Baaghi TV

Tag: news

  • چین: لامحدود وقت تک ہوا میں رہنے والے لیزرڈرون کا تجربہ کامیاب

    چین: لامحدود وقت تک ہوا میں رہنے والے لیزرڈرون کا تجربہ کامیاب

    چینی انجینیئروں نےڈرون ٹیکنالوجی میں ایک حیرت انگیز خاصیت پیدا کی ہے کہ وہ زمین سے پھینکی گئی لیزر سے توانائی بنا کر کئی ہفتے بلکہ کئی ماہ تک زمین پر اترے بغیر ہوا میں سفر کرسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: شمال مغربی چین میں محققین کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ اس نے ہائی انرجی لیزر بیم استعمال کرنے کا ایک طریقہ تیار کیا ہے، ڈرون کو تباہ کرنے کے لیے نہیں بلکہ انھیں ہمیشہ کے لیے ہوا میں رکھنے کے لیے۔

    تین سیکنڈ میں آواز نقل کرنے ولا سوفٹ ویئر

    چین سمیت کئی ممالک ڈرون مخالف ہتھیاروں کے طور پر طاقتور لیزر سسٹم تیار کر رہے ہیں۔ لیکن چیان یانگ میں واقع نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی (این پی یو) کے پروفیسر لی زیلونگ اور ان کے ساتھیوں نے ڈرون لیزر تعلقات کو دوسرے زاویے سے دیکھا۔

    نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنکل کالج سے وابستہ ماہرین نے ریموٹ چارجنگ پر مبنی ڈرون بنائے ہیں جو لیزر سے چارج ہوتے رہیں گے اور ان میں بیٹری بدلنے یا چارج کرنےکی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    اس کے لیے ہر ڈرون کے نیچے فوٹولیکٹرک کنورٹرلگایا گیا ہے جو لیزر کی مدد سے قوت لیں گے اوربےتار انداز میں اپنےاندربجلی بھریں گے۔ تاہم اب بھی اس میں توانائی ضائع ہورہی ہے۔ لیزر سے بجلی بنانے کا عمل 50 سے 85 فیصد تک ہی مؤثر ہوتا ہ یعنی 100 فیصد میں سے اتنے فیصد بجلی ہی بنائی جاسکتی ہے۔ پھر جب یہ لیزر (ڈرون کے) کنورٹرپرپڑتی ہے تو اس میں مزید 50 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔

    2022 میں سمندروں نے لگاتار چوتھے سال درجہ حرارت کا ریکارڈ توڑدیا

    تاہم 24 گھنٹے نگرانی کرنے والے ڈرون کے لیے یہ عمل قابلِ قبول ہے ہوسکتا ہے۔ لیزر شعاع کو ٹھیک فوٹوالیکٹرک کنورٹر پر مرکوز رکھنے کے لیے سائنسدانوں نے ’انٹیلی جنٹ وژول ٹریکنگ الگورتھم‘ بنایا ہے جو ہوا، دھند اور دیگر رکاوٹوں کا خیال بھی رکھتا ہے۔ یہ الگورتھم لیزر کو اپنے ہدف تک پھینکتا ہے۔

    نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنکل کالج کے سائنسدانوں نے ایک چھوٹا کواڈکاپٹرآزمایا ہے انہوں نے دن، رات، ایک ہال کے اندر اور کھلی فضا میں لیزر سے ڈرون اڑایا ہے جو لگ بھگ 10 میٹر کی بلندی تک گیا۔ اس پر فرش پر لگے ایک متحرک اسٹیشن سے لیزر ڈالی گئی تھی۔ تاہم ڈیزائن بہتر کرکے ڈرون کو مزید بلندی پر بھی لیزر سے چلایا جاسکتا ہے۔

    چینی سائنسدانوں کے مطابق اس کے عسکری اور شہری دونوں طرح کے لاتعداد استعمالات ہوسکتے ہیں۔

    جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے کائنات کے ابتدائی دور میں بنتے ستاروں کی تصویر جاری کردی

  • دورانِ حمل خطرناک پیچیدگیوں کی نشاندہی کرنے والا خون کا ٹیسٹ

    دورانِ حمل خطرناک پیچیدگیوں کی نشاندہی کرنے والا خون کا ٹیسٹ

    بیجنگ: ماہرین کے مطابق حمل کی مہلک پیچیدگیوں کے ابتدائی اشاروں کی پیٹ میں ہوتی تبدیلیوں اور ایک خون کے ٹیسٹ کے ذریعے نشاندہی کی جاسکتی ہے۔

    باغی ٹی وی:اسکریننگ ٹیسٹ کا نتیجہ نارمل ہو سکتا ہے اور اس مسئلے سے محروم ہو سکتا ہے جو موجود ہے۔ حمل کے دوران، خواتین کو عموماً یہ اسکریننگ ٹیسٹ پیش کیے جاتے ہیں تاکہ عورت یا اس کے بچے کے لیے پیدائشی نقائص یا دیگر مسائل کی جانچ کی جا سکے۔ قبل از پیدائش کی جانچ کے بارے میں آپ کو جو بھی خدشات ہیں اس کے بارے میں اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔

    یو اے ای کی پہلی چاند گاڑی نےخلا میں ایک ماہ کامیابی سے مکمل کرلیا

    چین کی نِنگبو یونیورسٹی کی جانب سے ایک نیا ٹیسٹ تیار کیا گیا ہے جس کی مدد سے پری ایکلیمپسیا (دورانِ حمل بلند فشار خون ہونا)، جیسٹیشنل ڈائبیٹیز (دورانِ حمل ہونے والی ذیابیطس) اور انٹرا ہیپٹک کولیسٹیسِس (دورانِ حمل ہونے والا جگر کا ممکنہ طورپرمہلک عارضہ) جیسی صورتوں کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

    نامعلوم وجوہات کے سبب حمل پیٹ کے بیکٹیریا کو متاثر کرتا ہے اور سائنس دانوں نے اس بات کو مزکورہ بالا حمل کی تینوں پیچیدگیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال کیا ہے پری ایکلیمپسیا ہر سال تقریباً سات فی صد حاملہ خواتین کو متاثر کرتی ہے اور رحمِ مادر میں 5 لاکھ سے زائد بچوں کی اموات کا سبب بنتی ہے۔

    جیسٹیشنل ڈائیبیٹیز تقریباً 10 فی صد حاملہ خواتین کو متاثر کرتی ہے اور بچوں کو ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرے سے دوچار کرتی ہے۔ جبکہ انٹرا ہیپٹِک کولیسٹیسِس تقریباً سات فی صد بچوں کی قبل از پیدائش اموات کا سبب بنتی ہے۔

    اگرچہ ان اسباب کے متعلق مکمل معلومات نہیں ہے لیکن مرض کی جلدی تشخیص اور علاج ان تینوں پیچیدگیوں کے زندگی بھر رہنے والے اثرات یا ماں یا بچے کو موت سے بچانے کے لیے اہم ہوسکتے ہیں۔

    تحقیق کے سینئر مصنف ڈاکٹر رونگ رونگ شوان کا کہنا تھا کہ محققین نے دورانِ حمل چھوٹی چین کے فیٹی ایسڈ کی تقسیم اور ان کا تین مخصوص حمل کی پیچیدگیوں کے درمیان تعلق دیکھا اور ان کا تجزیہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ فیٹی ایسڈ پیٹ میں قدرتی طور پر موجود بیکٹیریا کا ’میٹابولک پروڈکٹ‘ ہوتے ہیں اور ان کو حمل کی پیچیدگیوں کے ممکنہ اشاروں کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول جاری

    ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول جاری

    اسلام آباد : ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی:وفاقی حکومت کی منظوری سے ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول کا اطلاق ڈپلومیٹیک، آفیشل اورعام کیٹیگری کے لیے کیا گیا-

    بلدیاتی انتخابات:دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں پولنگ کا عمل شروع

    عام شہریوں کوای پاسپورٹ کا اجرا موجودہ پاسپورٹ کی مدت کے اختتام پرکیا جائے گا ابتدائی طور پرای پاسپورٹس اجرا کا آغاز صرف اسلام آباد سے کیا جا رہا ہے، ملک کے باقی شہروں میں بتدریج ای پاسپورٹ اجرا کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

    36 صفحات کے 5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس9 ہزار، ارجنٹ فیس 15ہزار، 36 صفحات کے لیے10سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 13ہزار500 ، ارجنٹ 22 ہزار500 ، 72صفحات کے 5سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 16ہزار500، ارجنٹ 27 ہزار500، 72 صفحات کے 10سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 ، ارجنٹ فیس 40ہزار500روپے ہوگی۔

    فیس کی ادائیگی نیشنل بینک، موبائل ایپ ، موبی کیش اورایزی پیسہ سے بھی کی جاسکے گی۔

  • چین سے مال گاڑیوں کی 70 بوگیاں کل پاکستان پہنچیں گی

    چین سے مال گاڑیوں کی 70 بوگیاں کل پاکستان پہنچیں گی

    کراچی: چین سے مال گاڑیوں کی 70 بوگیاں کل پاکستان پہنچیں گی-

    باغی ٹی وی :پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی70 اسٹیٹ آف دی آرٹ بوگیاں چین سے پاکستان کیلیے روانہ ہو گئیں جو کل 16جنوری پیرکو کراچی پہنچیں گی۔

    ریلوے حکام کے مطابق رواں سال مارچ میں ایسی مزید130 بوگیاں ریلوے سسٹم میں شامل ہو جائیں گی یہ 820 بوگیوں کا منصوبہ ہے۔ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت باقی ماندہ 620 بوگیاں پاکستان میں بنیں گی۔

    گورنرپنجاب نےچوہدری پرویزالٰہی اورحمزہ شہبازکو3دن کی مہلت دے دی

    ملک میں مینوفیکچرنگ سے قومی خزانے کا پیسہ بچے گا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ نئی بوگیوں سے ریلوے آمدن میں سالانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گا۔

    موجودہ بوگیاں60 ٹن وزن کے ساتھ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہیں۔ نئی بوگیوں میں70 ٹن وزن کے ساتھ 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت ہے۔ جدید بوگیوں کی سسٹم میں شمولیت سے ریلوے کے ذریعہ مال کی ترسیل کے رجحان میں اضافہ ہو گا۔

  • چارلز لٹویج ڈوجسن:پیشہ ریاضی داں، فوٹوگرافر، شاعر، شماس، ادیب

    چارلز لٹویج ڈوجسن:پیشہ ریاضی داں، فوٹوگرافر، شاعر، شماس، ادیب

    پیدائش:27 جنوری 1832ء
    دریسبوری
    وفات:14 جنوری 1898ء
    گیلڈفورڈ
    وجۂ وفات:نمونیا
    مدفن:سرے
    طرز وفات:طبعی موت
    رہائش:انگلستان
    شہریت:متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ، مملکت متحدہ
    عارضہ:مرگی
    مادر علمی:کرائسٹ چرچ
    پیشہ ریاضی داں، فوٹوگرافر، شاعر، شماس، ادیب اطفال، روزنامچہ نگار، ناول نگار، مصنف، آپ بیتی نگار، فلسفی
    زبان:انگریزی
    شعبۂ عمل:مصنف
    ملازمت:جامعہ اوکس فورڈ
    کارہائے نمایاں:ایلس ان ونڈر لینڈ

    چارلز لٹویج ڈوجسن (انگریزی: Charles Lutwidge Dodgson) زیادہ تر اپنے قلمی نام اور تخلص لوئس کیرل (انگریزی: Lewis Carroll) سے پہچانے جاتے ہیں۔ ڈوجسن ایک انگریزی مصنف، ریاضی دان، منطق دان، انگریزی کلیسیا کے پادری اور عکاس تھے۔ اِن کی مشہور ترین تحریروں میں ایلس ان ونڈرلینڈ اور اس کا تسلسل، تھرو دی لوکنگ-گلاس شامل ہیں؛ ان کے علاوہ ان کی لکھی کئی نظمیں جیسے کہ دی ہنٹنگ آف دی سنارک اور جیبرواکی بھی کافی مقبول ہوئیں۔ برطانیہ، جاپان، امریکا اور نیوزی لینڈ میں دیگر ایسی سوسائٹیاں ہیں جو ڈوجسن کی تحریروں اور اِن کے کرداروں سے لطف اندوز ہوتی ہیں، اِن کا پرچار کرتی ہیں اور اِن کی زندگی کے ہر پہلو کا تحقیقی مطالعہ کرتی ہیں۔

  • سینے میں دفن راز بتادوں تو والد اور بھائی معاف نہیں کریں گے:برطانوی شہزادہ ہیری

    سینے میں دفن راز بتادوں تو والد اور بھائی معاف نہیں کریں گے:برطانوی شہزادہ ہیری

    لندن: برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی خودنوشت سے نقصان دہ مواد نکالنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سینے میں دفن تمام راز بتادوں تو میرے والد اور میرا بھائی مجھے کبھی معاف نہیں کریں گے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہزادے ہیری نے کہا ہے کہ اپنی کتاب ’اسپیئر‘ میں اپنے شاہی خاندان سے متعلق بہت سی باتوں کو طشت ازبام نہیں کیا بلکہ کتاب کا پہلا مسودہ 800 صفحات پر مشتمل تھا جسے 400 تک کم کیا۔

    برطانوی شہزادے نے کہا کہ سینے میں اتنے راز ہیں اگر بیان کروں تو ایک اور کتاب لکھی جا سکتی ہے لیکن اس پر میرے خاندان بالخصوص والد شاہ چارلس سوم اور بھائی شہزادہ ولیم مجھے کبھی معاف نہیں کریں گے۔برطانوی شہزادے ہیری جو میگھن مارکل سے شادی کے بعد شاہی اعزاز ترک کرکے ایک عام زندگی گزار رہے ہیں نے کہا کہ بھائی شہزادہ ولیم اور والد شاہ چارلس کے ساتھ کچھ ایسے واقعات پیش آئے جسے دنیا کے سامنے لانا نہیں چاہتا۔

    شہزادہ ہیری جن کی کتاب کے 14 لاکھ نسخے پہلے ہی روز فروخت ہوگئے تھے نے اپنی کتاب میں افغان جنگ میں بطور پائلٹ حصہ لینے، والد کے ساتھ تعلقات اور بھائی سے اختلافات سمیت اہم انکشافات کیے ہیں۔تاہم شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ کھلے عام اپنی شکایات کے اظہار کا مقصد شاہی خاندان کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ ان کی اصلاح ہے تاکہ شہزادہ ولیم کے بچوں کو محفوظ کیا جا سکے۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کی کتاب میں ہونے والے انکشافات پر شاہی خاندان نے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم شاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی میں شہزادہ ہیری کو مدعو نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

    ادھر اس سے پہلے برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب ’اسپیئر‘ مارکیٹ میں آنے کے پہلے ہی دن 14 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہونے کے بعد عالمی ریکارڈ قائم بنالیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں شہزادہ ہیری کی متنازع سوانح حیات ’اسپیئر‘ کی فروخت کے پہلے دن ہی 14 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہونے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

    اس سے قبل سب سے زیادہ کتابیں فروخت کرنے کا یہ ریکارڈ امریکا کے سابق صدر باراک اوباما کے پاس تھا، جن کی کتاب ’پرومس لینڈ 2020‘ کی 8 لاکھ 87 ہزار کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔16 زبانوں میں شائع ہونے والی یہ کتاب 10 جنوری کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی گئی تھی۔

    متنازع سوانح حیات کی نقول کا ہسپانوی ترجمہ غلطی سے اسپین کے بازار میں آگیا تھا، جس کے بعد متعدد انکشافات سامنے آئے تھے، حالانکہ بعد میں اسپین میں اس کی کاپیاں دکانوں سے فوراً ہٹالی گئیں لیکن اس وقت تک یہ کتاب میڈیا کے ہاتھ لگ چکی تھی۔اسی وجہ ہے کہ شہزاہ ہیری کی کتاب خریدنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

    کنگ چارلس نےایک دفعہ مذاقاً کہاکہ شاید وہ میرے حقیقی والد نہیں: شہزادہ ہیری

    کتاب کے پبلشر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’اسپیئر‘ کی فروخت کے پہلے روز پینگوئن رینڈم ہاؤس کی طرف سے شائع ہونے والی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی غیر افسانوی (نان فکشن) کتاب بن گئی ہے۔

    شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں شاہی خاندان کے خلاف کچھ سنگین الزامات عائد کیے ہیں جو منگل کو باضابطہ طور پر جاری کی گئی تھی لیکن کچھ دن پہلے آن لائن لیک ہوگئی تھی۔یہ کتاب ہیری اور میگھن کی اپنی Netflix دستاویزی فلم میں خاموشی توڑنے کے چند دن بعد آئی ہے۔  

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے اپنی متنازع سوانح حیات ’اسپیئر‘ میں اپنے بڑے بھائی شہزاہ ولیم پر جسمانی حملے کا الزام عائد کیا تھا انہوں نے کتاب میں انکشاف کیا کہ ان کے بھائی نے انہیں گریبان سے پکڑ کر فرش پر گرا دیا تھا جس سے ان کی کمر پر چوٹ آئی، لڑائی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب شہزادہ ولیم نے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کو ’پیچیدہ‘ اور ’بدتمیز‘ کہا تھا۔

    شہزادہ ہیری نے25طالبان کوہلاک کرنےکااعتراف کرکےاپنی ساکھ کوداغدارکردیا،سابق برٹش…

    410 صفحات کی کتاب میں شہزادہ ہیری نے افغانستان میں ڈیوٹی کے دوران 25 لوگوں کو ہلاک کرنے کا بھی انکشاف تھا۔

  • شادی کے لئے مرد کی ضرورت نہیں، لڑکی نوکری کرے یا گھر کے کام؟

    شادی کے لئے مرد کی ضرورت نہیں، لڑکی نوکری کرے یا گھر کے کام؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باغی ٹی وی کی کالم نگار، تجزیہ کار ،معروف وکیل یاسمین علی نے باغی ٹی وی یوٹیوب چینل پر خواتین کے مسائل کے حوالہ سے بات چیت کی ہے

    یاسمین علی نے باغی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کے لیے بھی ملک میں کام تلاش کرنا انتہائی مشکل ہے۔ یاسمین علی کا کہنا تھا کہ کام کی جگہ پر درپیش مسائل کا جائزہ لینے سے پہلے ہمیں پہلے پورے نظام اور ان نتائج پر غور کرنا چاہیے جو خواتین کو کام کی تلاش میں باہر جانے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ ہمیشہ کسی کی مالی مجبوریاں نہیں ہوتیں جو خواتین کو کام کی طرف دھکیلتی ہیں۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کے لیے بھی نوکری تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔ صرف پچھلے چار دنوں میں، سروش ٹیکسٹائل اور نشاط ٹیکسٹائل کے سب سے بڑے سپنڈلنگ یونٹس بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ راتوں رات بے روزگار ہو گئے ہیں۔ "ایسی صورتحال میں، جب پہلے سے ہی نوجوان خواتین کے پاس مردوں کے مقابلے میں محدود مواقع ہوتے ہیں، ایسے حالات ہوتے ہیں کہ آپ کو نوکری کے حصول کے لیے کسی دوسرے شہر میں جانا پڑ سکتا ہے۔ ایسے معاملات میں، خواتین کو ان کے گھر والوں کی طرف سے اجازت نہیں دی جاتی ہے

    یاسمین علی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے معاملات میں جب نوجوان پیشہ ورانہ تربیت یافتہ لڑکیوں کی شادی ہو جاتی ہے اور سسرال والوں کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ اہل ہیں، کچھ ڈاکٹر، سرجن یا کوئی اور ڈگری ہولڈر ہو سکتے ہیں، اس وقت بہت سے خاندان خالی وعدے کرتے ہیں، بعد میں لڑکیوں کو اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے سے روکتے ہیں۔ پھر لڑکیوں پر مختلف وجوہات کی بنا پر بوجھ ڈالا جاتا ہے، اور ان سے کہا جاتا ہے کہ انہیں کوئی خاص کام نہیں کرنا چاہیے۔

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

  • برطانوی شہزادہ ہیری کی16زبانوں میں شائع کتاب ’اسپیئر”کی 14لاکھ سےزائد کاپیاں فروخت بھی ہوگئیں

    برطانوی شہزادہ ہیری کی16زبانوں میں شائع کتاب ’اسپیئر”کی 14لاکھ سےزائد کاپیاں فروخت بھی ہوگئیں

    لاہور:برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب ’اسپیئر‘ مارکیٹ میں آنے کے پہلے ہی دن 14 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہونے کے بعد عالمی ریکارڈ قائم بنالیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں شہزادہ ہیری کی متنازع سوانح حیات ’اسپیئر‘ کی فروخت کے پہلے دن ہی 14 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہونے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

    اس سے قبل سب سے زیادہ کتابیں فروخت کرنے کا یہ ریکارڈ امریکا کے سابق صدر باراک اوباما کے پاس تھا، جن کی کتاب ’پرومس لینڈ 2020‘ کی 8 لاکھ 87 ہزار کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔16 زبانوں میں شائع ہونے والی یہ کتاب 10 جنوری کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی گئی تھی۔

    متنازع سوانح حیات کی نقول کا ہسپانوی ترجمہ غلطی سے اسپین کے بازار میں آگیا تھا، جس کے بعد متعدد انکشافات سامنے آئے تھے، حالانکہ بعد میں اسپین میں اس کی کاپیاں دکانوں سے فوراً ہٹالی گئیں لیکن اس وقت تک یہ کتاب میڈیا کے ہاتھ لگ چکی تھی۔اسی وجہ ہے کہ شہزاہ ہیری کی کتاب خریدنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

    کنگ چارلس نےایک دفعہ مذاقاً کہاکہ شاید وہ میرے حقیقی والد نہیں: شہزادہ ہیری

    کتاب کے پبلشر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’اسپیئر‘ کی فروخت کے پہلے روز پینگوئن رینڈم ہاؤس کی طرف سے شائع ہونے والی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی غیر افسانوی (نان فکشن) کتاب بن گئی ہے۔

     

    شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں شاہی خاندان کے خلاف کچھ سنگین الزامات عائد کیے ہیں جو منگل کو باضابطہ طور پر جاری کی گئی تھی لیکن کچھ دن پہلے آن لائن لیک ہوگئی تھی۔یہ کتاب ہیری اور میگھن کی اپنی Netflix دستاویزی فلم میں خاموشی توڑنے کے چند دن بعد آئی ہے۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے اپنی متنازع سوانح حیات ’اسپیئر‘ میں اپنے بڑے بھائی شہزاہ ولیم پر جسمانی حملے کا الزام عائد کیا تھا انہوں نے کتاب میں انکشاف کیا کہ ان کے بھائی نے انہیں گریبان سے پکڑ کر فرش پر گرا دیا تھا جس سے ان کی کمر پر چوٹ آئی، لڑائی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب شہزادہ ولیم نے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کو ’پیچیدہ‘ اور ’بدتمیز‘ کہا تھا۔

    شہزادہ ہیری نے25طالبان کوہلاک کرنےکااعتراف کرکےاپنی ساکھ کوداغدارکردیا،سابق برٹش…

    410 صفحات کی کتاب میں شہزادہ ہیری نے افغانستان میں ڈیوٹی کے دوران 25 لوگوں کو ہلاک کرنے کا بھی انکشاف تھا۔

  • پاکستان اب بھی ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے۔ عالمی اقصادی فورم

    پاکستان اب بھی ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے۔ عالمی اقصادی فورم

    پاکستان اب بھی ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے۔ عالمی اقصادی فورم
    عالمی اقتصادی ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2025 تک پاکستان کو درپیش 10 بڑے خطرات میں سے سب سے بڑا خطرہ خوراک کی کمی کا ہو گا جب کہ ملک کو اب بھی ڈیفالٹ کا خدشہ ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم نے اپنی گلوبل رسکس 2023 رپورٹ میں بتایا کہ ڈیفالٹ کا سامنا کرنے والے دیگر ممالک میں ارجنٹائن، تیونس گھانا، کینیا ، مصر اور ترکی شامل ہیں۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ان خطرات کو سامنے رکھ کر اپنی پالیسیاں اور ترجیحات نہیں بنائیں جس کی وجہ سے پاکستان کے لیے خطرات بدستور موجود ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اقتصادی میدان میں پاکستان بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے اور آنے والے وقت میں اس میں شدت آنے کا خدشہ ہے۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان کا اس بحران سے نکلنے کے لیے اب تک کوئی روڈ میپ سامنے نہیں آرہا ۔

    گلوبل رسک رپورٹ 2023 میں سائبر سیکیورٹی، دہشت گرد حملوں، مہنگائی اور معاشی بحران سمیت پاکستان کو اگلے دو سال میں درپیش 10 بڑے خطرات کا ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، بھارت اور افغانستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کو درپیش علاقائی تنازعات میں پانی کے انفراسٹرکچر کو ہتھیار یا ہدف کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔فورم نے علاقائی اور ماحولیاتی خطرات کو بھی رسک قرار دیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب میں جسمانی طور پر ساتھ جُڑے دو عراقی بچوں کا کامیاب آپریشن
    سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا
    برلن میں پاکستانی مشن کا 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف
    بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار
    اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
    2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار کم ہونے اور افراطِ زر کے باعث اشیا مہنگی ہونے سے لاکھوں افراد بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں۔ خطے میں موجود دیگر ممالک آبی وسائل کو پاکستان کے خلاف علاقائی تنازعات میں بطور ہتھیار بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ڈیٹا چوری، سائبر جاسوسی سمیت ڈیجیٹل سیکٹر میں اجارہ داری اور قرضوں کا بحران بھی 10 بڑے خطرات کی فہرست میں شامل ہے۔

    اکنامک فورم کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے اور ماحول کوان کے مطابق ڈھالنے میں ناکامی قدرتی آفات کا باعث بن سکتی ہے۔ عالمی اقتصادی فورم نے عالمی سطح پر جیو اکنامک ٹینشن، انرجی اور فوڈ کرائسز کی بھی نشان دہی کی ہے۔ دوسری جانب ورلڈ بینک نے عالمی معاشی اثرات سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب اور سیاسی بے یقینی نے بُری طرح متاثر کیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر زرعی زمین کو تباہ کر دیا جس سے ملک میں اجناس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ۔ پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں سمیت مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے، دسمبر 2022 میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 24 فی صد رہی جو 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

    تجزیہ کار اور معاشی ماہر ڈاکٹر فرخ سلیم کے مطابق اس وقت پاکستان کی معاشی حالت دگرگوں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گو کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے قرض ڈیپازٹ میں اضافہ کیا ہے۔ لیکن اگلے تین برسوں میں پاکستان کو 73 ارب ڈالرز کی ادائیگیاں کرنی ہیں جس کے لیے کوئی منصوبہ نظر نہیں آ رہا۔ فرخ سلیم نے کہا کہ پوری دنیا میں افراط زر ہے اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے لیکن بھارت اور بنگلہ دیش میں یہ آٹھ سے 10فی صد اور پاکستان میں 25 فی صد ہے۔ ایسے میں مہنگائی بڑھنے سے غربت میں ہی اضافہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اس بارے میں جنہیں فیصلے کرنے ہیں وہ سیاست میں لگے ہوئے ہیں ، 22 کروڑ عوام کے مسائل کچھ اور ہیں اور فیصلہ سازوں کے مسائل کچھ اور ہیں۔ کرنسی کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے وہ بھی خطرناک ہے۔ فرخ سلیم کے بقول ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہورہی ہے، آئے دن مختلف لارج سکیل مینو فیکچررز کی فیکٹریاں بند ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں اور جب یہ انڈسٹری بند ہوگی تو یقینی طور پر بے روزگاری کی وجہ سے غربت اور بھوک میں اضافہ ہوگا۔

  • یو اے ای کی پہلی چاند گاڑی نےخلا میں ایک ماہ کامیابی سے مکمل کرلیا

    یو اے ای کی پہلی چاند گاڑی نےخلا میں ایک ماہ کامیابی سے مکمل کرلیا

    متحدہ عرب امارات کے پہلے چاند مشن کے سلسلے میں روانہ ہونے والی چاند گاڑی "راشد روور” نے خلا میں ایک ماہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز راشد روور سے زمینی پر موجود سائندانوں کی ٹیم کو تازہ ڈیٹا موصول ہوا ہے جس کے مطابق اماراتی "راشد روور” نے اب تک کامیابی سے 1،34 ملین کلو میٹر کا خلائی سفر مکمل کیا ہے امکانی طور پر چاند پر ماہ اپریل میں اتر سکے گی۔

    یو اے ای نے چاند پر لینڈ کرنے والا مشن روانہ کر دیا

    "راشد روور” خالصتاً امارات کے سائنسدانوں اور انجینئیرز کی تیار کردہ چاند گاڑی ہے۔ اسے گیارہ دسمبر کو فلوریڈا کے خلائی مرکز سے چاند مشن پر روانہ کیا گا تھا۔ ‘راشد روور’ چاند پر اترنے کے بعد چاند کی سطح سےمتعلق حقائق پرمبنی ڈیٹا زمین پر منتقل کرنا شروع کرے گی اس میں چاند پر موجود ذرارت، دھول، لینڈنگ ایریا کی ہیت اور موسم وغیرہ کے بارے میں بھی آگاہی دینے کے علاوہ دیگر حقائق کی بھی تصویر کشی کرے گی۔

    زمین پر موجود خلائی مرکز کی ٹیم نے ہر ہفتے "راشد روور” سے رابطے کی صورت اس کےبارےمیں ڈیٹا کاجائزہ لےگی اور راشد روور کی کامل درستی کے ساتھ ورکنگ کے بارے میں رپورٹس تیار کرے گی۔

    ماہرین فلکیات کا زمین کےمدارمیں گردش کرتےسیٹلائٹس پرگہری تشویش کا اظہار

    "راشد روور” کو چاند مشن پر روانہ کرنے والی زمینی ٹیم اس کے چاند پر اترنے سے پہلے 12 کے قریب ایسی فرضی اقدامات کرے گی جو چاند گاڑی کے چاند پر اترنے کے بعد کے امکانی ڈیٹا سے متعلق ہوں گے بتایا گیا ہے کہ چاند گاڑی چاند کے کسی غیر دریافت شدہ حصے پر اترے گی-