Baaghi TV

Tag: news

  • ایوابی نے شادی کر لی

    ایوابی نے شادی کر لی

    بلوچی گلوکارہ ایوابی جنہوں نے کوک سٹوڈیو سیزن 14 میں کنایاری گا کر شہرت حاصل کی . انہیں نوجوان نسل میں کافی مقبولیت حاصل ہے. ایوا بی نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر کچھ تصاویر شئیر کرکے لکھا تھا کہ میری منگنی ہو گئی ہے، تاہم اب انہوں نے شادی کر لی ہے اور معروف فوٹوگرافر وقار نے ان کی شادی کی تصاویر بنائیں اور اپنے ہی انسٹاگرام اکائونٹ پر شئیر کی. ایوا بی نے معروف گلوکار مدثر قریشی کے ساتھ شادی کی ہے . ایوا بی پاکستان کی پہلی باحجاب گلوکارہیں جیسے ہی ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ان کے مداحوں نے ان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کر دیا. یاد رہے کہ کنا یاری میں ایوا بی کے ہمراہ وہاب بگٹی اور معروف گلوکار کیفی خلیل بھی

    تھے، ان کی منفرد گائیکی اور الگ شخصیت ان کو دوسروں سے ممتاز بناتی ہے. ایوا بی نے 2018 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور آتے ہی گلوکاری کے میدان میں چھا گئیں. ایوا بی کے ہر گانے کو یوٹیوب ہر لاکھوں مرتبہ سنا جا چکا ہے. مداح ان کے نئے گیتوں کو سننے کے لئے بےتاب رہے ہیں. ایوا روایتی انداز میں گلوکاری نہیں‌کرتیں بلکہ وہ جب بھی کوئی گانا لیکر آتی ہیں وہ روٹین سے ہٹ کر ہی ہوتا ہے.

  • پریانکا چوپڑا ہالی وڈ‌ کی حسینائوں کے جھرمٹ میں

    پریانکا چوپڑا ہالی وڈ‌ کی حسینائوں کے جھرمٹ میں

    بالی وڈ‌اداکارہ پریانکا چوپڑہ ایک عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ہیں انہوں نے بالی وڈ اور ہالی وڈ میں‌ یکساں‌مقبولیت حاصل کی ہے. دونوں جگہ وہ بہترین فلموں میں کام کر چکی ہیں اور مزید بھی جاری ہے. گزشتہ دنوں ہالی وڈ کی ایک میک اپ برینڈ کی سی ای او نے پرتعیش محفل سجائی۔ جس میں صوفیہ ویرگارا، جیسیکا ایلبا، ہیدی کلم و دیگر موجود تھیں یہ ایک بہت بڑی محفل تھی ، ہالی وڈ کی نامور حیسنائوں کی شرکت نے اسے چار چاند لگا دئیے ، اس محفل میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا . اس ایونٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کررہی ہیں . دیکھا جا سکتا ہے کہ پریانکا چوپڑا حسینائوں کے جھرمٹ میں ہیں اور بہت زیادہ خوش دکھائی دے رہی ہیں. صوفیہ ویرگارا اور جیسیکا ایلبا نے

    اپنے انسٹاگرام اکائونٹس سے اس ایونٹ کے دوران لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں.یاد رہے کہ یہ دعوت لاس ویگاس کے پوش ترین علاقے بیورلی ہلز میں انستیزیا کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی تھی۔ پریانکا چوپڑا نے 90 کی دہائی میں مس ورلڈ کا مقابلہ جیتا تھا اس کے بعد انہوں نے بالی وڈ اور پھر ہالی وڈ کا رخ کیا . پریانکا چوپڑہ شادی کے بعد امریکہ میں ہی قیام پذیر ہیں اور بھارت صرف کسی پراجیکٹ کے لئے آتی ہیں.

  • نور بخاری نے کنگنا رناوت کو چھوٹی ذہینت کی عورت قرار دیدیا

    نور بخاری نے کنگنا رناوت کو چھوٹی ذہینت کی عورت قرار دیدیا

    آج کل بھارت میں فلم پٹھان کے کافی چرچے ہیں اس فلم کی سٹوری آئی ایس آئی کے گرد گھومتی ہے اور شاہ رخ خآن بھارت کا رکھوالہ بن کر آئی ایس آئی کے ہر وار کا مقابلہ کرتا ہے اور آخر میں آئی ایس آئی کو شکست دیکر اپنے ملک بھارت کو بچا لیتا ہے. اس فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے بالی وڈ‌ اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹویٹ کیا کہ پٹھان فلم میں پاکستان اور آئی ایس آئی کا مثبت امیج دکھایا گیا ہے جو کہ درست نہیں ہے اداکارہ نور بخاری نے کنگنا رناوت کی اس ٹویٹ کا سکرین شارٹ لیکر اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ خاتون مجھے بطور اداکارہ اچھی لگتی تھی اس کا کام میں نے بہت شوق سے دیکھا ہوا ہے لیکن اس نے اپنے ٹویٹ کے زریعے جس طرح سے نفرت بھرے لہجے میں پاکستان کے خلاف بات

    کی ہے اسکو دیکھ کر لگتا ہےکہ یہ خاتون نہایت ہی چھوٹی زہینت کی ہے. نور بخاری کی اس پوسٹ پر زیادہ سوشل میڈیا صارفین نے انہی کے حق میں لکھا اور کہا کہ نور آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے اور بھارتیوں‌کے دلوں میں جو پاکستان کے لئے نفرت ہے وہ کبھی بھی نہیں جا سکتی. یاد رہے کہ کنگنا رناوت اپنے بھی ملک میں‌متنازعہ سی شخصیت ہیں وہ ہر کسی کے خلاف بلاوجہ بول کر سرخیوں میں رہتی ہیں.

  • کیلاش کھیر کو عاطف اسلم کا گیت گانا پڑ گیا مہنگا

    کیلاش کھیر کو عاطف اسلم کا گیت گانا پڑ گیا مہنگا

    بالی وڈ گلوکار کیلاش کھیر کے گیتوں کو بہت پسند کیا جاتا ہے ، کیلاش کے بہت سارے گیت زبان زد عام رہے ہیں، حال ہی میں ان کےساتھ ہوا ہے ایک حادثہ اور وہ حادثہ پیش آیا ہے کنسرٹ کرنے کے دوران. تفصیلات کے مطابق کیلاش کھیر گزشتہ دنوں بھارتی ریاست کے کرناٹک ایریا میں ایک شو کررہے تھے انہوں نے اس شو میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا بالی وڈ گیت تو جانے نہ گانا شروع کیا تو تماشائیوں نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ آپ ہندی میں گانا گائیں ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے علاقے میں اگر آئے ہیں تو ہماری ہی زبان میں گائیں اور بات کریں . کیلاش کھیر ہندی میں جب عاطف اسلم کا گیت گا رہے تھے تماشائیوں میں سے ایک نے اٹھ کر کیلاش کھیر پر بوتلیں برسا

    دیں. پولیس نے واقعہ کا فوری ایکشن لیتے ہوئے ایسا کرنے والے کو گرفتار کر لیا. لیکن کیلاش کھیر نے ایک بھی برا لفظ منہ سے نہیں نکالا اور نہ ہی ایسا کرنے والے کو اٹھ کر تھپٹر مارا. یاد رہے کہ کیلاش کھیر نے جب بالی وڈ میں بطور گلوکار جب قدم رکھا تو انہوں نے گائیکی کا انداز ہی بدل دیا ان کی گائیکی میں ایک صوفیانہ عنصر ہے جسے بے حد پسند کیاجاتا ہے. کیلاش کھیر کل کی طرح‌آج بھی ہر دلعزیز ہیں.

  • 83 سالہ بزرگ کی دھوم دھام سے گیارہویں شادی

    83 سالہ بزرگ کی دھوم دھام سے گیارہویں شادی

    سعودی عرب کے علاقے تبوک سے تعلق رکھنے والے 83 سالہ علی البلوی نے دھوم دھام کے ساتھ گیارہویں شادی رچا لی،بزرگ کی شادی کے موقعے پر ان کے خاندان کے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی

    باغی ٹی وی :علی البلوی نے آن لائن پورٹل "نیوز 24” کو بتایا کہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں۔ وہ اپنے خاندان کے واحد کفیل بھی تھے اور انہوں نے 11 شادیاں کیں۔ انہوں کا دعویٰ ہے کہ اس وقت بھی ان کے عقد میں چار بیگمات موجود ہیں۔

    سعودی عرب:عمرے اور سیاحت کیلئے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا


    البلوی نے بتایا کہ ان کے 18 بچے، 20 بچیاں اور 88 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ البلوی عمر رسیدہ ہونے کے باوجود فٹ ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کہ بڑی تعداد میں شادیوں کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ وہ ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے اور وہ اپنی بیویوں اور بچوں کے درمیان فرق نہیں کرتے-

    ہندوؤں کے مذہبی پیشوا کو جنسی زیادتی کیس میں ملی دوسری بار عمر قید کی سزا

    البلوی نے تعدد ازواج کے خواہش مندوں کو نصیحت کی کہ ان کے پاس مالی قابلیت، رہائش کی صلاحیت، ذہنی اور جسمانی صحت، اور اچھی اخلاقی اور نفسیاتی حالت کے ساتھ بیویوں کے درمیان انصاف کی ضرورت ہے۔

  • زمین کی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکاسکتا ہے،تحقیق

    زمین کی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکاسکتا ہے،تحقیق

    یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زمین کی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: سائنس دان طویل عرصے سے جانتے ہیں کہ موسم خزاں کی سالانہ ہجرت کے دوران ہجرت کرنے والے پرندوں کو خراب موسم پریشان کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے وہ ان علاقوں میں سمیٹ سکتے ہیں جن کے وہ عادی نہیں ہیں (ایک رجحان جسے ’ویگرینسی‘ کہا جاتا ہے)،یہ مظہر ٹھیک موسم کے باوجود اور بالخصوص موسمِ خزاں کے دوران ہونے والی پرندوں کی ہجرت کے دوران ہوتا ہے۔

    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان

    شمالی امریکا میں پرندوں کی تعداد میں بتدریج ہوتی کمی کے پیشِ نظر ’ویگرینسی‘ کے اسباب کا جائزہ لینا سائنسدانوں کو پرندوں کو لاحق خطرات اور ان خطرات سے نمٹنے کے طریقوں کے متعلق بہتر فہم حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے کہ پرندوں کو اس وقت کن خطرات کا سامنا ہے اور وہ ان خطرات سے کیسے مطابقت رکھتے ہیں۔

    مثال کےطورپراس مظہر کے نتیجے میں اجنبی سرزمین پر پہنچ کر پرندوں کو کھانا اور موافق مسکن ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں وہ مر سکتے ہیں۔لیکن یہ چیزپرندوں کے لیے مفید بھی ہوسکتی ہے کیوںکہ ان کے حقیقی مسکن موسمیاتی تغیر کے سبب رہنے کے قابل نہیں رہے ہیں ، اور حادثاتی طور پریہ ایک نئے جغرافیے میں آجاتے ہیں جو ان کے لیے بہتر ہوتا ہے۔

    زمین کے شمالی اور جنوبی قطبین کے درمیان چلنے والی مقناطیسی فیلڈسطح زمین کے اوپر اور نیچے موجود کئی عوامل کے سبب وجود میں آتی ہےسالہاسال کی تحقیق کے بعد یہ معلوم ہوا ہےکہ پرندے اپنی آنکھوں میں موجود میگنیٹو ریسیپٹرزکا استعمال کرتے ہوئے مقناطیسی فیلڈ کو محسوس کرسکتے ہیں۔

    ناسا نےزمین سے 1450 نوری سال کےفاصلے پرموجود ویری ایبل ستاروں کی تصویر جاری کر دی

    1960 اور 2019 کے درمیان 152 پرجاتیوں کے 2.2 ملین پرندوں کے اعداد و شمار کا موازنہ کرتے ہوئے جنہیں 1960 اور 2019 کے درمیان جیو میگنیٹک رکاوٹوں اور شمسی سرگرمیوں کے تاریخی ریکارڈ کے ساتھ چھوڑا گیا تھا، محققین نے پایا کہ چونکہ پرندے اپنی آنکھوں میں میگنیٹورسیپٹرز کا استعمال کرتے ہوئے مقناطیسی شعبوں کو محسوس کر سکتے ہیں، اس لیے وہ اکثر متاثر ہوتے ہیں۔

    یونیورسٹی میں ماحولیات اور ارتقائی حیاتیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور تحقیق کے مصنف مورگن ٹِنگلے کا کہنا تھا کہ اس بات کے شواہد بڑھتے جارہے ہیں کہ پرندے جیو مگنیٹک فیلڈز کو دیکھ سکتے ہیں۔واقف مقامات پر تو پرندے جغرافیے کی مدد سے سمت کا تعین کرسکتے ہیں لیکن کچھ صورتوں میں جیومیگنیٹزم استعمال کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر جیومیگنیٹک فیلڈ کو خلل کا سامنا ہوتو یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کوئی خراب نقشہ لے کر گھوم رہا ہو، جس کے سبب پرندے اپنی منزل سے بھٹک جاتے ہیں سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہونے والی یہ تحقیق ماحولیاتی نقطہ نظر کی بھی تائید کرتی ہے۔

    طیارہ 13 گھنٹے کی مسافت کے بعد واپس وہیں پہنچ گیاجہاں سے اڑان بھری

  • ناسا کا  قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان

    ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان

    کیلیفورنیا: ناسا نے ایک اہم سیارچے (ایسٹرائڈ) کی جانب خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: ناسا سال 2017 سے اس سیارچے کے قریب اپنا خلائی جہاز بھیجنے کا خواہاں ہے یہ منصوبہ کئی مرتبہ تعطل کا شکار رہا۔ اس شہابیے کا نام 16 سائیکے ہے اور توقع ہے کہ اس سال اکتوبر میں ایک خلائی جہاز سائیکے کی جانب روانہ کیا جائے گا ایک طویل سفر کے بعد اگست 2029 میں وہ سیارچے تک اترجائے گا۔

    بلیو اوریجن صرف خواتین عملے پر مشتمل مشن خلا میں روانہ کرے گی

    اطالوی فلکیات داں اینی بیل ڈی گیسپارس نے اسے 1852 میں دریافت کیا تھا جو آلو کی شکل کا ایک ناکام سیارہ بھی ہے اس کا رقبہ 140 میل ہے کہا جا رہا ہے کہ اس سیارچے پر قیمتی دھاتوں کی کل قدر پورے کرہ ارض کی مجموعی سالانہ معیشت سے بھی 70 ہزار گنا زائد ہے یہ مریخ اور مشتری کے درمیان مشہور سیارچی پٹی کے درمیان موجود ہے۔

    2020 میں امریکی تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ جست (نکل) اور فولاد سے بنا ہے اور دیگر قیمتی دھاتیں بھی موجود ہیں جبکہ اکثر سیارچے چٹان اور برف سے بنے ہوتے ہیں۔

    ناسا نےزمین سے 1450 نوری سال کےفاصلے پرموجود ویری ایبل ستاروں کی تصویر جاری کر دی

    ناسا کی ماہر لِنڈی ایلکنس کے مطابق اس میں موجود فولاد اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمت دس ہزار کواڈریلیئن ڈالر کے برابر ہے۔ تاہم سائنسدانوں کا ایک دوسرا گروہ اسے اتنا قیمتی نہیں کہتا۔

    یہی وجہ ہے کہ ناسا نے اس بحث کو ختم کرنے کے لیے اس کی جانب خلائی جہاز بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ لیکن ماہرین نے نزدیک سونے چاندی سے زیادہ اس کی سائنسی راز اہمیت رکھتے ہیں 16 سائیکے پر تحقیق سے خود ہمیں نظامِ شمسی کے ارتقا اور اس کے دیگر پہلوؤں کو جاننے میں مدد ملے گی۔

    4.6 ارب سال قبل نظام شمسی سے آنے والےبڑے بڑے آگ کے گولوں نے زمین پر زندگی کی…

  • امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے پشاور میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے اپنے بیان کہا کہ پشاور سے افسوس ناک اور دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، نمازیوں پر حملہ ناقابل معافی عمل ہے دہشتگردی ناقابل دفاع ہے، نمازیوں کو نشانہ بنانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

    سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت

    ایڈرین واٹسن نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

    قبل ازیں امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونٹی بلنکن اور اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے بھی پشاور خود کش حملے کی مذمت کی تھی امریکا نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی قبول نہیں کی جائے گی، امریکہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کوآخری موقع دے دیا

    انٹونی بلنکن نے کہا کہ پشاور کی ایک مسجد میں نمازیوں پر آج ایک خوفناک حملہ ہوا، جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ کسی بھی جگہ پر کسی بھی وجہ سے دہشت گردی ناقابلِ دفاع ہے۔ میں متاثرین کے اہل خانہ اور عزیزوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ پشاور میں پولیس لائنز کے اندرمسجد میں لوگ نماز ظہر ادا کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس سے مسجد کی چھت منہدم ہو گئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا مسجد میں خود کش دھماکے میں 100 افراد شہید اور 140 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

    پشاور دھماکہ، امریکہ، ایران کی بھی مذمت،پاکستان بار کونسل کا سوگ کا اعلان

  • یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی مدد،امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر دیں

    یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی مدد،امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر دیں

    امریکا نے یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کو خود کش ڈرون کی فراہمی پر ایران کے 7 اداروں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ایران کے 7 اداروں کو اپنی تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا جن پر روس کو فراہم کیے گئے ڈرونز تیار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    جرمنی نے یوکرین کو لڑاکا طیارےدینےسےانکارکردیا

    بلیک لسٹ کیے گئے ایرانی اداروں میں ہوائی جہاز کے انجنوں کا ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ والا ادارہ، اسلامی انقلابی گارڈ کور ایرو اسپیس فورس، اسلامی انقلابی گارڈ کور ریسرچ اینڈ سیلف سفینسی جہاد آرگنائزیشن، اوجے پرواز مادو نفر کمپنی، پیرا پارس کمپنی، قدس ایوی ایشن انڈسٹری، اور شاہد ایوی ایشن انڈسٹریز شامل ہیں۔

    امریکی کامرس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ ایران کی بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیاں (یو اے وی) روس کو یوکرین میں استعمال کرنے کے لیے منتقل کی جا رہی ہیں،یہ سرگرمی امریکا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی ہے۔

    یورپ آگ سے کھیلنے کی ہمت نہیں رکھتا: ایران

    یاد رہے کہ یوکرین نے چند ماہ قبل کہا تھا کہ ان کے علاقے میں گرنے والے ڈرونز ایرانی ساختہ ہیں جس کی تصدیق امریکی انٹیلی جنس اداروں نے بھی کی تاہم ایران نے پہلے تو انکار کیا تاہم بعد میں ان ڈرونز کی روس کو فراہمی کو قبول کرلیا تھا۔

    روس کے یوکرین پرحملے کے قریباً ایک سال بعد اتحادیوں نے کروزمیزائلوں اورایرانی ساختہ کامیکاز ڈرونزکا توڑ کرنے کے لیے ہدف ملک کا فضائی دفاع مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے-

    رواں ماہ کے اوائل میں کینیڈا نے اعلان کیاتھا کہ وہ یوکرین کے لیے امریکی ساختہ نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹوایئرمیزائل سسٹم (ناسامس) خرید کرے گا۔ ناسامس مختصرسے درمیانی فاصلے تک زمین پر مبنی فضائی دفاعی نظام ہے جو ڈرون، میزائل اورلڑکاطیاروں کے حملوں سے تحفظ مہیّاکرتا ہےامریکانے یوکرین کودوناسامس مہیّا کیے ہیں اورمزید بھی مہیا کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔

    ممکنہ تیسری عالمی جنگ کن ہتھیاروں سےلڑی جائےگی،تفیصلات آگئیں

    برطانیہ،امریکااورنیدرلینڈز کی جانب سے یوکرین کوریتھیون ٹیکنالوجی کارپوریشن کے پیٹریاٹ جیسے زمین پرمبنی دیگرفضائی دفاعی نظام مہیّاکرنے کا وعدہ کیا گیا ہے تاکہ روس کے فضائی حملوں کا توڑ کیا جاسکے۔

  • سعودی عرب:عمرے اور سیاحت کیلئے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا

    سعودی عرب:عمرے اور سیاحت کیلئے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا

    ریاض: سعودی عرب نے مخصوص ائیرلائنز سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف کرایا ہے-

    باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق سیاحت کے فروغ اور زیادہ سے زیادہ افراد کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے مفت ٹرانزٹ ویزا سروس شروع کی گئی ہے۔ یہ سہولت سعودیہ ایئر لائنز اور فلائناس کے اسٹاپ اوور مسافروں کو فراہم کی جائے گی۔

    طیارہ 13 گھنٹے کی مسافت کے بعد واپس وہیں پہنچ گیاجہاں سے اڑان بھری

    یہ ٹرانزٹ ویزہ بالکل مفت فراہم کیا جائے گا جب کہ یہ ویزا ٹکٹس کے ساتھ جاری کیا جائے گا جو تین مہینے تک کار آمد ہوگا اس ویزے کے حامل اسٹاپ اوور مسافر 96 گھنٹے تک سعودی عرب میں قیام، طعام اور گھوم پھر بھی سکیں گے علاوہ ازیں ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے اسٹاپ اوور زائرین کو اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے 24، 48، 72 اور 96 گھنٹے کے سفری پروگرام کی پیشکش کی گئی ہے۔

    وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معتمرین اور سیاحوں کے لیے مفت ٹرانزٹ ویزے کی فراہمی کا فیصلہ ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت کیا گیا ہے جس میں سعودی عرب کو سیاحت کے لیے بہترین مملکت بنانے کا عہد کیا گیا ہے۔

    برطانوی صحافی اور سیاسی شخصیات ایرانی اور روسی ہیکرز کے نشانے پر