Baaghi TV

Tag: noman ijaz

  • زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟‌

    زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟‌

    معروف اداکارہ زباب رانا نے بتا دیا ہے کہ وہ کیسے لڑکے کے ساتھ شادی کریں گی. اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہیں گی جو انہیں نیکی کے راستے پر لے کر جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میں کبھی کسی غلط راستے پر ہوں اور ایسا شخص جو مجھے خیر کے راستے پر لے کر جائے، ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی خوبیاں جس بھی لڑکے میں‌ہوں گی میں اس سے شادی کر لوں گی . ایک سوال کے جواب میں‌انہوں نے کہاکہ کام کے دوران صرف کام پر ہی دھیان دیتی ہوں، کام کے وقت میں کسی اور معاملے پر توجہ نہیں‌دیتی.

    انہوں نے کہا کہ ”نعمان اعجاز اور سجل علی میرے پسندیدہ فنکار ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے”. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں‌ چیزوں سے بہت جلد بور ہوجاتی ہوں، ترکی کی خوبصورتی بہت پسند ہے، ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی جبکہ کسی بھی معاملے پر فوری فیصلہ کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔لیکن میرا ماننا ہے کہ انسان کو اپنے فیصلے خود لینے چاہیں. آپ کسی سے مشورہ ضرور لیں لیکن جو دل کرتا ہے اس کے مطابق فیصلہ کریں تاکہ کل کو کوئی پچھتاوا نہ رہ جائے.

    ترکش اداکار سے پاکستانی فنکاروں کی ملاقات اور یاسر حسین کی دلچپسپ تنقید

    تجھے یاد نہ میری آئی کا ری میک بنایا جائیگا

    عامر خان تارے زمین پر کا سیکول بنائیں گے

  • رات دو بجے گوندا نے کہا یار جانا ضروری ہے ظفری خان کا انکشاف

    رات دو بجے گوندا نے کہا یار جانا ضروری ہے ظفری خان کا انکشاف

    سٹیج کے معروف اداکار ظفری خان کے انٹرویو کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے ، جس میں‌وہ نعمان اعجاز کے شومیں شریک ہیں اور بالی وڈ اداکار گوندا کے حوالے سے بات کررہے ہیں. وہ بتا رہے ہیں کہ میں بھارت گیا ہوا تھا ، وہاں فلمسٹار گوندا سے ملاقات کا وقت بنا ، گوندا نے ہمیں پہلے ہی پیغام دے دیا تھا کہ میں 15 منٹ کا وقت دے سکتا ہوں صرف کیونکہ میری مصروفیت ہے مجھے کہیں آگے جانا ہے. ہم ملاقات کے دن اور مقررہ وقت پر گوندا کے گھر جا پہنچے. گوندا بہت ہی اچھے انداز سے ہم ملا. اس نے ہم سے باتیں کرنا شروع کر دیں اور ہمارے جانے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا.

    ٍطفری خان نے کہا کہ” گوندا نے ہمارے آگے بسکٹس کئے ، بسکٹس مختلف قسم کے تھے جب انہوں نے میرے آگے کئے تو میں نے ان سے پوچھا کہ کتنے کتنے کے ہیں ، تو گوندا کھل کر ہنس پڑے ”اس کے بعد ایسا ہوا کہ رات کے دو بج گئے اور ہم نے واپسی کی راہ لی ، میں گاڑی میں بیٹھنے لگا تو مجھے کہنے لگے یار جانا ضروری ہے تم میرے پاس آج میرے ساتھ ہی میرے گھر پر رہ لو. ظفری خان نے کہا کہ گوندا نہایت ہی عاجز انسان ہیں ان سے مل کر لگا ہی نہیں کہ وہ بہت بڑے سٹار ہیں.

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل …

    سرمد کھوسٹ کی مستنصر حسین تار ڑ کے ساتھ ملاقات

  • وقت کے ساتھ ساتھ میرے بیٹے زاوریا کے کام میں نکھار آجائیگا نعمان اعجاز

    وقت کے ساتھ ساتھ میرے بیٹے زاوریا کے کام میں نکھار آجائیگا نعمان اعجاز

    سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بیٹے زاویار کی اداکاری پر کھل کر بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے بیٹے کی اداکاری کو بغور دیکھتا ہوں اور اگر کوئی کمی بیشی نظر آئے تو اسکو نہ صرف بتاتا ہوں بلکہ بعض اوقات تو ایسا ہوتا ہےکہ اسکو ڈانٹ دیتا ہوں.مجھ سے الگ ڈانٹ پڑتی ہے اسکو ، اسکی ماں اور خالہ سے الگ پڑتی ہے. ہمارے گھر میں ہر کوئی اس کی اداکاری میں‌بہتری لانے کے لئے اسکو جینوئن بتاتا ہے کہ تم نے کیسی اداکاری کی یا کتنی بہتری کی ضرورت ہے ،

    نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ ”وقت کے ساتھ زاویار کی اداکاری میں جو کمی بیشیاں ہیں وہ ٹھیک ہو جائیں گی” ، ہر کسی کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے وقت کے ساتھ ساتھ اسکے کام میں نکھار آتا جاتا ہے. میں بھی جب آیا تھا تو میری اداکاری میں بھی کمی بیشیاں تھیں جو وقت کے ساتھ ٹھیک ہوئیں.میں نے اپنی اداکاری میں بہتری لانے کےلئے فردوس جمال سے بہت کچھ سیکھا. وہ میرے لئے استاد کی حیثیت رکھتے ہیں. میرے سینئرز نے میرا ساتھ دیا یقینا میرے بیٹے کے سینئرز بھی اسکا ساتھ دیں گے اور دے بھی رہے ہیں جس کے لئے میں ان سب کا شکر گزار ہوں .

    امرخان کا Women on Wheels کے نام سے نئے اقدام کاآغاز

    عادل درانی فقراء تھا اور ہے راکھی ساونت

    راکھی نے مجھے استعمال کرنا چاہا راکھی کی قریبی دوست راجشری کی پریس کانفرنس

  • کاش کےہم آزاد ہوجائیں نعمان اعجاز

    کاش کےہم آزاد ہوجائیں نعمان اعجاز

    اداکار نعمان اعجاز نے کہا کہ آزادی کی نعمت انمول ہے اور اسی کا نام دراصل وقار و عظمت ہے۔آج کے دن بحیثیت قوم ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان کو بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق بنائیں گے جہاں بلا رنگ ونسل ومذہب سب کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے اور اس مملکت کو دنیا کی ترقی یافتہ مملکت کی صفت میں شامل کر یں گے۔انہو ں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا پیغام اتحاد، یقین اور نظم و ضبط ہمارے عوام کے لیے اقوام عالم میں اپنے صحیح مقام کے حصول کے سفر کا ایک منظم اصول ہے۔

    ”انسانی وقار کا احترام اور انسانی ذات کی ترقی کی ضمانت جمہوریت کے علاوہ اور کوئی نظام نہیں دیتا، ”ہماری قوم کے نوجوان متحرک اور آزادی کی اہمیت و افادیت سے بخوبی واقف ہیں، پاکستانی قوم اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتی ہے، جسے یہ عزم تحریکِ آزادی سے وراثت میں ملا ہے۔پاکستان کی تحریکِ آزادی ایک پْر امن سیاسی جدوجہد تھی، قائداعظم کی زیرِ قیادت ہمارے آباؤ اجداد نے آنے والی نسلوں کی خاطر سامراج کی زنجیریں توڑیں تھیں تاکہ آئندہ نسلوں کو جبر، مذہبی امتیاز اور ہر طرح کی زیادتیوں سے محفوظ رکھا جائے۔نعمان اعجازنے مزید کہا کہ کاش ہمیں آزادی مل جائے.

    ایسا وقت بھی دیکھا جب گھر کھانے کو کچھ نہیں ہوتا تھا شترو گن سنہا …

    کبری خان جیسی دوست خوش قسمتی سے ملتی ہے گوہر رشید

    جب ٹکٹ 35 روپے کی تھی تب چوڑیاں نے 40 کروڑ کا بزنس کیا سید …

    ن

  • اداکار بننے کے لئے خون پسینہ ایک کرنا پڑتا ہے نعمان اعجاز

    اداکار بننے کے لئے خون پسینہ ایک کرنا پڑتا ہے نعمان اعجاز

    سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا بیٹا اگر شوبز انڈسٹری میں کام کررہا ہے تو میں توقع کرتا ہوں کہ سینئرز اسکی رہنمائی کریں، اگر میں ایسی توقع رکھتا ہوں تو دوسروں کو بھی مجھ سے ایسی ہی توقع ہوتی ہے اور میں ان کی توقعات پر پورا اترتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے سے جونئیرز کو بہت زیادہ سپورٹ کیا ہے، ان کے ساتھ شفقت سے پیش آتا ہوں اور ہر ممکن حد تک ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہوں. نعمان اعجاز نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکار آتے ہی چھا جاتے ہیں ایسا نہیں ہے بلکہ اداکار بننے کے لئے اپنا خون پسینہ ایک کرنا پڑتا ہے.

    انہوں نے کہا کہ میں” اگر کیرئیر کے اس موڑ پر ہوں کہ میررے کردار یا مجھے لوگ پسند کرتے ہیں تو اس کے پیچھے برسوں کی محنت اور لگن ہے”. میری خوش قسمتی ہے کہ لوگ مجھے آج بھی پسند کرتے ہیں. انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے پورے کیرئیر میں کبھی کسی سے حسد نہیں کی، یہی وجہ ہے کہ جھے خدا نے مجھے بہت نوازا ہے. کسی سے حسد نہ کرنے والوں کو بلا شبہ خدا کی ذات بہت نوازتی ہے.

    کارپوریٹ سیکر فلم انڈسٹری کی مدد کرے

    دیپیکا ککڑ نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

    شادی چلانا ایک آرٹ ہے طوبی انور

  • وہاج علی کس سینئر اداکار سے متاثر ہیں ؟

    وہاج علی کس سینئر اداکار سے متاثر ہیں ؟

    نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار وہاج علی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ میں‌نعمان اعجاز کی اداکاری سے بہت متاثر ہوں. میں ان کو اداکاری کرتا دیکھتا ہوں تو ایسا گمان ہوتا ہے جیسے یہ حقیقت ہے اداکاری نہیں ہے،. نعمان اعجاز کے ساتھ میں ایک ڈرامہ کر رہا ہوں ، اس میں ان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع میسر آ رہا ہے. میں ان سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں. انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز اپنے سے جونئیرز کے ساتھ بہت ہی شفقت کے ساتھ پیش آتے ہیں.

    سیٹ پر ان کا رویہ ایسا ہوتا ہے جیسے وہ باپ ہیں ، ”انہوں نے ہمیشہ پیار سے بلایا اور سمجھایا ہے”، وہ ہمارے ملک کے کسی بھی بڑے فنکار کا مقابلہ کر سکتے ہیں ، ان جیسے اداکار یقینا ہماری شوبز انڈسٹری کا سرمایہ ہیں. یاد رہے کہ وہاج علی آج کل بہت مقبول ہیں اور ان کی اداکاری سے بہت سارے نئے لوگ متاثر ہیں لیکن وہ نعمان اعجاز کی اداکاری سے متاثر ہیں . وہاج علی کی حال ہی میں فلم بھی ریلز ہوئی ہے تیری میری کہانیاں، اس میں انہوں نے مہوش حیات کے ساتھ کام کیا ہے، مہوش اور وہاج کی جوڑی کو بہت سراہا جا رہا ہے.

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

  • والد کے مداح نے امریکہ میں ٹیکسی کا کرایہ نہ لیا زاویار

    والد کے مداح نے امریکہ میں ٹیکسی کا کرایہ نہ لیا زاویار

    نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب تعلیم کی غرض سے بیرون ملک رہتا تھا تو میں ایک دن یونیورسٹی جا رہا تھا میرا کرایہ پچیس ڈالر بنا، ٹیکسی ڈائیور پاکستانی تھا اس نے مجھ سے پوچھا تم بھلا کون ہو ، میں نے کہا کہ میرا نام زاویار ہے اس نے کہا کہ تم کہاں رہتے ہو میں نے کہا پاکستان لاہور میں تو اس نے آگے بولا تم نعمان اعجاز کے بیٹے ہو میں نے کہا جی ہاں تو اس نے کہا کہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں ، لہذا میں‌ان کے بیٹے سے بالکل بھی کرایہ نہیں‌لوں گا. اس نے مجھے میرے پچیس ڈالرواپس کرتے ہوئے کہا کہ میں نعمان اعجاز کی اداکاری کا دیوانہ ہوں اور تمہاری شکل اپنے والد سے بہت زیادہ ملتی ہے. زاویار نے کہا کہ

    میرے والد کو لوگ اتنا پسند کرتے ہیں مجھے پہلے کبھی اندازہ نہیں‌ تھا لیکن اب جب میں ایکٹنگ میں آیا تو مجھے ان کی اور ان کے کام کی اہمیت کا انداز ہوا. بہت سارے لوگوں کی طرح میں بھی ان کو بہت پسند کرتا ہوں اور ان کی اداکاری کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھتا ہوں. میں نے کام کو جی جان لگا کر کرنا اپنے والد سے ہی سیکھا ہے.

  • او لیولز تک نعمان اعجاز کے سٹار ڈم کا اندازہ نہیں تھا زاویار نعمان

    او لیولز تک نعمان اعجاز کے سٹار ڈم کا اندازہ نہیں تھا زاویار نعمان

    نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے تو او لیولز تک پتہ ہی نہیں تھا کہ نعمان اعجاز کی اہمیت کیا ہے پاکستان میں ان کے کتنے مداح ہیں . مجھے اداکاری کرنے کا شوق تھا جب میں نے اپنے والد سے کہا کہ مجھے اداکاری کرنی ہے تو انہوں نے کہا کہ پہلے پڑھائی مکمل کرو مجھے ڈگری لا کر دو پھر جو مرضی کرو. زاویار نے یہ بھی کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نعمان اعجاز کا بیٹا ہوں تو بچپن سے ہی ان سے اداکاری سیکھ رہا ہوں گا ، بھئی ایسا کچھ بھی نہیں ہے ، والد صاحب تو کہتے تھے کہ پڑھائی مکمل کرو پھر اداکاری کی بات کرنا.

    زاویار نعمان نے کہا کہ میں نے اپنے والد کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھا ہے. ابا جی سیٹ پر باپ نہیں‌ہوتے بلکہ ایک سینئر اداکار ہوتے ہیں. زاویار نے کہا کہ میں ایسا کام کرنا چاہتا ہوں جو لوگوں کو ہمیشہ یاد رہے ، مجھے ابھی تک جتنے بھی کردار ملے ہیں ان سے بے حد مطمئن ہوں لیکن بطور اداکار میں سمجھتا ہوں اطبھی بہت لمبا سفر طے کرنا ہے.

  • مجھے شوہر پر شک کرنے کا بہت شوق ہے لیکن … زارا نور عباس

    مجھے شوہر پر شک کرنے کا بہت شوق ہے لیکن … زارا نور عباس

    اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی خوبصورت جوڑی شائقین کو بہت زیادہ پسند ہے. زارا نور عباس اور اس صدیقی کے انٹرویو کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ مجھے اپنے شوہر پر شک کرنے کا بہت شوق ہے لیکن کیا کروں یہ کچھ کرتے ہی نہیں. زارا نور عباس نے کہا کہ ہم دونوں میں نوک جھوک ہو جائے تو اسد ہی معافی مانگتے ہیں ، اس نے اس پر کہا کہ اگر میں معافی مانگتا بھی ہوں تو اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ غلطی میری ہوتی ہے بس میں چاہتا ہوں کہ بس معاملہ رفع دفع ہو جائے. زارا نور عباس نے کہا کہ مجھے رشتے کھونے سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے ، اگر اسد میرے شوہر ، میرے ماں باپ یا قریبی لوگ فون نہ اٹھائیں تو میں گھبرا جاتی ہوں. اگر کسی کی

    فلائٹ‌لیٹ ہوجائے تو مجھے لگتا ہے کہ پتہ نہیں اب کیا ہوگا، زارا نے کہا کہ مجھے مرنے سے بھی بہت زیادہ ڈر لگتا ہے شاید یہ وجہ ہے کہ میں بہت زیادہ حساس ہوں،یاد رہے کہ زارا نور عباس سیئنر اداکارہ اسماء عباس کی صاحبزادی ہیں اور اسد صدیقی عدنان صدیقی کے بھانجے ہیں ، دونوں نے محبت کی شادی کی اور دونوں خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ہیں.