Baaghi TV

Tag: NIH

  • کووڈ کی نئی قسم پھیلنے لگی. عالمی ادارہ صحت

    کووڈ کی نئی قسم پھیلنے لگی. عالمی ادارہ صحت

    کووڈ کی نئی قسم پھیلنے لگی ہے جس کا نام ای جی.5 ہے جو کووڈ-19 کی اومیکرون قسم کی ذیلی نسل بتائی جارہی ہے جبکہ کووڈ کی نئی قسم ای جی.5 کا دنیا بھر میں پھیلنے والی دیگر اقسام سے قریبی تعلق ہے اور ماہرین کے مطابق یہ وائرس کا ایک تبدیل شدہ ورژن ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کووڈ کی نئی قسم میں عوامی صحت کے لیے خطرات کم ہیں، تاہم یہ وائرس کچھ ممالک یا عالمی سطح پر کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ یونیورسٹی آف ایڈنبرا میں ویٹرنری ایپیڈ یمولوجی اینڈ ڈیٹا سائنس کے پروفیسر رولینڈ کاؤ نے وضاحت کی کہ یہ واضح طور پر دوسروں کے مقابلے میں کسی نہ کسی طرح کا فائدہ رکھتا ہے۔ لیکن انہوں نے یورو نیوز نیکسٹ کو بتایا کہ یہ اتنی ڈرامائی چیز کے قریب بھی نہیں ہے جب 2021 میں دنیا بھر میں اومیکرون کی اصل قسم کے پھیلاؤ میں اضافہ ہونا شروع ہوا تھا۔

    تاہم کچھ لوگوں نے ای جی.5 کی ایک اور ذیلی نسل کا نام دیا ہے ، جسے ای جی.5.1 کے نام سے جانا جاتا ہے ، ایک ایسا نام جو خبروں اور آن لائن گردش کرتا ہے، اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ جان ہاپکنز یونیورسٹی میں مالیکیولر مائیکروبائیولوجی اور امیونولوجی کے شعبے کے پروفیسر اینڈریو پیکوز نے یونیورسٹی کے پبلک ہیلتھ اسکول کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ای جی.5 کی علامات دیگر اقسام سے ملتی جلتی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی
    جبکہ کووڈ 19 کی عام علامات میں بخار، کھانسی اور تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ ناک کا بہنا، سر درد یا پٹھوں میں درد شامل ہیں، جبکہ یہ سردی ، فلو یا نمونیا کی طرح محسوس ہوسکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی کووڈ 19 کی تکنیکی سربراہ ماریا وان کیرکوف نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ ’ہمیں 2021 کے آخر سے گردش میں موجود اومیکرون کی دیگر ذیلی نسلوں کے مقابلے میں ای جی .5 کی شدت میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں انفیکشن اینڈ امیونٹی کے پروفیسر اینڈریو پولارڈ نے یورو نیوز نیکسٹ کو بتایا کہ اس بات کے کچھ شواہد موجود ہیں کہ اومیکرن اور اس کے ذیلی اقسام وائرس کی سابقہ اقسام کے مقابلے میں کم شدید ہیں۔ لیکن انہوں نے کہا کہ اس کی تشریح کرنا پیچیدہ ہے کیونکہ آبادی اب وائرس کے خلاف انتہائی مدافعتی ہے اور ہماری قوت مدافعت سنگین بیماری کے خلاف بھی دفاع کرے گی۔

  • 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق. قومی ادارہ صحت

    3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق. قومی ادارہ صحت

    خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ رواں سال کا دوسرا پولیو یہ کیس خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوا ہے، پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، اور بنوں کے تین سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال کا دوسرا پولیو کیس خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ بچے کا عمر بھر کیلئے معذورہونا قابل تشویش ہے، ویکسین سے عمر بھرکی معذوری کو ختم کیا جاسکتا ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے مستحکم بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ عالمی طور پر 2023 کو پولیو کےخاتمے کا ہدف قرار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب یاد رہے کہ کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ سے انسداد پولیو کی ٹیم محفوظ رہی،حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی کی بھاری نفری اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے، اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے
    انسداد پولیو ٹیم پر حملے کے بعد شہر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سیکیورٹی سخت کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

  • مختلف بیماریوں میں اضافہ، سندھ زیادہ متاثر

    مختلف بیماریوں میں اضافہ، سندھ زیادہ متاثر

    ملک میں حالیہ دنوں میں مختلف بیماریوں کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق ان بیماریوں سے سب سے زیادہ افراد صوبہ سندھ میں متاثر ہوئے ہیں لیکن ملک کے باقی حصے بھی مختلف بیماریوں کے کیسز سے ناصرف متاثر ہورہے ہیں جبکہ اس میں اضافہ بھی ہورہا ہے جبکہ اس بارے میں قومی ادارہ صحت نے رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔

    واضح رہے کہ ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 89 ہزار 58 افراد میں ایک ہفتے میں ہیضے کی تشخیص ہوئی ہے، اور ہیضے کے سب سے زیادہ کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں، ایک اندازے کے مطابق صوب سندھ میں 48 ہزار647 افراد ہیضے کا شکار ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دیگر مختلف بیماریوں کے مریضوں میں بھی سندھ کا پہلا نمبر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
    لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
    سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے

    ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیضے کے علاوہ مچھروں کے کاٹنے سے مریضوں کا دوسرا نمبر رہا ہے اور ملک میں ملیریا سے 81 ہزار 775 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ کیسز سندھ سے67 ہزار 301 ریکارڈ ہوئے ہیں، ادارہ صحت کی رپورٹ میں مزید یہ بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں انفلوانزا کے 25 ہزار 482 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، بچوں میں سانس کے مسائل کے 12ہزار 288 کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ کتے کے کاٹنے کے 858 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ان میں بھی سب سے زیادہ کیسز سندھ سے 513 رپورٹ ہوئے ہیں.