Baaghi TV

Tag: news

  • اردو کے معروف شاعر راغب مراد آبادی

    اردو کے معروف شاعر راغب مراد آبادی

    وبائیں قحط زلزلے لپک رہے ہیں پے بہ پے
    یہ کس کا اقتدار ہے زمیں سے آسمان تک

    سیّد اصغر حسین نام اور راغبؔ تخلص ہے۔ 27 مارچ 1918ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ آبائی وطن مرادآباد ہے۔ بی اے تک تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ آپ نے السنہ شرقیہ کے کئی امتحان پاس کیے۔طبیہ کالج، دہلی سے طب کی سند بھی حاصل کی، مگرسرکاری ملازمت کو ذریعۂ معاش بنایا۔تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان آگئے۔ ان کی شعری تربیت میں مولانا ظفر خاں کا ہاتھ ہے۔

    انھوں نے جملہ اصناف سخن میں طبع آزمائی کی ہے۔ رباعی آپ کی سب سے زیادہ پسندیدہ صنف سخن ہے۔ تاریخ گوئی میں ان کو خاص ملکہ حاصل ہے۔ فی البدیہہ اشعار کہنے میں انھیں یدطولیٰ حاصل ہے۔18 جنوری 2011ء کو راغبؔ مراد آبادی انتقال کر گئے ۔

    ان کی تصانیف کے چند نام یہ ہیں: ’ساغر صدرنگ‘، ’عزم و ایثار ‘، ’ضیائے سخن‘، ’رگِ گفتار‘، ’مدحتِ خیر البشر‘، ’مکالماتِ جوش و راغب ‘، ’ہمارا کشمیر‘، ’محنت کی ریت‘، ’بحضور خاتم الانبیا‘ (رباعیات)۔ حکومت پاکستان نے ا ن کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انھیں ’’ تمغۂ حسن کارکردگی ‘‘ سے نوازا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)، محمد شمس الحق، صفحہ:88

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    عجیب انتشار ہے زمیں سے آسمان تک
    غبار ہی غبار ہے زمیں سے آسمان تک
    وبائیں قحط زلزلے لپک رہے ہیں پے بہ پے
    یہ کس کا اقتدار ہے زمیں سے آسمان تک
    بساط خاک بھی تپاں خلا بھی ہے دھواں دھواں
    بس اک عذاب نار ہے زمیں سے آسمان تک
    گرفت پنجۂ فنا میں خستہ حال و خوں چکاں
    حیات مستعار ہے زمیں سے آسمان تک
    فغان و اشک و آہ کا جگر گداز سلسلہ
    بلطف کردگار ہے زمیں سے آسمان تک
    متاع جبر زندگی ہمیں بھی جس نے کی عطا
    اسی کا اختیار ہے زمیں سے آسمان تک
    فراز عرش کے مکیں شکستہ دل ہمیں نہیں
    ہر ایک بے قرار ہے زمیں سے آسمان تک

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    موج نسیم صبح نہ جوش نمو سے تھا
    جو پھول سرخ رو تھا خزاں کے لہو سے تھا
    تیرے سکوت نے اسے ویران کر دیا
    دل باغ باغ تھا تو تری گفتگو سے تھا
    اب دل کے رہ گزار میں وہ چاندنی کہاں
    اپنا بھی ربط و ضبط کسی ماہ رو سے تھا
    مدت ہوئی کہ دل کا وہ گلشن اجڑ گیا
    شاداب جو ترے نفس مشکبو سے تھا
    خواب و خیال ہیں وہ نشاط آفرینیاں
    رقص بہار دل میں تری آرزو سے تھا
    سوئے ادب کہوں کہ اسے بے تکلفی
    راغبؔ بجائے آپ مخاطب وہ تو سے تھا

  • میشا شفیع فیروز خان کے مقابلے میں‌ فرحان، یاسر ، ثروت د دیگر کے ساتھ کھڑی ہو گئیں

    میشا شفیع فیروز خان کے مقابلے میں‌ فرحان، یاسر ، ثروت د دیگر کے ساتھ کھڑی ہو گئیں

    جیسا کہ کل سےاداکار فیروز خان اپنے ساتھی فنکاروں‌کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج چکے ہیں اور ان سے 15 دن کے اندر تحریری معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے اس کے بعد فیروز خان کی اس حرکت پر ان کو شدید تنقید کا سامنا ہے، اداکارہ ثروت گیلانی کےشوہر فہد مرزا نے فیروز خان کو نہ صرف بے وقوف کہا بلکہ کہا کہ اب تو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے علیزے سچی تھی . فہد کے بعد اب میدان میں آ گئی ہیں اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع انہوں نے کہا ہے کہ میں ہتک عزت جیسے کیس کی تکلیف کو اچھی طرح‌سمجھتی ہوں ، میں ان سب کو جو اس گھٹیا کیس پر پریشان ہو رہے

    ہیں ، وہ پریشان نہ ہوں اس کیس میں‌ فیروز خان سب کچھ ہارنے جا رہے ہیں، ان کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئیگا . میری آپ سب کے ساتھ ہمدردیاں ہیں خصوصی طور پر علیزے سلطان جو کہ فیروز خان کی سابقہ اہلیہ ہیں ان کے ساتھ ہیں. یوں میشا شفیع نے لے لیا آڑھے ہاتھوں فیروز خان کو فنکاروں کو لیگل نوٹس بھیجنے پر اور ساتھ ہی کہہ دیا کہ فنکار بالکل بھی پریشان نہ ہوں فیروز خان کو آخر میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا.

  • اقراء عزیز اور یاسر کا انڈین گانے پر رقص

    اقراء عزیز اور یاسر کا انڈین گانے پر رقص

    اقراء عزیز اور یاسر حسین شوبز کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ہیں. حقیقی زندگی کی یہ جوڑی سکرین پر ایک ساتھ بہت کم دیکھنے کو ملی ہے .دونوں نے ایک ساتھ ڈرامہ سیریل جھوٹی میں کام کیا تھا. دونوں کو آن سکرین ایک ساتھ کافی پسند کیا گیا. اقراء اور یاسر دونوں ہی کافی بلنٹ ہیں ، ان کے دل میں جوتا ہے بول دیتے ہیں اور کسی سے بھی ڈرتے نہیں. اقراء اور یاسر نہاہت ہی خوشگوار اذدواجی زندگی بسر کررہے ہیں. ھال ہی میں دونوں کو ایک شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے دیکھا گیا. اقراء اور یاسر نے ہرتیک روشن اور پریتی زنٹا کے گانے بھمرو پر ڈانس کیا، ان کے ڈانس کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے. اقراء اور یاسر نے نہایت ہی پرفیکٹ انداز میں ڈانس کیا ہے جس کو ان دونوں کے مداح دیکھ کرکافی محظوظ ہو رہے ہیں.

    یاد رہےکہ یاسر اور اقراء کی ایک بیٹی ہے ،اقراء نے بیٹی کی پیدائش کے بعد پھر سے کام شروع کر دیا ہے گو کہ ابھی تک وہ کسی ڈرامہ میں نظر نہیں آئیں لیکن آن سیٹ ان کے کافی پراجیکٹس ہیں ان کے مداح ان کے پراجیکٹس کے منتظر رہتے ہیں دوسری طرف یاسر حسین جاوید اقبال پارٹ ٹو میں بھی کام کررہے ہیں.

  • اردو زبان کی معروف شاعرہ عائشہ ایوب

    اردو زبان کی معروف شاعرہ عائشہ ایوب

    مجھ سے ایک کہانی سننے آیا تھا
    اور وہ مجھ میں اپنا قصہ چھوڑ گیا

    عائشہ ایوب نئی نسل کی شاعرات میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ آپ 18 جنوری 1983ء کو ممبئی میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم ممبئی اور سعودی عرب میں حاصل کی۔ فی الحال کئی سال سے لکھنؤ میں مقیم ہیں اورمختلف ادبی اور سماجی تنظیموں سے وابستہ رہ کر اپنی خدمات انجام دے رہی رہیں۔ اردو شاعری سے شغف آپ کو بچپن ہی سے رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آپ نے” مخاطب فاؤنڈیشن ” کی بنیاد ڈالی اور اس کے ذریعے اردو کو فروغ دینے میں پیش پیش رہتی ہیں۔

    جہاں تک آپ کی شاعری کا تعلق ہے آپ نے اپنے تجربات اور احساسات کو خوبصورت انداز میں شعری پیراہن میں ڈھال کر اظہار کے وسیلے کو احساس کی گرمی سے مالامال کیا اور اپنی آزاد و پابند شاعری میں احتجاج کے لہجے کے ساتھ نسائی احساسات و جذبات کو بھی خوبصورتی کے ساتھ قلمبند کیا ہے۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    عجلت میں وہ دیکھو کیا کیا چھوڑ گیا
    اپنی باتیں اپنا چہرہ چھوڑ گیا
    مجھ سے ایک کہانی سننے آیا تھا
    اور مجھ میں وہ اپنا قصہ چھوڑ گیا
    خواب زدہ تھا باتیں کرتا رہتا تھا
    رونے والوں کو بھی ہنستا چھوڑ گیا
    دل کے اک کونے میں آہیں رکھی ہیں
    جانے والا اپنا حصہ چھوڑ گیا
    جتنی یادیں لے کے ہم کو مرنا تھا
    اتنی سانسیں دے کے زندہ چھوڑ گیا
    دیواروں سے لگ کے رو لیتے ہوں گے
    جن کو ان کا سایا تنہا چھوڑ گیا
    کمرے سے جس دن اس کی تصویر ہٹی
    آئینے نے دیکھ کے پوچھا چھوڑ گیا

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    اگر وہ خود ہی بچھڑ جانے کی دعا کرے گا
    تو اس سے بڑھ کے مرے ساتھ کوئی کیا کرے گا
    سنا ہے آج وہ مرہم پہ چوٹ رکھے گا
    مجھی سے مجھ کو بھلانے کا مشورہ کرے گا
    ترس رہی ہیں یہ آنکھیں اس ایک منظر کو
    جہاں سے لوٹ کے آنے کا دکھ ہوا کرے گا
    اگر یہ پھول ہے میری بلا سے مرجھائے
    اگر یہ زخم ہے مالک اسے ہرا کرے گا
    میں جانتی ہوں کہ جتنا خفا بھی ہو جائے
    وہ میرے شہر میں آیا تو رابطہ کرے گا
    میں اس سے اور محبت سے پیش آؤں گی
    جو میرے حق میں کوئی عائشہؔ برا کرے گا

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    تم سے آتا نہیں جدا ہونا
    تم مری آخری سزا ہونا
    جس کو تم روز دکھ ہی جاتے ہو
    اس کی قسمت ہے آئنہ ہونا
    اس کے ہونے کی یہ گواہی ہے
    ان درختوں کا یوں ہرا ہونا
    کتنا مشکل ہے بچپنا اب تو
    کتنا آسان تھا بڑا ہونا
    میں تو حل ہوں کسی کی مشکل کا
    مجھ کو آیا نہ مسئلہ ہونا

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    خوشی میں یوں اضافہ کر لیا ہے
    بہت سا غم اکٹھا کر لیا ہے
    ہمیں ہم سے بچانے کون آتا
    سو اب خود سے کنارہ کر لیا ہے
    مری تنہائی کا عالم تو دیکھو
    زمانے بھر کو یکجا کر لیا ہے
    تجھے جانے کی جلدی تھی سو خود سے
    ترے حصے کا شکوہ کر لیا ہے
    نہیں مانگیں گے تجھ کو اب دعا میں
    خدا سے ہم نے جھگڑا کر لیا ہے
    ترستے ہیں جسے ملنے کی خاطر
    اسی کو اپنی دنیا کر لیا ہے
    وہ کیا ہے عشق ہم نے اب کی جاناں
    تکلف میں زیادہ کر لیا ہے
    اندھیروں میں تو رکھتے ہی تھے خود کو
    اجالوں میں بھی تنہا کر لیا ہے
    کھلے پنجرے میں بھی جس کو ہے وحشت
    یہ دل ایسا پرندہ کر لیا ہے

  • لاہور سمیت دیگر شہروں میں کیسا رہے گا آج موسم؟

    لاہور سمیت دیگر شہروں میں کیسا رہے گا آج موسم؟

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے اسلام آباد میں موسم سرد ،خشک اورمطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،کوئٹہ، مستونگ، ژوب، بارکھان، زیارت،چمن، پشین اورسبی میں بارش متوقع ہے نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اورمسلم باغ میں بارش کا امکان ہے، قلات، خضدار، تربت، چاغی،خاران، واشک،پنجگور، کیچ اور مکران میں بارش اوربرفباری متوقع ہے،مری ،گلیات میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا،

    شہر اولیاء میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا,محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے کم سے کم درجہ حرارت 3 اعشاریہ 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا,ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا,ایئر کوالٹی انڈیکس 159 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا

    لاہور میں فضائی آلودگی برقرارہے، لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پرہے لاہور میں مجموعی طور پر ائر کوالٹی انڈیکس کی شرح 217 ریکارڈ کی گئی،لاہور میں سب سے زیادہ 380 اے کیو آئی اپر مال روڈ پر ریکارڈ کی گئی،گلبرگ 2، پولو گراونڈ کینٹ اور ڈی ایچ اے فیز 8 بھی آلودہ علاقوں میں شامل ہے لاہور میں سردی کی شدت برقرار، دھند کا زور ٹوٹ گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری رہے گا ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہے گا

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

  • امریکا کے بعد نیدرلینڈز کا بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان

    امریکا کے بعد نیدرلینڈز کا بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان

    روس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا کے بعد نیدرلینڈز نے بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: ڈچ میڈیا کے مطابق وزیراعظم مارک روتھ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم دینے کا کہا ہےوزیراعظم نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان واشنگٹن میں امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات میں کیا، اس سے پہلے امریکا بھی یوکرین کو جدید پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا کہہ چکا ہے۔

    یوکرینی فوجی امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے استعمال کی تربیت کے لیے امریکہ پہنچ گئے

    واضح رہے کہ امریکا اور یورپی ممالک روس کی یوکرین میں جارحیت کے خلاف یوکرین کی فوجی امداد کر رہے ہیں،یوکرین کے فوجی امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے استعمال کی تربیت کے لیے امریکہ پہنچ گئے ہیں ہاں وہ اپنی تربیتی سرگرمیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔

    یوکرینی فوجی امریکی ریاست اوکلو ہامہ پہنچے جہاں وہ ائیر ڈیفنس آرٹلری سکول میں اپنی تربیت کے مراحل مکمل کریں گے کرنل کرٹس کنگ نے اس امر کا اظہار اس بارے میں اپنے ٹویٹ کے ذریعے جاری کردہ ویڈیو میں کیا ہے-

    امریکہ نے اپنے جدید ترین پیٹریاٹ میزائل روس کے خلاف یوکرینی فوج کو دینے کا اعلان دسمبر 2022 میں کیا تھا تاہم اس کی تربیت کے لیے ضروری تھا کہ یوکرینی فوجیوں کو امریکہ بلایا جائے۔

  • مجھے جب پہلا ڈرامہ آفرہوا تو ہمایوں سعید کا نہیں‌ پتہ تھا کون ہیں سمیعہ ممتاز

    مجھے جب پہلا ڈرامہ آفرہوا تو ہمایوں سعید کا نہیں‌ پتہ تھا کون ہیں سمیعہ ممتاز

    اداکارہ سمیعہ ممتاز جن کا اداکاری کی دنیا میں ایک نام اور مقام ہے. انہوں نے سٹیج سے اداکاری کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے اداکاری کی دنیا میں اچھا نام بنا لیا. سمعیہ ممتاز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ مجھے تھیٹر کا شوق مدیحہ گوہر کو دیکھ کر شروع ہوا، میں نے تھیٹر کرنا شروع کیا تو لوگوں‌کا اچھا ریسپانس ملا، میرا کام وہاں لوگ دیکھ رہے تھے مجھے ٹی وی سے آفرز آنے لگیں‌، میں منع کرتی رہی مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ ٹی وی پر کام کرنے کے پیسے ملتے ہیں، جب مجھے پتہ چلا کہ پیسے ملتے ہیں تو میں نے ایک آدھ آفر قبول کی ، معروف رائٹر عمیرہ احمد کو اپنے ڈرامے کےلئے نیا چہرہ چاہیے تھا انہوں نے مجھے دیکھا مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہمایوں سعید کی

    پروڈکشن کے لئے یہ ڈرامہ بن رہا ہے تو مجھے اس وقت پتہ نہیں تھا کہ ہمایوں سعید کون ہے ، لہذا میں نے نادیہ جمیل سے پوچھا کہ کیا کروں‌، ہمایوں‌سعید نام کا کوئی بندہ ہے اسکا ڈرامہ ہے تو نادیہ جمیل نے کہا کہ عمیرہ احمد اور ہمایوں سعید ، او مائی گاڈ‌ تمہیں اور کیا چاہیے فورا ہاں کرو. سمعیہ نے کہا کہ مجھے تو یہ بھی نہیں‌پتہ تھا کہ کام کے کتنے پیسے طلب کرنے ہیں سب نادیہ نے سمجھایا تو یوں سلسلہ چل نکلا اور میرے لئے راستے بنتے گئے.

  • فیروز خان کو ثروت گیلانی کے شوہر نے بےوقوف کہہ دیا بولے انکی سابقہ اہلیہ سچی تھی

    فیروز خان کو ثروت گیلانی کے شوہر نے بےوقوف کہہ دیا بولے انکی سابقہ اہلیہ سچی تھی

    اداکار فیروز خان جو کہ گھریلو تشدد جیسے الزامات کی زد میں ہیں اور اس وجہ سے ان کی شہرت کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے جو لوگ پہلے انہیں‌پسند کرتے تھے وہ اب ان سے صرف اسلئے نفرت کرنے لگ گئے ہیں کیونکہ وہ اپنی اہلیہ پر زبردست قسم کا تشدد کرتے رہے. فیروز خان کے لئے مداحوں کے محبت بھرے جذبات اس وقت نفرت میں تبدیل ہوئے جب ان کی اہلیہ نے تشدد کی تصاویر پبلک کیں. فیروز خآن ایک عرصہ تک خاموش رہے لیکن اب انہوں نے ان سب کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا جنہوں نے ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا. فیروز خان نے گزشتہ روز فرحان سعید ، یاسر حسین ، شرمین عبید چنائے ، ایمن خان ، منال خان ، عاصم اظہر و دیگر کو ہتک عزت کا

    نوٹس بھجنے کے بعد متعلقہ پیپرز سوشل میڈیا پر شئیر کئے جس میں‌ان سب فنکاروں‌کے نہ صرف فون نمبرز درج ہیں بلکہ گھروں کے ایڈریس بھی ہیں، اس پر رد عمل دیتے ہوئے اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہرفہد مرزا نے کہا ہے کہ میں اس طرح‌کے گھٹیا معاملات میں‌نہیں‌پڑنا چاہتا لیکن فیروز خآن کی اس حرکت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہوں نے بےوقوفی کی ہے ان کے اندر نفرت بھری ہوئی ہے اور میں سمجھتا ہوں‌کہ ان کی اہلیہ نے جو کچھ کہا ہے وہ سب سچ ہو گا .

  • فیروز خان نے فرحان سعید ، منال ، ایمن ، یاسر و دیگر کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

    فیروز خان نے فرحان سعید ، منال ، ایمن ، یاسر و دیگر کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

    اداکار فیروز خان جن پر ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے گھریلو تشدد کے الزامات لگاتے ہوئے عدالت میں اس کے ثبوت بھی پیش کئے تھے، اس کے بعد شوبز انڈسٹری نے ان کو لیا آڑھے ہاتھوں اور ان کو سوشل میڈیا پر خوب سنائیں. یہاں تک کہ اقراء عزیز و دیگر نے تو ان کے ساتھ کام کرنے سے ہی انکار کر دیا. اب فیروز خان آ گئے ہیں ایکشن میں انہوں نے فرحان سعید ، ہدایتکار مصدق ملک ، ایمن خان ، منال خان ، یاسر حسین ، شرمین عبید چنائے میرا سیٹھی اور عاصم اظہر و دیگر کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے ، ساتھ ہی ساتھ اپنی سابقہ اہلیہ کو بھی ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے. فیروز خان کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 15 دن کے اندر اگر تحریر طور پر معافی نہ مانگی گئی تو ہرجانے کا دعوی کیا

    جائیگا. دوسری طرف فیروز خان کے وکیل فائق علی جاگیرانی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فیروز خان کی کردار کشی بغیر سچ جانے کی گئی جس کی وجہ سے ان کے جذبات مجروح ہوئے، فیروز خآن کے خلاف عدالت میں کسی قسم کے گھریلو تشدد کا کیس نہیں چل رہا اس لئے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے والے جوابدہ ہیں وہ تحریر معافی مانگیں ورنہ ہرجانے کا دعوی کیا جائیگا.

  • چیچن صدر نے یوکرین تنازع کو تیسری عالمی جنگ قرار دیا

    چیچن صدر نے یوکرین تنازع کو تیسری عالمی جنگ قرار دیا

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے زبردست حامی چیچنیا کے صدر رمضان قادروف نے یوکرین تنازع کو تیسری عالمی جنگ قرار دیا-

    باغی ٹی وی: روسی میڈیا کے مطابق قدیروف نے کہا کہ اگر ہم اس بات پر غور کریں کہ وہ یورپی ممالک جو آج یوکرین کے تنازعے میں حصہ لے رہے ہیں، یعنی نیٹو اور دیگر ممالک جن کے ساتھ یوکرین کے تعلقات ہیں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ تیسری عالمی ہے۔

    روس یوکرین جنگ میں کتنےشہری ہلاک ہوئے؟اقوام متحدہ کی رپورٹ آگئی

    انہوں نے کہا کہ چین، بھارت اور پاکستان جیسے بڑے ممالک ’’فوجی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیتے‘‘ لیکن اگر ہم یورپی ممالک کی سر زمین پر ہونے والی صورتحال کو دیکھیں تو ان کے پاس احتجاج اور مسائل ہیں اپنے لیڈروں کو نکال باہر کرتے ہیں، ہم کسی کو نہیں نکالتے ہمارے پاس کام کا ماحول پرسکون ہے اور کوئی مسئلہ نہیں ہےصدر میٹنگز اور ملاقاتیں کرتے اور اپنا کام معمول کے مطابق کرتے ہیں۔

    چند روز قبل چیچن صدر نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن میں 21 ہزار سے زائد چیچن جنگجوؤں نے حصہ لیا ہے اور 9 ہزار سے زائد دیگر فرنٹ لائن پر ہیں۔

    یوکرینی فوجی امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے استعمال کی تربیت کے لیے امریکہ پہنچ گئے

    قدیروف نے”ٹیلی گرام”میں لکھا کہ میں نے چیچن ریپبلک کی پارلیمنٹ کےاسپیکر شمالی ملٹری ڈسٹرکٹ کے ریپبلکن ہیڈکوارٹرکے سربراہ میگومڈ داؤدوف کی رپورٹ سنی ہے یوکرین میں روسی جنگ کے آغاز کے بعد سے اس جنگ میں 21 ہزار سے زیادہ چیچن جنگجوؤں نے حصہ لیا ہے۔

    واضح رہے کہ 24 فروری کو یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے واشنگٹن کیف کے ساتھ کھڑا ہے اس نے انسانی اور فوجی امداد کے ساتھ یوکرینی افواج کو مسلح کرنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں یورپی ممالک نے بھی یوکرین کے ساتھ صف آراء ہو کر اسے ہتھیاروں اور ساز و سامان سے مدد فراہم کی۔

    یوکرین میں روس کا عمارت پر حملہ،بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 زخمی