Baaghi TV

Tag: news

  • ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا لوگوں سے شکوہ

    ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا لوگوں سے شکوہ

    بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کیا ہے کہ اپنے ہی لوگوں سے شکوہ ، انہوں نے کہا ہے کہ انڈینز میں یہ بات بہت بری ہے کہ وہ کسی کے ساتھ ملتے ساتھ ہی کہتے ہیں ہائے تم تو پتلی ہو گئی ہو ، ہائے تم تو موٹی ہو گئی ہو، بھلا یہ کیا بات ہوئی؟ ملتے ساتھ ہی کسی کا نہ حال ہوچھا جاتا ہے نہ ہی کوئی اور بات کی جاتی ہے سیدھا موٹے پتلے کالے سفید کی بات ہونے لگتی ہے . انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوتی ہوں کہ یہ بھی نہیں دیکھا جاتا کہ جس سے ہم مل رہے ہیں اسکا موڈ‌کیسا ہے وہ اچھے موڈ میں ہے یا اداس ہے، اس کے ساتھ نجی قسم کے سوالات جن کا کوئی معنی بھی نہیں ہے وہ شروع کر دئیے جاتے ہیں.

    اگلہ بندہ شرمندہ ہو کر نہ کچھ کہہ سکتا ہے وہ ہنس کر بات کو ٹال دیتا ہے تو ان چیزوں سے باہر نکلنا ہو گا ہمیں ، ”زندگی کے اور بھی بہت سارے مسائل ہیں صرف انہی باتوں میں ہی ہم کیوں لگے رہتے ہیں.” یاد رہے کہ ودیا بالن جنہوں نے شادی کے بعد بہت زیادہ وزن بڑھا لیا ہے وہ اپنے موٹاپے کو لیکر کافی پریشان رہتی ہیں، ان کو اچھا نہیں لگتا کہ کوئی ان کو موٹی بلائے. اس لئے شاید انہوں نے انٹرویومیں ایسی باتیں کہہ ڈالی ہیں .

    ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

    میری دونوں شادیاں زیادہ نہ چل سکیں زیبا بختیار کا دبنگ انٹرویو

    آج کے دور میں چہرہ شناسی آسان کام نہیں ہے عائشہ عمر

  • پی آئی اے اور ایف بی آر میں  معاملات طے پاگئے

    پی آئی اے اور ایف بی آر میں معاملات طے پاگئے

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان معملات طے پا گئے ہیں جبکہ ان کا کہنا ہے ضروری کاغذی کاروائی کے بعد بینک اکاونٹس جلد ہی بحال کردئے جائیں گے کیونکہ باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی مالیاتی ادارے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے تھے۔

    اس سے قبل ایف بی آر ذرائع نے بتایا تھا کہ پی آئی اے پر 4 ارب روپے ٹیکس واجب الادا ہے، واجبات کی عدم ادائیگی پر اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیںپی آئی اے نے ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی مد میں 4 ارب روپے اکٹھے کر رکھے ہیں۔ جبکہ ترجمان پی آئی اے نے ایف بی آر کی جانب سے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے ایف بی آر سے رابطے جاری ہیں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس بندش کے باوجود فضائی آپریشن جاری ہے۔

    دوسری جانب پاکستان ائیرلائنز( پی آئی اے) کی تنظیم نو کی اجازت دے دی گئی جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری نہ دی جاسکی پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لاہور میں منعقدہ اجلاس میں پی آئی اے انتظامیہ کو تنظیم نو کا مربوط پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ مالی مسائل کے باعث ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری نہ دی جاسکی۔
    قومی ایئر لائن کا چین کے مزید14 شہروں تک رسائی کا فیصلہ
    مزید یہ بھی پڑھیں؛سرمایہ کاروں کی حفاظت نہیں کریں گے تو پھر کوئی نہیں آئے گا،وزیر اعظم
    توشہ خانہ کیس،ٹرائل پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
    چلی سےچارسدہ آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی
    سیلاب متاثرین کیلئے ہاؤسنگ اسکیم دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، شرجیل میمن

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرزکےاجلاس میں وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نےبھی شرکت کی،تنظیم نو منصوبے میں پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کیا جانا شامل ہےپی آئی اے پر عائد اربوں روپے کے قرضے، نان کور شعبہ جات اور غیر ضروری ملازمین کو پی آئی اے کے پہلے حصہ میں رکھا جائے گا جبکہ دوسرے حصے میں طیارے، تمام منافع بخش اثاثے اور کور شعبہ جات ہوں گے۔

  • میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

    میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

    سپر ماڈل کا خطاب پانے والی عفت عمر نے اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، آج کل وہ سیاست میں‌کافی دلچپسی لیتی ہوئی نظر آتی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ہمارے ملک میں یہ مسئلہ ہے کہ جو جس کا کام ہے اسکو کرنے نہیں دیا جاتا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے چار سال برباد کئے ہیں، خدا کے لئے ایسے تجربات ملک کے ساتھ دوبارہ نہیں ہونے چاہیں، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک کو چلانے کا ہنر جانتے ہیں ، آصٍف علی زرداری بھی ملک چلانا جانتے ہیں یہ سب تجربہ کار سیاستدان ہیں ان کو ملک چلانے دیا جائے.

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”خواتین معاشی طور پر خود مختار ہونا چاہیے ”یہ وقت کی اہم ضرورت ہے.انہوں نے کہا کہ مجھے کھانے میں سب کچھ پسند ہے لیکن تھائی فوڈ کی دیوانی ہوں، میں خود بہت اچھا کھانا بناتی ہوں میں دعوے سے کہتی ہوں کہ مجھ سے اچھا کھانا کوئی نہیں‌بناتا. انہوں نے کہا کہ عورت کی حقیقی آزادی یہ ہے کہ اسکو اسکی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے دی جائے. عفت عمر نے یہ بھی کہا کہ عورت کو چاہیے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو بھی خود مختار اور بااعتماد بنائے تاکہ کل کو اگر کوئی مشکل آن پڑے تو وہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو سکے.

    ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

    میری دونوں شادیاں زیادہ نہ چل سکیں زیبا بختیار کا دبنگ انٹرویو

    آج کے دور میں چہرہ شناسی آسان کام نہیں ہے عائشہ عمر

  • ممتاز ہوئیں تیار پاکستانیوں کے لئے، پوچھا کیسی لگ رہی ہوں میں

    ممتاز ہوئیں تیار پاکستانیوں کے لئے، پوچھا کیسی لگ رہی ہوں میں

    ستر کی دہائی کی بالی وڈ‌اداکارہ ممتاز کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کالے رنگ کے لباس میں دکھائی دے رہی ہیں، ممتاز اس وڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ آج میں خصوصی طور پر اپنے پاکستانی مداحوں کے لئے تیار ہوئی ہوں یہ جوڑا خاص کر ان کے لئے زیب تن کیا ہے، مجھے بتائیے میں‌کیسی لگ رہی ہوں اور آج مجھے فیروز خان کے بھائی نے ایک دعوت پر بلایا ہے مجھے میری وڈیو پر کمنٹس کر کے بتائیے کہ میں کیسی لگ رہی ہوں. اس وڈیو میں ممتاز نے جو لباس زیب تن کر رکھا ہے وہ شرٹ‌اور پاجامہ ہے ، ممتاز نہایت ہی دلکش لگ رہی ہیں. اداکارہ ہشاش بشاس دکھائی دے رہی ہیں.

    ”ممتاز جس ایونٹ میں شرکت کے لئے گئیں اس میں سلمان خان کے والد سلیم خان بھی موجود تھے” ، ممتاز کی ان کے ساتھ بھی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کہہ رہی ہیں کہ میں سلیم خان کے بارے میں کیا کہوں ، یہ ہیں ہی بہت زبردست. یاد رہے کہ ممتاز کی یہ وڈیو چند دن پرانی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ابھی بہت وائرل ہو رہی ہے. ممتاز جو کہ بیرون ملک رہتی ہیں انڈیا میں‌آتی جاتی رہتی ہیں ، وہ آج بھی خوبصورت اور حسین ہیں ، اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں .

    ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

    میری دونوں شادیاں زیادہ نہ چل سکیں زیبا بختیار کا دبنگ انٹرویو

    آج کے دور میں چہرہ شناسی آسان کام نہیں ہے عائشہ عمر

  • ہر شخص بیوی سے ڈرتا ہے نسیم وکی

    ہر شخص بیوی سے ڈرتا ہے نسیم وکی

    معروف اداکار نسیم وکی نے عائشہ جہانزیب کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں اپنی بیوی سے بہت ڈرتا ہوں ان کے مزاج کے خلاف بات نہیں کرتا. انہوں نے کہاکہ کوئی شخص کتنا بھی بڑا نام کیوں نہ ہو، باہر لوگ اس کی کتنی بھی عزت کیوں نہ کرتے ہو. لیکن وہ گھر بیوی کے سامنے خاموشی ہی اختیار کئے رکھتا ہے. ان سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ گھر میں بھی مذاق کرتے اور جگتیں لگاتے رہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ایسا تو بالکل بھی نہیں ہوتا، اب اگر کوئی ڈاکٹر ہے تو اسکا مطلب یہ تو نہیں ہے کہ وہ سڑک پر کھڑے ہو کر آپریشن کرنے لگ جاتا ہے،

    یا کوئی اگر وکیل ہے تو وہ گھر میں تو بیوی کے ساتھ بحث نہیں کرتا ہو گا نا اسی طرح سے میں بھی گھر میں خاموشی ہی اختیار کئے رکھتا ہوں. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے راحت فتح علیخان کی آواز بہت پسند ہے ، بہت ہی سریلے سنگر ہیں ان کا ہر گیت ویسے تو بہت پسند ہے لیکن میں تینوں سمجھاواں کی ، نہ تیرے باجوں لگدا جی ، بہت پسند ہے اس گانے کو اکثر گنگناتا ہوں. انہوں نے کہاکہ گائیکی کوئی آسان کام نہیں ہے اسی طرح سے اداکاری کرنا اور لوگوں کو ہنسانا بھی بہت آسان کام نہیں ہے.

    ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

    میری دونوں شادیاں زیادہ نہ چل سکیں زیبا بختیار کا دبنگ انٹرویو

    آج کے دور میں چہرہ شناسی آسان کام نہیں ہے عائشہ عمر

  • عمران خان کی مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں مسترد

    عمران خان کی مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں مسترد

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 6 مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کی جعلسازی کا مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنادیا


    سلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی واقعات، جعلسازی اور دیگر مقدمات میں عمران خان کی 6 مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں مسترد کرتی ہے.

    جبکہ عدالت عالیہ نے بشریٰ بی بی کی جعل سازی کا مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر بھی کہا کہ بشریٰ بی بی کی جعل سازی مقدمہ کو دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کی جاتی ہے اور عدالت نے موقف اختیار کیا کہ ان کے پاس کیا ٹھوس وجہ ہے کہ یہ اپنے مقدمات دوسری عدالت منتقل کرنا چاہتے ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛سرمایہ کاروں کی حفاظت نہیں کریں گے تو پھر کوئی نہیں آئے گا،وزیر اعظم
    توشہ خانہ کیس،ٹرائل پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
    چلی سےچارسدہ آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی
    سیلاب متاثرین کیلئے ہاؤسنگ اسکیم دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، شرجیل میمن

    تاہم یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے کیسز ٹرائل کے لیے کسی اور کورٹ کو منتقل کرنے کی درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب انہوں نے پڑھ کردیا ہے.

  • ہمایوں سعید 52 برس کے ہو گئے

    ہمایوں سعید 52 برس کے ہو گئے

    معروف اداکار اور پرڈیوسر ہمایوں سعید آج 52 برس کے ہو گئے ہیں، انہوں نے اپنی سالگرہ اپنے گھر والوں کے ساتھ منائی، ہمایوں سعید کو ان کے ساتھی اداکاروں اور اہلیہ نے سالگرہ کی مبارکباد سوشل میڈیا پر دی. ہمایوں سعید نے اپنے چاہنے والوں کے سالگرہ کے کچھ پیغامات اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شئیر کئے. ہمایوں سعید نے نوے کی دہائی میں اپنے کیرئیر کا آغازکیا، شوبز میں آنے سے قبل وہ گارمنٹس کی فیکٹری میں بطور مینجر ملازمت کرتے تھے انہوں نے کامرس میں بیچلر کیا. ایک انٹرویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں ان کے والدین اداکاری کے خلاف تھے۔

    انہیں ان کا شوبز کیریئر منظور نہیں تھا۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے انکے جذبے کو دیکھا اور ان کا ساتھ دینا شروع کردیا۔ دوسری طرف وہ کہتے ہیں کہ ”ان کی اہلیہ کا تعلق انتہائی قدامت پسند خاندان سے ہے”۔ ابتدائی طور پر انہیں اپنی پسند کے کیریئر کے ساتھ بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب وہ اس کی حمایت کرتی ہیں.سکس سگما کے نام سے ہمایوں سعید ایک پروڈکشن ہائوس بھی چلاتے ہیں ان کے پروڈکشن ہائوس سے ہر سال متعدد ڈرامے بنتے ہں جو کہ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرتے ہیں. ہمایوں‌ سعید نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے. ان کی ابھی تک کی آخری فلم لندن نہیں جائونگا تھی.

    ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

    میری دونوں شادیاں زیادہ نہ چل سکیں زیبا بختیار کا دبنگ انٹرویو

    آج کے دور میں چہرہ شناسی آسان کام نہیں ہے عائشہ عمر

  • ہاؤس آف کامنز؛ شراب نوشی پر پابندی؟

    ہاؤس آف کامنز؛ شراب نوشی پر پابندی؟

    عالمی ادارے میل آن لائن کے مطابق پارلیمنٹ میں شراب نوشی پر پابندی؟ حکام اس گھر کو خشک کرنے پر غور کر رہے ہیں کیونکہ یہ انکشاف ہوا ہے کہ ٹیکس دہندگان نے گزشتہ سال ارکان پارلیمنٹ کے کھانے اور مشروبات پر سبسڈی پر 6.4 ملین پاؤنڈ خرچ کیے تھے۔ ویسٹ منسٹر کے ایتھیکس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایوان نمائندگان کو ارکان پارلیمنٹ کے لیے شراب نوشی پر پابندی عائد کرنے پر غور کرنا چاہیے۔ کمشنر برائے اسٹینڈرڈز ڈینیئل گرین برگ نے کہا کہ پارلیمانی اسٹیٹ میں شراب کی فروخت کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔ جبکہ انہوں نے تسلیم کیا کہ شراب نوشی سے جڑے ‘رویے کے مسائل’ ہیں، لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے ممبران پارلیمنٹ ‘اپنے لئے دیکھ رہے ہیں’۔

    ڈیلی میل کے مطابق ہاؤس آف کامنز کے تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹیکس دہندگان نے گزشتہ سال 6.4 ملین پاؤنڈ خرچ کیے تھے جس میں ارکان پارلیمنٹ کے بار اور ریستوران میں کھانے اور مشروبات کی لاگت کو مؤثر طریقے سے سبسڈی دی گئی تھی۔ یہ رقم 2021-22 میں 7.5 ملین پاؤنڈ اور 2020-21 میں 9.1 ملین پاؤنڈ تھی۔ لیکن یہ اب بھی کووڈ وبائی امراض سے پہلے کے سالوں کی لاگت سے زیادہ تھا ، جس میں 2019-20 میں 4.6 ملین پاؤنڈ اور 2018-19 میں 2.6 ملین پاؤنڈ خرچ کیے گئے تھے۔ ٹائمز ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گرین برگ نے یہ بھی مشورہ دیا کہ اگر ارکان پارلیمنٹ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کی گولڈ پلیٹڈ پنشن کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
    بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور
    پشاور،محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ چوکس
    گرین برگ سے جب ان اراکین پارلیمنٹ کے بارے میں پوچھا گیا جنہوں نے حال ہی میں غلط کام کرنے پر تجویز کردہ سزا قبول کرنے کے بجائے کامنز چھوڑ دیا ہے تو انہوں نے انفرادی معاملات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا لیکن، جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ ایسے حالات میں سابق ممبران پارلیمنٹ کی پنشن پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے، تو انہوں نے جواب میں کہا کہ "میرے خیال میں یہ ایک ایسی چیز ہے جس پر بہت احتیاط سے غور کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اور مجھے لگتا ہے کہ شاید میں مددگار ثابت ہونے کی کوشش کر سکتا ہوں اور کہہ سکتا ہوں کہ میرے خیال میں یہ بات چیت اور بات چیت ہمیں کرنی چاہیے، لیکن اس انداز میں نہیں- یقینی طور پر کسی خاص معاملے پر فوری رد عمل میں نہیں جو سرخیوں میں آتا ہے۔ ‘یہ ایک ایسی چیز ہے جس پر ہمیں احتیاط سے غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا: ‘میں اس قسم کی حمایت واپس لینے کے لئے ہاں یا نہیں کہوں گا، کیونکہ جیسا کہ میں کہتا ہوں، میرے خیال میں یہ پیچیدہ ہے.

  • عمران خان کی پاپولیرٹی قوانین کو نہیں بدل سکتی. فردوس عاشق

    عمران خان کی پاپولیرٹی قوانین کو نہیں بدل سکتی. فردوس عاشق

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گرین انیشٹیو پاکستان کی سیاست اور معیشت دونوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگا، عسکری سپہ سالاراقتصادی سپہ سالارکاکرداراداکررہےہیں، سپہ سالار نےسبزباغ دکھانےکےبجائےمستقبل کا روڈ میپ دیا ہے جسے سراہا جانا ہے.

    چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو مئی کے بعد سیاست پر جو لرزہ طاری کیا گیا وہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے، آپکی پاپولیرٹی قوانین کو نہیں بدلتی ،آپ ٹک ٹاکرز بن جائیں یا سوشل ویوز حاصل کر لیں قوانین نہیں بدل سکتے، قومی اداروں پرحملہ آور ہونا اور پھر شہدا کی بے حرمتی کرنا سیاست نہیں ہے بلکہ سیاست اپنی ذات کی نفی کا نام ہے۔

    ترجمان آئی پی پی نے مزید کہا ملک میں گرین سیاست ک اآغاز ہونے جارہا ہے9مئی کے بعدگرین سیاست ملک کی ضرورت تھی ، ذات کے ساتھ کھڑی سیاست دم توڑ چکی ہے ، درس کربلا بھی یہی ہے کہ مقصد کے لیے اپنی ذات کو قربان کر دیں اور جب بھی کسی سیاست دان کو اقتدار ملا بدقسمتی سے وہ ڈکٹیٹر بن گیا لیکن تمام مسائل کا ایک ہی علاج ہے وہ ہے جمہوریت اور صرف جمہوریت.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
    بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور
    پشاور،محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ چوکس
    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہم نےعلامہ اقبال کےنظریےکومشعل راہ بنایاہے،ضلعی عہدیداران کوممبرشپ کاعمل مکمل کرنےکی ہدایت کردی ہے ،14اگست سےآئی پی پی سیاسی سفرکابھرپورقوت سےمظاہرہ کرےگی۔

  • عدالت سے رہائی کا حکم؛ قلفی بیچنے والا شہری رہا نہ ہوسکا

    عدالت سے رہائی کا حکم؛ قلفی بیچنے والا شہری رہا نہ ہوسکا

    فیصل مسجد کے باہر قلفی بیچنے والے شہری کی رہائی آج بھی ممکن نہ ہو سکی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں مچلکے جمع کرانے کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث شہری فرمان اللہ کو آج رات بھی اڈیالہ جیل میں گزارنا پڑے گی۔ جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شہری فرمان اللہ کو آج صبح ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

    صحافی عثمان مظفر کے مطابق مچلکوں پر حتمی دستخط عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے قلفی فروش فرمان اللہ کی جیل سے رہائی ممکن نہ ہوسکی۔ عدالت نے 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی، قلفی فروش فرمان اللہ کو فیصل مسجد کے باہر ریڈھی لگانے پر سی ڈی اے اسپیشل مجسٹریٹ نے 11 جولائی کو 3 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

    شہری پر سی ڈی اے کی طرف سے فیصل مسجد کے باہر ریڈھی لگانے کی پابندی کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج اسپیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے۔ عدالت عالیہ میں شہری نے سی ڈی اے کی جانب سے بھتے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
    بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور
    پشاور،محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ چوکس
    واضح رہے کہ سی ڈی اے نے اپنے چالان میں قلفی کی ریڑھی لگا نے سے ملزم پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام عائد کیا تھا۔ اسپیشل مجسٹریٹ نے سی ڈی اے کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے فرمان اللہ کو 3 ماہ قید با مشقت اور5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔