Baaghi TV

Tag: nick jones

  • سونیا حسین کو پریانکا چوپڑا کے شوہر کا کونسا انداز بھا گیا ؟

    سونیا حسین کو پریانکا چوپڑا کے شوہر کا کونسا انداز بھا گیا ؟

    پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے ھال ہی میں کی ہے پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس کی تعریف ، انہوں‌نے اس تصویر کو سوشل میڈیا کو شئیر کیا ہے جس میں‌ پریانکا چوپڑا کا شوہر نک جونس کانز فلم فیسیٹول میں چھتری پکڑے ہوئے کھڑے ہیں اور پریانکا چھتری کے نیچے ہیں. سونیا حسین کو نک جونس کا یہ انداز بہت بھا گیا ہے ان کا کہنا ہےکہ جو جنٹلیمین ہوتے ہیں وہ نک جونس جیسے ہی ہوتے ہیں. پریانکا کے سر پر چھتری لیکر کھڑے ان کے شوہر نک جونس کی تصویر انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے صرف سونیا حسین ہی نہیں بلکہ ہر دیکھنے

    والی آنکھ اس تصویر اور محبت پر خوشی کا اظہار کررہی ہے. یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کہتی ہیں کہ نک جونس اس وقت میری زندگی میں آئے جب میرا دل ٹوٹا ہوا تھا میرے بریک اپس ہوئے تھے. انہوں نے مجھے پرپوز کیا اور میں نے شادی کے لئے ہاں کردی لیکن جب انہوں نے پہلی بار رابطہ کیا تو میں نے صرف اس لئے ان کو جواب دینے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہوئی کیونکہ وہ عمر میں چھوٹے ہیں. لیکن نک ایک اچھے انسان اور شوہر ہیں.

  • پریانکا کے شوہر نک کو قومی بہنوئی کا خطاب مل گیا

    پریانکا کے شوہر نک کو قومی بہنوئی کا خطاب مل گیا

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جو کہ آج کل نظر آتی ہیں بالی وڈ‌ سے ناراض. وہ آج کل بھارت میں ہیں، شادی کے بعد پریانکا چوپڑا امریکہ میں اپنے شوہر کے پاس شفٹ ہو گئیں اور اب جب انہیں بھارت میں‌کام ملتا ہے وہ اپنے ملک کا رخ کر لیتی ہیں، آج کل پریانکا چونکہ انڈیا میں ہیں، ان کی بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارہ پہلی بار اپنے شوہر کے ساتھ انڈیا آئی ہیں. نک جونس بھی بھارت کے دورے کو بہت زیادہ انجوائے کررہےہیں. انہوں نے اپنی ایک تصویر شئیر کی ، جس میں کرتا پہنے ہوئے کھڑے ہیں اور ان کے عقب میں ممبئی کی بڑی بڑی عمارتیں نظر آرہی

    ہیں. نک نے جب یہ تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تو انہیں بہت سارے مشورے ملے ، کسی صارف نے کہا کہ آپ گھر داماد بن جائیں اور انڈیا میں ہی رہ جائیں. کسی نے کہا کہ آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے. زیادہ تر صارفین نے انہیں گھر داماد بننے کا مشورہ دیدیا. یوں نک اور پریانکا بھارت کے حالیہ دورے کو بہت زیادہ انجوائے کررہے ہیں. پریانکا چوپڑا مختلف تقریبات میں نک اور اپنی بیٹی کے ساتھ شریک ہو رہی ہیں اور میڈیا ان کو کافی کوریج بھی دے رہا ہے.