Baaghi TV

Tag: news

  • خواتین کو معاشی دھارے کا متحرک اور پیداواری حصہ بنانے کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ نیا اور جدید ذریعہ ہے

    خواتین کو معاشی دھارے کا متحرک اور پیداواری حصہ بنانے کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ نیا اور جدید ذریعہ ہے

    فیصل آباد (عثمان صادق) خواتین کو معاشی دھارے کا متحرک اور پیداواری حصہ بنانے کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ نیا اور جدید ذریعہ ہے جبکہ فیصل آباد وومن چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کو اپنی ممبرز اور تعلیم یافتہ طالبات کو اس بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دینی چاہیے۔ یہ بات محترمہ صفورا زینب نے وومن چیمبر کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹنگ اور بزنس پر موشن دو الگ الگ شعبے ہیں اور ہمیں اِن کے فرق کو سمجھتے ہوئے اپنے مطلوبہ سیکٹر پر توجہ دینی چاہیے تاکہ اِن سے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے کیونکہ اِس کے ذریعے آن لائن میسر سہولتوں سے ہی اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کی جا سکتی ہے اور اِس مقصد کیلئے جگہ جگہ گھومنے کی ضرورت نہیں۔ تاہم اس ذریعہ کے مؤثر استعمال سے ہی مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہر چھ سیکنڈ بعد ایک نیا اکاؤنٹ کھل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شارٹ میسج استعمال کرنے والوں کی تعداد 4.4ارب جبکہ انسٹاگرام کے ایکٹو یوزر کی تعداد 1.7ارب ہے۔ اسی طرح روزانہ 95ملین تصاویر روزانہ اَپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ 53منٹ کے اوسط وقت میں 71فیصدملینلزاور 71فیصد امریکی بزنس مین اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہیں۔ اس سے قبل وومن چیمبر کی صدر محترمہ نگہت شاہد نے کہا کہ انہوں نے کاروباری خواتین کی آگاہی اور نوجوان طالبات کو اپنا کاروبار شروع کرنے کی ترغیب دینے کیلئے ایک جامع پروگرام شروع کر رکھا ہے جس کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ بارے بھی آگاہی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے استعمال سے خواتین کواپنے کاروبار کیلئے مردوں کی ضرورت بھی نہیں رہے گی اور وہ تمام کام از خود ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے ہی کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا اور جدید ذریعہ ہے جس سے طالبات کو لازمی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اس قسم کی آگاہی تقریبات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ آخر میں نائب صدر محترمہ فرحت نثار نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس تقریب میں سینئر نائب صدر محترمہ صوبیہ عقیل، محترمہ شمع احمد، حنا خاں، ہما خالد اور دیگر خواتین نے بھی شرکت کی۔

  • ورلڈ بینک نے پاکستان کی رینکنگ بہتر ظاہر کر دی

    واشنگٹن: ورلڈ بینک نے پاکستان کو کاروباری ماحول بہتر بنانے والے 10 سر فہرست ممالک میں شامل کرلیا ہے ،

    ورلڈ بینک نے ڈوئنگ بزنس 2020 رپورٹ جاری کر دی ہے جس کیمطابق پاکستان کاروباری ماحول کو بہتر کرنے والے 10 ممالک میں سر فہرست ممالک میں شامل کر لیا گیا ہے، 6 ریگولیٹری اصلاحات کے نفاذ سے پاکستان کی عالمی رینکنگ میں 28 درجے بہتری آئی ہے،

    مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کاروبار میں آسانیوں کیلئے کئی اجلاس کروائے ، مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مراعات دے رہے ہیں جب کہ رینکنگ میں بہتری پر صوبوں کے شکار گزار ہیں ، ریفارمز میں چھٹے نمبر آگئے ہیں تاہم ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے

  • قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ

    قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ

    قومی ہاکی ٹیم اتوار کو علی الصبح اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے رضوان سنیئر کی زیر قیادت ہالینڈ کے شہر ایمسٹلوین روانہ ہو گئی

    جہاں اسے 26 اور 27 اکتوبر کو میزبان ملک کیخلاف ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلنا ہیں جن میں کامیابی پاکستان کو اولمپکس میں جگہ دلا سکتی ہے، گول کیپرز وقار اور امجد علی کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں نائب کپتان عماد بٹ، مبشر علی، رضوان علی، ابو بکر محمود، معین شکیل، تصور عباس، اظفر یعقوب، راشد محمود، علی شان، اعجاز احمد، عمر بھٹہ، رانا سہیل، رانا وحید، غضنفر علی، حماد انجم اور عرفان سینئر بھی شامل ہیں واضع رہے کہ پاکستانی ٹیم اولمپک کولیفائرز سے قبل 22 اور 23 اکتوبر کو جرمنی کیخلاف بھی دو میچز کھیلے گی،

    مزید پڑھیں
    قومی ٹی ٹوئنٹی سیکنڈ الیون دلچسپ مرحلے میں داخل

  • سکھ برادری نے مولانا فضل رحمن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    سکھ برادری نے مولانا فضل رحمن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    سکھ برادری نے مولانا فضل رحمن سے اسلام آباد دھرنا ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا ، اور کہا ہے کہ ملکی حالات اور ہمارے مقدس تہوار کے سبب وہ دھرنا موخر کر دیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کیمطابق پاکستانی سکھ کمیونٹی نے مولانا فضل رحمن سے آزادی مارچ اور دھرنا موخر کرنے کا مطالبہ کر دیا ، سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے سکھ یاتری بابا گرونانک کے 550 ویں جنم کی تقریبات مین شرکت کیلئے پاکستان پہنچ رہے ہیں تاہم مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے باعث ملک میں سیاسی افراتفری اور امن و امان کی فضا متاثرہوگی

    شاندارمہمان نوازی ، شکریہ پاکستان ، شاہی محل سے شاہی فرمان جاری

    سکھ تنظیموں کا کہنا ہے کہ سکھوں نے بابا گورونانک کا جنم دن منانے کیلئے بھرپور تیاریاں کی ہیں لیکن کینیڈا، یورپ، امریکا اور بالخصوص بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کی طرف سے دھرنے کی وجہ سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے، مولانا فضل رحمان سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنا مارچ اور دھرنا ملتوی کر دیں تاکہ سکھ یاتری پاکستان آ کر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں،

    سپین کے سفیر بھی لاہوری نکلے

    سکھ رہنماؤں نے کہا ہے کہ احتجاج ہر جماعت کا جمہوری حق ہے لیکن ملکی حالات اور سکھوں کے مذہبی تہوار کے پیش نظر مولانا فضل الرحمان کو اپنا مارچ اور دھرنا موخر کردینا چاہیے۔ پاکستان کی کوششوں سے پوری دنیا میں امن کا پیغام فروغ پارہا ہے لیکن اگر پاکستان میں سیاسی افراتفری اور مظاہروں کی وجہ سے غیرملکی سکھوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تو یہ حکومت کا نہیں پاکستان کا اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

    لاہور کی سڑکوں پر اندھیرا یا روشنی اہم فیصلہ آگیا

  • کرکٹ کی واپسی پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں واپس لے آئی

    کرکٹ کی واپسی پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں واپس لے آئی

    لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پر لاہوریوں کے چہروں کی خوشی دیدنی تھی، شائقین کرکٹ سخت سکیورٹی کے باوجود اپنی فیملیوں کے ہمراہ میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل ہی سٹیڈیم پہنچ گئے، سٹیڈیم کے اندر اور باہر قومی پرچموں کی بہار نظر آئی، خواتین، نوجوان اور بچے اپنے چہروں پر قومی پرچم پینٹ کراتے ہوئے نظر آئے، مہمان ٹیم کی سپورٹ کیلئے بھی نعرے لگائے جاتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلاٹی ٹونٹی میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کی بہت بڑی تعداد قذافی سٹیڈیم پہنچی۔ شائقین کرکٹ اپنی فیملیوں کے ہمراہ میچ دیکھنے لئے سٹیڈیم آئے۔ شائقین کرکٹ کو پارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے سٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔شائقین کرکٹ پاکستان کے حق میں نعر ے لگاتے رہے جبکہ کئی منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مہمان ٹیم کی سپورٹ کے لئے ان کے حق میں بھی بھرپور نعرے لگائے گئے۔ سٹیڈیم میں داخلے کیلئے طویل قطاریں لگی رہیں اور اس دوران بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی۔

    کئی مقامات پر نوجوانوں نے پہلے داخلے کی کوشش میں قطاریں توڑ دیں اور دھکم پیل کی تاہم موقع پر موجود سکیورٹی نے حالات کو قابو کر لیا۔ پاک فوج، رینجرز اور پولیس کی جانب سے میچ کی سکیورٹی کے لئے غیر معمولی انتظامات کئے گئے۔ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ٹیموں کی ہوٹل سے سٹیڈیم آمد کے روٹ کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی جبکہ میچ کے دوران بھی اسٹیڈیم کے اوپر اور اطراف کی آبادیوں کی فضائی نگرانی جاری رہی

  • پاکستان بھر کے انڈسٹریل و کمرشل یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری

    پاکستان بھر کے انڈسٹریل و کمرشل یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری

    اسلام اباد : موجودہ حکومت نے برھتے ہوئے گردشی قرضوں اور آئی ایم ایف کے پیکجز سے چھٹکارا پانے کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور اس میں اصلاحات متعارف کروانے کا بیڑہ اٹھایا ، اس عزم نو کی تکمیل کیلئے ایف بی آر کے چھے ریجنل دفتروں نے بجلی کی تقسیم کرنے والی نو کمپنیوں ساتھ مل کر ایک ڈیٹا اکٹھا کیا کہ پاکستان میں بجلی کے کل انڈسٹریل صارف کتنے ہیں اور کمرشل کی تعداد کتنی ہے ، اور ان میں سے کتنے فائلر اور کتنے نان فائلر ہیں ، حاصل ہونے والے نتائج حیران کن تھے ، پاکستان میں کل نان فائلر انڈسٹریل یونٹس کی تعداد 267،724 تھی جبکہ بجلی کے کمرشل صارفین کی کل تعداد 25 لاکھ سے زائد ریکارڈ کی گئی ، اس کے بعد ایف بی آر نے ان تمام نان فائلر صارفین کو نوٹسز جاری کیے کہ وہ اپنا انکم ٹیکس ادا کریں بہ صورت دیگر ان کا بجلی و گیس کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا اور وہ دوبارہ انکم ٹیکس جرمانے کیساتھ ادا کرکے ہی بحال ہو گا

  • سردیوں میں شدید گیس بحران پیدا ہونے کا خدشہ

    سردیوں میں شدید گیس بحران پیدا ہونے کا خدشہ

    اسلام آباد: آئندہ موسم سرما میں ایک بار پھر گیس کا بحران پیدا ہونے کے خدشات قوی ہوتے جارہے ہیں کیوں کہ بجلی گھروں میں فرنس آئل کا عدم استعمال جاری رکھنے کے منصوبے کی وجہ سے کچھ فیلڈز سے تیل و گیس کی رسد معطل ہوسکتی ہے۔

    اگر بجلی گھروں میں استعمال کے لیے فرنس آئل حاصل نہ کیا گیا تو آئل ریفائنریز اپنی پیداوار محدود کرسکتی ہیں، واضح رہے کہ مقامی طور پر پیداشدہ گیس اور درآمدی ایل این جی کے مقابلے میں فرنس آئل مہنگا ہوتا ہے۔

    پچھلی سردیوں میں بھی بجلی گھروں کی جانب سے فرنس آئل خریدنے سے انکار کے بعد آئل ریفائنریز نے پیداوار میں کمی کردی تھی اور اپنے پلانٹ بند کرنے دھمکی بھی دی تھی۔
    ریفائنریز کی پیداوار میں کمی کے بعد تیل و گیس کے پیداکنندگان کو کچھ فیلڈز بند کرنی پڑی تھیں جس کے نتیجے میں مقامی طور پر پیداشدہ گیس کی پیداوار بھی محدود ہوگئی تھی اور بحرانی صورت حال نے جنم لیا تھا۔

  • پاکستانی فلم پہلی بار اسپین میں ریلیز ہونے کو تیار

    پاکستانی فلم پہلی بار اسپین میں ریلیز ہونے کو تیار

    جیو فلمز کے تعاون سے بننے والی ہدایتکار عزیز جندانی کی فلم ڈونکی راجہ پاکستان کی وہ پہلی فلم بننے جا رہی ہے ، جو اسپین میں ریلیز ہو گی ، ڈونکی راجہ پاکستان میں 2018 میں ریلیز ہوئی تھی ، 5 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی فلم نے 25 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا، اور اب ڈونکی راجہ اسپین کے سینما گھروں میں بھی ڈبنگ کیساتھ جلوہ گھر ہو گی ، ڈونکی راجہ کی ڈبنگ اسپینش سمیت تین زبانوں میں کی گئی ہے ، اور اسی ڈبنگ کیساتھ پیش کی جائے گی ،

  • ٹرائنگولر سیریز فائنل ، بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا

    ٹرائنگولر سیریز فائنل ، بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا

    بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز کا فئنل بارش کے بغیر کسی گیند کے منسوح ہو گیا ، سہ ملکی کرکٹ سیریز بنگلہ دیش ، افغانستان اور زمبابوے کے درمیان بنگلہ دیش کے شہر چٹوگرام میں کھیلی گئی ، جس کا فائنل آج افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول تھا، لیکن چٹوگرام میں شدید بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا ، اور دونوں ٹیموں کو سیریز کا مشترکہ فاتح قرار دے دیا گیا ،

  • انڈونیشیا پاکستان کو دو ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ تک رسائی دے گا

    انڈونیشیا پاکستان کو دو ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ تک رسائی دے گا

    پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر ایون سودھائی امری نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے تجارتی تعلقات کو نئی بلندیاں پر لے جا رہے ہیں ، انڈونیشیا پاکستانی پرادکٹس کو آسیان ممالک کی دو ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ تک رسائی دے گا ،
    انڈونیشین سفیر نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک اجلاس سے خطاب کرت ہوئے کہا پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی حجم 3.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے ، اور مستقبل قریب کو اس حجم کو مزید بڑھایا جائے گا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشین تجارت میں راولپندی چیمبر آف کامرس انتہائی اہم کرادر ادا کر رہا ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کے انڈونیشین سفارت خانہ 2020 میں انڈونیشیا میں ہونے والی راول ایکسپو کیلئے پاکستانی تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا ،