Baaghi TV

Tag: now

  • اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے لیے اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی. اسپیکر قومی اسمبلی

    اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے لیے اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی. اسپیکر قومی اسمبلی

    اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے لیے اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی. اسپیکر قومی اسمبلی

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کا قائد حزب اختلاف مقرر کرنے سے انکار کردیا۔ جبکہ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کا قائد حزب اختلاف مقرر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 35 اراکین کے استعفی قبول کر چکا ہوں، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح نہ کی جائے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے جواب میں کہا کہ حزب اختلاف کے اراکین کی اکثریت نے راجہ ریاض کو قائد حزب اختلاف منتخب کیا ہے، لہٰذا اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے لیے اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
    راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
    یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
    ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
    بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
    شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
    پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
    دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا وفد عامر ڈوگر کی قیادت میں اسپیکر چیمبر میں موجود ہے، ملاقات میں زاہد اکرم درانی بھی شریک ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے عامر کیانی، کنول شوزب، ساجدہ بیگم بھی ملاقات میں موجود ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ اسپیکر سے ملاقات کے لئے پی ٹی آئی وفد میں اسما حدید، امجد نیازی ظلہ ہما بھی شامل ہیں۔

  • عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب  نہیں رہے. مریم نواز شریف

    عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف

    عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف

    مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلے گھڑی چور عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرو پھر الیکشن ہوگا۔ ساہیوال میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کا سال ہے، الیکشن ضرور ہوگا اور شیر بھاری اکثریت سے جیتے گا، الیکشن ہوگا لیکن پہلے انصاف ہوگا، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا، ترازو کے دونوں پلڑے برابر کیے جائیں گے، نواز شریف سے ناانصافیوں کا ازالہ ہوگا، ان کی غلط سزائیں ختم ہوں گی، اور عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے پھر الیکشن ہوگا، پاناما بنچ کو پہلے سسلین مافیا اور گاڈ فادر کے القابات واپس لینے ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملکی صورتحال کا ذمہ دار پاناما بنچ اور اسے بنوانے والے ہیں، آئی ایم ایف کے ہاتھوں ملک گروی ہے، کیا عمران خان کو گند ڈالنے اور نواز شریف کو اس کی صفائی کیلیے رکھا ہے؟ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی سامنے کھڑی ہے، عمران خان کی بیٹی کدھر ہے؟ پہلی بار کسی وزیراعظم نے اتنا جھوٹ بولا اور اپنی اولاد تک چھائی۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بہت سی پیشیاں بھگتیں، عمران خان بھی بھگتے گا، پہلے عمران خان کی بھی دو سو پیشیاں ہوں گی پھر الیکشن ہوگا، پہلے ووٹ کو عزت دو کا انصاف ہوگا پھر الیکشن ہوگا، آج انصاف کردو پھر کل اس ملک میں الیکشن کرادو ہمیں کوئی خطر نہیں لیکن ہمیں پہلے انصاف چاہیے، عدلیہ کا جو معیار نواز شریف کے لیے تھا وہی عمران خان کے لیے چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب زمین والے ناانصافی کرتے ہیں تو آسمان کا نظام انصاف حرکت میں آجاتا ہے، آج کہا ہے جنرل (ر) فیض؟ کہاں ہے جسٹس (ر) کھوسہ اور کہاں ہے وہ ڈیم والا بابا جسٹس (ر) ثاقب نثار؟ یہ تو سارے بے نقاب ہوگئے لیکن وہ جو حاضر سروس ججز ہیں وہ بھی بے نقاب ہوگئے، آڈیو لیکس میں سامنے آیا کہ عمران خان نے اپنے سہولت کاروں سے مل کر بینچ فکسنگ کی جس کا بھانڈا بیچ چوراہے پر پھوٹ چکا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
    یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
    ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
    بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
    شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
    پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جن لوگوں نے تمہیں کندھے پر بٹھایا ہوا تھا وہ اسٹیبلشمنٹ گھر کو جاچکی اور اللہ کو پیاری ہوچکی اور اب جن ججز کے کندھے پر بیٹھ کر تم دوبارہ آنے کی تیاری کررہے ہو وہ کندھے نہیں رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیض حمید چکوال میں بیٹھ کر آج بھی سازشوں کے تانے بانے جوڑ رہا ہے۔

  • 15مارچ سے امپورٹ ایکسپریس پروڈکٹس کی ترسیل معطل کررہے. ڈی ایچ ایل

    15مارچ سے امپورٹ ایکسپریس پروڈکٹس کی ترسیل معطل کررہے. ڈی ایچ ایل

    15مارچ سے امپورٹ ایکسپریس پروڈکٹس کی ترسیل معطل کررہے. ڈی ایچ ایل

    سامان کی ترسیل کے شعبے سے منسلک بین الاقوامی کمپنی ڈی ایچ ایل نے پاکستان میں اپنا آپریشن محدود کردیا ہے جبکہ ڈی ایچ ایل کی پاکستان میں شاخ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے آپریشن چلانا ناممکن ہوگیا ہے۔


    خیال رہے کہ ڈالر کی ادائیگی بیرون ملک منتقل نہ ہونے سے ڈی ایچ ایل ایکسپریس کے لئے مکمل پروڈکٹ کی فراہمی جاری نہیں رکھ سکتے۔ علاوہ ازیں انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ صورت حال واضح ہونے تک 15 مارچ 2023 سے امپورٹ ایکسپریس پروڈکٹس کی ترسیل معطل کی جارہی ہے۔
    دوسری جانب گزشتہ دنوں ملک میں فولاد (اسٹیل) کی قلت کے پیش نظر اس شعبے سے وابستہ کارخانہ داروں نے اسٹیٹ بینک کو خط لکھا تھا. نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں اسٹیل کی پیداوار سے منسلک کارخانہ داروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز نے اسٹیٹ بینک سے فوری طور پر ایل سیز کھولنے کا مطالبپہ کردیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
    یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
    ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
    بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
    شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
    پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
    اسٹیٹ بینک کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ مقامی مارکیٹ میں ری بار اسٹیل کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، اسٹیل کی صنعت صرف 30 فیصد کی پیداواری صلاحیت تک محدود ہوگئی ہے. اسٹیل پروڈیوسرز کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں اسٹیل اسکریپ کی درآمدات گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد کم ہیں، اسٹیل اسکریپ کی درآمدات پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، جنوری 2023 میں صرف 220,000 میٹرک ٹن اسکریپ درآمد کیا گیا، آنے والے مہینوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے۔

  • لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    لاہور قلندرز نے پشاورزلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،اطلاعات کے مطابق لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کے پہلے مقابلے میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    قلندرز پلیئنگ الیون
    لاہور قلندرز میں شاہین شاہ آفریدی ، فخر زمان،حارث رؤف, سیم بلنگز، عبداللہ شفیق، طاہر بیگ، حسین طلعت، راشد خان، سکندر راضا، ڈیوڈ ویزے اور زمان خان شامل ہیں۔

    زلمی الیون
    لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں پشاور زلمی نے 3 تبدیلیاں کیں۔ ٹیم میں ببار اعظم ، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، بھانوکا راجااکسے، روومن پاول، جمی نیشم، سلمان ارشد، ارشد اقبال، وہاب ریاض اور سعد مسعود شامل ہیں۔

  • پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی

    سیالکوٹ:عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل طاہر سلطان کی آڈیو منظر عام پر آ گئی، جس میں وکیل نے اعتراف کیا کہ جیل میں جاوید علی سے ملاقات ہوئی لیکن اسے ننگا نہیں کیا گیا۔آڈیو میں وکیل طاہر سلطان جاوید علی اور اسکی پریس کانفرنس کا مذاق بھی اڑاتے رہے، اس کے علاوہ جاوید کے موبائل سے برآمد ہونے والی آڈیو میں جاوید ایک اور پی ٹی آئی کارکن حمزہ کو دیہاڑی لگانے کی ترکیب بتا رہا ہے۔

    آڈیو میں ہونے والی گفتگو میں دونوں مل کر 5 سے 6 لاکھ دیہاڑی لگانے کی بات کر رہے ہیں، حکومت کی جانب سے آڈیو کے فرانزک کیلئے ایف آئی اے کی خدمات لی جا رہی ہیں

    واضح رہے جاوید علی کے خلاف اینٹی کرپشن میں کیس چل رہا ہے، گزشتہ روز ہی ان نے عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر عثمان ڈار کیخلاف بیان لینے کیلئے اداروں پر تشدد کرنے کے الزامات لگائے تھے۔

    اس سے پہلے سابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام عثمان ڈار کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) جاوید علی کا اقبالی بیان سامنے آیا تھا جس میں‌ جاوید علی نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ این اے67 کی 4 یونین کونسلز کے 5 ٹھیکے داروں سے 50 لاکھ روپے جمع کیے اور عثمان ڈار کے بھائی احمد ڈار کو 50 لاکھ روپےکمیشن دیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے جاوید علی اور عثمان ڈار کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کی تھی اور الزام لگایا تھا کہ جاوید علی پر تشدد کرکے اس سے بیان لیا گیا ہے۔

  • جیل بھروتحریک عمران خان کےلئےڈوب مرو تحریک بن گئی ہے:رانا ثنااللہ

    جیل بھروتحریک عمران خان کےلئےڈوب مرو تحریک بن گئی ہے:رانا ثنااللہ

    فیصل آباد:وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ جیل بھرو تحریک عمران خان کے لئے ڈوب مرو تحریک بن گئی ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی اسلام آباد پر حملہ آور ہوتا ہے تو کبھی اسلام آبادسیل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، ناکامیوں کے بعد اسمبلیاں توڑنے کا حربہ استعمال کیا۔

    راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے پونے 4 سال مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی اور اب مسائل بڑھانے کی کوشش کررہا ہے،ہم ملک کومسائل سے نکالنے کی کوششوں میں لگے ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک عمران خان کے لئے ڈوب مرو تحریک بن گئی ہے جیل بھروتحریک میں کل ملاکر 100، سوا سو آدمی اکٹھے ہوئے ہیں، ان میں سے بھی 80 فیصد ایسے ہیں جو کہتے ہیں ہمیں چھوڑ دیں، وہ کہتے ہیں کہ یہ لوگ ہمیں ورغلاکر لے آئے ہیں۔

    دوسری طرف جیل بھرو تحریک کے پانچویں دن پاکستان تحریک انصاف کے رہنما آج گوجرانوالہ میں گرفتاریاں دیے رہے ہیں‌پاکستان تحریک انصاف نے اپنی تحریک کے پانچویں روز گوجرانوالہ سے گرفتاریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے 10 عہدیدار اور 200 کارکن گرفتاریاں پیش کریں گے، اس سلسلے میں کارکن پی ٹی آئی گوجرانوالہ سٹی کے صدر خالد عزیز لون کی رہائش گاہ پر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ ہفتے (22 فروری سے) اپنی جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا تھا۔ جیل بھرو تحریک کے پہلے دن لاہور سے شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی اور اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں اور کارکنوں نے گرفتاریاں دیں۔لاپور کے بعد راولپنڈی سے بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے گرفتاریاں دی گئیں لیکن ملتان اور پشاور سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

  • جسٹس نقوی کیخلاف جوڈیشل ریفرنس کی نقول باقی 4ممبرانِ کونسل کو بھی ارسال

    جسٹس نقوی کیخلاف جوڈیشل ریفرنس کی نقول باقی 4ممبرانِ کونسل کو بھی ارسال

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف جوڈیشل ریفرنس کی نقول سپریم جوڈیشل کونسل کے باقی 4ممبران کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

    جوڈیشل ریفرنس کی یہ نقول میاں داؤد ایڈوکیٹ نے بذریعہ درخواست ارسال کی ہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان کو ریفرنس کی نقول برائے اطلاع ارسال کی گئی ہیں۔

    درخواست میں میاں داؤد ایڈوکیٹ نے درخواست میں کہا ہے کہ معزز جج کے خلاف ریفرنس 23فروری کو بذریعہ پوسٹ دائر کیا، عدالتی روایات اور رولز کے مطابق سیکریٹری جوڈیشل کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی ریفرنس کی نقول متعلقہ ممبران کو فراہم کرے، تاہم مجھے معلوم ہوا ہے کہ سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے ابھی تک ریفرنس کی نقول تمام ممبران کو فراہم نہیں کیں۔

    ممبران کے نام درخواست میں درخواست گزار میاں داؤد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جوڈیشل ریفرنس میں معزز جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی صاحب اور ان کی فیملی کے اثاثوں میں غیرقانونی اضافے کی بابت معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

    ریفرنس میں معزز جج کے عدالتی عہدے کے ناجائز استعمال کی بابت بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں جبکہ معزز جج کے کاروباری، بااثر شخصیات کے ساتھ تعلقات بابت بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ ریفرنس میں معزز جج کےعمران خان اور پرویز الہیٰ وغیرہ کے ساتھ بالواسطہ اور بلاواسطہ خفیہ قریبی تعلقات کی بابت بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

  • پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح

    پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح

    کراچی:کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے ہرادیا ۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔

    کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 167 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا، جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    کنگز کی اننگز
    کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس اور میتھیو ویڈ میدان میں اترے۔ دونوں نے 32 رنز کا اوپننگ سراکت فراہم کی۔انور علی نے اس جوڑی کو ونس کی وکٹ لے کر توڑا۔ جس کے بعد ویڈ کا ساتھ نبھانے طیب طاہر میدان میں اترے۔ویڈ اور طیب نے بہترین بلے بازی کی، طیب طاہر نے نصف سینچری بناکر اپنے پہلے میچ کو یادگار بنادیا۔ انہوں نے 33 گیندوں پر اپنی نصف سینچری اسکور کی۔

    طیب طاہر اور میتھیو ویڈ نے 109 رنز ک شراکت قائم کی، 141 رنز پر احسان اللہ نے طیب طاہر کو آؤٹ کیا تو ان کا اسکور 65 رنز تھا۔

    میتھیو ویڈ نے طیب طاہر کے بعد شعیب ملک کے ساتھ اسکور آگے بڑھانا شروع کیا۔148 رنز پر میتھیو ویڈ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 47 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان 167 رنز بنائے اور جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔

    ملتان سلطانز کی اننگز
    شان مسعود اور محمد رضوان نے ہدف کے تعاقب شروع کیا، ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 41 رنز پر گری، شان مسعود کو عاکف جاوید نے آؤٹ کیا۔کراچی کنگز کو دوسری کامیابی 57 رنز پر ریلی روسو کی صورت میں ملی، 68 رنز پر ڈیوڈ ملر بھی آؤٹ ہوگئے۔صرف 2 رنز کے اضافے کے بعد محمد رضوان بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے۔

    76 رنز پر ملتان سلطانز کی آدھی ٹیم میدان بدر ہوچکی تھی۔پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی خوشدل شاہ تھے۔

    88 پر اسامہ میر اور 95 پر بریتھ ویٹ پویلین لوٹ گئے۔ 97 رنز پر ملتان کا آٹھواں کھلاڑ ی آؤٹ ہوا۔ عقیل حسین صرف 2 رنز بناسکے۔ 101 رنز پر انور علی بھی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 12 رنز بنائے۔ ملتان سلطان کی آخری وکٹ 101 پر ہی گری۔ملتان سلطانز کے خلاف تبریز شمسی اور شعیب ملک نے 3، جب کہ عاکف جاوید اور عماد وسیم نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کئے۔

    اس سے پہلے ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے آٹھویں ایڈیشن کے چودھویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں ہونے والے میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے کپتان عماد وسیم نے ٹیم مٰن ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق بتایا کہ موسیٰ خان،طیب طاہر اورتبریز شمسی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

    عماد نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم سے عمران طاہر،حیدرعلی اور محمد عمر کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔کپتان کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ ہم اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرناچاہتے تھے،ہوم پچ پر کھیلنے کا تجربہ ہے۔

    دوسری جانب محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پچ کا اندازہ نہیں اس لیےبولنگ کو ترجیح دی ہے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز نے ایونٹ میں اب تک 5،5میچز کھیلے ہیں جن میں سے کراچی کو صرف 1 جب کہ ملتان کو 4 میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت ملتان 8 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے جب کہ کراچی 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

  • پی ایس ایل8؛ لاہور، پنڈی میں میچز کیلئے نجم سیٹھی کا وزیراعظم کو ٹیلیفون

    پی ایس ایل8؛ لاہور، پنڈی میں میچز کیلئے نجم سیٹھی کا وزیراعظم کو ٹیلیفون

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے لاہور اور پنڈی میں میچز کیلئے رابطہ کرلیا۔اطلاعات کے مطابق نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو سیکیورٹی اخراجات کے معاملے پر تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر شہباز شریف نے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کروائی۔

    نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو پی ایس ایل 8 کے میچز کی منتقلی کے معاملے اور نگران پنجاب حکومت کے رویے سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا انعقاد قومی اداروں کی ذمہ داری ہے، پیسوں کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئے تو میچز کراچی میں کرانے پر مجبور ہوں گے۔

    ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم کی جانب سے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی گئی اور کہا گیا کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے، آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

    یاد رہے کہ پی سی بی نگران حکومت کو ایک روپیہ بھی نہ دینے پر بضد اگر نگران حکومت بات نہیں سنتی تو میچز منگل سے کراچی شفٹ کر دیے جائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے سرکاری خزانے سے 50 کروڑ روپے دینے سے انکار کر دیا تھا۔

    بعدازاں پی سی بی نے پنجاب حکومت کو پیغام پہنچایا تھا کہ سکیورٹی اخراجات کی مد میں حکومت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں اپنے فیصلہ ہوا ہے کہ بورڈ اپنے مؤقف پر ڈٹا رہے گا۔دوسری جانب مجموعی طور پر لاہور میں 9 اور پنڈی میں پی ایس ایل کے 11 میچز طے ہیں۔

  • 130 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون لاہور ہائیکورٹ بار کی سکریٹری منتخب

    130 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون لاہور ہائیکورٹ بار کی سکریٹری منتخب

    لاہور : لاہورہائی کورٹ بار نے بھی اپنی تایخی روایات کو تبدیل کردیا ہے ، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی 130 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون وکیل صباحت رضوی سکریٹری جنرل منتخب ہوگئی ہیں۔

    گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ایڈوکیٹ صباحت رضوی نے چار ہزار 310 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف امیدوار میاں عرفان نے 3ہزار745 اور قادر بخش چاہل نے 2ہزار 627 ووٹ حاصل کیے ، صباحت رضوی کو وکلا کے مختلف دھڑوں کی حمایت حاصل تھی۔

    صدر کی سیٹ پر حامد خان گروپ کے اشتیاق احمد خان 7ہزار 293 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ بار کی نائب صدر کی سیٹ کیلئے ایک اور خاتون وکیل ربیعہ باجوہ منتخب ہوئی ہیں جنہوں نے 3590 ووٹ حاصل کیے۔

    واضح رہے الیکشن میں چار عہدوں پر 14 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔

    سینیئر وکلاء نے صباحت رضوی کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ہائی کورٹ بار میں خواتین کی شمولیت کے لیے کام کریں گی۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی صباحت رضوی سمیت لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔