Baaghi TV

Tag: news

  • شاہ رخ خان اتنا حسین، اتنا خوبصورت کبھی لگا ہی نہیں انوراگ کشپ نے ایسا کیوں کہا؟‌

    شاہ رخ خان اتنا حسین، اتنا خوبصورت کبھی لگا ہی نہیں انوراگ کشپ نے ایسا کیوں کہا؟‌

    جیسا کہ فلم پٹھان ریلیز ہو چکی ہے اور سب کی نظریں اسکے بزنس پر ہیں، اس وقت سوشل میڈیا پٹھان کے تبصروں سے گونج رہا ہے. ہدایتکار انوراگ کشپ نے پٹھان دیکھنے کے بعد تھیٹر سے باہر نکلتے ہی ایک وڈیو بنائی اور کہا کہ یہ شاہ رخ خان کی فلموں سے الگ فلم ہے شاہ رخ خان اس فلم میں جتنے حیسن نظر آئے ہیں اس سے پہلے کبھی بھی اتنے حسین نظر نہیں آئے. شاہ رخ خان ہمارے ملک کے نمبر ون آرٹسٹ ہیں اور انہوں نے اس فلم سے یہ چیز ایکبار پھر ثابت کر دی ہے کہ شاہ رخ خان کا مقابلہ شاہ رخ خان بھی نہیں کر سکتے. انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے

    فلم کو ایک الگ انداز سے بنایا ہے. خوشی یہ ہے کہ اس فلم کی ایڈوانس بکنگ نے بھارتی فلموں کی تاریخ میں ایک رقم قائم کر دی ہے. اس سے پہلے کبھی کسی فلم کی اس طرح‌سے ایڈوانس بکنگ نہیں ہوئی. یاد رہے کہ پٹھان فلم میں‌دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے اہم کردار ادا کئے ہیں ، فلم کو جدید انداز میں شوٹ کیا گیا ہے. فلم کے گانے بھی سپر ہٹ ہو چکے ہیں، شائقین دیپیکا اور شاہ رخ‌خان کو ایک ساتھ دیکھ کر کافی خوش ہیں.

  • ڈرون جو 100 پاؤنڈ وزن اٹھا کر600 میل فاصلہ طے کر سکتا ہے

    ڈرون جو 100 پاؤنڈ وزن اٹھا کر600 میل فاصلہ طے کر سکتا ہے

    نیویارک: امریکی کمپنی نے سامان لے جانے والے ڈرون میں ایک نئی پیشرفت کا اعلان کیا ہےجو 100 پاؤنڈ وزن اٹھا کر 600 میل (960) کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: خود مختار ڈرون کومشہور کمپنی مائٹی فلائے نے بنایا ہے اور ڈرون کو سینٹو کا نام دیا گیا ہے یہ ایک وقت میں 450 کلوگرام وزن اٹھا کر اسے 960 کلومیٹر کے فاصلے تک لے جاسکتا ہے ڈرون اپنے سافٹ ویئر کے بل پر اڑتا ہے، لینڈ کرتا ہے اور خود ہی سامان کو باہر بھیجتا ہے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ٹیک آف کے لیے اسے بہت کم جگہ درکار ہوتی ہے۔

    پاکستان کی معیشت تباہی کے قریب پہنچ چکی ہے،امریکی اخبار

    اس کا فریم کاربن فائبر کا ہے جس کا کل وزن 161 کلوگرام ہے ڈرون کو اٹھانےکےلیے اس میں 8 پنکھڑیاں لگائی گئی ہیں جبکہ یہ کم رن وے کےلیے اپنے پروپلشن پوڈ بھی استعمال کرتا ہے۔ اسی بنا پر یہ زیادہ سے زیادہ 240 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔ سینو کی لمبائی 5 اور چوڑائی 4 میٹر ہے جبکہ اس کے اندر ایک کنویئر بیلٹ بھی لگایا گیا ہے جس پر چیزیں رکھی اور اٹھائی جاسکتی ہے۔ یہ بیلٹ ایئرپورٹ کی سامان پٹی کی طرح ازخود کام کرتا ہے۔

    سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر جاری

    کمپنی کےمطابق یونائیٹڈ پوسٹل سروس کے 96 چھوٹےپیکٹ لے جاسکتا ہے اور زمینی گاڑی سے دوگنی رفتار سے سفر کرتے ہوئے سامان کی تیزترین رسائی کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ امریکی ایف اے اے اتھارٹی نے اسے استعمال کی اجازت بھی دے چکی ہے۔

  • سنجے دت اور ارشد وارثی نے کیا منا بھائی تھری کا پوسٹر شئیر کیا ہے؟

    سنجے دت اور ارشد وارثی نے کیا منا بھائی تھری کا پوسٹر شئیر کیا ہے؟

    سنجے دت اور ارشد وارثی بالی وڈ میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ منا بھائی اور سرکٹ کے طور پر ان کی آن اسکرین جوڑی لوگوں کو بے حد پسند ہے۔ سنجے دت اور ارشد وارثی نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر شئیر کیا جیسے ہی ان دونوں نے نئی فلم کا پوسٹر شئیر کیا مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان سے سوالات کی بوچھار کر دی ہر کسی نے پوچھا کہ کیا یہ منا بھائی تھری کا پوسٹر ہے؟ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم رواں برس ریلیز ہوگی. یہ دونوں اس سے پہلے منا بھائی ایم بی بی ایس اور لگے رہو منا بھائی میں ایک ساتھ کام

    کر چکے ہیں .تفصیلات کے مطابق سنجے اور ارشد نے اپنے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا لیکن اس کا نام شئیر نہیں کیا. پوسٹر میں سنجے دت اور ارشد جیل کی وردی پہنے اور سلاخوں کے پیچھے کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹر کے ساتھ، سنجے نے لکھا، "ہمارا انتظار آپ سے زیادہ طویل ہو گیا لیکن انتظار آخرکار ختم ہو گیا.جبکہ ارشد وارثی نے لکھا کہ ہم ایک ساتھ ایک دلچپسپ فلم لیکر آرہے ہیں ، میں بہت زیادہ پرجوش ہوں کہ میں شائقین کے ساتھ سینما گھر میں بیٹھ کر فلم دیکھوں‌.

  • پاکستانیوں نے میرے مرنے کا بھی انتظار نہیں کیا،ماہر اقبالیات اور شاعرہ جرمن  ڈاکٹر این میری شمل

    پاکستانیوں نے میرے مرنے کا بھی انتظار نہیں کیا،ماہر اقبالیات اور شاعرہ جرمن ڈاکٹر این میری شمل

    پاکستانیوں نے میرے مرنے کا بھی انتظار نہیں کیا

    ممتاز جرمن فلسفی ،مستشرق ، ماہر اقبالیات اور شاعرہ ڈاکٹر این میری شمل

    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ممتاز جرمن اسکالر‘ ماہر اقبالیات‘ مستشرق اور اردو زبان کی پرستار ڈاکٹر این میری شمل 7 اپریل 1922 کو جرمنی کے شہر ایفرٹ میں پیدا ہوئیں ان کے والد صاحب کا نام انا شمل اور والدہ محترمہ کا نام پاؤل تھا۔ انہوں نے جرمنی کے شہر بون میں اعلی تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں ہاروڈ اور بون یونیورسٹی میں بطور پروفیسر اپنے فرائض سرانجام دیتی رہیں۔ انہیں انگریزی عربی فارسی ترکی اور اردو زبان پر عبور حاصل تھا۔

    تحقیق اور تصوف اور اسلامیات و اقبالیات سے گہری دلچسپی تھی جبکہ پاکستان کی علاقائی زبانوں سندھی، سرائیکی اور پنجابی زبانوں سے بھی گہری دلچسپی تھی وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی تھیں۔ وہ کئی بار پاکستان کا دورہ کر چکیں مختلف کالجز اور کانفرنسز اور یونیورسٹیز میں لیکچرز دیتی رہیں ۔

    انہوں نے علامہ اقبال کی تصانیف” بانگ درا، پیام مشرق اور جاوید نامہ کا جرمن زبان میں ترجمہ کیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے این میری شمل کو 3 ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں ہلال امتیاز ستارہ امتیاز اور عالمی صدارتی اقبال ایوارڈ شامل ہیں ۔

    ڈاکٹر شمل میری نے 19 سال کی عمر میں مملوک خاندان کے مصر میں خلیفہ اور قاضی کا مقام کے عنوان سے ڈاکٹریٹ کیا۔ انہوں نے علامہ اقبال کی کتاب” جاوید نامہ” کا منظوم ترجمہ بھی کیا۔ وہ جرمن‘ انگریزی‘ عربی‘ فارسی‘ اردو اور دیگر پاکستانی زبانوں پر عبور رکھتی تھیں۔ انہوں نے اقبال کے علاوہ سندھی زبان کی ممتاز علمی اور ادبی شخصیات پیر علی محمد راشدی‘ پیر حسام الدین راشدی‘ غلام ربانی آگرو اور جمال ابڑوکی تصانیف کو بھی جرمن زبان میں منتقل کیا۔

    ڈاکٹر این میری شمل کی زندگی میں ہی حکومت پاکستان نے لاہور میں ایک سڑک کو ان کے نام سے موسوم کر دیا تھا جس پر بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے متعدد بار مذاق میں کہا تھا کہ "پاکستانیوں نے میرے مرنے کا بھی انتظار نہیں کیا "۔ این میری شمل انگریزی اور جرمن زبان میں شاعری کرتی تھیں۔

    انگریزی اور جرمنی میں ان کے 2شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں ۔ تصوف اور اسلامیات سے انہیں خاص دلچسپی تھی۔ ان کی 100 سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے علامہ اقبال کے مذہبی خیالات پر مبنی "جبرائیل کے پر” کے عنوان سے ایک کتاب لکھی این میری شمل کا 26جنوری 2003 کو جرمنی کے شہر بون میں انتقال ہوا۔

  • پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل وزراء نے حلف اُٹھالیا

    پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل وزراء نے حلف اُٹھالیا

    لاہور:پپنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل وزراء نے حلف اُٹھالیا۔ گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔پنجاب کی11 رکنی نگران کابینہ میں بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم شامل ہیں۔

    ابراہیم مراد، تمکینت کریم، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، وہاب ریاض، سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق نگران کابینہ کا حصہ ہیں۔

     

    ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نگران کابینہ میں داخلہ، اطلاعات، خزانہ، قانون، فوڈ، ہیلتھ اور دیگر وزیر بنائے جائیں گے، ڈاکٹر جاوید اکرم کو صحت، امین وینس کو داخلہ، نسیم صادق کو محکمہ فوڈ کی وزارت دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

     

    ادھرخیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کابینہ میں 15 وزرا کو شامل کیا گیا ہے۔مالا کنڈ سے تعلق رکھنے والے سابق آئی جی پولیس سید مسعود شاہ نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کے سمدھی ہیں۔

    صوبائی وزیر جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر کا تعلق پشاور سے ہے، وہ پشاور ہائیکورٹ کی جج اور الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بطور ممبر فرائض انجام دے چکی ہیں۔صوبائی وزیر بیرسٹر سانول نذیر کا تعلق بنوں سے ہے اور پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں۔شاہد خان خٹک کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔ اے این پی کے ٹکٹ سے صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں۔

    پرویز الہیٰ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

    صوبائی وزرا تاج محمد آفریدی اور منظور آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ منظور آفریدی کا تعلق جے یو آئی سے ہے جبکہ ان کا شمار مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔تاج محمد آفریدی سینیٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں کی جانے والی ہنگامہ آرائی ذمہ دارکومعطل کردیا گیا

    پشاور سے تعلق رکھنے والے عدنان جلیل کاروباری شخصیت ہیں اور اے این پی کے مرحوم رہنما حاجی محمد عدیل کے صاحبزادے ہیں۔محمد علی شاہ کا تعلق سوات سے ہے اور ان کی مسلم لیگ ن سے وابستگی ہے۔ نگران کابینہ کے رکن معروف صنعت کار حاجی غفران کا تعلق ضلع صوابی سے اور یہ سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان کے سمدھی ہیں۔

    صوبائی نگران وزیر فضل الہٰی بھی صنعتکار ہیں۔ صوبائی وزیر بخت نواز کا تعلق ضلع بٹگرام سے ہے اور یہ سابق صوبائی وزیر عالم زیب خان کے صاحبزادے ہیں۔اس کے علاوہ صوبائی وزیر خوشدل خان کا تعلق ضلع نوشہرہ سے ہے۔ عبدالحلیم قصوریہ بھی رکن صوبائی اسملبی رہ چکے ہیں۔بنوں سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے حامد شاہ مختلف سیاسی جماعتوں میں رہ چکے ہیں جبکہ شفیع اللہ خان کو بھی صوبائی وزیر بنایا گیا ہے۔

  • سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر جاری

    سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر جاری

    ممبئی: بالی وڈ سلطان سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سلمان خان نے فلم کا ٹریلر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا جسے کچھ ہی دیر میں لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا،مداحوں نے ٹریلر دیکھ کر ہی سلمان خان کے ایکشن سین اور ڈائیلاگز کی تعریفیں کرنا شروع کردیں۔


    ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ساتھی اداکارہ پوجا ہیگدے نام پوچھتی ہیں تو سلمان خان کہتے ہیں کہ میرا کوئی نام نہیں ہے، لیکن میں بھائی جان نام سے جانا جاتا ہوں-

    مار دھاڑ کے ایکشن سے بھرپور مناظر اور دبنگ مکالموں پر مشتمل ٹریلر میں سلمان خان کی پرانی فلموں کا فارمولا ڈالا گیا ہے،فلم میں سلمان خان کے مداحوں کیلئے تشدد سے بھرپور خونی مناظر، کلاسک ڈانس مووز اور سلو موشن فائنٹگ کا مسالحہ رکھا گیا ہے۔

    کسی کا بھائی،کسی کی جان کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو شادی سے انکاری ہے کیوں کہ اسے یقین ہے کہ شادی سے اس کے وسیع خاندان میں جھگڑے پیدا ہوں گے۔

    فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 21 اپریل 2023 کو ریلیز کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

  • پاکستان کی معیشت تباہی کے قریب پہنچ چکی ہے،امریکی اخبار

    پاکستان کی معیشت تباہی کے قریب پہنچ چکی ہے،امریکی اخبار

    امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

    باغی ٹی وی: ’فنانشل ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت تباہی کے خطرے سے دوچار ہے، بلیک آؤٹ اور غیر ملکی کرنسی کی شدید قلت کے باعث کاروباری اداروں کو کام کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے کیونکہ حکام گہرے ہوتے بحران کو دور کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    صرف 24 گھنٹوں میں پاکستان کے قرضوں میں 2500 ارب روپے کا اضافہ

    پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے ہیں۔ جنوری کی 23 تاریخ کو ہونے والے بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن نے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث پاکستانی معیشت کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔ پاکستان کو زر مبادلہ کی شدید قلت کا سامنا ہے اورکاروبار کو جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 5 بلین ڈالرز سے بھی کم رہ گئے ہیں جو ایک مہینے کی امپورٹ سے بھی کم ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 بلین ڈالر کے امدادی پیکج پر مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس پیکج کو گزشتہ سال روک لیا گیا تھا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال سنگین ہوگئی ہے اور پاکستان کا حال بھی سری لنکا جیسا ہونے کا خدشہ ہے ، جہاں غیر ملکی ذخائر کی کمی نے ضروری سامان کی شدید قلت کو جنم دیا اور بالآخر مئی میں ڈیفالٹ کا باعث بنی۔

    انٹربینک میں ڈالر ایک بار پھر مزید مہنگا ہوگیا

    ملک کے مرکزی بینک کے مطابق، پاکستانی بندرگاہوں پر درآمدات سےبھرے شپنگ کنٹینرز کے ڈھیرلگے ہوئےہیں، خریدار ان کی ادائیگی کے لیے ڈالر محفوظ کرنے سے قاصر ہیں۔ ایئر لائنز اور غیر ملکی کمپنیوں کی ایسوسی ایشنز نےخبردار کیا ہے کہ گھٹتے ہوئے غیر ملکی ذخائرکوبچانےکےلیےلگائےگئے کیپٹل کنٹرولز کےذریعےانہیں ڈالرواپس بھیجنےسےروک دیا گیا ہےحکام نے کہا کہ ٹیکسٹائل مینوفیکچررز جیسی فیکٹریاں توانائی اور وسائل کو بچانے کے لیے بند کر رہی ہیں یا گھنٹوں میں کمی کر رہی ہیں۔

    پیر کے روز ملک گیر بلیک آؤٹ کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہوا جو 12 گھنٹے سے زیادہ جاری رہا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کے روز "تکلیف پر دلی افسوس” کا اظہار کیا اور کہا کہ انکوائری وجہ کا تعین کرے گی۔

    پاکستانی خواتین کو آن لائن ہراسانی کاا سامنا؛ بڑھتی رپورٹس مزید خطرناک

    اسلام آباد میں میکرو اکنامک انسائٹس کے بانی، ثاقب شیرانی نے کہا کہ پہلے ہی بہت ساری صنعتیں بند ہو چکی ہیں، اور اگر وہ صنعتیں جلد دوبارہ شروع نہیں ہوتی ہیں، تو کچھ نقصانات مستقل ہو جائیں گے۔

    وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ پاکستان نے غیر ملکی کرنسی کو بچانے کی کوشش میں درآمدات میں "بڑی حد تک” کمی کی ہے۔

    تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس میں بینکوں کو درآمد کنندگان کے لیے قرض کے خطوط کھولنے سے روکنا شامل ہے، جس سے اس ہفتے اسٹیل انڈسٹری کی ایک باڈی پیداوار کو روکنے کی دھمکی دے گی۔

    مرکزی بینک نے پیر کے روز کہا کہ وہ خوراک اور ایندھن جیسی ضروری اشیاء کی فراہمی کو آسان بنانے کے لیے درآمدی پابندیوں میں نرمی کر رہا ہے۔ پاکستان اب بھی گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے دوچار ہے، جس نے دسیوں ملین افراد کو متاثر کیا اور اندازے کے مطابق 30 بلین ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان : 15 گھنٹوں کے بعد بھی انڈس ہائی وے نہ کھل سکا

  • عمران خان مخالفین تو کیا اپنے قریبی دوستوں کو بھی نہیں چھوڑتے،مصدق ملک

    عمران خان مخالفین تو کیا اپنے قریبی دوستوں کو بھی نہیں چھوڑتے،مصدق ملک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ مارچ کے مہینے میں روس کے ساتھ معاہدہ طے پائے گا،

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اگلی سردیوں کیلئے بھی روس سے ایل این جی کا معاہدہ کیا جائے گا مستقبل میں روس سے طویل المدتی معاہدے کریں گے،عوام سے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا ہے، عمران خان نے عدم اعتماد پر تمام اپوزیشن کو غدار قرار دیا،عمران خان نے اس وقت کی اپوزیشن پر آرٹیکل 5 لگانے کا کہا، وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ توانائی کے سستے ذرائع تلاش کریں ،نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، نوازشریف کو فونٹ استعمال کرنے پر7سال کی سزاسنائی گئی، عمران خان مخالفین تو کیا اپنے قریبی دوستوں کو بھی نہیں چھوڑتے، کسی کو غدار کہنا مناسب نہیں،حکومت ملک کی معیشت اور توانائی کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے،

    جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

    تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے

    تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

    تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    دوسری جانب ن لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن قابل قبول ہوگا جس میں تمام جماعتوں سے ایک جیسا سلوک ہو،ایک خاص ماحول میں پی ٹی آئی کو پالا پوسا گیا،خاص قسم کی محبتیں اورسہولتیں پی ٹی آئی کو دی گئیں پی ٹی آئی کے تمام گناہوں پرپردہ ڈال کرمسلط کیا گیا،دیگرجماعتوں سے ہونے والی زیادتیوں کابھی ازالہ ہونا چاہیے،

  • ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر

    ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر

    ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ملکی تاریخ میں ڈالر اورسونے کے داموں نے نئی تاریخ رقم کردی ،ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 4900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ملک میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمت نے بھی نیا ریکارڈ بنا دیا ،فی تولہ سونے کی قیمت4900اضافے سے 1لاکھ95ہزار5سو کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی 10گرام سونا 4201روپے مہنگا ہوکر 1لاکھ 67 ہزار 6سو 10روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

    ملک بوستان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈالر کے جن کو بوتل میں بندکیا ہوا تھا، جب ڈالر کو کھلاچھوڑتے ہیں تو پھر ایسے ہی اوپر جاتا ہے، اس وقت مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے،سیلاب سے پہلے ڈالر کوئی 200میں بھی خرید نہیں رہا تھا،

    مارکیٹ سے لاپتہ ڈالر،کہاں چھپا ہے؟ ڈالر کی اونچی پرواز کے پیچھے کیا راز ہے؟ غیرملکی کرنسی کی کہانی ممبرکسٹمز آپریشنز مکرم جاہ انصاری بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ڈالرکی عدم دستیابی کی بڑی وجہ ڈالرکی اسمگلنگ نہیں، تمام صورتحال میں ا س کا حصہ محض 10 فیصد ہے،زیادہ منافع کے چکر میں مڈل مین نے ڈالرذخیرہ کرلیے ہیں،مڈل مین مہنگا ہونے پرڈالربیچ کرمنافع کمانا چاہتے ہیں،

    وفاقی وزیر ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ڈالر کیوں مہنگا ہوا ؟ کیا انٹیلیجنس ادارے نہیں جانتے کہ یہ کس کے اعمال ہیں جو ہمارے سر آئے، ہم نے خود کو ریاست پر قربان کیا، پاکستان کو چلنے دو، ہم نے سیاست قربان کرکے پاکستان کو بچایا۔ فیض کے فیض عام کو روکا جائے۔ میڈیا پر 4، 4 گھنٹے فیض عام ہورہا ہے. اگر عمران خان کو چھ ماہ اور دیے جاتے تو کیا حال ہوتا،

    واضح رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر ایک ہی دن میں 24.11 روپے کے اضافے کے بعد 255 پاکستانی روپے سے تجاوز کر گیا ہے

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

     لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

  • زمین کی اندرونی تہہ نے الٹی جانب گھومنا شروع کردیا ہے،تحقیق

    زمین کی اندرونی تہہ نے الٹی جانب گھومنا شروع کردیا ہے،تحقیق

    چین میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ زمین کی اندرونی تہہ نے الٹی جانب گھومنا شروع کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی:جرنل نیچر جیو سائنسز میں شائع تحقیق کے مطابق زمین کی اوپری تہہ سیال دھات پر مبنی ہے جبکہ اندرونی تہہ ٹھوس دھاتوں پر مشتمل ہے اور اس کا حجم چاند کے 70 فیصد رقبے کے برابر ہے۔

    سبز دم دار ستارہ زمین کے قریب سے 50 ہزار سال بعد دوبارہ گزرے گا

    خیال کیا جاتا ہے کہ مینٹل کی نسبت زمین کے اندرونی تہہ کی تفریق گردش کور ڈائنامکس اور گروویٹیشنل کور مینٹل کپلنگ پر جیوڈینامو کے اثرات کے تحت ہوتی ہے اس گردش کا اندازہ بار بار زلزلہ کی لہروں کے درمیان وقتی تبدیلیوں سے لگایا گیا ہے جو اندرونی کور سے ایک ہی راستے سے گزرتی ہیں۔

    ایسا مانا جاتا تھا کہ زمین کی اندرونی تہہ کاؤنٹر کلاک وائز گھومتی ہے مگر Peking یونیورسٹی کی تحقیق میں نتیجہ نکالا گیا کہ اندرونی تہہ کی گردش 2009 کے قریب تھم گئی تھی اور پھر وہ مخالف سمت یا کلاک وائز گھومنا شروع ہوگئی۔

    محققین نے بتایا کہ ہمارے خیال میں یہ تہہ پہلے ایک سمت میں گھومتی ہے اور پھر دوسری جانب گھومنے لگتی ہے دونوں سمتوں میں گھومنے کا یہ چکر 70 سال (ہر سمت کا چکر 35 سال میں مکمل ہوتا ہے) تک مکمل ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2009 سے قبل آخری بار زمین کی اندرونی تہہ کی سمت 1970 کی دہائی میں تبدیل ہوئی تھی اور اگلی بار ایسا 2040 کی دہائی کے وسط میں ہوگا۔

    گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا 6 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

    زمین کی اندرونی تہہ کے حوالے سے تفصیلات اکٹھا کرنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ وہ سطح سے 5 ہزار کلومیٹر گہرائی میں واقع ہے تاہم اس تحقیق کے لیے ماہرین نے زلزلوں کی لہروں کا تجزیہ کیا تھا اوراس کی مدد سےاندرونی تہہ کی گردش کا تعین کرنےمیں کامیابی حاصل ہوئی۔

    محققین نے 1960 سے 1990 کی دہائی کے زلزلوں کے ریکارڈز کا موازنہ حالیہ زلزلوں سے کیا، جس سے عندیہ ملا کہ زمین کی اندرونی تہہ کی گردش 2009 میں رک گئی تھی اور پھر اس نے سمت بدل لی محققین کے مطابق اندرونی تہہ کے گھومنے کی سمت بدلنے سے دنوں کی لمبائی اور زمین کے مقناطیسی میدان میں تبدیلیاں آتی ہیں۔

    چاند سے زمین کے طلوع ہونے کا منظر کیسا ہوتا ہے؟ناسا نے ویڈیو جاری کر دی

    عالمی سطح پر مسلسل پیٹرن بتاتا ہے کہ اندرونی تہہ گردش حال ہی میں موقوف ہوئی ہے۔ ہم نے اس حالیہ پیٹرن کا موازنہ 1964 کے جنوبی جزائر کےڈبلٹس کےالاسکا کےزلزلہ ریکارڈ سے کیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ تقریباً سات دہائیوں کے دہورے حصے کے طور پر اندرونی تہہ کی بتدریج واپسی کے ساتھ منسلک ہے-

    ایک اور اہم موڑ کے ساتھ۔ 1970 کی دہائی کے اوائل میں۔ یہ کثیر الجہتی وقفہ کئی دوسرے جیو فزیکل مشاہدات، خاص طور پر دن کی لمبائی اور مقناطیسی میدان میں ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ موافق ہے۔