Baaghi TV

Tag: news

  • 4.6 ارب سال قبل نظام شمسی سے آنے والےبڑے بڑے آگ کے گولوں نے زمین پر زندگی کی بنیاد رکھی

    4.6 ارب سال قبل نظام شمسی سے آنے والےبڑے بڑے آگ کے گولوں نے زمین پر زندگی کی بنیاد رکھی

    ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نظامِ شمسی کے باہر کے حصے جس میں مشتری، زحل اور یورینس شامل ہیں سے آنے والے بڑے بڑے آگ کے گولوں نے 4.6 ارب سال قبل زمین زندگی کی بنیاد رکھی۔

    باغی ٹی وی: میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور امپیریئل کالج لندن کے سائنسدانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہ قدیم شہابیے کاربنیسیئس کونڈرائٹ سے بنے ہوئے تھے جو پوٹاشیم اور زِنک کے عناصر پر مشتمل تھا پوٹاشیم خلیے کے مائع کو بنانے میں مدد دیتا ہے جبکہ زِنک ڈی این اے کی تخلیق کے لیے اہم جزو ہے۔

    زمین کی اندرونی تہہ نے الٹی جانب گھومنا شروع کردیا ہے،تحقیق

    اتار چڑھاؤ ایسے عناصر یا مرکبات ہیں جو نسبتاً کم درجہ حرارت پر ٹھوس یا مائع حالت سے بخارات میں تبدیل ہوتے ہیں ان میں جانداروں کے ساتھ ساتھ پانی میں پائے جانے والے چھ سب سے عام عناصر شامل ہیں۔ اس طرح، اس مواد کا اضافہ زمین پر زندگی کے ظہور کے لیے اہم رہے گا۔

    اس سے پہلے، محققین کا خیال تھا کہ زمین کے زیادہ تر اتار چڑھاؤ ان سیاروں سے آتے ہیں جو زمین کے قریب بنتے ہیں۔ نتائج سے اس بارے میں اہم سراغ ملتے ہیں کہ زمین زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے درکار خصوصی حالات کو کس طرح سہارا دیتی ہے۔

    حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں کو معلوم ہوا کہ ہماری زمین جب تخلیق کے مراحل میں تھی تب اس سے ٹکرائی جانے والی خلائی چٹانوں میں 10فیصد وہ خلائی چٹانیں تھیں جوکاربنیسیئس کونڈرائٹ سےبنی تھیں جبکہ دیگر90 فیصد چٹانیں ایسےنظاموں سے آئیں تھیں جو کاربنیسیئس مواد سے نہیں بنے تھے ان شہابیوں نے زمین کو 20 فی صد پوٹاشیم اور زمین پر موجود زِنک کی نصف مقدار فراہم کی۔

    تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹرنِکول نائی کےمطابق پوٹاشیم کم غیرمستحکم جبکہ زنک سب سے زیادہ غیر مستحکم عنصر ہے دونوں عناصر غیر مستحکم سمجھے جاتے ہے جو نسبتاً کم درجہ حرارت پر ٹھوس یا مائع صورت سے بھانپ می تبدیل ہوجاتے ہیں۔

    نیا دریافت شدہ سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا،ناسا

    تحقیق کےسینئر مصنف اور امپیریئل کالج لندن کے پروفیسر مارک ریہکمپر نے ایک بیان میں کہا کہ تحقیق میں حاصل ہونے والی معلومات بتاتی ہے کہ زمین پر موجود زِنک کی نصف مقدار نظامِ شمسی کے بیرونی حصے سے آنے والے مواد نے فراہم کی ہے۔

    امپیریل کالج لندن کے شعبہ ارتھ سائنس اینڈ انجینئرنگ کے سینئر مصنف پروفیسر مارک ریہکا نے کہا: "ہمارے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہےکہ زمین کی زنک انوینٹری کاتقریباً نصف حصہ مشتری کےمدار سےباہر بیرونی نظام شمسی سے مواد کے ذریعے پہنچایا گیا تھا۔ ابتدائی شمسی نظام کی ترقی کے موجودہ ماڈلز کی بنیاد پر، یہ مکمل طور پر غیر متوقع تھا اس کے برعکس، نئے نتائج بتاتے ہیں کہ بیرونی نظام شمسی نے پہلے سوچنے سے کہیں زیادہ بڑا کردار ادا کیا۔

    پروفیسر ریہکا نے مزید کہا کہ بیرونی نظام شمسی کے مواد کی اس شراکت نے زمین کی غیر مستحکم کیمیکلز کی انوینٹری کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ایسا لگتا ہے جیسے بیرونی نظام شمسی کے مواد کی شراکت کے بغیر، زمین میں اتار چڑھاؤ کی مقدار اس سے کہیں کم ہوگی جو آج ہم جانتے ہیں – یہ خشک اور ممکنہ طور پر زندگی کی پرورش اور برقرار رکھنے کے قابل نہیں ہے۔

    سبز دم دار ستارہ زمین کے قریب سے 50 ہزار سال بعد دوبارہ گزرے گا

    اس تحقیق کے لیے، محققین نے مختلف ماخذ کے 18 شہابیوں کا جائزہ لیا – گیارہ نظامِ شمسی سے، جو غیر کاربوناسیئس میٹورائٹس کے نام سے جانے جاتے ہیں، اور سات بیرونی نظامِ شمسی سے، جنہیں کاربوناسیئس میٹیورائٹس کہا جاتا ہے۔

    اس مقالے کی پہلی مصنفہ رائیسا مارٹنز، شعبہ ارتھ سائنس اینڈ انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی امیدوار نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے جانتے ہیں کہ زمین میں کچھ کاربونیسیئس مواد شامل کیا گیا تھالیکن ہمارے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ اس مواد نے زمین کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہمارے غیر مستحکم عناصر کا بجٹ، جن میں سے کچھ زندگی کے پھلنے پھولنے کے لیے ضروری ہیں۔

    اس کے بعد محققین مریخ کی چٹانوں کا تجزیہ کریں گے جن میں 4.1 سے 3 بلین سال پہلے خشک ہونے سے پہلے پانی موجود تھا-

    پروفیسر ریہکا ایمپر نے کہا کہ بڑے پیمانے پر رائج نظریہ یہ ہے کہ چاند کی تشکیل اس وقت ہوئی جب تقریباً 4.5 بلین سال پہلے ایک بہت بڑا سیارچہ ایک برانن زمین سے ٹکرا گیا۔ چاند کی چٹانوں میں زنک آسوٹوپس کا تجزیہ کرنے سے ہمیں اس مفروضے کو جانچنے اور یہ تعین کرنے میں مدد ملے گی کہ آیا ٹکرانے والے شہابیے نے پانی سمیت اتار چڑھاؤ کو زمین تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    انٹارکٹیکا میں 7.6 کلوگرام وزنی غیرمعمولی آسمانی پتھر دریافت

  • پی ایس ایل 8، ٹیموں کے تربیتی کیمپ اورغیر ملکی کھلاڑی کی آمد کا پلان

    پی ایس ایل 8، ٹیموں کے تربیتی کیمپ اورغیر ملکی کھلاڑی کی آمد کا پلان

    پی ایس ایل 8 کیلئے ٹیموں کے تربیتی کیمپ اور غیر ملکی کھلاڑی کی آمد کا پلان ترتیب دیدیا گیا

    تمام فرنچائزز کے غیر ملکی کھلاڑی 7 فروری سے پاکستان پہنچنا شروع ہوجائینگے،لاہور قلندرز کا پہلا ٹریننگ کیمپ قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں 4 فروری کو لگے گا، ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑیوں کو 6 فروری کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ملتان سلطانز کا تربیتی کیمپ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 7 فروری کو لگے گا، ملتان سلطانز کے غیر ملکی کرکٹرز 7 فروری کو ملتان پہنچنا شروع ہوجائیں گے، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں 8 فروری کو ٹریننگ کا آغاز کرینگی،اسلام آباد یونائیٹڈ 11 فروری سے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کراچی میں کریگی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیرملکی کھلاڑی 11 فروری کو ہی کراچی پہنچے گے،

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایسل ایل 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ پی ایس ایل 8 میں بابر اعظم پہلی بار 2017 کی فاتح پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔ عماد وسیم 2020 کی فاتح کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔شاداب خان دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے۔ محمد رضوان ملتان سلطانز اور سرفراز احمد 2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہوں گے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی تاریخ سامنے آگئی۔

    رمیز راجہ کا پی سی بی دفتر میں رہ جانے والی ذاتی اشیا وصول کرنے سے انکار

    شان مسعود رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ں گے،ولیمہ کب اور کہاں ہوگا؟

    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ

  • سابق اولمپئین خواجہ جنید پر پی ایچ ایف نے تاحیات پابندی عائد کردی

    سابق اولمپئین خواجہ جنید پر پی ایچ ایف نے تاحیات پابندی عائد کردی

    سابق اولمپئین خواجہ جنید پر پی ایچ ایف نے تاحیات پابندی عائد کردی

    پی ایچ ایف کے مطابق خواجہ جنید نے ایشیا کپ میں ہونیوالی انکوائری میں تعاون نہیں کیا،خواجہ جنید کو3 بار کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی سابق اولمپئین کو نوٹس بھی بھیجا جسکا جواب نہیں آیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اولمپیئن خواجہ جنید ایشیا کپ کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر تھے، ایشیاء کپ میں جاپان کے خلاف میچ میں 12 کھلاڑیوں کو فیلڈ میں اتارنے کا واقعہ پیش آیا تھا پاکستان گول ڈسکوالیفائی ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کر سکا۔ ایشیا کپ میں جاپان کیخلاف میچ میں خواجہ آصف کی ایما پر12 کھلاڑیوں کو فیلڈ میں اتارا گیا، کمیٹی نے ایف آئی ایچ کے قوانین کے مطابق کارروائی کی ہے،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے منظوری دی، خواجہ جنید ہاکی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے،

    سابق سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے معاملے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دی جس کے سامنے پیش ہونے سے قبل خواجہ جنید نے استعفیٰ پیش کر دیا تھا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے دوبارہ کمیٹی کی رپورٹ طلب کی اور کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اولمپئن خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگا دی ہے، مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ایچ ایف لیگل ایڈوائزر میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ خواجہ جنید کی وجہ سے بہت جگ ہنسائی ہوئی مس کنڈکٹ کیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا ایف آئی ایچ کے قوانین کے مطابق کارروائی کی گئی ہے کمیٹی نے خواجہ جنید کو بلایا لیکن وہ نہیں آئے مس کنڈکٹ سے ناقابل معافی اور ناقابل تلافی نقصان ہوا

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    عامر لیاقت کا جھوٹ پکڑا گیا، تیسری بیوی سید کی بجائے کون؟ حق مہر کتنا دیا

    عامر لیاقت کی تیسری بیوی کے ہمراہ بیڈ روم سے ویڈیو وائرل

  • مزدورکی کم از کم ماہانہ تنخواہ 35ہزارکی جائے، آصف زرداری کی تجویز

    مزدورکی کم از کم ماہانہ تنخواہ 35ہزارکی جائے، آصف زرداری کی تجویز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری مزدروں کی آواز بن گئے

    سابق صدرمملکت پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری نے تجویز کیا ہے کہ محنت کشوں مزدوروں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 35000 ہزار مقرر کی جائے تاکہ مزدور محنت کش کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں مزدور محنت کش کی 35000لازمی تنخواہ مقرر کرنے کا سرکاری سطح پر فیصلہ کیا جائے اصف زرداری نے مزید کہا ہے کہ حکومت عوام الناس کی مشکلات اور تکالیف کے ازالے کیلئے دورس اقدامات اٹھائے عوام الناس کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ترجیح ہونی چاہئے

    واضح رہے کہ پاکستان میں مہنگائی بڑھ چکی ہے ، پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے،ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، آٹا بھی مہنگا ہوچکا ہے، دالیں، چاول گھی، ہر چیز کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ غریب کی آمدن میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں ہوا، مزدور کو مزدوری اتنی ہی مل رہی، آج آصف زرداری جو حکومت میں ہیں اور انکے بیٹے وزیر خارجہ ہیں، نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 35 ہزار کی جائے

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

    وزیراعظم‌ آزاد کشمیر تنویر الیاس سو دن میں ہی فلاپ،کارکردگی زیرو،اراکین بھی بول پڑے

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    پاکستان پیپلز پارٹی جن جن ادوار میں حکومت میں رہی ان ادوار میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام ہوئے ہیں۔ 2008 سے 2013 تک پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کے دور میں مزدوروں کے لئے بہت سے قانون سازی کی گئی۔ اسی دور میں محکمہ محنت کو صوبوں کے تحت کیا گیا۔ صوبہ سندھ میں محکمہ محنت صوبے کے پاس آنے کے بعد تاریخی قوانین بنائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ محنت میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس پر کام کیا جارہا ہے۔ پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت سے لے کر کارکنوں تک نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کی ہے اور مزدوروں کے لئے آواز بلند کی ہے۔جس ملک کا مزدور خوشحال ہوتا ہے وہاں کی صنعت ترقی کرتی ہے اور ملک کی معیشت بھی ترقی کرتی ہے اور ملک کے حالات بہتر ہوتے ہیں ۔

  • بگ باس کا گھر اور انکی آواز کو مس کررہی ہو ٹینا دتہ

    بگ باس کا گھر اور انکی آواز کو مس کررہی ہو ٹینا دتہ

    بگ باس 16 سے ھال میں نکلنے والی پارٹیسیپینٹ ٹینا دتہ ہیں کافی چرچہ میں. انہوں نے گھر سے آنے کے بعد نہ صرف میڈیا سے بات چیت کی بلکہ وہ مسلسل بگ باس کے گھر کی ہی باتیں‌کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. ٹینا دتہ نے گھر سے نکلنے کے بعد جو میڈیا سے گفتگو کی اس میں انہوں نے شالین کے ساتھ اپنا تعلق ختم کرنے کی وجوہات پہ بات کی اور اپنا آپ کلئیر کرنے کی کوشش بھی کی کہ کیوں انہوں نے ایسا کیا. ٹینا دتہ نے ھال ہی میں پھر سے میڈیا سے گفتگو کی ہے اور کہا ہے کہ میں بگ باس کے گھر کو بہت زیادہ مس کررہی ہوں ، اس سے بھی زیادہ بگ باس کی آواز کو مس کررہی ہوں. میڈیا نے جب شالین کے بارے میں ان سے بات کی تو اس بار انہوں نے صاف منع کر دیا اور کہا کہ میں شالین کے

    موضوع پہ بالکل بھی بات نہیں کرنا چاہتی. ٹینا نے کہا کہ ارچنا اور پریانکا کے ساتھ اپنی دوستی کو مس کررہی ہوں گوکہ بہت وقت لگا ہمیں فرینڈز بننے میں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ اب جو ہمارا تعلق بنا ہے وہ زندگی بھر کے لئے ہے. میں‌بہت بےتاب ہوں پریانکا سے ملنے کےلئے . مجھے ایسا لگتا ہے کہ شیو اورپریانکا میں سے کوئی ایک ونر ہو گا لیکن میری دعائیں پریانکا کے ساتھ ہیں.

  • بگ باس 16 کا ونر کون ہوگا؟‌

    بگ باس 16 کا ونر کون ہوگا؟‌

    بگ باس 16 جس کا فائنل ہونے والا ہے گھر میں صرف 7 لوگ باقی رہ گئے ہیں ، نمرت آہلووالیا، سنبل توقیر خان ، شیو ٹھاکرے ، ایم سی سٹینڈ ، ارچنا گوتھم ، شالین ، پریانکا چوہدری میں اس وقت زبردست مقابلہ چل رہا ہے. ان تمام پارٹیسپینٹس کے گھر سے باہر بہت سارے مداح ہیں. جو بگ باس 16 کو فالو کررہے ہیں وہ آج کل یہی گفتگو کرتے ہیں کہ کون جیتے گا. سوشل میڈیا کو دیکھیں اور جو لوگ گھر سے باہر آ چکے ہیں ان کی باتوں کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ آخر میں پریانکا اور شیو ٹھاکرے کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا. دوسری طرف ایم سی سیٹنڈ اور ارچنا گوتھم کے بارے میں بھی کہا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے ان دونوں میں سے کوئی جیت جائے. بگ باس 16 کا دورانیہ 4 ہفتتے زیادہ کیا گیا ہے. اس شو میں پہلی

    بار ایسا ہوا ہے کہ شو کا دورانیہ بڑھانے پر کچھ پارٹیسیپینٹس نے شو چھوڑ دیا اور گھر سے باہر چلے گئے ، ان میں ساجد خان اور عبد و کا نام قابل کر ہے جنہوں نے ایسا کیا. سلمان خان کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد انہوں نے بگ باس کی میزبانی نہیں کی ان کی جگہ فرح خان ویک اینڈ کا وار ہوسٹ کر رہی ہیں اپنے پہلے ہی شو کے بعد ان کو خاصی تنقید کا سامنا ہے کیونکہ انہوں نے پریانکا کے بارے میں کافی غلط الفاظ استعمال کئے ہیں اور کہا آپ اور ٹینا گھر کی ویمپ ہیں.

  • تاریخ کا سب سے بڑا دھوکہ، 3 دن میں 20 ارب ڈالر کا جھٹکا،بھارت میں بھونچال

    تاریخ کا سب سے بڑا دھوکہ، 3 دن میں 20 ارب ڈالر کا جھٹکا،بھارت میں بھونچال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آپ نے ہمیشہ سنا ہوگا کہ بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر پاکستان سے کئی گنا زیادہ ہیں اور بھارت ہر گزرتے دن کے ساتھ ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے ۔ لیکن بھارت کے یہ دعوے نا صرف کھوکھلے ہیں بلکہ اب ان دعوو ں میں عملی طور پر ہوا نکلنا شروع ہو گئی ہے ۔

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے بعد اب بھارت کے کھوکھلے زرمبادلہ کے ذخائر کی حقیقت بے نقاب ہو نا شرو ع ہوگئی ہے اور آنے والے دنوں میں عین ممکن ہے کہ آپ امریکہ کے ساتھ بھارت کے ڈیفالٹ کی خبریں بھی سننا شروع کر دیں ۔ بھارت کے مشہور بزنس Tycoon گوتم اڈانی نے بھارت اور مودی حکومت کی تباہی کی باقاعدہ بنیاد رکھ دی ہے اور اب بھارت کی چولیں ہلنا شروع ہو چکی ہیں ۔۔آج سے چار دن پہلے ایک امریکی ریسرچ کمپنی کی طرف سے گوتم اڈانی کے فراڈوں کی ایک لمبی فہرست شائع کی گئی ۔۔ جس کے بعد بھارت میں ایک تہلکہ مچ گیا ۔ اس رپورٹ میں ایسا کیا تھا جس سے مودی حکومت کی صفوں میں ماتم کا سماں ہے ؟

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے بعد گوتم اڈانی کیسے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں تیسرے سے ساتویں نمبر پر آگئے اور آ نے والے دنوں میں کیسے بھارت میں مہنگائی اور بے روزگاری کا نا ختم ہونے والا رقص شروع ہونے والا ہے جس سے ملک میں نئے دنگوں اور فسادات کے خدشات ہیں ؟امریکی ریسرچ کمپنی Hindenburg نے بھارت کے امیر ترین آدمیوں میں شمار ہونے والے گوتم اڈانی کے خلاف 32,000الفاظ پر مشتمل 413صفحو ں کی ایک لمبی رپور ٹ جاری کی ہے جس میں گوتم اڈانی اور ان کے خاندان پر کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے اور فراڈ کا الزام لگا ہے ۔
    امریکی ریسرچ کمپنی نے نا صرف رپورٹ شائع کی ہے بلکہ اس میں ایک ایک چیز کی تفصیلا ت ، ثبوت کے ساتھ بتائی گئی ہیں ۔ کس طرح اڈانی خاندان نے بھارت سے پیسہ باہر Money Londerکیا ۔۔ کیسے مودی حکومت نے اڈانی خاندان کے سر پر ہاتھ رکھا ۔۔ اور کیسے دونوں فریقوں نے مل کر بھارت کو کھایا یہ سب کچھ اس رپورٹ میں شامل ہے ۔۔ جب سے یہ رپورٹ شائع ہوئی ہے بھارت کے طول و عرض میں ایک شور برپا ہے ۔ بھارت کی کارپوریٹ انڈسٹری اور اس کے ساتھ ان کی Stock Exchangeمیں کافی غیر یقینی کی سی صورتحا ل ہے ۔سرمایہ کاروں نے اپنے پیسے نکالنا شروع کر دیے ہیں ۔ اور اس رپورٹ کے بعد صرف ایک دن میں ارب پتی گوتم اڈانی کی ٹوٹل دولت سے 20ارب ڈالر کا صفایا ہو چکا ہے ۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اڈانی گروپ کا نقصان دراصل صرف اڈانی گروپ تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا نقصان ہے ۔ کیونکہ گوتم اڈانی نریندر مود ی کے کافی قریب سمجھے جاتے ہیں گوتم اڈانی اور نریندر مودی کی دوستی کافی پرانی ہے ۔ لیکن اس میں تیزی اس وقت آئی جب نریند ر مودی کا نام گجرات کے فسادات میں آیا۔نریندر مودی نے جب گجرا ت میں فسادات کو ہوا دی اور وہاں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تو بھارت کی کاروباری شخصیات مودی کے خلاف ہوگئے ۔یہ وہ وقت تھا جب نریندر مودی کو ہر طرف سے مزاحمت کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا اور بالکل اسی وقت گوتم اڈانی نے مودی کا ہاتھ تھاما اور اسے تنازعات سے نکالنے کےلیے پیسہ پانی کی طرح بہانا شروع کر دیا ۔اڈانی نے مودی کو ہیرو ثابت کرنے کےلیے ہر حد عبور کی ۔اس کے بعد اڈانی خاندان اور مودی کے مراسم مزید قریب ہوتے چلے گئے ۔مودی اڈانی خاندان کو کاروباری فائدہ پہنچاتا رہا اور اڈانی وہ پیسے مودی کی سیاست میں لگاتے رہے ۔مارچ 2013میں نریندر مودی کو امریکہ میں وارٹن سکول آف بزنس کے ایک پروگرام میں مقرر کے طور پر بلایا گیا لیکن اساتذہ اور طلبا کے احتجاج کے بعد یہ دعوت نامہ منسوخ کر دیا گیا۔اس کے فوری بعد معلوم ہوا کہ اڈانی گروپ اس ایونٹ کا اہم سپانسر تھا جس نے مودی کو دیے جانے والے دعوت نامے کی منسوخی کے بعد اس تقریب کی مالی معاونت سے ہاتھ کھینچ لیا۔

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ، عمران خان گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا،

    سفید پوش لوگ صدمے میں ہیں کہ پہلے گاڑی سے موٹر سائیکل پر آئے تھے کیا اب سائیکل پر آنا پڑے گا،

  • بگ باس پریانکا چوہدری شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی

    بگ باس پریانکا چوہدری شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی

    بگ باس 16 ابھی ختم نہیں ہوا اور اس کے شرکاء کو کوئی کسی ڈرامے میں‌ کاسٹ کررہا ہے تو کوئی فلم میں. اسی شو کی ایک پارٹیسپینٹ پریانکا چوہدری کو جب سے سلمان خان نے مکمل ہیروئین میٹیرل کہا ہے تب سے ان کی کافی شہرت ہونے لگی ہے. اطلاعات یہ بھی تھیں کہ معروف پرڈیوسر ایکتا کپور پریانکا چوہدری کو ناگن کے لئے کاسٹ کریں گے لیکن یہ بھی خبریں ہیں کہ پریانکا تک جب یہ آفر پہنچی تو انہوں نے منع کر دیا. دوسری طرف یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ شاہ رخ خان پریانکا کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنے والے ہیں ، راج کمار ہرانی اس فلم کے ڈائریکٹر ہیں اور ان کو ایسی لڑکی تلاش تھی جس کا پنجابی بیک گرائونڈ ہو. لہذا سلمان خان نے راج کمار ہرانی کو پریانکا کا نام دیا اور کہا کہ جس قسم کا

    کردار ہے اس کو لیکر پریانکا بہترین چوائس رہے گی. یوں پریانکا کو بگ باس کے گھر سے نکلنے سے پہلے ہی بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم مل گئی ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ بگ باس کی پریانکا ونر بنتی ہیں یا نہیں ، وہ بگ باس کی ونر بنیں نہ بنیں لیکن سلمان خان اور شاہ رخ خان کی وہ فیورٹ ضرور بن گئی ہیں .

  • کنگ خان نے سنایا اپنی غریبی کا ایک قصہ

    کنگ خان نے سنایا اپنی غریبی کا ایک قصہ

    بالی کنگ شاہ رخ خان کا شمار آج دنیا کے چوتھے امیر ترین آرٹسٹوں میں ہوتا ہے لیکن شاہ رخ ہمیشہ سے ہی امیر نہیں تھے بلکہ انہوں نے ایسے دن بھی دیکھے کہ جب ان کے پاس کھانے کو پیسے نہیں ہوتے تھے اور نہ ہی ان کے پاس گھومنے پھرنے کے پیسے ہوتے تھے. شاہ رخ‌خان کو تاج محل دیکھنے اور وہاں تصویر بنانے کا بھی بہت شوق تھا لیکن ان کے پاس پیسے نہ تھے. شاہ رخ خان نے سنایا اپنی غریبی کا ایک قصہ. انہوں نے بتایا ہے کہ میری جو پہلی جاب تھی وہ سینما ہال میں ٹارچ چلا کر لوگوں کو سیٹوں پر بٹھانے والے کی تھی اور تنخواہ پچاس روپے تھی، جب پہلی تنخواہ ملی تو میری خوشی کی انتہا نہ تھی دل کرتا تھا کہ پچاس روپے سے تاج محل خرید لوں. تاج محل دیکھنے کو بہت دل کرتا تھا وہاں

    چلا گیا لیکن اندر جانے کی ٹکٹ مہنگی تھی میں اندر نہ جا سکا ، تو میں نے باہر کھڑے ایک ریڑھی والے سے پچاس روپے کی لسی پی لی، اور اس لسی میں شہد کی مکھی تھی مجھے پتہ نہ چلا اور میں مکھی کو بھی ساتھ ہی پی گیا. واپسی جب کی تو راستے میں قہہ آتی رہی، یوں شاہ رخ خان نے سنایا قصہ اپنی غریبی کا ، اور بتایا کہ ان کے پاس تو تاج محل دیکھنے تک کے پیسے نہ تھے.واضح رہے کہ آج شاہ رخ خان کے پاس اتنی دولت ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے لئے ایک تاج محل بنوا سکتے ہیں .

  • وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف وفد کا خیرمقدم کیا وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی،نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا گیا،آئی ایم ایف وفد کی سربراہی مشن چیف نیتھن پورٹر نے کی وزیرخزانہ اور آئی ایم وفد میں معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا تھا،توانائی کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں موجودہ قرض پروگرام بھی مکمل کریں گے،نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان نویں جائزے کی تکمیل کے لیے شرائط پر پورا اترے گا،امید ہے پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات کے لیے پیش رفت جاری رکھے گا،توقع ہے پروگرام مقررہ وقت میں موثر طور پر مکمل ہوگامالی اصلاحات کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے،

    آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان میں 10 روز قیام کرے گا، پہلے مرحلےمیں 3 روزکیلئے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کےساتھ پالیسی سطح کےمذاکرات 9 جنوری تک جاری رہیں گے۔ پاکستان کی جانب سے جولائی تا دسمبر 2022 کی معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

    عمران حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا شہباز شریف پابندی ہیں،مریم نواز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

     آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہ