Baaghi TV

Tag: news

  • روسی افواج کےحملوں میں تیزی:جرمنی اورامریکہ نےجدید ٹینک بھیج دیئے

    روسی افواج کےحملوں میں تیزی:جرمنی اورامریکہ نےجدید ٹینک بھیج دیئے

    کیف:یوکرین کی جنگ اپنے تمام سیاسی، فوجی، معاشی، سماجی حتی ثقافتی نتائج کے ساتھ اپنے گیارہویں مہینے میں داخل ہوگئی ہے اور مغربی ممالک اب بھی یوکرین کو ہتھیار بھیج رہے ہیں ۔ روسی حکام اور بعض مغربی ماہرین اور میڈیا نے یوکرین کی جنگ کو مغرب اور روس کے درمیان پراکسی وار قرار دیا ہے۔

    صرف 24 گھنٹوں میں پاکستان کے قرضوں میں 2500 ارب روپے کا اضافہ

    روس یوکرین جنگ 337 ویں روز میں داخل ہوگئی، امریکا اور جرمنی کی جانب سے ٹینکس بھیجنے کے اعلان کے جواب میں روس نے یوکرین پر بمباری تیز کردی۔روسی افواج نے اوڈیسہ میں انرجی اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جبکہ کیف پر بھی 30 سے زائد میزائلز داغے جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، لوگوں نے بمباری سے بچنے کیلئے میٹرواسٹیشنز میں پناہ لی۔

    جرمنی کا کہنا ہے چودہ لیپرڈ ٹینکوں کی فراہمی جنگ میں گیم چینجر ہوگی جبکہ امریکی صدربائیڈن کہتے ہیں کہ روسی فوجیں واپس چلی جائیں تو امریکی ابرامز ٹینک ان کیلئے خطرہ نہیں۔

    ڈیرہ اسماعیل خان : 15 گھنٹوں کے بعد بھی انڈس ہائی وے نہ کھل سکا

    یوکرینی صدر زیلنسکی نے ٹینکوں کی فراہمی پر مغربی ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو شکست دینے کیلئے 300 ٹینکوں کی ضرورت ہے، یوکرینی فوج کی تربیت اور ٹینکوں کی فراہمی میں تیزی آنی چاہیے۔

    انگلینڈ، جرمنی، فرانس اور اٹلی کے رہنماؤں سے یوکرین کے لیے فوجی مدد جاری رکھنے کی ضرورت کے حوالے سے ٹیلی فون پر مشاورت کی ہے۔ انگلینڈ، فرانس اور جرمنی، یوکرین کو جنگی ٹینک فراہم کریں گے اور امریکہ اکتیس ابرامز ٹینک کیف بھیجے گا۔

  • کنگنا رناوت نے پٹھان کی تعریف کر دی

    کنگنا رناوت نے پٹھان کی تعریف کر دی

    بالی وڈ‌رامہ کوئین کنگنا رناوت نے حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری بہت زیادہ مشکلات سے گزر رہی ہے. لہذا ہمیں اس وقت فلموں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے. اس لئے جس کی بھی فلم ریلیز ہو اس کو سپورٹ کریں تاکہ شائقین جو گھر بیٹھ چکے ہیں وہ سینما گھروں کا رخ کریں، کنگنا رناوت نے مزید کہا ہے کہ فلم پٹھان سے بالی وڈ کو بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں اور خوشی کی بات یہ ہے کہ فلم بہت اچھا بزنس کررہی ہے اگر اسی طرح سے فلمیں بزنس کرتی رہیں اور شائقین سینما گھروں تک آتےرہے تو نہ صرف سینما گھروں کی

    رونقیں‌بحال ہوں گے بلکہ بالی وڈ انڈسٹری ایکبار پھر اپنے پائوں‌پر کھڑی ہو جائے گی. کنگنا رناوت نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں ہر آرٹسٹ کی فلم کو سپورٹ کروں . ایک وقت تھا کہ بالی وڈ کی فلمیں لگتی تھیں تو دھوم مچ جاتا تھا. ہر آرٹسٹ کی ہر فلم ہٹ ہوتی تھی بہت کم ہوتا تھا کہ کسی کی کوئی فلم مشکل سے ہی فلاپ ہو. پٹھان کے ہٹ ہوجانے کے بعد مجھے امید ہے کہ بالی وڈ ایک بار پھر آسمان کی بلندیوں پر پہنچے گا.

  • نیا دریافت شدہ سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا،ناسا

    نیا دریافت شدہ سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا،ناسا

    ایک نیا دریافت شدہ سیارچہ اس ہفتے زمین کے بہت قریب سے گزرے گا-

    باغی ٹی وی: امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2023 بی یو (2023 BU) نامی سیارچہ زمین کے سب سے زیادہ گزرنے والے سیارچوں میں سے ایک ہوگا۔

    شہابی پتھر سے دو نئی معدنیات دریافت

    2023 BU کی پیمائش 12 اور 28 فٹ چوڑائی (3.8 سے 8.5 میٹر) کے درمیان ہے، اور اسے ابھی ہفتہ (21 جنوری) کو ماہر فلکیات Gennadiy Borisov نے کریمیا میں MARGO آبزرویٹری میں دریافت کیا تھا۔

    ای ایس ٹی (2117 GMT)، خلائی چٹان زمین کی سطح سے صرف 2,178 میل (3,506 کلومیٹر) کی اونچائی پر زمین سے چاند کے اوسط فاصلے کے 3 فیصد سے بھی کم کے اندر ہوگی مقابلے کے لیے، زیادہ تر جیو سٹیشنری سیٹلائٹ تقریباً 22,200 میل (35,800 کلومیٹر) مدار میں گردش کرتے ہیں-

    ناسا نے چاند کی ایک نئی تصویر جاری کر دی

    یہ سیارچہ پاکستانی وقت کے مطابق 27 جنوری کو صبح ساڑھے 5 بجے جنوبی امریکا کے اوپر سے گزرے گا اور اس وقت ہمارے سیارے کی سطح سے محض 3600 کلومیٹر اوپر ہوگا، یعنی سیٹلائیٹس کے قریب ہوگا زمین کے اکثر سیٹلائیٹس 160 سے 2 ہزار کلومیٹر کی بلندی پر گردش کرتے ہیں مگر ناسا کے مطابق سیارچے کا ہمارے سیارے سے ٹکرانے کا خطرہ نہیں۔

    ناسا نے کہا کہ اگر سیارچہ زمین کے بہت زیادہ قریب آگیا تو یہ جل جائے گا اور اس کے چھوٹے ٹکڑے شہاب ثاقب کی شکل میں سطح تک پہنچیں گےناسا کی جیٹ Propulsion لیبارٹری کے ماہر Davide Farnocchia نے بتایا کہ یہ سیارچہ زمین کے بہت زیادہ قریب آنے والا ہے، درحقیقت یہ زمین کے سب سے زیادہ قریب آنے والے چند سیارچوں میں سے ایک ثابت ہوگا۔

    ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نےزندگی کیلئے موافق سیاروں کا ایک جتھہ دریافت کر…

    یہ سیارچہ حجم کے لحاظ سے کسی ڈیلیوری ٹرک (delivery truck) جتنا بڑا ہے اور اسے سب سے پہلے کریمیا کے شوقیہ خلا باز Gennady Borisov نے دیکھا تھا جس کے بعد ناسا کے ماہرین کی جانب سے اس کے راستے کا تعین کیا گیا۔

    ناسا کے مطابق اس سیارچے کا راستہ زمین کے قریب سے گزرنے کے دوران کشش ثقل سے نمایاں طور پر متاثر ہوا۔

  • راکھی ساونت نے سلمان خان اور شاہ رخ خان سے مدد مانگ لی

    راکھی ساونت نے سلمان خان اور شاہ رخ خان سے مدد مانگ لی

    راکھی ساونت جو کہ ہر وقت کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں ہی رہتی ہیں . آجکل ان کی والدہ کی بیماری کی وجہ سے میڈیا دن رات ان کو گھیرے رکھتا ہے. حال ہی میں راکھی جب اپنی ماں کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچیں تو میڈیا نے ان سے فلم پٹھان اور کسی کا بھائی کسی کی جان کے ٹیزر کے ھوالے سے بات کی . راکھی نے کہا کہ سنا ہے کہ پٹھان اچھی اوپننگ لے رہی ہے میری دعا ہے کہ پٹھان دو سو نہیں دو ہزار کروڑ روپے کمائے اور مجھے امید ہے کہ ایسا ہی ہو گا.ان سے جب سوال ہوا کہ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے اس بارے کیا کہیں گی تو انہوں نے کہا کہ یقینا اچھی فلم ہو گی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدا ان دونوں خانز کو ہمیشہ کامیابیوں سے نوازے. میری سلمان خان

    اور شاہ رخ خان سے دعا ہے کہ دونوں میرا گھر بچا لیں میری ماں کو بچا لیں میری زندگی کو بچا لیں. انہوں نے کہا ہے کہ دونوں خانز نے ہمیشہ میری بہت زیادہ مدد کی ہے میری دعائیں ہر وقت ان کے ساتھ رہتی ہیں. میں پٹھان فلم دیکھنا چاہتی ہوں لیکن میری ماں کی بیماری کی وجہ سے میں ایسا نہیں‌کر پا رہی.

  • راکھی کی والدہ وینٹیلیٹر پر چلی گئیں

    راکھی کی والدہ وینٹیلیٹر پر چلی گئیں

    بالی وڈ اداکارہ ، آئٹم گرل راکھی ساونت کی والدہ جو کہ ان دنوں شدید علیل ہیں وہ کینسر کی مریضہ ہٰیں ان کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے . ڈاکٹرز ہر طرح کی کوششیں کررہے ہیں لیکن ان کی والدہ کی طبیعت میں رتی برابر بھی بہتری نہیں آرہی. راکھی کی والدہ کے جسم میں کینسر پھیل چکا ہے اور ان کو اب سانس لینے میں دشواری ہے. اس حوالے سے راکھی ساونت نے کہا ہے کہ میری والدہ کسی کو بھی اب نہیں پہنچان رہیں اور انہوں نے بولنا بھی بند کر دیا ہے. ان کو نہیں پتہ وہ کہاں ہیں اور ان کو کیا ہوا ہے . میں کل رات امی سے ملک کر ہسپتال سے

    واپس گھر پہنچی ہی تھی کہ تھوڑی دیر کے بعد رات کو دو بجے ڈاکٹروں نے کال کر دی کہ ماں کی طبیعت بہت خراب ہو گئی ہے لہذا انکو وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے. میری والدہ بہت بیمار ہیں آپ سب ان کے لئے دعا کیجیے. میری ندگی بہت خراب چل رہی ہے میں بے حد پریشان ہوں میری والدہ کو خدا صحتیابی دے دے تو میں دنیا کی خود کو خوش قسمت ترین خاتون سمجھوں‌ گی .

  • واٹس ایپ نےتصاویر، ویڈیوز کا نیا فیچر پیش کر دیا

    واٹس ایپ نےتصاویر، ویڈیوز کا نیا فیچر پیش کر دیا

    میٹا کی زیرملکیت دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے آئی فون صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کر دی-

    باغی ٹی وی :واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اب تصاویر، ویڈیوز اور کسی بھی قسم کے میڈیا کو فارورڈ کرنے کے ساتھ کیپشن کے فیچر کو ویب اور اینڈرائیڈ کے بعد آئی فون صارفین کے لیے بھی پیش کردیا۔

    واٹس ایپ نےصارفین کی آسانی کیلئےتصاویر اورویڈیوزکا نیافیچرمتعارف کرا دیا

    رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت آئی فون صارفین کسی بھی قسم کا میڈیا یعنی تصاویر، ویڈیوز ، گرافکس انٹرچینج فارمیٹ (GIF) اور ڈاکیومنٹس کو فارورڈ کرتے ہوئے ‘کیپشن’ بھی درج کرسکیں گے۔

    اس سے قبل یہ فیچر ویب ورژن اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جسے اب آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بھی پیش کردیا گیا ہے۔

    اس فیچر کو پیش کیے جانے کے بعد اب اگر آپ کسی قسم کا میڈیا ایک چیٹ سے دوسری چیٹ میں بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کے ساتھ ‘کیپشن’ لکھا جا سکے گا اگر صارف چاہے تو لکھا ہوا کیپشن ڈیلیٹ کرکے دوبارہ نیا کیپشن بھی درج کرسکے گا۔

    علاوزہ ازیں واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں مزید اپ ڈیٹس متعارف کرا دی گئیں ہیں اب صارفین اپنے اسٹیٹس میں اپنی ریکارڈ آواز کو بھی بطور آڈیو اسٹیٹس لگا سکیں گےواٹ ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی ریکارڈ شدہ آڈیو کو اپنے اسٹیٹس پر لگا سکیں گے لیکن یہ اپ ڈیٹس ابھی منتخب اینڈرائیڈ بیٹا ٹیسٹرز پر دستیاب ہے۔

    ٹوئٹرمیں بڑی تبدیلی، ڈیوائس لیبل نامی فیچر ختم کردیا گیا

    رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپلی کیشن صارفین کو یہ اختیار دے گی کہ وہ فیصلہ کرسکیں کہ ان کے وائس اسٹیٹس کون کون سنتا ہے اور صارفین اپنی آواز کی ریکارڈنگ پر بھی کنٹرول رکھ سکیں گے کیونکہ فیچر کی مدد سے اسٹیٹس پبلک کرنے سے قبل ڈیلیٹ کا آپشن بھی دستیاب ہو گا۔

    صارفین اپنی 30 سیکنڈ کی آواز ریکارڈ کر کے اسٹیٹس پر لگا سکیں گے جو 24 گھنٹے تک موجود رہے گی اور مقررہ وقت کے بعد ختم ہو جائے گی۔ اسٹیٹس فیچر میں ہونے والی یہ اپ ڈیٹ آنے والے ہفتوں میں دیگر واٹس ایپ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہو گی۔

    قبل ازیں واٹس ایپ میں اگست 2021 میں پیش کیا گیا ‘ویو ونس’ فیچر زیادہ بہتر بناتے ہوئے میسجز کے اسکرین شاٹ لینا ناممکن بنا دیا ہے اس فیچر کے تحت بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے۔

    واٹس ایپ میں اگست 2021 ‘ویو ونس’ کا فیچر موجود ہے،اس فیچر کے تحت بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے،مگر اس فیچر میں ایک سکیورٹی کمزوری موجود تھی اور وہ تھی ویو ونس کے تحت بھیجی جانے والی تصاویر کا اسکرین شاٹ لینا ممکن تھا۔

    واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

    واٹس ایپ کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اب ویو ونس کے تحت بھیجے جانے والے میسجز کے اسکرین شاٹس لینا ممکن نہیں ہوگا اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اسے اکتوبر 2022 میں بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا تھا،مگر اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔


    کمپنی کے مطابق اگر اب کوئی صارف ویو ونس کے تحت بھیجے گئے کسی میسج کا اسکرین شاٹ لینے یا ریکارڈ کرنے کی کوشش کرے گا تو اسکرین بلیک ہوجائے گی یہاں تک کہ تھرڈ پارٹی ایپ سے بھی ایسے پیغامات کا اسکرین شاٹ لینا ممکن نہیں ہوگا۔

    خیال رہے کہ ویو ونس کو متعارف کراتے ہوئے واٹس ایپ نے کہا تھا کہ اس فیچر کو حساس معلومات جیسے وائی فائی پاس ورڈ کی تصویر بھیجنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے،مگر اسکرین شاٹ لینے کے باعث صارفین کی سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا جس کی روک تھام اب کی جارہی ہے۔

    ایس ایم ایس کی سہولت کے 30 برس مکمل ہو گئے

  • بلال اشرف کو ڈرامہ سیریل یونہی کرنے کے لئے کس نے راضی کیا ؟

    بلال اشرف کو ڈرامہ سیریل یونہی کرنے کے لئے کس نے راضی کیا ؟

    اداکار بلال اشرف جنہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ بڑی سکرین پر اپنے فن کا جادو جگایا ان دونوں کی جوڑی فلم سپر سٹار میں بہت زیادہ پسند کی گئی اس کے بعد انہوں نے ٹیلی فلم نگار میں ماہرہ خان کے ساتھ کام کیا. بلال اشرف کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں. یونہی ڈرامہ سیریل کے زریعے بلال اشرف ٹی وی پر ڈیبیو کررہے ہیں کیونکہ اس سے پہلے ان کا کوئی بھی ڈرامہ آن ائیر نہیں‌ گیا. مایا علی کہتی ہیں کہ انہیں جب یونہی ڈرامہ آفر کیا گیا تو ان کو بہت پسند آیا اور انہوں نے ہاں کر دی اور بلال اشرف کو

    بھی فون کرکے کہا کہ تم اس ڈرامے کےلئے ہاں کردو تمہیں‌ یہ ڈرامہ ہر ھال میں‌کرنا چاہیے. یوں‌مایا علی کے کنونس کرنے کے بعد بلال اشرف نے ڈرامے کے لئے ہاں کی. مایا علی کہتی ہیں کہ انہوں نے بلال اشرف کو سکرپٹ پڑھنے میں مدد کی انہیں‌سکرپٹ کی سمجھ نہیں آرہی تھی لہذا انہوں نے بلال کووڈیو کال کی اور سکرپٹ پڑھ کر نہ صرف بتایا بلکہ سمجھایا بھی اور کہا کہ لازمی یہ ڈرامہ کریں. واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل یونہی بہت جلد آن ائیر جائیگا.

  • ًًمایا علی اور بلال اشرف کے ڈرامہ سیریل یونہی کے ڈرامے کے ٹیزر نے ہلچل مچا دی

    ًًمایا علی اور بلال اشرف کے ڈرامہ سیریل یونہی کے ڈرامے کے ٹیزر نے ہلچل مچا دی

    مایا علی اور بلال اشرف کے ڈرامہ سیریل ”یونہی” کا ٹیزر جاری ہو چکا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے ، مایا علی اور بلال اشرف پہلی بار ایک ساتھ کسی پراجیکٹ میں نظر آرہے ہیں. ڈرامے کو احتشام الدین نے ڈائریکٹ کیا ہے کہا جا رہا ہے کہ اس ڈرامے کو فلم کے کیمرے پر شوٹ کیا گیا ہے. یہ ڈرامہ ہم ٹی وی پر نشر کیا جائیگا. اس ڈرامے کا ٹیزر معروف گلوکارہ شائے گل نے گایا ہے اس گانے کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. ڈرامے کی کہانی داؤد اور کنیز فاطمہ کے کردار کے ارد گرد گھومتی ہے. مایا علی اور بلال اشرف کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور شائقین اس جوڑی کو دیکھنے کےلئے بےتاب نظر آرہے ہیں. احتشام الدین جب بھی کوئی پراجیکٹ کرتے ہیں یقینا وہ روٹین سے

    ہٹ کر ہی ہوتا ہے امید کی جا رہی ہے کہ یونہی ڈرامہ بھی روٹین سے ہٹ کر ہی ہو گا. اس میں ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ اس میں‌معروف فیشن ڈیزائنرز دیپک پروانی بھی ایکٹنگ کررہے ہیں اور وہ مایا علی کے والد کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے، دیپک اپنے کردار کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ انہوں نے اس سے قبل ایسا کردار ادا نہیں کیا تھا لہذا جیسے ہی انہیں یہ کردار آفر ہوا انہوں نے ہاں کر دی .

  • آئی سی سی نےامپائر آف دی ایئر2022 کا اعلان کردیا

    آئی سی سی نےامپائر آف دی ایئر2022 کا اعلان کردیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2022 کے امپائر آف دی ایئر کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جانب سے انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ کو امپائر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے رچرڈ النگورتھ 2019 میں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔


    واضح رہے کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

    دوسری جانب آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اسٹائلش بیٹر بابر اعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

    بابر اعظم نے 2022 میں 9 ایک روزہ میچز میں 84 اعشاریہ 87 کی اوسط سے 679 رنز اسکور کیے جس میں تین سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔


    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بننے پر مبارکباد دی۔

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا

    گزشتہ روز ہی آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کی تھی جس میں بابر اعظم پہلے نمبر پر موجود تھے۔

    چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بھی بابر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کا اہم ترین ایوارڈز جیت کرپاکستان کا سر فخرسے بلند کیا، بابر اعظم پاکستان کے تمام نوجوان کرکٹرز کے لیےمشعل راہ ہیں۔

    نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ حارث رؤف، محمد رضوان، ندا ڈار کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز آف دی ایئر کا اعلان بھی کیا تھا، بھارت کے سوریا کمار یادیو مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے تھے جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز آسٹریلیا کی تاہلیا میک گرا کے نام رہا تھا۔

    ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی ،پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے سامنے ہوں گے

  • شاہ رخ خان نے ثابت کر دیا وہ بالی وڈ کے کنگ ہیں

    شاہ رخ خان نے ثابت کر دیا وہ بالی وڈ کے کنگ ہیں

    فلم پٹھان جس کے خلاف پورے بھارت میں انتہا پسند ہندوئوں نے مظاہرے کئے فلم کے لئے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلایا ، ہر ممکن کوشش کہ فلم سینما گھروں میں نہ لگے ، کرناٹک میں فلم کے پوسٹر پھاڑے گئے ،شاہ رخ خان کو جلانے کی بات کی گئی. شاہ رخ خان کو دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ فلم سے بے شرم رنگ گانےکو نہ صرف نکالا جائے بلکہ فلم کا نام بھی تبدیل کیا جائے شاہ رخ خآن نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا اور فلم ریلیز ہو چکی ہے اور ریلیز ہوتے ہی اس نے بالی وڈ کی فلمی تاریخ میں ایک ریکارڈ‌قائم کیا ہے. پٹھان سے قبل کسی بھی فلم نے آج تک بھارت میں ایسی ریکارڈ توڑ اوپپنگ نہیں لی جیسی پٹھان نے لی ہے. شاہ رخ خان کے بارے میں بھارت کے بڑے بڑے نقاد کہہ رہے ہیں کہ شاہ رخ خان نے ایک بار پھر ثابت

    کر دیا ہے کہ وہ بالی وڈ‌کے کنگ ہیں. سینما ہالز کے کچھ کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں اس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ آڈینز شاہ رخ خان کے لئے پاگل ہو رہے ہیں انہیں سکرین پر دیکھ کر سیٹیاں بجا رہے ہیں تالیاں‌ بجا رہے ہیں. یوں شاہ رخ خان نے چار سال کے بعد بڑی سکرین پر دھواں دار واپسی کی ہے.