہد کی بچہ مکھیاں بڑی مکھیوں سے رقص‌ سیکھتی ہیں،رپورٹ

    شہد کی بچہ مکھیاں بڑی مکھیوں سے رقص‌ سیکھتی ہیں،رپورٹ

    ماہرین کے مطابق شہد کی مکھیاں چھتے کے پاس 8 کی شکل میں رقص کرتی ہیں جس سے وہ رس سے بھرے پھول کی نشاندہی کرتی ہے۔ مکھیوں کے رقص سے وہ نہ صرف پھولوں کا رخ، فاصلہ اور دیگر تفصیلات ظاہر کرتی ہیں بلکہ رس کے لذیذ ہونے کی اطلاع بھی دیتی ہیں۔

    باغی ٹی وی: "سائنس” اور "نیچر”نامی جرنلز میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق مکھیاں پیدائشی طور پر رقص نہیں جانتیں بلکہ بچہ مکھیاں پہلے شہد کی بڑی مکھیوں کو دیکھ کر یہ ہنرسیکھتی ہیں۔

    مسلسل بڑھتا درجہ حرارت،برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فیصد مقامی پودے تنزلی کا شکار

    جامعہ کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کے پروفیسرجیمز سی نائہی نے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ غلطیوں سے بچنے کے لیے نئی مکھیاں اپنے بڑوں سے سیکھتی ہیں اگرچہ مکھیوں کا دماغ چھوٹا ہوتا ہے لیکن ساتھ مل کر وہ غیرمعمولی کام انجام دیتی ہیں۔ جن میں رقص جیسا پیچیدہ عمل بھی شامل ہے۔

    ماہرین نے یورپی شہد کی مکھیوں کی دس کالونیوں یا چھتوں کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ چھتے میں بڑی عمر کی مکھیاں ناچ رہی ہیں اور چھوٹی مکھیاں انہیں دیکھ رہی ہیں کبھی وہ آگےاور پیچھے حرکت کرتی ہیں تو کبھی چلتے ہوئے 8 کا ہندسہ بناتی ہیں اس سے وہ بتاتی ہے کہ کس رخ پر اڑنا ہےجبکہ دائرے کی گنتی سے ظاہر ہوتا ہے رس کا ذخیرہ کتنی دور ہے۔

    خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

    ماہرین کے مطابق دس روز کی عمر والی شہد کی مکھیاں بڑی مکھیوں سے رقص سیکھتی ہیں اور اس کے بعد خود رقص کی ماہر بن جاتی ہیں۔

  • وزیرِ اعظم کا موٹر سائیکل اور رکشا چلانے والوں کوسستا پیٹرول دینے کا فیصلہ

    وزیرِ اعظم کا موٹر سائیکل اور رکشا چلانے والوں کوسستا پیٹرول دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موٹر سائیکل اور رکشا چلانے والوں کو سستا پٹرول دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: وزیرِاعظم کی زیرِصدارت غریب و متوسط طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلیے اقدامات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کو موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کیلیے رعایتی پٹرول پر بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس کو اس حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیرِ اعظم نے پروگرام کو حتمی شکل دے کر جلد پیش کرنیکی ہدایت کی۔

    خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کردیا

    شہباز شریف نے کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشہ والے معاشی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور حکومت ان کو مہنگائی سے بچانے کیلیے ہر ممکن اقدام کرے گی حکومت سالانہ 150ارب روپے کی سبسڈی کے ذریعے سستا پٹرول فراہم کرنا چاہتی ہے اور آئی ایم ایف کے اعتراض سے بچنے کیلئے سبسڈی کی رقم کارمالکان سے وصول کرنے کا منصوبہ ہے۔

    اجلاس میں تجویز دی گئی کہ کار مالکان کیلئے پٹرول قیمت بڑھا کر300سے325روپے لٹر جبکہ موٹر سائیکل سواروں کیلئے قیمت کم کر کے 225سے250روپے لٹر کر دی جائے سستا پٹرول دینے کیلئے ابھی کوئی میکنزم طے نہیں کیا گیا تاہم صارفین کو پری پیڈکارڈز یا نقد رقم دینے کے آپشنز زیر غور ہیں۔

    پاکستان میں سیاسی استحکام کے بغیر سرمایہ کاری کا ماحول پیدا نہیں ہوسکتا ہے،گورنر اسٹیٹ …

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ موٹرسائیکل والوں کو مہینے میں کم از کم ایک ہزار روپے کی پٹرول سبسڈی دی جانی چاہئے۔

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف اور اپنے ووٹرز کیساتھ جوا کھیل رہی ہے کیونکہ نہ تو آئی ایم ایف اس تجویز کی حمایت کر سکتا ہے اور نہ ہی کار مالکان اضافی رقم دینے پر راضی ہوں گے اور یہ امتیازی اقدام عدالتوں میں چیلنج ہو سکتا ہے۔

    کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار،نامعلوم افراد کی گولی سے ایک بچہ …

  • مسلسل بڑھتا درجہ حرارت،برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فیصد مقامی پودے تنزلی کا شکار

    مسلسل بڑھتا درجہ حرارت،برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فیصد مقامی پودے تنزلی کا شکار

    مسلسل بڑھتا درجہ حرارت برطانیہ میں سرد ماحول میں پنپنے والے پودوں کی اقسام کی افزائش کو متاثر کرکے ان کی بقا کے لیے خطرہ بن چکا ہے جبکہ برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فی صد مقامی پودے تنزلی کا شکار ہیں اور انہیں کئی خطرات لاحق ہیں۔

    باغی ٹی وی: بوٹانیکل سوسائٹی آف بریٹن اینڈ آئرلینڈ(بی ایس بی آئی) کی جانب سے شائع کی جانے والی رپورٹ ’پلانٹ اٹلس 2020‘ میں ملک میں پودوں کی زندگی پر کی جانے والی 20 سالہ تحقیق ہیش کی گئی-

    کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کرنے والے ممالک کی فہرست جاری

    ماہرین نے برطانیہ اور آئرلینڈ میں 3 ہزار 445 اقسام کے پودوں، فرناور الگئی کا سروے کیا اس سروے میں انہوں نے 1 لاکھ 78 ہزار سے زائد ایام کےعرصے میں تقریباً 9 ہزار بوٹنسٹ کی جانب سے اکٹھا کیے گئے 3 کروڑ پودوں کے ریکارڈ کا استعمال کیا۔

    گھر کے باغیچوں اور فصلوں میں موجود پودوں کو شمار کیے بغیر یہ جان کر محققین حیران رہ گئے کہ مطالعہ کی گئی اقسام کے 1 ہزار 753 غیر مقامی پودوں پر مشتمل تھی یہ غیر مقامی پودے مقامی پودوں کی جگہ لینے صلاحیت رکھتے ہیں کیوںکہ یہ تیزی سے بڑھتے ہیں، ان کو کھانے والے کم ہوتے ہیں یا ان کو بیماریاں کم لگتی ہیں اور یہ ماحول کے مطابق ڈھل جاتے ہیں۔

    1835 سال قبل ہونے والے سپر نووا کی باقیات کی تصویرجاری

    آئرش سمندر میں ماہرین نے دیکھا کہ آئرلینڈ کے 56 فی صد مقامی پودے اقسام اور بہتات یا دونوں اعتبار سے تنزلی کا شکار ہیں محققین کا کہنا تھا کہ تیزی سے پھیلنے والے غیر مقام پودوں اور انتہائی نوعیت کی زرعی سرگرمیوں نے بھی مقامی پودوں کے وجود کو خطرے میں ڈالا ہے۔

    بی ایس بی آئی میں ہیڈ آف سائنس اور تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر کیون واکر کا کہنا تھا کہ ان پودوں کے وجود کو لاحق خطرے کو ختم کرنے کے لیے ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں لیکن سب سے ضروری چیز ان پودوں کو میسر تحفظ میں اضافہ، دستیاب مسکنوں کو بڑھانا اور ان کی ضروریات کو قدرتی ماحول کے تحفظ کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دینا ہوگا اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ زمین، پانی اور مٹی زیادہ پائیدار ہو تاکہ ان عوامل پر منحصر پودے اور ان کی اقسام باآسانی نشونما کر سکیں۔

    سمندروں کی بلند ہوتی سطح 90 کروڑ افراد کے لیے انتہائی خطرے کا سبب ہے