Baaghi TV

Tag: news

  • انٹرویو کے دوران  دیپیکا پڈوکون کی آںکھیں چھلک پڑیں

    انٹرویو کے دوران دیپیکا پڈوکون کی آںکھیں چھلک پڑیں

    بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جن کی فلم پٹھان نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں وہ اس کی کامیابی پر کافی خوش ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا اس انٹرویو میں ان کے سامنے آڈینز موجود تھی جب انٹرویو کے دوران ہی انہوں نے دیپیکا کے نعرے لگانا شروع کر دئیے تو دیپیکا کی آنکھیں آنسوئوں سے چھلک پڑیں. انہوں نے کہا کہ فلم پٹھان کی کامیابی پر نہ صرف دل خوش ہے بلکہ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ملک میں‌کوئی فیسیٹول ہے اور لوگ فیسٹیول منا رہے ہیں. مجھے بہت خوشی ہے کہ پٹھان نے ہمارے دیش کی جنتا کو ایک کر دیا

    اور سب ہی سینما گھروں کا نہ صرف رخ کررہے ہیں بلکہ اس فلم کے گیتوں اور ہر سین پر تالیاں بجا رہے ہیں. میرے مداحوں نے ہمیشہ مجھے بہت پیار دیا ہے اور اس بار جو پیار دیا ہے اس پر دل بے حد خوش ہے. یاد رہے کہ فلم پٹھان کی ریلیز کوایک ہفتہ ہو گیا ہے اور اس دوران اس نے ساڑھے پانچ سو کروڑ کے قریب بزنس کر لیا ہے. اور اس وقت بھارت میں صرف دو ہی سٹارز کے نام کا ڈنکا بج رہا ہے اور وہ ہیں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون.

  • دکھ اور سکھ دونوں حالتوں میں اپنی بالکنی میں آجاتا ہوں شاہ رخ‌ خان

    دکھ اور سکھ دونوں حالتوں میں اپنی بالکنی میں آجاتا ہوں شاہ رخ‌ خان

    شاہ رخ خان جن کی فلم پٹھان نے پہلے ہفتے ہی پانچ سو کروڑ‌کما لیےہیں انہوں‌نے حال ہی میں دیپیکا کے ہمراہ ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری فلم ہٹ ہو یا فلاپ مجھے لوگوں نے ہمیشہ بہت زیادہ محبت دی ہے . میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے دنیا بھر سے لاکھوں کروڑوں اربوں لوگوں کا پیار ملتا ہے. جب میں اداس ہوتا ہوں یابہت خوش ہوتا ہوں تو اپنے گھر کی بالکنی میں‌چلا جاتا ہوں. مجھے لگتا ہے کہ میرے گھر کی بالکنی کا خدا نے مجھے ہمیشہ کے لئے ٹکٹ‌دے رکھا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے کسی نے کہا کہ جب آپ اداس ہوں تو ان کے پاس جائیں جو آپ کو پیار دیتے ہیں تو میں اداس ہونے پر ان لوگوں‌کے پاس چلا جاتا ہوں جن سے مجھے محبت ملتی ہے. انہوں نے کہا کہ فلم

    پٹھان کے سیٹ‌پر میرے ساتھ بہت تعاون کیا گیا میرے کو سٹارز ہوں یا ٹیکنیشنز سب یہی کہتے رہے کہ یہ فلم خدا کرے شاہ رخ کے لئے اچھی ثابت ہو جائے، اور ایسا ہی ہوا، آپ سب نے مجھے جتنی محبت ہمیشہ دی ہے میں اسکو نہیں بھلا سکتا. شاہ رخ خان نے کہا کہ میں دن میں کئی مرتبہ اداس ہوتا ہوں ، کئی مرتبہ گرتا ہوں پھر سنبھلتا ہوں لیکن کام کرنے کی کوشش جاری رکھتا ہوں میرا یہ یقین اور ایمان ہے کہ کامیابی اور ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے.

  • شاہ رخ خان کا سلمان خان کے نام ایک اعزاز

    شاہ رخ خان کا سلمان خان کے نام ایک اعزاز

    بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان جو ہر چند دن کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر گفتگو کا ایک سیشن رکھتے ہیں ۔ آسک ایس آر کے میں وہ اپنے مداحوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہیں۔ فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر آسک ایس آر کے کا ایک سیشن رکھا جس میں ان کے مداحوں نے مبارکباد دینے کے ساتھ سوالات کئے۔ بالی وڈ کے کنگ کے ایک مداح نے ان سے کہا کہ پٹھان تو ہٹ ہو گئی ہے لیکن آپ باکس آفس پر سلمان خان کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے جس پر شاہ رخ خان جواب دیا کہ سلمان خان تو گریٹسٹ آف آل ٹائم ہیں ، میں ان کا مقابلہ بھلا کیسے کر سکتا ہوں ۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی آپس میں کافی دوستی ہے ، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان دونوں کے درمیان کئی برس تک تعلقات خراب رہے لیکن ان کی

    صلح بھی ہو گئی لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی دوستی گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ گہری ہوتی جا رہی ہے۔ شاہ رخ خان کی اس سال دو مزید فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں اور سلمان خان کی کسی کا بھائی کسی کی جان ریلیز ہونے جا رہی ہے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے تو کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ بالی وڈ کا بھائی سلمان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان شائقین کو کتنا متاثر کرتی ہے ۔

  • رجنی کانت ان ایکشن

    رجنی کانت ان ایکشن

    اداکار رجنی کانت جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں وہ آ گئے ہیں ایکشن میں۔ انہوں نے اپنی تصاویر اور آواز کے غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی شروع کر دی ہےاور ابھی تک جنہوں نے بھی ایسا کیا ہے انہوں نے اپنے وکیل کے زریعے انہیں قانونی نوٹسسز بھجوا دئیے ہیں۔ رجنی کانت کے مینجر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رجنی کانت ایک سپر سٹار ہیں پوری دنیا میں ان کے چاہنے والے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچائیں اور ان کی تصاویر اور آواز

    کا غلط استعمال کرے۔ بہت وقت سے یہ سب چیزیں چل رہیں تھی ان کو روکنا بہت ضروری تھا اس لئے ہم نے ایسا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ رجنی کانت بھارت میں بہت مقبول ہیں انہوں نے اپنی بہترین اداکاری اور بہترین ایکشن کی وجہ سے بہت زیادہ شہرت کمائی۔ رجنی کانت بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ساﺅتھ کی انڈسٹری کے بھی سپر سٹار ہیں۔ ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں اور کردار ہیں جنہیں ان کے مداح ٓآج بھی یاد رکھے ہوئے ہیں

  • سجل علی امرائو جان  بن گئیں

    سجل علی امرائو جان بن گئیں

    شہرہ آفاق ناول امراﺅ جان ادا جس پر پاکستان اور بھارت میں فلمیں بن چکی ہیں. پاکستان میں جب امراﺅ جان بنی تو امراﺅ جان فلمسٹار رانی بنیں ان کی خوبصورت اداکاری نے امراﺅجان کے کردار میں حقیقت کے رنگ بھر دئیے. دوسری طرف 80 کی دہائی میں بھارت میں امراﺅ جان بنی اور امراﺅ جان کا کردار ریکھا نے ادا کیا. ریکھا نے بھی اس کردار میں جان بھر دی تھی.اس کے بعد ایک بار پھر ایشوریا رائے کو لیکر امراﺅ جان بنائی گئی لیکن اس بار امراﺅ جان کو رد کر دیا گیا اور ایشوریا رائے کو امراﺅ جان کے کردار میں بہت زیادہ پسند نہیںکیا گیا. امراﺅ جان ادا ناول پر فلمیں تو بن چکی ہیں لیکن کبھی بھی اس پر ویب سیریز نہیں?بنائی گئی. تاہم اب اس پر ویب سیریز بنائی جا رہی ہے اور سجل علی کو کاسٹ بھی کر

    لیا گیا ہے کہا جا رہا ہے سجل کے ساتھ اس میں ایک اور لیڈنگ اداکارہ کو کاسٹ کیا جائیگا. امراﺅ جان ادا ویب سیریز کی دیگر کاسٹ میں کون کون ہو گا اس بارے میں ابھی معلومات میڈیا کے ساتھ شئیر نہیں کی گئیں. یاد رہے کہ امراﺅ جان ادا پر ویب سیریز کو حامد حسین اور محمد یعقوب پرڈیوس کریں گے اور اس میں بھارتی فنکاروں کو بھی کاسٹ کیا جائیگا .

  • طوفان آ نہیں رہا بلکہ آ گیا ہے، مظلوم کی بددعا اور کڑی سزا

    طوفان آ نہیں رہا بلکہ آ گیا ہے، مظلوم کی بددعا اور کڑی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں پینتیس روپے اضافہ ہو چکا ہے، ڈالر روپے کی عزت پامال کر کے اسے ٹکے ٹوکری کر چکا ہے، سفید پوش لوگ صدمے میں ہیں کہ پہلے گاڑی سے موٹر سائیکل پر آئے تھے کیا اب سائیکل پر آنا پڑے گا،

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ ہر طرف تباہی کے آثار نمایاں ہیں، لیکن قوم کو ایسا بے حسی کا ٹیکا لگایا جا چکا ہے کہ ہر کوئی کبوتر کی طرح تباہی کو دیکھ کر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، تباہی کا ایک آتش فشاں ہے جس پر قوم کا ہجوم بے حسی سے کھڑا ایک دوسری کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہا ہے،ہر کوئی اس آتش فشاں کے پھٹنے سے ایسے بے خبر نظر آتا ہے کہ دماغ گھوم جاتا ہے،لیکن یہ طوفان آ رہا ہے، کہاں سے کب، کیسے اور کدھر۔ اس کا جواب اس کے نمودار ہوتے ہی مل جائے گا لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ یہ آ رہا ہے ۔ اور اس کے آنے سے پہلے ہی حالات اتنے دگر گوں ہیں کہ پاکستان اور یہاں کے لوگو ں کی حالت زار دیکھ کر اب مجھے آہستہ آہستہ اس بات پر یقین آنا شروع ہو گیا ہے کہ میرے ملک میں واقعی قیامت آ چکی ہے اور لوگ جہنم میں رہ رہے ہیں ۔ بلکہ ہمارے سامنے جو جہنم کا عکس کھینچا جاتا ہے وہ بھی شاید ہماری حالت کے سامنے کم پڑ جائے ۔ یہاں جو ظلم ہو رہا ہے ۔ جو لوگوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ جیسے لوگوں کی عزتیں پامال ہو رہی ہیں ۔جیسے لوگوں کے خوشحال گھر بنجر ہور ہے ہیں ۔ شہر لٹ رہے ہیں ۔۔ایسا تو شاید جہنم میں بھی نہیں ہوگا۔خدا ترس کھا لے گا لیکن اس کے بندے یہاں ترس نہیں کھا رہے
    حاکم یہاں سب سے بڑے قصاب بنے ہوئے ہیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آج میری نظر سے اخبار کا ایک تراشہ گرزا اور اس کے بعد میرے سامنے ایک پوری ماضی کی کتاب کھل گئی۔ اخبارکی سرخی یہ تھی کہ مردان میں ایک شخص نے ریاست مدینہ کے امیرکو بد دعا دے دی اوراس کے بعد اس شخص پربد دعا دینے کی پاداش میں نا صرف ایف آئی آر کی گئی بلکہ اسے گھر سے اٹھا یا گیا او اسے سلاخوں کے پیچھے لایا گیا اسے عبرت کا نشانا بنایا گیا تا کہ ریاست میں کوئی بھی دوسرا شخصامیر المومنین کو بد دعا نا دے سکے وہ اپنے منہ سے کوئی ایسا جملہ نا نکال سکے جس سے حکمرانوں کی انا کو ٹھیس پہنچ سکے ۔اور اس لاچار شخص کو نا جانے کتنے د ن بعد اس شرط پر چھوڑا گیا کہ وہ آئندہ کے بعد عمران خان کی شان میں کسی قسم کی کوئی گستاخی نہیں کرے گا۔

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ، عمران خان گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس دورمیں اور کیا کیا ظلم نہیں ہوئے ۔لوگوں پر کیا کیا جبر کے پہا ڑ نہیں توڑے گئے ۔عمران خان ہمیشہ اپنے جلسوں میں کہتے تھے کہ میں غلامی سے نجات دلانے آیا ہوں میں لوگوں کو شعور دینے آیا ہوں ۔لیکن جس کے دور حکومت میں ایک شخص کو ریاست کو بد دعا دینے کی اجازت نا ہوکسی کے دل سے ڈر کی وجہ سے ہائے ہی نا نکل سکے ۔آواز اٹھانے کی اجازت نا ہو ۔۔ کیا وہ شخص لوگوں کو حقیقی آزادی دے سکتا ہے ؟اور یہ کوئی اس قسم کا ایک واقعہ نہیں تھا۔ آپ اس دور کے اخبار اٹھا کر دیکھیں ، اخبار بھرے ہوئے ہیں اس طرح کی خبروں سے ۔ مظالم کی لمبی فہرست ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لیتی ۔سیاستدان ، صحافی ، استاد، بیوروکریٹ ، عام شہری جس جس شخص نے اس دور میں تحریک انصاف پر تھوڑی سی بھی تنقید کی اس کو خاموش کروانے کےلیے ہر حد تک جایا گیا ۔ایسے ایسے مقدمے ہوتے رہے جس کے بارے میں سن کر عقل بھی شرما جائے ۔سینیٹر عرفان صدیقی کو دیکھ لیں ان کی عمر تک کا حیا نہیں کیا گیا ۔ انھیں بھی گرفتار کیا گیا ۔جرم ان کا یہ بتا یا گیا کہ انھوں نے اپنا گھر کرائے پر دیا ہے اور پولیس تھانے میں اطلاع نہیں دی۔اس سے بڑھ کر قانون اور انصاف کےلیے شرم کی بات کیا ہوسکتی ہے ؟پاکستان میں روز کتنے قتل ہوتے ہیں ؟کتنی چوریاں ہوتی ہیں کتنے گلے کاٹے جاتے ہیں کتنے بینک لوٹے جاتے ہیں کتنے پیسے باہر منی لانڈر کیے جاتے ہیں کتنے غریبوں کی زمینوں پر قبضے ہوتے ہیں کتنی بچیوں کی عصمت دری ہوتی ہے لیکن کیا وہ مجرم کبھی پکڑے گئے ہیں ؟ کیا انھیں کبھی سزا ملی ہے

  • سال 2023 کا پہلا مہینہ ملازمین پر بھاری،68 ہزار افراد نوکریوں سے فارغ

    سال 2023 کا پہلا مہینہ ملازمین پر بھاری،68 ہزار افراد نوکریوں سے فارغ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سال 2023 کا پہلا مہینہ ہی ملازمین کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوا،

    دنیا بھر میں معاشی بحران کی وجہ سے ادارے نہ صرف ملازمین کو نوکریوں سے نکال رہے ہیں بلکہ انکی تنخواہوں میں بھی کمی کی جا رہی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 کے پہلے مہینے جنوری میں اب تک 68 ہزار افراد نوکریوں سے محروم ہو گئے ہیں ، بڑی اور نامور کمپنیاں بھی ملازمین کو فارغ کر رہی ہیں، گوگل، مائیکرو سافٹ مے بھی ملازمین کو فارغ کیا ہے،رپورٹ کے مطابق جنوری میں دنیا بھرمیں تقریبا 219 کمپنیوں نے ملازمین کو نکالا ہے

    219 کمپنیوں نے اب تک ایک ماہ میں 68 ہزار سے زائد ملازمین کو نکالا ہے، جبکہ گزشتہ برس 2022 میں ایک ہزار سے زائد کمپنیوں نے ایک لاکھ چون ہزار 336 ملازمین کو فارغ کیا تھا، 2023 کا پہلا مہینہ ہی ملازمین پر بھاری رہا، ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ یہ پورا سال ہی ملازمین کے لئے ایسے ہی گزرے گا، اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو ملازمین نوکریوں سے برطرف نہیں ہو رہے انکی تنخواہوں میں کمی کی جا سکتی ہے، نیشنل ایسوسی ایشن فار بزنس اکنامکس نے اس حوالہ سے ایک سروے کیا ہے جس میں صرف 12 فیصد ماہرین کا کہنا ہے کہ انکی کمپنیاں اگلے تین ماہ میں نئی ملازمتیں لائیں گی ،اس سے یہ ثابت ہو گا کہ نئی ملازمتوں کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے،

    نیشنل ایسو سی ایشن فار بزنس اکنامکس کی صدر جولیا کوروناڈو کا کہنا ہےکہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ رواں برس کا پہلا مہینہ ہی ملازمین کے لئے اچھا نہیں گزرا،اتنی بڑی تعداد میں برطرفیوں سے بے روزگاری میں انتہائی اضافہ ہو گا،

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

     فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

  • ماہرہ خان مینا کماری بنیں گی ؟

    ماہرہ خان مینا کماری بنیں گی ؟

    بالی وڈ‌ اداکارہ مینا کماری جن کو ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے آج بھی یاد کیا جاتا ہے. انہوں نے پاکیزہ جیسی فلموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. فلم پاکیزہ 70 کی دہائی میں بنائی گئی تھی اس فلم کے گیتوں نے اُن وقتوں میں بہت دھوم مچائی تھی . کہا جا رہا ہے کہا اب اس فلم کا پاکستانی ری میک بنایا جائیگا. جو پروڈکشن ہائوس یہ فلم بنانے جا رہا ہے اس نے کہا ہے کہ مینا کماری کے کردار کےلئے وہ بہت ساری پاکستانی اداکارائوں کے ساتھ رابطے میں ہیں. تاہم امکان ہے کہ ماہرہ خان اس کردار کو ادا کریں گی. اس ھوالے سے ماہرہ خان نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی پروڈکشن ہائوس کے ساتھ ان کے کوئی ایسے معاملات طے پائے ہیں. یاد رہے کہ فلم پاکیزہ کے بعد مینا کماری دنیا سے

    رخصت ہو گئیں تھیں . اس فلم کے ویسے تو تمام ہی گیت مشہور ہوئے لیکن چلتے چلتے اور موسم ہے آشقانہ آج تک سنے جاتے ہیں . یہاں تک کہ آج کی نوجوان نسل بھی ان گیتوں کو شوق سے سنتی ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ اگر ماہرہ خان مینا کماری کا کردار ادا کرتی ہیں تو شائقین ان کو مینا کماری کے روپ میں سراہتے ہیں یا نہیں کیونکہ مینا کماری کے چہرے کے تاثرات ایسے تھے کہ جن کو کاپی کرنا آسان نہیں ہے.

  • شاہ رخ خان دنیا کی 8 ہزار اسکرینز پر

    شاہ رخ خان دنیا کی 8 ہزار اسکرینز پر

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی حال ہی میں‌فلم پٹھان ریلیز ہوئی ہے اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں اس فلم کے ہندی زبان میں گائے ہوئے گیت ویسے تو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں لیکن عربی میں بھی اس فلم کے گیت اب سوشل پر دھوم مچا رہے ہیں. شاہ رخ خان اس وقت دنیا کی 8 ہزار سکرینز پر راج کررہے ہیں. پٹھان کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان کو زندہ انتہا پسند ہندئوں کی طرف سے زندہ جلائے جانے کی دھمکیاں دی گئیں. یہاں تک کہ فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے ایسی دھمکیاں بھی دی گئیں. بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلتا رہالیکن شاہ ر خ خان کی فلم پٹھان نے ایسے تمام ٹرینڈز کو پائوں تلے روند دیا اور آج پٹھان بالی وڈ کی ہسٹری میں وہ فلم بن چکی ہے جس نے ریکارڈ توڑ نہ

    صرف اوپننگ لی بلکہ ہر روز کمال بزنس کررہی ہے. یہاں تک کہ شاہ رخ جن کے ناقدین کا یہ کہنا تھا کہ اس فلم کے بعد شاہ رخ خان کا کیرئیر ختم ہوجائیگا انکو بھی منہ کی کھانی پڑی. شاہ رخ خان نے پٹھان فلم کے ساتھ ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعتا بالی وڈ کنگ ہیں اور انہیں کوئی بھی مات نہیں دے سکتا یہاں تک کہ بائیکاٹ ٹرینڈز بھی.

  • سنیل شیٹی نے پاکستانی چینل کی خبر کی تردید کر دی

    سنیل شیٹی نے پاکستانی چینل کی خبر کی تردید کر دی

    نوے کی دہائی کے سپر ہٹ اداکار سنیل شیٹی جن کی بیٹی اتھیا شیٹی کی شادی 23 جنوری کو بھارت کھنڈالہ میں معروف کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ ہوئی. اس شادی کی دھوم بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت زیادہ رہی. اتھیا شیٹی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر چلتی رہیں بہت سارے یوٹیوبرز یہاں تک کہ پاکستان کے ایک بڑے چینل نے یہ خبر چلا دی کہ اتھیا شیٹی کی شادی میں بڑی تعداد میں بالی وڈ کے ستاروں نے شرکت کی اور انہیں قیمتی تحائف دئیے لیکن سنیل شیٹی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ شادی میں کسی بھی بالی وڈ‌شخصیت نے شادی نہیں کی اور نہ ہی انہیں قیمیتی تحائف دئیے گئے ہیں. ان کا مزید کہنا ہے کہ شادی میں صرف قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی. آئی پی ایل

    کے بعد سنیل شیٹی اپنے بالی وڈ ساتھیوں اور کرکٹر دوستوں کو اتھیا کی ریسپشن میں مدعو کریں گے. یوں تمام یوٹیوبرز کی اور پاکستانی چینلز سمیت انڈیا میں چلنے والی ایسی تمام خبریں دم توڑ گئیں. یاد رہے کہ اتھیا شیٹی نے معروف کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کی ہے. اتھیا اور راہول شادی کی تصاویر میں کافی خوبصورت لگ رہے ہیں.