Baaghi TV

Tag: news

  • مجھے کسی کی تنقید سے فرق نہیں  پڑتا وینا ملک

    مجھے کسی کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا وینا ملک

    باصلاحیت اداکارہ وینا ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ مجھے اگر کوئی فلم آفر ہوئی اور اسکا سکرپٹ اچھا ہوا تو میں یقینا ضرور کروں گی ، بڑی سکرین تو ہر آرٹسٹ کا جنون ہوتا ہے اور ہم نے تو صحیح معنوں میں شہرت حاصل کی ہی بڑی سکرین سے تھی. انہوں نے کہا کہ کافی سال ہو چکے ہیں کہ میں نے دیکھاہی نہیں کہ آج کیسا کام ہو رہا ہے ، یا کون کون کام کررہا ہے. سب فنکار اچھا کام کرتے ہیں ، وینا ملک نے کہا کہ میں نے 8 سال تک کام صرف اسلئے نہیں کیا کیونکہ مجھے اپنے بچوں پر توجہ دینی تھی میں سنگل پیرنٹ کے طور پر اپنے بچے پال رہی ہوں اور ان کو ایک اچھا انسان بنانے پر توجہ دے رہی ہوں،

    وینا ملک نے کہا کہ” مجھے تنقید سے بالکل بھی فرق نہیں پڑتا، لوگوں کا کام ہے تنقید کرنا” ، میں پبلک فیگر ہوں اگر میری کسی بات یا کام پر کوئی تنقید کرتا ہے تو مجھے فرق نہیں پڑتا. انہوں نے کہا کہ میں ایک کامیڈی شو کررہی ہوں بہت مزا آرہا ہے، میں نے ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں جب بھی ٹی وی یا بڑی سکرین پر آتی ہوں میرے مداح مجھے پسند کرتے ہیں.

    سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات، 18 ڈانسرز پرپابندی کا فیصلہ

    سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

    معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

  • فریحہ پرویز جلد ہی یوٹیوب پر پروگرام شروع کریں گی

    فریحہ پرویز جلد ہی یوٹیوب پر پروگرام شروع کریں گی

    معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بہت جلد اپنے یوٹیوب چینل پر ایک پروگرام کرنے جا رہی ہوں جو کہ موسیقی پر مبنی ہو گا. انہوں نے کہا کہ میں نے موسیقی سے بریک نہیں لیا تھا لیکن کورونا کے بعد حالات کافی تبدیل ہو گئے تھے جس کی وجہ سے کام کم ہو گیا تھا، اسی دوران میں نے اپنا بزنش شروع کیا اور بزنس میں بہت سارے چیلنجز رہے. انہوں نے کہا کہ میں نے کوک سٹوڈیو میں بھی گانا گایا بہت اچھا تجربہ رہا ہے، اب حالات بدل چکے ہیں پہلے کیسٹس ریلیز ہوتی تھیں ، سپانسرز ڈھونڈنے پڑتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے.

    ”اب تو آپ اپنے یوٹیوب چینل پر آرام سے اپنی چیز اپلوڈ کر سکتےہیں اور کما سکتے ہیں. ”انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اداکاری سے توبہ بہت جلدی کر لی تھی میرا جنون موسیقی تھا. مجھے گھر کے کاموں میں بہت زیادہ دلچپسی ہے میں گھر کا ہر کام کر لیتی ہوں، کھانا بھی بنا لیتی ہوں. فریحہ پرویز نے کہا کہ میں بہت جلد اپنا ایک گانا ریلیز کرنے جا رہی ہوں. امید ہے کہ شائقین کو پسند آئیگا. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں موسیقی کی دنیا میں بہت اچھا کام ہو رہا ہے.

    سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات، 18 ڈانسرز پرپابندی کا فیصلہ

    سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

    معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

  • معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

    معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

    بلبل پاکستان کے نام سے مشہور گلوکارہ نئیرہ نور کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے ، ٹھیک آج سے ایک سال قبل نئیرہ نور اس دنیا اور اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئیں تھیں.
    گلوکارہ 1950ء میں بھارتی ریاست آسام میں پیدا ہوئیں اور جب ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آیا تو ان کی عمر 7 برس تھی۔ انہوں نے 1968 میں ریڈیو پاکستان اور پھر 1971ء میں پاکستان ٹیلی ویژن پر اپنے گیتوں کا جادو جگانا شروع کیا جس کے بعد انہیں مقبولیت ملنا شروع ہوگئی پھر اُنہوں نے فلموں کے لیے بھی بہترین گانے گائے اور نگار ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    ”ان کے انتقال کو میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا دھچکا قرار دیا گیا ہے”، نہ صرف پاکستانی بلکہ بالی وڈ کی میوزک انڈسٹری کے لوگوں نے بھی نئیرہ نور کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا تھا. نئیرہ نور نے اپنی گائیکی کے زریعے شائقین کے دل پر کئی برس تک راج کیا، ان کے معروف گیتوں میں روٹھے ہو تم تم کو کیسے منائوں پیا قابل زکرہے اس کے علاوہ ان کی غزلیں آج بھی شوق سے سنی جاتی ہیں، نئیرہ نور کا نام تب تک زندہ رہے گا جب تک یہ دنیا ہے.

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک …

    فہد مصطفی کیفی خلیل کے دیوانے نکلے

    خلیل الرحمان ہر چیز اچھی نہیں لکھتے ثروت گیلانی

  • دھرمیندر نے دلیپ کی بہن کے زریعے ملاقات کا وقت لیا سائرہ بانو کا انکشاف

    دھرمیندر نے دلیپ کی بہن کے زریعے ملاقات کا وقت لیا سائرہ بانو کا انکشاف

    بالی وڈ اداکارہ سائرہ بانو جو انسٹاگرام پر آج کل کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے شوہر سے جڑی یادوں کو تازہ کرتی رہتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں دھرمیندر اور دلیپ کمار کی پہلی ملاقات کو یاد کیا اور کہا کہ دھرم جی نے دلیپ کمار کی بہن فریدہ کی مدد سے دلیپ کمار سے ملاقات کا وقت لیا۔میرے شوہر دھرم جی سے بالکل بڑے بھائی کی طرح پیش آئے جس میں محبت کی چاشنی اور اپنائیت موجود تھی، دھرم جی نے انہیں کافی توجہ سے سنا اس دوران دلیپ کمار انگلش، پنجابی اور اردو میں گفتگو کرتے رہے۔

    سائرہ بانو بتاتی ہیں کہ ؛؛اُس رات باہر کافی سردی تھی اور دلیپ کمار نے دھرم جی کو جب کاٹن کی شرٹ میں ملبوس واپس جاتے دیکھا تو ایک سوئٹر نکال کر انہیں دیا؛؛۔ یہ تو وہ واقعہ ہے جو سائرہ بانو نے اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا ہے اسی واقعہ کے بارے میں‌دھرمیندر بھی کافی چرچا کر چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پہلی ملاقات میں دلیپ کمار نے مجھے جو سویٹر دیا وہ میں نے ساری زندگی سنبھال کر رکھا اس سویٹر کے ساتھ میری جذباتی وابستگی ہو گئی اور اس کے بعد میں نے اسے بہت بار پہنا یہ سوچ کر کے کہ یہ میرے پسندیدہ اداکار نے بھی سویٹر پہنا ہوا ہے.

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک …

    فہد مصطفی کیفی خلیل کے دیوانے نکلے

    خلیل الرحمان ہر چیز اچھی نہیں لکھتے ثروت گیلانی

  • سہانا خان نے ضرورتمند خاتون کو دیا صرف 1 ہزار روپیہ ، اداکارہ تنقید کی زد میں

    سہانا خان نے ضرورتمند خاتون کو دیا صرف 1 ہزار روپیہ ، اداکارہ تنقید کی زد میں

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان جو کہ خود بھی ماڈلنگ کرنے لگ گئی ہیں اور بہت جلد ذویا اختر کی فلم سے ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، سہانا خان شاہ ر‌خ خان کی بیٹی ہونے کی وجہ سے کافی زیادہ خبروں میں رہتی ہیں ، وہ جہاں جاتی ہیں اور جو بھی کرتی ہیں میڈیا اسکو کوریج دیتا ہے.حال ہی میں سہانا خان اور گوری خان معروف ڈیزائنر فالگنی پیکاک کے پاس گئیں وہاں سے جب باہر نکلیں تو ان کے پیچھا ایک ضرورت مند خاتون نے کرنا شروع کر دیا ، سہانا نے پہلے ان کی طرف نہیں دیکھا پھر اپنے پرس سے ایک ہزار روپیہ نکال کر اس کو دیدیا.

    ”اس سارے واقعہ کو وڈیو میں قید کر لیا گیا ”، اس کے بعد سہانا خان پر شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ سہانا کا والد شاہ رخ خان اتنا بڑا آدمی ہے اور بیٹی نے ایک ضرورتمند خاتون کو صرف ایک ہزار روپیہ دیا. تاہم سہانا کی جانب سے اس قسم کی تنقید پر کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا گیا. یاد رہے کہ سہانا خان اور گوری خان اکثر خبروں میں رہتی ہیں لیکن انہوں نے کبھی کسی قسم کی تنقید کا جواب نہیں دیا .

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک …

    فہد مصطفی کیفی خلیل کے دیوانے نکلے

    خلیل الرحمان ہر چیز اچھی نہیں لکھتے ثروت گیلانی

  • جب میں پیدا ہوئی تو والد کے پاس 1200 روپے تھے پوجا بھٹ کا انکشاف

    جب میں پیدا ہوئی تو والد کے پاس 1200 روپے تھے پوجا بھٹ کا انکشاف

    نوے کی دہائی میں پوجا بھٹ نے ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ، آتے ہی انہوں نے دھوم مچا دی اور ان کے نام کا ڈنکا بجنے لگا. پوجا بھٹ کے پاس کام کا ڈھیر لگ گیا ، اور وہ ہر دوسرے پرڈیوسر کی اولین چوائس بن گئیں ، ایک وقت میں اتنا مصروف رہنے والی اور پیسہ کمانے والی اداکارہ نے حال ہی میں‌ایک انٹرویو کے زریعے انکشاف کیا ہے کہ مجھ پر قسمت کی دیوی جہاں‌مہربان تھی وہیں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب میرے اکاوئنٹ میں صرف 4 ہزار تھے . لیکن میں گھبرائی نہیں ، اور کام بھی دور دور تک نہیں‌مل رہا تھا . انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میرے والد بھی اپنے وقت کے نامور ڈائریکٹر رہے ہیں لیکن پھر بھی جب میں پیدا ہوئی تو ان کے اکائونٹ میں صرف 1200 روپے تھے.

    انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے والد سے یہ چیز سیکھی ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں کسی سے شکوہ نہ کریں ، کیونکہ دوسرے مدد نہیں کرتے لیکن آپکا مذاق ضرور بنا کر رکھ دیتے ہیں.” میں نے ایک اچھی بلکہ بہترین زندگی گزاری ہے جو دل کیا زندگی میں وہی کیا ”، کبھی کسی سے نہیں ڈری والد نے اعتماد دیا اور وہ اعتماد بہت کام آیا .

     

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک …

    فہد مصطفی کیفی خلیل کے دیوانے نکلے

    خلیل الرحمان ہر چیز اچھی نہیں لکھتے ثروت گیلانی

  • انوراگ کشپ نے بالی وڈ چھوڑنے کا کیوں سوچا تھا؟‌

    انوراگ کشپ نے بالی وڈ چھوڑنے کا کیوں سوچا تھا؟‌

    بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر انوراگ کشپ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بالی وڈ کو چھوڑنے کا سوچ لیا تھا اور میں نے بلکہ سمجھ لیں کہ بالی وڈ کے لوگوں سے رابطہ کرنا بھی چھوڑ دیا تھا ، میں دو سال تک بالی وڈ کی نیگیٹیویٹی کا شکار رہا ، اس چیز نے مجھے بہت زیادہ ڈسٹرب کیا، میں نے اپنے چند قریبی دوستوں کے ساتھ مشورہ کیا اور ان کو بتایاکہ بالی وڈ میں بہت زیادہ نیگیٹویٹی ہے میں اس سے دور جانا چاہتا ہوں ، اور یہ چیز میرے دماغ پر اب اثر انداز ہو رہی ہے. اس پر میرے دوستوں نے مجھے سیریس مشورہ دیا جس پر میں قائل بھی ہو گیا تھا.

    اور وہ سیریس مشورہ تھا کہ ”میں بالی وڈ انڈسٹری چھوڑ کر ملیالم انڈسٹری کے لئے فلمیں بنائوں ” ان فلموں کے لئے کام کروں وہاں ایسی صورتحال کافی کم ہے، میرے دوستوں نے کہا کہ اگر آپ اسی طرح پریشان رہے تو آپ کی زہنی صحت اور کام دونوں متاثر ہوں گے اور ایسا ہوا دو سال تک میں‌کوئی کام ہی نہ کر سکا. یاد رہے کہ انوراگ کشپ کا شمار بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے تقریبا تمام سپر سٹارز کے ساتھ کام کیا اور شہرت سمیٹی.

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک …

    فہد مصطفی کیفی خلیل کے دیوانے نکلے

    خلیل الرحمان ہر چیز اچھی نہیں لکھتے ثروت گیلانی

  • عالیہ بھٹ نے اپنی پریگننسی کی خبر سب سے پہلے کسکو دی اداکارہ نے بتا دیا

    عالیہ بھٹ نے اپنی پریگننسی کی خبر سب سے پہلے کسکو دی اداکارہ نے بتا دیا

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی پہلے شادی بہت زیادہ خبروں میں رہی اس کے بعد ان کی پریگننسی بہت زیادہ خبروں میں رہی ، جیسے ہی انہوں نے اپنے پریگننٹ ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر جاری کی تو جہاں بہت سارے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا وہیں کچھ نے سوالات بھی اٹھا دئیے. تاہم عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر سب سے پہلے کس کو سنائی. انہوں نے بتایا کہ میں نے سب سے پہلے یہ خبر امریکی نژاد اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کو بتائی ان کے ساتھ اس وقت دا ہارٹ آف اسٹون کررہی تھی .

    انہوں نے کہا کہ ”جیسے ہی میں نے ان کو یہ خبر سنائی انہوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا” اور اس کے بعد میری بہت زیادہ دیکھ بھال کی اور سیٹ پر کوشش کی کہ مجھے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو ، انہوں نے کہا کہ بلکہ گال گدوت نے سیٹ پر فلم کے کُرو سے بھی کہا کہ عالیہ کو کسی قسم کی پریشانی یا تکلیف نہیں ہونی چاہیے کیونکہ وہ ماں بننے جا رہی ہیں. واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی جب شادی ہوئی اس وقت وہ اپنے پہلے فارن پراجیکٹ دا ہارٹ آف اسٹون کی شوٹنگ کررہی تھیں.

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک …

    فہد مصطفی کیفی خلیل کے دیوانے نکلے

    خلیل الرحمان ہر چیز اچھی نہیں لکھتے ثروت گیلانی

  • ڈائریکٹر اچھا ہو تو رومینٹک سین کرنے میں مسئلہ نہیں ہوتا یمنی زیدی

    ڈائریکٹر اچھا ہو تو رومینٹک سین کرنے میں مسئلہ نہیں ہوتا یمنی زیدی

    معروف اداکارہ یمنی زیدی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر ڈائریکٹر اور رائٹر اچھا ہو تو رومینٹک سین کرنے میں‌کوئی مسئلہ نہیں ہوتا. مجھے رومینٹک سین کرنے میں کسی قسم کی ہچکاہٹ نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے تمام پراجیکٹس کو شائقین کی جانب سے اچھا ریسپانس مل رہا ہے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ سینئرز اگر جونئیرز کے کام کی تعریف کرتے رہیں تو جونئیرز کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ان میں مزید اچھا کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے. یمنہ زیدی نے کہا کہ سکرپٹس پر کام کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے اگر سکرپٹ اچھا ہو تو اداکار بھی بہترین اداکاری کرتے ہیں.

    یمنہ زیدی نے کہا کہ ”میں اپنے کام میں نکھار لانے کے لئے محنت کرتی رہتی ہوں” ، جب کوئی کہتا ہے کہ میری اداکاری پہلے سے بہتر ہوئی ہے تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے اور میں بہت لکی ہوں کہ مجھے سینئرز کی جانب سے سراہا جاتا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہاج علی ایک بہترین اداکار ہیں ان کو کام کی بہت زیادہ سمجھ بوجھ ہے ان کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا امید ہے کہ ہم دوبارہ بھی کام کریں گے.

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک …

    فہد مصطفی کیفی خلیل کے دیوانے نکلے

    خلیل الرحمان ہر چیز اچھی نہیں لکھتے ثروت گیلانی

  • ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار

    معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر کا ماہرہ خان کے ساتھ تنازعہ کافی پرانا ہے ان کی ماروی سرمد کے ساتھ ایک ٹی وی شو میں زبردست لڑائی ہوئی خلیل الرحمان قمر نے ماروی سرمد کے لیے کچھ سخت قسم کے الفاظ کہے جسکی ماہرہ خان نے ٹویٹ کے زریعے مذمت کی، یہ چیز خلیل الرحمان قمر کو پسند نہ آئی اور انہوں نے ماہرہ خان سے بات چیت بند کردی بلکہ اسکے خلاف بیانات دئیے انہوں نے ماہرہ کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا اب جبکہ دھول بیٹھ چکی ہے خلیل الرحمان کہتے ہیں کہ ماہرہ کو معاف کر چکا ہوں لیکن انکے ساتھ کبھی دوبارہ کام نہیں کروں گا،

    یہ بیان ان انہوں نے حال ہی میں محسن عباس حیدر کے شو میں دیا اور کہا کہ” ماہرہ کے ساتھ کام کرنا نا ممکن ہے ہاں معاف کر چکا ہوں اسکو”۔خلیل الرحمان قمر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ اچھی اداکاری کرتی ہے، لیکن ہم ساتھ نہیں چل سکتے. یوں خلیل الرحمان قمر نے ایکبار پھر کہہ دیا ہے کہ وہ ماہرہ کے ساتھ کبھی کام نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر ملک کے معروف رائٹر ہیں اور انکے کریڈٹ پر بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میرے پاس تم ہو جیسے ڈرامے ہیں.