Baaghi TV

Tag: news

  • حیا اقبال کی As Far They Can Run ایمی ایوراڈز کے لئے نامزد

    حیا اقبال کی As Far They Can Run ایمی ایوراڈز کے لئے نامزد

    عالمی ایوارڈ یافتہ پاکستان فلمساز حیا فاطمہ اقبال کی ایک اور فلم ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہوگئی ہیں. انہوں نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شئیر کی اور سٹوری پوسٹ کی اس میں تفصیلی طور پر مداحوں کے ساتھ فلم کے حوالے سے گفتگو کی . حیا نے سٹوری میں لکھا کہ میری فلم
    As Far They Can Run ایمی ایوراڈز کے لئے نامزد ہو گئی ہے .فلم میرپورخاص اور اردگرد کے علاقوں میں رہنے والے بچوں کی زندگیوں کے بارے میں ہے جو ذہنی معذوری کا شکار ہیں اور پھر انہیں کھلاڑی بننے کی تربیت دی جاتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں ان بچوں اور کوچز کی محنت کو اپنے کام کے ذریعے دنیا کو بتاسکوں تاکہ یہ بچے مزید اونچی اڑان بھر سکیں۔

    ”حیا اقبال کی اس پوسٹ کے بعد ان کو مبارکباد کے ڈھیروں پیغامات مداحوں کی جانب سے موصول ہوتے رہے”. حیا اقبال یقینا نوجوان نسل کے لئے رول ماڈل ہیں. ہمارے پاس صرف حیا اقبال ہی نہیں ہیں اور بھی بہت سارے باصلاحیت لوگ ہیں لیکن بات صرف مواقع ملنے کی ہے. یاد رہے کہ حیا اقبال کی فلم میں شامل ثنا کپری نامی بچے نے گزشتہ ماہ برلن میں ہونے والے خصوصی اولمپکس میں حصہ لیا تھا۔

    رنویر سنگھ ریاضی میں کتنے نمبر لیتے تھے ؟‌اداکار نے خود ہی بتا دیا

    زندگی تماشا 4 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    تسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے فیصل قریشی نے کس کو …

  • فیشن سلیبرٹی سید صائم علی کی اجے دیوگن کے ساتھ ملاقات

    فیشن سلیبرٹی سید صائم علی کی اجے دیوگن کے ساتھ ملاقات

    فیشن سلبیرٹی سید صائم علی جو کہ آج کل لندن میں ہیں اور وہ وہاں‌پر چھٹیاں منانے گئے ہیں، صائم علی اکثر و بیش تر لندن چھٹیاں منانے جاتے ہیں لیکن اس بار ان کی ملاقات وہاں پر بالی وڈ‌اداکار اجے دیوگن سے ہوئی، سید صائم علی نے سوشل میڈیا پر اداکار اجے دیوگن کے ساتھ لی گئی تصویر کو خود شئیر کیا اور لکھا کہ ون اینڈ اونلی اجے دیوگن. اجے دیوگن تصویر میں کافی سنجیدہ لگ رہے ہیں جبکہ صائم علی خوش نظر آرہے ہیں. جیسے ہی سید صائم نے سوشل میڈیا پر یہ تصویر جاری کی تو ان کے مداحوں نے دلچسپ کمنٹس کرنا شروع کر دئیے.

    ”سید صائم ایک معروف فیشن سلیبرٹی ہیں انہوں نے کافی برینڈز کے لئے ماڈلنگ بھی کی ہے” اس کے علاوہ وہ شوقیہ اداکاری بھی کر لیتے ہیں. سید صائم علی نے اے آر وائی کے رئیلٹی شو تماشا سیزن ون میں شرکت کی تھی لیکن وہ شو جیت نہیں سکےتھے. سید صائم علی کے شائستہ لودھی کے ساتھ کیا ہوا شوٹ کافی پسند کیا گیا تھا ، لیکن ابھی جو انہوں نے اجے دیوگن کے ساتھ تصویر شئیر کی ہے اس کو بھی کافی سراہا جا رہا ہے. واضح رہے کہ اجے دیوگن اور کاجول کے درمیان طلاق کی آج کل خبریں چل رہی ہیں.

    رنویر سنگھ ریاضی میں کتنے نمبر لیتے تھے ؟‌اداکار نے خود ہی بتا دیا

    زندگی تماشا 4 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    تسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے فیصل قریشی نے کس کو …

  • بی جی کے گھر مجلس کا اہتمام

    بی جی کے گھر مجلس کا اہتمام

    فیشن آئیکون بی جی نے محرم الحرام کے سلسلہ میں اپنی رہائش گاہ واقع گلبرگ لاہور میں مجلس اور نیاز کا اہتمام کیا۔جس میں شوبز سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔جن میں فریحہ جبیں،دردانہ رحمن،میرا،لیلی، عینی،علیشاہ،نمرین بٹ،نمرہ چوہدری ،عاشی بٹ،صبا کاظمی،شیزا جہاں،محرمہ علی،جرار رضوی،گوشی خاں،توقیر زیدی،قیصر عباس،حیدر راج ملتانی،اظہر رنگیلا،شاہ میر،ناصر بیراج،بی اے شاکر ،پپی کلیار،زاہد علی خان،عمران راج،شجرالدین،ٹھاکر لاہوری،ٹائیگر شاہ،انجم شہزاد،ندیم عباس،زین مدنی،رفیق معل،وسیم رحمان،علی عابدی،بابر اور دیگر شامل تھے۔

    ”اس موقع پر بی جی نے کہا کہ وم عاشورہ میں ہی آسمان وزمین، قلم اور حضرت آدم علیہما السلام کو پیدا کیاگیا”۔اسی دن حضرت آدم علیٰ نبینا وعلیہ الصلاة والسلام کی توبہ قبول ہوئی۔اسی دن حضرت ادریس علیہ السلام کو آسمان پر اٹھایا گیا۔اسی دن حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ہولناک سیلاب سے محفوظ ہوکر کوہِ جودی پر لنگرانداز ہوئی۔اسی دن حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ،،خلیل اللہ“ بنایا گیا اور ان پر آگ گلِ گلزار ہوئی۔اسی دن حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیدائش ہوئی۔اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کو قید خانے سے رہائی نصیب ہوئی اور مصر کی حکومت ملی۔اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کی حضرت یعقوب علیہ السلام سے ایک طویل عرصے کے بعد ملاقات ہوئی۔اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم بنی اسرائیل کو فرعون کے ظلم واستبداد سے نجات حاصل ہوئی۔اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام پر توریت نازل ہوئی۔ہمیں اس مہینے کے ہر دن کی اہمیت سمجھنے کی ضرورت ہے.

    رنویر سنگھ ریاضی میں کتنے نمبر لیتے تھے ؟‌اداکار نے خود ہی بتا دیا

    زندگی تماشا 4 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    تسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے فیصل قریشی نے کس کو …

  • پنجابی فلم "بلو بادشاہ دی رئیل ہیرو” کے دوسرے گانے کا لاہور میں شوٹ

    پنجابی فلم "بلو بادشاہ دی رئیل ہیرو” کے دوسرے گانے کا لاہور میں شوٹ

    ڈائریکٹر باسو چوہدری نے پنجابی فلم "بلو بادشاہ دی رئیل ہیرو” کے دوسرے گانے کا شوٹ اقبال پارک لاہور میں مکمل کرلیا ۔فلم کے ہیرو شمس رانا اور سحر ملک پر گلوکارہ شازیہ منظور کے گائے گانے کو عکسبند کیا گیا۔فلم کے ڈائریکٹر باسو چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گانے کی کوریوگرافی کے لئے پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف کوریوگرافر پپو سمراٹ کی خدمات لی گئی ہیں۔انہوں نے اس گانے کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔گانا فلم کے ہیرو شمس رانا اور ہیروئین سحر ملک پر شوٹ کیا گیا ہے۔فلم کے پروڈیوسر مختار احمد خواجہ ہیں جو پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے ہوا کا جھونکا ثابت ہورہے ہیں ۔

    ان کے اور بھی پراجیکٹ کررہا ہوں ۔اداکار شمس رانا نے کہا کہ باسو چوہدری اچھے ڈائریکٹر ہیں، وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں اپنا کردار نہایت ایمانداری سے ادا کررہے ہیں۔ وہ ایک مجاہد ہیں۔بلو بادشاہ کے کردار کے لئے مجھے ان کی رہنمائی حاصل رہی ہے۔اداکارہ سحر ملک نے بتایا کہ شازیہ منظور میری فیورٹ سنگر ہیں۔ ان کی آواز میں گایا گانا مجھ پر عکسبند ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔فلم بلو بادشاہ کی کہانی بہت ہی کمال کی ہے۔باسو چوہدری نے اسے جس خوبصورت انداز سے لکھا ہے اور وہ اس سے بھی زیادہ جاندار ڈائریکشن دے رہے ہیں۔کوریوگرافر پپو سمراٹ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے تقریباً تمام ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرچکا ہوں ۔باسو چوہدری بھی اپنے کام کے ماہر ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگتا ہے۔ وہ سمجھدار اور محنتی ڈائریکٹر ہیں۔

    رنویر سنگھ ریاضی میں کتنے نمبر لیتے تھے ؟‌اداکار نے خود ہی بتا دیا

    زندگی تماشا 4 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    تسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے فیصل قریشی نے کس کو …

  • ڈیموں کی وجہ سے پانی ضائع ہونے کے بجائے محفوظ ہوجاتا. وزیر اعلی سندھ

    ڈیموں کی وجہ سے پانی ضائع ہونے کے بجائے محفوظ ہوجاتا. وزیر اعلی سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈیم بنانے سے پانی کا ضیاع کم ہو جائے گا جبکہ ہمیں آنے والی نسلوں کیلئےخوشحالی کی بنیاد رکھنا ہوگی لہذا آبادی کے تناسب سے پانی کا انتظام کرنا ہوگا جبکہ قومی آبی پالیسی اپریل 2018 میں منظور کی گئی تھی کیونکہ ہمارے مقامی مسائل، ان کے حل کیلئے ہماری اپنی پالیسی دستاویز کی ضرورت کو سختی سے محسوس کیا گیا تھا۔ صوبے کی واٹر پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پانی زندگی ہے، جو ہمارے روح ارض پر موجود تمام جانداروں کو زندہ رکھتا ہے، سندھ میں پانی کی قلت، ناقابل اعتبار بہاؤ اور موسمیاتی تبدیلی کے واقعات کی وجہ ہم سے زیادہ حساس ہیں۔

    وزیر اعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پانی کی مانگ میں بھی بڑھ رہی ہے، آبادی میں تیزی اضافے کے باعث پانی کا موثر انتظام اور نظم و نسق انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس جامع واٹر پالیسی دستاویز کو متعارف کرواتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے اور پانی کے انمول وسائل کی حفاظت اور ذمہ داری کے ساتھ انتظام کرنا ہمارے اجتماعی عزم کا ثبوت ہے جبکہ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ میں عوام کیلئے بہت سے منصوبے شروع کیئے، ہمیں آنے والی نسلوں کیلئے خوشحالی کی بنیاد رکھنا ہوگی اور آبادی کے تناسب سے پانی کا انتظام کرنا ہوگا، صوبے کیلئے جامع واٹر پالیسی وقت کی ضرورت ہے، ڈیم بنانے سے پانی کا ضیاع کم ہو جائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس پالیسی دستاویز کا وژن پانی سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے، پانی کو بنیادی انسانی حق اور مشترکہ ذمہ داری کے طور پر تسلیم کرنا ہے، واٹر پالیسی دستاویز کا مقصد پانی کے استعمال، ری سائیکلنگ، پانی کے ضیاع کو کم کرنا ہے، یہ مقامی کمیونٹیز اور مقامی لوگوں کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتا ہے، اچھی حکمرانی اور پالیسی فریم ورک کی اہمیت کو واضح کرتا ہے ، پانی کے ذمہ دارانہ استعمال کی ترغیب دیتا ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مریم نواز تشدد کا شکار کم عمر بچی کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئیں
    بغداد، پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح
    انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے،وفاقی وزیر قانون

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پانی کی دستیابی، تقسیم اور معیار کے حوالے سے ہمیں جن چیلنجز کا سامنا ہے وہ کثیر الجہتی اور پیچیدہ ہیں، موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافہ، شہروں کا بڑھنا اور صنعت کاری میٹھے پانی کے ذرائع پر غیرمعمولی دباؤ ڈال رہی ہے، یہ واٹر پالیسی دستاویز ماہرین، تعلیمی اداروں، پبلک سیکٹر کی تنظیموں اور متعلقہ شہریوں کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے سرحدوں اور نظریات سے بالاتر ہو کر پانی کے انتظام کے لیے ایک روڈ میپ بنانے کے لیے تعاون کیا ہے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس واٹر پالیسی دستاویز کی تیاری میں تعاون کیا ہے، ہم مل کر پانی کے پائیدار انتظام کے اس راستے پر آگے بڑھیں، اور آنے والی نسلوں کے لیے خوشحالی، مساوات اور لچکدار میراث چھوڑیں۔

  • استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس

    استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس

    استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی قیادت نے پنجاب کی طرح دیگر صوبوں میں بھی بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مرکزی قیادت کی جانب سے مختلف سیاسی رہنماؤں کو اہم ٹاسک دے دیئے گئے ہیں جبکہ چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت آج ہونے والے اجلاس میں مرکزی قیادت کا آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں ممکنہ انتخابی صورتحال کے بارے میں اہم نکات پر مشاورت کی گئی ہے اور استحکام پاکستان پارٹی میں زیادہ سے زیادہ رہنماؤں کی شمولیت کے بارے حکمت عملی بھی طے کی گئی ہے اور سنئیر قیادت کی جانب سے پارٹی کا پنجاب کے طرح دیگر صوبوں میں بھی اپنی سرگرمیاں تیز کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے علاوہ ازیں اجلاس میں مختلف رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیے گئے اور جلد دوبارہ مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    خیال رہےکہ اجلاس میں اسحاق خاکوانی، عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان، عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال نے شرکت کی تاہم دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی پی پی کا انتخابی نشان عقاب ہی ہو گا جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں درست نہیں، آئی پی پی ابھی رجسٹریشن کے عمل سے گزر رہی ہے، باقاعدہ انتخابی نشان ملنے میں تاخیر ہورہی ہے، جلد ہی یہ معاملات حل ہوجائیں گے۔

  • صدر مملکت  نے 3 بلوں کی منظوری دے دی

    صدر مملکت نے 3 بلوں کی منظوری دے دی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی ہے جبکہ صدر عارف علوی نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ اے) اسلام آباد ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی ہے، بل کا مقصد ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد 2013 میں ترمیم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں صدر نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2023 کی بھی منظوری دی ہے جس کا مقصد پٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترمیم کرنا ہے۔


    صدر عارف علوی نے پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2023 بھی منظور کرلیا ہے جبکہ بل کا مقصد پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ 1973 میں ترمیم کرنا ہے اور تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی ہے۔


    جبکہ دوسری جانب اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو برطانیہ اور ملاوی کے نامزد ہائی کمشنر اور کوریا کے نامزد سفیر نے سفارتی اسناد پیش کیں اور صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں برطانیہ، کوریا اور ملاوی کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مریم نواز تشدد کا شکار کم عمر بچی کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئیں
    بغداد، پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح
    انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے،وفاقی وزیر قانون

    عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان اور ملاوی تعلقات مشترکہ مفادات، اقدار اور اہداف پر مشتمل ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے. علاوہ ازیں صدر مملکت نے تمام سفراء کو ان کی تقرری پر مبارکباد بھی دی اور کہا کہ امید ہے کہ نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے.

  • پاکستانی کرنسی کی قدر میں 2 روپے 18 پیسے اضافہ

    پاکستانی کرنسی کی قدر میں 2 روپے 18 پیسے اضافہ

    انٹر بینک میں امریکی ڈالر میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ پاکستانی کرنسی کی قدر 2 روپے 18 پیسے بڑھ گئی ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں 10 روز بعد امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ہوگئی، پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 2 روپے 18 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 289 روپے 38 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 20 پیسے پر آگئی تاہم واضح رہے کہ آج صبح سے ہی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی کا رجحان تھا، جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 76 روپے، ملائیشین رنگٹ کی قیمت 63 روپے اور یورو کی قیمت 313 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج 49 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 153 پوائنٹس کی کمی سے 48 ہزار 611 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دن پھر کی تیزی اختتامی مراحل میں زائل ہوگئی ہے علاوہ ازیں منافع کیلئے فروخت کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 49 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوکر گرگئی اور پھر آج 6 سال بعد مارکیٹ میں 49 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوئی تھی جبکہ اختتام 153 پوائنٹس کی مندی پر ہوا ہے اور انڈیکس 48 ہزار 611 پر بند ہوا لیکن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز شاندار رہا اور انڈیکس ایک موقع پر 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 6 سال کی بلند ترین سطح 49 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا جبکہ پی ایس ایکس میں آخری مرتبہ جون 2017ء میں 49 ہزار کی حد کراس ہوئی تھی۔

    پارلیمنٹ سے 8 ارب ڈالر کے پاکستان خودمختار فنڈ کی منظوری کا اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا تاہم رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ صرف 5 ہفتوں میں 8 ہزار پوائنٹس بڑھ چکی ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی 100 انڈیکس 2 سال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔

    علاوہ ازیں ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 936 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار 800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 220200 روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2401 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 188786 روپے ہوگئی۔ اُدھر فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد 2750 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 48 روپے کمی کے بعد 2357 روپے پر آگئی۔

  • رنویر سنگھ ریاضی میں کتنے نمبر لیتے تھے ؟‌اداکار نے خود ہی بتا دیا

    رنویر سنگھ ریاضی میں کتنے نمبر لیتے تھے ؟‌اداکار نے خود ہی بتا دیا

    بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ آج کل ہیں چرچا میں ، ان کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی نے شائقین کی جہاں توجہ حاصل کی ہے وہیں تنقید کا بھی نشانہ بنی ہے. اسی فلم کی پرموشن کے دوران انہوں کچھ کی اپنے دل کی باتیں . انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران شرکاء سے سوال کیا کہ کیا یہاں کوئی کبھی 100 میں سے صفر لایا ہے؟جس کے بعد رنویر نے خود ہی بتادیا کہ میں لایا ہوں مجھے ریاضی (میتھس) میں صفر ملا تھا،

    انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کو مائنس 10 ملے ہیں مجھے مائنس 10 ملے تھے، اسی گفتگو کے دوران عالیہ نے بتایا کہ انھیں فزکس میں 100 میں سے 8 نمبر ملے تھے۔یوں ”عالیہ بھی اعتراف کر لیا کہ وہ پڑھائی میں بہت اچھی نہیں تھیں”. یاد رہے کہ رنویر سنگھ پڑھائی میں کمزور تھے اس بات کا اعتراف ان کی اہلیہ دیپیکا پڈوکون بھی کر چکی ہیں. اور رنویر سنگھ بھی یہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ میں پڑھائی میں بالکل بھی اچھا نہیں تھا لیکن اب محسوس ہوتا ہے کہ تعلیم ضروری ہے، رسمی تعلیم ضروری ہے آپ کو پتہ ہونا چاہیے آپ کیا حاصل کر رہے ہیں۔عالیہ اور رنویر کی جوڑی کو بہت سراہا جا رہا ہے چاہے فلم بہت اچھا بزنس نہیں کر پائی .

    مجھے خلیل الرحمان قمر کچھ کہہ تو دیکھے ایمان علی کا رائٹر کو چیلنج

    ایمان علی کو ندا یاسر پر کیوں غصہ آیا

    پولیس کی اداکارہ خوشبو کے گھر ریڈ

  • زندگی تماشا 4 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    زندگی تماشا 4 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    اداکار سرمد کھوسٹ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آپ سب کو آزادی ایڈوانس میں ہی مبارک ہو ، اس سال میں آزادی کے موقع پر وہ آزاد کرنے جا رہا ہوں جو میرے پاس ہے۔ جی ہاں زندگی تماشا کو میں یوٹیوب چینل پر ریلیز کرنے جا رہا ہوں۔ زندگی تماشا میری فیچر فلم کے حوالے سے جو کنٹرورسی پھیلی ، اس پر میں بات نہیں کرنا چاہتا وہ کہتے ہیں نہ مٹی پاﺅ تو میں نے بھی مٹی ڈال دی اس پر جو کچھ میری فلم کے ساتھ ریلیز سے قبل کیا گیا ۔ میں نے زمہ داری کے ساتھ اس فلم کو بنایا ہے اور جو کچھ کر سکتا تھا کیا،

    ”یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے اس کی کہانی میرے دل کے قریب ہے۔” دیکھے بغیر اس کے ساتھ جو زیادتی کی گئی ہے وہ اب آپ بھی دیکھیں اور جج کریں کہ جو کچھ ہوا وہ درست ہوا یا غلط ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ فلم کسی سے پیسہ لیکر نہیں بنائی تھی کوئی فنڈنگ نہیں تھی اپنا پیسہ لگایا، میں اب اس کو یوٹیوب پر ریلیز کررہا ہوں تو اس پر بے ڈھنگے اشتہار نہیں لگاﺅں بس چاہتاہوں کہ آپ دیکھیں اور محسوس کریں کہ میں نے یہ فلم کتنے دل سے بنائی ہے۔ میری فلم کے پاس تین سنسر بورڈ کے سرٹفیکیٹس موجود ہیں لیکن میں اسکو سینما میں ریلیز نہیں کر سکتا حالانکہ میری خواہش تھی کہ ایسا ہو۔

     

    مجھے خلیل الرحمان قمر کچھ کہہ تو دیکھے ایمان علی کا رائٹر کو چیلنج

    ایمان علی کو ندا یاسر پر کیوں غصہ آیا

    پولیس کی اداکارہ خوشبو کے گھر ریڈ