Baaghi TV

Tag: news

  • امریکی پولیس کے تشدد سے سیاہ فام خاتون ہلاک

    امریکی پولیس کے تشدد سے سیاہ فام خاتون ہلاک

    واشنگٹن: امریکی پولیس کے تشدد سے ایک اور سیاہ فام خاتون ہلاک ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق “بلیک لائیوز میٹرز” کی شریک بانی خاتون امریکی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے دوران ہلاک ہو گئیں جس نے موت نے ریاستہائے متحدہ میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے امریکی پولیس نے مذکورہ خاتون کو گرفتاری کے دوران “ٹیزر” نامی آلے سے بار بار کرنٹ لگایا جس سے وہ ہلاک ہو گئیں۔

    امریکہ ترکیہ کو ایف 16 لڑاکا طیارے بیچنے پر تیار

    وہ مجھے جارج فلائیڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ مجھے جارج فلائیڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،” 31 سالہ اینڈرسن کو پولیس باڈی کیمرہ فوٹیج میں 2020 میں فلائیڈ کے پولیس قتل کے حوالے سے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے جس نے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر نسلی انصاف کے مظاہروں کو جنم دیا۔

    پولیس کی گرفتاری کے دوران خاتون نے مزاحمت کی کوشش کی تو اہلکار نے خاتون کو کرنٹ نما آلہ لگایا جس کی تکلیف سے خاتون نے مزاحمت ختم کردی اور پولیس کو کرنٹ لگانے سے منع کرتی رہی۔ اس دوران خاتون مدد کے لیے بھی چلاتی رہی خاتون کی جانب سے مزاحمت ختم کرنے کے باوجود پولیس اسے کرنٹ لگاتی رہی جس کے باعث خاتون ہلاک ہو گئی۔

    واضح رہے کہ “بلیک لائیوز میٹرز” نامی تنظم سیاہ فام امریکیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بنائی گئی ہے۔

  • فروری میں نیشنل یوتھ سمٹ لاہور میں کروانے کا اعلان

    فروری میں نیشنل یوتھ سمٹ لاہور میں کروانے کا اعلان

    فروری میں نیشنل یوتھ سمٹ کرائیں گے، ملک تیمور مسعود

    صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے بلوچستان کے یوتھ وفدنے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی، اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن بھی موجود تھے، 32رکنی وفد کی قیادت ڈائریکٹر یوتھ افیئرز بلوچستان اعجاز علی نے کی،صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے یوتھ وفد کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں،یوتھ ایکسچینج پروگرام کا مقصد صوبوں کے نوجوانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے، ملک بھر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کواجاگر کرنے کیلئے فروری میں نیشنل یوتھ سمٹ منعقد کررہے ہیں جو تین روزہ ہوگا جس میں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے نوجوان شریک ہونگے،نوجوان اپنے آئیڈیاز اور سکلز نیشنل یوتھ سمٹ میں پیش کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل یوتھ سمٹ سے نوجوانوں کی صلاحیتیں اجاگر ہونگی، یوتھ کے حوالے سے پالیسی بنا رہے ہیں تاکہ ان کے آئیڈیا کو عملی شکل دی جاسکے،ہمارے نوجوانوں میں بہٹ ٹیلنٹ ہے جس کو آگے لانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے مختلف پروگرام شروع کئے ہوئے ہیں،پنجاب بڑے بھائی کا کردار ادا کرتا رہے گا،وفد میں کھلاڑی بھی شامل ہیں جو کہ خوش آئند ہے،یوتھ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وفد کولاہور کی تاریخ اور سپورٹس کے بارے میں آگاہی دی ہے، یوتھ ایکسچینج پروگرام سے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا،نیشنل یوتھ سمٹ میں نوجوانوں کے آئیڈیاز کو پروموٹ کرینگے،وفدنے مہمان نوازی پر صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

    صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے وفد کو سرٹیفکیٹس دیئے، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز بلوچستان اعجاز علی نے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اورڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن کو روایتی بلوچی کیپس پہنائیں، وفد نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بھی دورہ کیا، گزشتہ شب بلوچستان کے وفد کے اعزاز پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کی مہمان خصوصی سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب محترمہ مسرت جبیں تھیں،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن ودیگر بھی شریک تھے، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب محترمہ مسرت جبیں نے اپنے خطاب میں وفد کو پنجاب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں، بلوچستان کے نوجوان بہت ٹیلنٹڈ ہیں، یوتھ ایکسچینج پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ایک دوسرے کی تاریخ اور ثقافت سے متعارف کرانا ہے، بلوچستان سمیت ہر صوبے کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ بلوچستان کی قدیم تاریخی روایات ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں اور کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے،ملک بھر کی یوتھ بہت باصلاحیت ہے، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن نے کہا ہے کہ یوتھ کی رہنمائی کے لئے بھرپور اقدامات کئے ہیں، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نے نوجوانوں کیلئے یوتھ ہیلپ لائن قائم کی ہے جہاں سے نوجوان رہنمائی حاصل کررہے ہیں، پنجاب کے نوجوانوں کا وفد بھی دوسرے صوبوں کا دورہ کریگا۔ سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب محترمہ مسرت جبیں نے بلوچستان کے یوتھ وفد کے سربراہ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز اعجاز علی کو سوینئردیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب محترمہ مسرت جبیں اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز بلوچستان اعجاز علی کو سوینئر پیش کئے۔ وفد کے اعزاز میں ڈنر بھی دیا گیا۔

  • جبل نور، غار ثور اور غار حرا کو جلد زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا

    جبل نور، غار ثور اور غار حرا کو جلد زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا

    ریاض: سعودی عرب نے کہا ہے کہ جبل نور، غار ثور اور غار حرا کو جلد زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    ہیریٹیج اتھارٹی کے مشیر اور سعودی ضیوف الرحمٰن پروگرم کی خدمت کے اقدامات کے جنرل نگران عبدالرحمن بن جصاص نے کہا کہ غار ثور، جبل النور اور غار حرا کو ضروری اقدامات مکمل کرنے کے بعد جلد زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    گھڑ سواری مقابلہ: سعودی خواتین کی شاندار پرفارمنس

    انہوں نے کہا کہ دیگر تاریخی مقامات کے لیےبھی ڈیزائن طلب کر لیے گئے ہیں ۔ان مقامات کو بھی زائرین کے لیے تیار کیا جائے گا حدیبیہ امن معاہدہ، مسجد بیعہ اور بئر طویٰ کو بھی نئے انداز سے تیار کیا جائے گا۔

    تقریباً 7500 سے زائد مقامات کا سروے مکمل ہو چکا ہے جن میں زیادہ تر شہری علاقوں میں ہیں۔ سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی تعلیمی و ثقافتی علوم کی تنظیم ’’یونیسکو‘‘ نے 12 غیر محسوس ورثہ کے علاقوں کو رجسٹرڈ کیا ہے۔

    عرفات کے علاقے میں ایسے تاریخی مقامات ہیں جو مستقل نمائش کے لیے موزوں ہیں۔ حج کے موقع پر ہرسال حجاج کی بہت بڑی تعداد عرفات آتی ہے۔

    سٹی ہولڈنگ کمپنی کے ویژنز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ایمن الولیدی نے تصدیق کی کہ وژن آف دی سٹی پراجیکٹ حجاج کرام کو پیدل چلنے والے راستوں کے ذریعے ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے ۔ یہ راستے براہ راست مسجد نبویﷺ سے منسلک ہیں اور ٹریفک سے الگ تھلگ ہیں۔ .

    پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم چارملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینےکیلئے آج سعودی عرب روانہ

    انہوں نے بتایا کہ ویژن آف دی سٹی پراجیکٹ تقریباً 47 ہزار ہوٹلوں کے کمرے فراہم کرے گا جس کے لیے 12 ہزار معاہدوں پر دستخط کئے گیے ہیں۔ اس منصوبے کا پہلا حصہ 2026 تک تیار ہو جائے گا۔

    علاوہ زیں شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ جدہ نے حجاج کرام کو ائیر پورٹ سے بغیر کرائے کے شٹل سروس کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہےعازمین حج کے جدہ ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد انہیں ائیر پورٹ سے مسجد حرام تک اسی شٹل سروس کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔

    شاہ عبدالعزیز انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی طرف سے اس کا باضاطہ اعلان اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے کیا گیا ہے۔ حجاج کو یہ سہولت حج 2023 سے ملنا شرو ع ہو جائے گی تاہم عازمین حج کے لیے اس فری شٹل سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ احرام میں ہوں اور ان کی سفری دستاویزات اور شناختی کارڈز ان کے ہمراہ ہوں۔

    یہ دو طرفہ شٹل سروس ائیر پورٹ سے مسجد حرام تک اور مسجد حرام سے ائیر پورٹ تک ہر دوگھنٹے بعد روانہ ہو گی۔ صبح دس بجے سے رات دس بجے تاک ائیر پورٹ سے سروس جاری رہے گی جبکہ دن کے بارہ بجے سے رات بارہ بجے تک مسجد حرام سے ائیر پورٹ تک ہر دوگھنٹے کے بعد یہ شٹل سروس مہیا ہواکرے گی۔

  • اردو زبان میں لکھی گئی کھیلوں کا انتظامی ڈھانچہ کتاب کی تقریب رونمائی

    اردو زبان میں لکھی گئی کھیلوں کا انتظامی ڈھانچہ کتاب کی تقریب رونمائی

    پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تحت اردو زبان میں لکھی گئی کھیلوں کا انتظامی ڈھانچہ کتاب کی تقریب رونمائی میں اولمپئنز, ماہرین تعلیم اور آرگنائزرز کی بڑی تعداد میں شرکت۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر امجد ثاقب نے زور دیا کہ بہتر انسان بننے کے لئے اولمپئینزم کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

    مقامی ہوٹل میں منعقدہ پی او اے کی جانب سے منعقدہ کھیل کا انتظامی ڈھانچہ کتاب کی تقریب رونمائی کھلاڑیوں, سابق اولمپئنز, اور سپورٹس آرگنائزرز کا گلدستہ بن گئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر امجد ثاقب کے علاوہ ہاکی اولمپئن ڈاکٹر طارق عزیز، منظور الحسن، خواجہ جنید, کرنل ر مدثر اصغر , سپورٹس فیڈریشنز کے سربراہان, جی سی یو کے وی سی ڈاکٹراصغر زیدی۔ وی سی لاہور کالج ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر بشری مرزا, وی سی نیشنل کالج أف آرٹس نے بھی شرکت کی۔ پی او اے کے صدر سید عارف حسن نے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اولمپک ازم انسان کو ڈسپلن، جستجو اور خود پر یقین کا پیغام دیتا یے جسے پھیلانے کی ضرورت ہے اور یہ کتابچہ یہ کام احسن طریقہ سے انجام دے گا۔ ڈاکٹر بشری مرزا اور ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ سپورٹس ایڈمنسٹریشن مینوئل کا اردو ترجمہ بہت بڑا کام ہے۔ ہم سب کو مل کر ماضی کی سپورٹس گلوری کو واپس لانے کی ضرورت ہے۔ مہمان خصوصی چئیرمین اخوت ڈاکٹر امھد ثاقب نے کہا کہ اس کتاب کی رونمائی میں عظیم اولمپئنز اور ایجوکیشنسٹ کی موجودگی اسے ممتاز بنا رہی ہے۔

    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

    اولمپک ازم صرف جیت کے لئے نہیں ہوتی بلکہ شکست بھی اس کا اہم حصہ ہوتی ہے جودنیا میں بھائی چارہ سکھاتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بہتر اتھلیٹ پیدا کرنے کے لئے پی او اے کے ساتھ مل کر اولمپک سکول قائم کریں گے۔ اس کتاب کی رونمائی میں عظیم اولمپئنز اور ایجوکیشنسٹ کی موجودگی اسے ممتاز بنا رہی ہے۔ اولمپئزم صرف جیت کے لئے نہیں ہوتی بلکہ شکست بھی اس کا اہم حصہ ہوتی ہے۔اولمپئزم دنیا میں بھائی چارہ سکھاتی ہے۔ ہم بھی اخوت کو اسی جذبہ کے تحت چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حیوانیت سے انسانیت کا سبق کھیل سے گزر کر ہی ملتا ہے۔

  • سعودیہ عرب ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا جونی ڈیپ کی نئی فلم کی مالی سپورٹ کا اعلان

    سعودیہ عرب ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا جونی ڈیپ کی نئی فلم کی مالی سپورٹ کا اعلان

    جدہ: سعودیہ عرب ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فنڈ نے ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ کی نئی فلم ’جین دُبیری‘ کی مالی سپورٹ کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: یہ ریڈ سی فیسٹیول فنڈ کی پہلی انٹرنیشل فلم ہےجس میں وہ فرانس کےساتھ اشتراک کریں گےفلم کی ڈائریکٹر فرانسیسی اداکارہ میجوین ہیں اور تاریخی واقعات پر مبنی فلم میں جونی ڈیپ اٹھارہویں صدی کے فرانسیسی بادشاہ لوئی پانزدہم کے کردار میں ںظر آئیں گے۔


    ریڈ سی فلم فیسٹیول فنڈ کے سی ای او محمد الترکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم میجوین کی نئی فلم ’جین دُبیری‘ کو سپورٹ کرنے پر نہایت خوش ہیں ہم پرامید ہے کہ اس تعاون سے سعودی اور فرانسیسی سنیما کے تعلقات مضبوط ہوں گے اور یہ ان فلموں میں سے ایک ہے جس میں ہم خواتین فلم میکرز کو سپورٹ کرتے ہیں۔


    انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم کی سپورٹ ہمارا یہ عزم ظاہر کرتی ہے کہ ہم نئے ٹیلنٹ، بہترین رائٹروں، ڈائریکٹروں اور پروڈیوسروں کی سپورٹ کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

  • عالمی برادری کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے،افغان حکومت

    عالمی برادری کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے،افغان حکومت

    کابل: افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان حکومت خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی اٹھانے پر کام کررہی ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے اور افغانستان سے تعاون جاری رکھنا چاہیے۔

    جرمنی کا پاکستان کو 2 کروڑ 80 لاکھ یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان


    ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان حکومت خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی ختم کرنے کےلیے کام کررہی ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے معاملے پر تشویش سمجھ سے باہر ہےہم او آئی سی سمیت تمام عالمی اداروں سے قریبی تعلقات چاہتے ہیں۔

    قبل ازیں طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے یونیورسٹی میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں تعلیم اور ترقی کے امور کو شریعت کی دفعات کے مطابق ترتیب دینا تحریک کا فرض ہے۔

    "العربیہ” کے ساتھ بات چیت کے دوران بلال کریمی نے کہا تھا کہ طالبان نے خواتین کو وہ حقوق دیے ہیں جو ماضی میں انہیں حاصل نہیں تھے طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نےافغانستان میں داعش کی موجودگی کی اہمیت کو کم کرتے ہوئے کہا تھا کہ داعش ایک پوشیدہ تکفیری رجحان قرار ہے۔

    واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے یا فیچر متعارف کرا دیا

    انہوں نے کہا تھا کہ طالبان تحریک نے کالعدم تنظیم داعش کے 98 فیصد ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں اور افغانستان میں داعش کے لیے کوئی مقبول انکیوبیٹر نہیں تھا۔

    یاد رہے افعانستان کی وزارت اعلیٰ تعلیم کی جانب سے تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو بھیجے گئے خط کے مطابق طالبان نے گزشتہ ماہ افغانستان میں خواتین کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس خط پر وزیر ندا محمد ندیم کے دستخط تھے۔

    طالبان کے اس فیصلے پر عالمی برادری کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تو رد عمل میں طالبان کے اعلی تعلیم کے وزیر ندا محمد ندیم نے اپنے بیانات میں کہا تھا کہ اگر وہ ہم پر ایٹم بم بھی گرا دیں تو بھی ہم اپنےفیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم عالمی برادری کی طرف سے عائد پابندیوں کے لیے تیار ہیں۔ طالبان کے فیصلے صرف لڑکیوں کو یونیورسٹی کی تعلیم سے روکنے پر ہی نہیں رکے بلکہ اس تحریک نے افغانستان میں غیر سرکاری تنظیموں کو احکامات بھی جاری کیے کہ وہ خواتین کو ملازمت پر رکھنے سے باز آ جائیں۔

    طالبان حکومت کا خواتین دکانداروں کو دکانیں اور بیوٹی پارلرز بند کرنے کا حکم

    طالبان نے حجاب سمیت مناسب ڈریس کوڈ پر عمل درآمد کرانے کے اپنے فیصلے کو درست قرار دیا اور اس فیصلے پر عمل نہ کرنے والی تنظیموں کے لائسنس معطل کرنے کی دھمکی بھی دی ہےطالبان حکومت نے افغانستان میں خواتین کے بیوٹی سیلون بند کرنے کے لیے 10 دن کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے طالبان نے لڑکیوں کو تجارتی مراکز میں کام کرنے سے روکنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

  • امریکہ ترکیہ کو ایف 16 لڑاکا طیارے بیچنے پر تیار

    امریکہ ترکیہ کو ایف 16 لڑاکا طیارے بیچنے پر تیار

    سویڈن ، فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے بدلے امریکہ ترکیہ کو ایف 16 طیارے بیچنے پر تیارہے تاہم بائیڈن کو کانگریس میں ترکی کو جنگی طیارے فروخت کرنے پر اعتراضات کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی موقر اخبار وال سٹریٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کانگریس سے ترکیہ کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری کے لیے کہے گی۔

    ابوظبی: مینگرووز کے دس لاکھ بیج بونے کیلئے ڈرونز کا استعمال

    اخبار کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کو ترکیہ کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری کو سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے ساتھ مشروط کر رہا ہے ان دونوں ملکوں کی نیٹو میں شمولیت میں ترکیہ کئی ماہ سے رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔

    گزشتہ نومبر میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ترجمان ابراہیم کالین نے کہا تھا کہ شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کے رکن ترکی کو ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی فروخت کے لیے امریکہ کی منظوری کا عمل ٹھیک چل رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ دو ماہ کے اندر مکمل ہو جائے۔

    ایف ۔35 طیارے کی خریداری میں ناکامی کے بعد ترکی نے اکتوبر 2021 میں امریکہ کو لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ 40 عدد ایف 16 لڑاکا طیارے اور اپنے پاس موجود جنگی طیاروں کے لیے 80 جدید جنگی سازو سامان خریدنے کی درخواست جمع کرا دی تھی کالین نے اس وقت کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ اس معاملے پر ایماندارانہ کوشش کر رہی ہے۔

    گزشتہ ستمبر میں اردوان نے اطلاع دی تھی کہ انہیں دو امریکی سینیٹرز کی جانب سے مثبت فیڈ بیک موصول ہوا ہے اور فروخت کی حمایت میں نیو یارک سے حمایت کے حوالے ملے ہیں۔

    جرمنی کا پاکستان کو 2 کروڑ 80 لاکھ یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان

    انقرہ کی جانب سے روسی ساختہ میزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کرنے کے بعد چند برسوں کے دوران امریکی کانگریس میں ترکیہ کے حوالے سے سرد مہری دیکھی جا رہی ہے اسی وجہ سے ترکیہ پر امریکی پابندیاں لگائی گئیں اور اسے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام سے خارج کردیا گیا تھا۔

    دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ کانگریس سے ترکی کو F-16 لڑاکا طیاروں کی 20 بلین ڈالر کی فروخت اور یونان کو F-35 کی علیحدہ فروخت کی منظوری دینے کے لیے کہنے کی تیاری کر رہی ہے-

    ترکیہ کو ممکنہ فروخت، یونان کی طرح، نیٹو کے رکن ملک، ملک کے پرانے F-16 بحری بیڑے کو اپ گریڈ کرے گا اور انقرہ کے عالمی اثر و رسوخ کی نشاندہی کرے گا کیونکہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان روس-یوکرین جنگ میں ڈیل میکر کے طور پر اپنے کردار کو ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    جہاں بائیڈن انتظامیہ نے گزشتہ سال بحیرہ اسود سے یوکرائنی اناج کی ترسیل کی اجازت دینے کے انتظامات میں ثالثی کے لیے اردگان کے اقدامات کی تعریف کی، وہ ترک رہنما کی جانب سے روس سے S-400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری پر تنقید کرتا رہا اور فن لینڈ کی حمایت سے انکار پر نجی مایوسی کا اظہار کیا۔ کرد شخصیات کے بارے میں ان ممالک کے موقف پر سویڈن کا نیٹو میں شمولیت کو انقرہ خطرہ سمجھتا ہے۔

    سمندری سیپی سے تیار ماحول دوست ہیلمٹ

    اتحاد میں نورڈک ممالک کی رکنیت پر تعطل نہ صرف امریکہ-ترک تعلقات کی پیچیدگی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ نیٹو کی ترجیحات کو برقرار رکھنے کی ترکیہ کی صلاحیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ جب کہ ہنگری نے، ترکیہ کی طرح، ابھی تک فن لینڈ اور سویڈن کے الحاق کی توثیق نہیں کی ہے، ہنگری کے حکام نے کہا ہے کہ وہ یہ قدم اس وقت اٹھائیں گے جب فروری میں ان کی مقننہ کا دوبارہ اجلاس ہوگا۔

    نیٹو کے حاشیے پر کئی دہائیوں کے بعد اتحاد کی رکنیت حاصل کرنے کے فیصلے کے لیے سویڈن اور فنز کے لیے ایک اہم تبدیلی کی ضرورت تھی، جس نے پڑوسی ملک یوکرین پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے حملے کے بارے میں یورپیوں کی شدید تشویش کی نشاندہی کی۔

    نیٹو حکام نے مہینوں پہلے توسیع کو حتمی شکل دینے کی امید ظاہر کی تھی۔ نورڈک حکام نے ترکی کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے، لیکن اردگان باز نہیں آئے۔

    کانگریس کے معاونین نے کہا کہ کچھ امریکی قانون سازوں سے توقع کی جاتی ہے کہ ترکی کسی بھی F-16 کی فروخت کو آگے بڑھانے کی شرط کے طور پر فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں داخلے کی توثیق کرنے کا عہد کرے۔

    سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ سینیٹر رابرٹ مینینڈیز (D-N.J.) نے جمعہ کو کہا کہ وہ اس فروخت کی مخالفت کریں گے جب تک کہ اردگان کئی ایسے اقدامات نہ کریں جن کی وہ حمایت کرتے ہیں۔

    واٹس ایپ نےصارفین کی آسانی کیلئےتصاویر اورویڈیوزکا نیافیچرمتعارف کرا دیا

    انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ "صدر اردگان بین الاقوامی قانون کو پامال کرنے، انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کو نظر انداز کرنے اور ترکی اور ہمسایہ نیٹو اتحادیوں کے خلاف خطرناک اور غیر مستحکم کرنے والے رویے میں ملوث ہیں۔” "جب تک اردگان اپنی دھمکیاں ختم نہیں کرتے، گھر میں اپنے انسانی حقوق کے ریکارڈ کو بہتر بناتے ہیں – بشمول صحافیوں اور سیاسی مخالفت کو چھوڑ کر – اور ایک قابل اعتماد اتحادی کی طرح کام کرنا شروع کر دیتے ہیں، میں اس فروخت کو منظور نہیں کروں گا۔”

    ترکی نے سب سے پہلے 2021 میں 40 نئے F-16s اور موجودہ جنگی طیاروں کے لیے 80 اپ گریڈ کٹس کی درخواست کی تھی، جس کے بعد اسے امریکی F-35 پروگرام سے ہٹا دیا گیا تھا۔ انقرہ کی جانب سے امریکی پابندیوں کی وجہ سے جدید ترین روسی فضائی دفاعی آلات خریدنے کے بعد امریکہ نے ترکی کو اس کے جدید ترین اسٹیلتھ طیارے حاصل کرنے سے روک دیا۔

    لیکن اس فروخت سے یوکرین کی جنگ کی وجہ سے جغرافیائی سیاسی منظر نامے سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ پوتن کے فروری کے حملے کے بعد سے، اردگان نے روسی رہنما اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی دونوں کے ساتھ بات چیت کو برقرار رکھا ہے۔

    امریکا میں فضائی ٹریفک نظام درہم برہم،ہزاروں پروازیں متاثر،لاکھوں مسافرپریشان

    ایتھنز کو F-35 طیاروں کی علیحدہ فروخت یونانی رہنماؤں اور کانگریس میں ان کے حامیوں کے تحفظات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے، یونان اور ترکی کے درمیان طویل عرصے سے جاری تناؤ کے پیش نظر، جو قبرص کے جزیرے پر دیگر مسائل کے ساتھ جھگڑے کا شکار ہیں۔ معاونین نے بتایا کہ فروخت کی تفصیلات پہلے ہی غیر رسمی جائزے کے لیے متعلقہ کانگریسی کمیٹیوں کو پیش کر دی گئی ہیں۔

  • سعودی عرب میں جسمانی طور پر ساتھ جُڑے دو عراقی بچوں کا کامیاب آپریشن

    سعودی عرب میں جسمانی طور پر ساتھ جُڑے دو عراقی بچوں کا کامیاب آپریشن

    سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی کے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال برائے چلڈرن میں جسمانی طور پر جڑے دوبچوں کا کامیاب آپریشن کرکے علیحدہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : "العربیہ ڈاٹ نیٹ” کے مطابق 27 کنسلٹنٹس، ماہرین اور نرسنگ اور ٹیکنیکل کیڈرز نے ملکر کامیاب آپریشن کرکے دو عراقی تن جڑے جڑواں بچوں کو الگ کیا جڑواں بچوں علی اور عمر کو الگ کرنے کا آپریشن خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایت پر کیا گیا۔

    معاشی بحران سےنکلنےکےلیےسری لنکا کافوج کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ

    جمعرات کی صبح کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر اور ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کی قیادت میں میڈیکل اور سرجیکل ٹیم نے جسموں کے الگ کرنے کا آپریشن کیا-

    ڈاکٹر عبداللہ نے العربیہ کو بتا یا کہ تن جڑے ہوئے دونوں بچوں کی علیحدہ کرنے کا عمل چوتھے مرحلہ میں ہے اور پانچواں مرحلہ شروع کیا جائے گا سرجری چھ مراحل میں ہونے کی توقع ہے اور اس میں 11 گھنٹے لگیں گے۔

    جڑواں بچوں کے سینے اور پیٹ کے نچلے حصے میں چپک جانے کی وجہ سے آپریشن کی کامیابی کی شرح 70 فیصد ہے دونوں کے جگر، پتے کی نالیاں اور آنتیں مشترکہ ہیں۔ انہوں نے کہا بچوں میں پلاسٹک سرجری ٹیم جلد کی توسیع کے آلات کی پیوند کاری کرے گی-

    خواتین کا بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ جاری

    ڈاکٹرنے اپنی اور اپنی ٹیم کی طرف سے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے ان بچوں پر اپنی خصوصی توجہ دی ہے یہ آپریشن سعودی عرب اور عراق میں گہرے تعلقات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ سعودی عرب میں عراق سے آئے تن جڑے بچوں کا پانچواں آپریشن تھااس سے قبل بھی عراق کے چارجوڑوں کو سعودی عرب میں الگ کیا جا چکا ہے 1990 سے جڑواں بچوں کی سعودی عرب میں تن جڑے جڑواں بچوں کی علیحدگی کے آپریشن کئے جا رہے ہیں ۔ علی اور عمر کی الگ کی جانے والی یہ جوڑی ایسی 54 ویں جوڑی تھی جسے سعودیہ میں الگ کیا گیا۔

    کینیڈا میں منشیات سے بھرا بیگ لے جانے والا کبوتر گرفتار

  • طلاق کے بعد بچوں کو اکیلے سنبھالنا بہت مشکل ہوتا ہے نادیہ خان

    طلاق کے بعد بچوں کو اکیلے سنبھالنا بہت مشکل ہوتا ہے نادیہ خان

    اداکارہ نادیہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے سنگل پیرنٹ کی مشکلات کے بارے میں بات کی ہے. انہوں نے کہا کہ جب میری میرے شوہر سے طلاق ہوئی تو اس کے بعد بچوں کو اکیلے پالنا ان کو دیکھنا بہت مشکل تھا. میں کام پر جاتی تھی تو دھیان بچوں میں رہتا تھا میں سوچتی رہتی تھی کہ مجھے تو گھر پہ ہونا چاہیے بچوں کو میری ضرورت ہے. پھر میں نے کام چھوڑ دیا اور مارننگ شو بھی چھوڑ دیا بچوں‌کی مکمل طور پر دیکھ بھال کی . میں نے بہت جلد محسوس کر لیا تھا کہ بچوں کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ان کو پیار محبت اور

    شفقت کی ضرورت بہت زیادہ ہوتی ہے. نادیہ خان نے کہا کہ میرے دوسرے شوہر نے ہمیشہ میری تمام ذمہ داریوں کو اپنی زمہ داری سمجھا ہے اور وہ میرا بہت زیادہ ساتھ دیتے ہیں. میرے بچوں‌کو اپنے بچے سمجھتے ہیں. نادیہ خان نے کہا کہ ماں باپ کے نہ لڑائی جھگڑے ہونے چاہیں نہ ہی طلاق اس سے بچوں پر گہرا اثر پڑتا ہے ان کی زندگیوں پر گہرا اثر پڑتا ہے. انہوں نے کہا کہ شوہر ایسا ہونا چاہیے جو بیوی کو سراہے. اچھے برے وقت میں اس کے ساتھ کھڑا ہو.

  • صنم سعید نے انڈٰین میڈیا سے کیا ایک شکوہ

    صنم سعید نے انڈٰین میڈیا سے کیا ایک شکوہ

    پاکستانی اداکارہ صنم سعید کو محب مرزا کے ھوالے سے کافی چرچا میں رہی ہیں انہوں نے ھال ہی میں انڈین پبلیکشن کوانٹرویو دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی تو بالی وڈ کو دیکھ کر ہی بڑے ہوئے انہیں بہت زیادہ پتہ ہے کہ انڈینز کیا کھاتے ہیں کیا کرتے ہیں ان کا مذہب ان کا کلچر کیا ہےلیکن انڈینز یہ بالکل نہیں‌ جانتے کہ ہمارا کلچر کیا ہے پاکستان کے لئے کیا کھاتے ہیں ان کی تہذیب کیا ہے. لیکن زی زندگی ایسا چینل ہے جس نے ہمارے ڈرامے بھارت میں لگانا شروع کئے اور اس کے زریعے لوگوں‌کو پتہ چلنا شروع ہوا ہے پاکستانیوں کے بارے میں‌ بھی . یوں صنم سعید نے انڈین

    میڈیا سے کیا شکوہ لیکن وہ زی زندگی سے کافی خوش ہیں ، صنم سعید کا ڈرامہ زندگی گلزار ہے زی زندگی نے ہی آن ائیر کیا . صنم سعید کے اس ڈرامے کو بھارت میں بہت زیادہ پذیرائی ملی . واضح رہے کہ صنم سعید سکرین پر کم کم دکھائی دے رہی ہیں کم دکھانے کی وجہ بتاتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ ان کو کوئی ایسا کردار سمجھ میں نہیں‌ آرہا جس میں اداکاری کرنے کی گنجائش ہو. ایوارڈز کے حوالے سے کہتی ہیں آڈینز کی داد کی کسی بھی آرٹسٹ کا اصل ایوارڈ ہوتا ہے. صنم سعید حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں.