Baaghi TV

Tag: now

  • پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن سے قبل ٹیموں کی تیاریاں جاری

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن سے قبل ٹیموں کی تیاریاں جاری

    پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن سے قبل ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں. کراچی میں کنگز، گلیڈی ایٹرز اور زلمی نے اپنے پریکٹس سیشنز منعقد کیے۔

    پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے ملتان میں شروع ہوگا جس کیلئے ایک جانب جہاں ملتان میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، وہیں دیگر چار ٹیمیں کراچی میں موجود ہیں، گزشتہ شب کراچی پہنچنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے آرام کو ترجیح دی جبکہ دیگر تین ٹیموں نے ہفتے کو بھرپور پریکٹس کی۔ دوپہر میں پشاور زلمی کی ٹیم نے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ پر خاص توجہ دی، شام میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک ساتھ نیٹس پریکٹس کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
    سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
    پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
    پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
    دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے وارم اپ کے بعد بیٹنگ اور بولنگ پر کام کیا۔ اسلام آباد میں شاداب خان کی شادی میں شرکت کے بعد سرفراز احمد نے کراچی پہنچ کر ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ایک موقع پر وہ کراچی کنگز کے نیٹس کی جانب بھی گئے جہاں انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔ دوسری طرف پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا آفیشل گانا سب ستارے ہمارے ریلیز کر دیا گیا۔


    پی ایس ایل 8 کے گانے کو عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کا دورانیہ 3 منٹ 21 سیکنڈ ہے۔ گانے کو عاصم اظہر، شائے گل، فارس شفیع اور آئمہ بیگ نے گایا ہے. گانے کی ویڈیو میں قومی کرکٹرز کو بھی پرفارم کرتے دکھایا گیا ہے۔

  • سندھ اسمبلی میں نجی طور پر سود کے کاروبار کیخلاف بل پیش کردیا گیا

    سندھ اسمبلی میں نجی طور پر سود کے کاروبار کیخلاف بل پیش کردیا گیا

    سندھ اسمبلی میں نجی طور پر سود کے کاروبار کیخلاف بل پیش کردیا گیا.

    منظوری کے بعد کوئی بھی شخص انفرادی حیثیت یا گروپ کی صورت میں صوبے میں سود پر مبنی لین دین یا کاروبار نہیں کرسکے گا۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی میں بھی نجی طور پر سودی لین دین کے خلاف قانون سازی کی جاچکی ہے۔ سندھ اسمبلی میں پیش کردہ بل میں سودی لین دین میں ملوث فرد یا گروپ کے خلاف 10 سال قید کی سزا اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے. جو کوئی بھی جان بوجھ کر اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قرض دینے یا سود کی وصولی میں یا سود پر مبنی لین دین میں مدد کرتا ہے وہ بھی اسی سزا کا ذمہ دار ہوگا۔

    بل میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص مقروض کو قرض پر سود ادا کرنے پر مجبور یا ہراساں کرتا ہے اسے بھی سزا دی جائے جو 5 سال تک ہوسکتی ہے اور 5 لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ شکایت موصول ہونے کے 3 دن کے اندر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق بل کی منظوری کے بعد کسی بھی مقروض یا قرض لینے والے پر قرض دار پر سود کی ادائیگی کی ہر ذمہ داری ختم ہوجائے گی تاہم اصل رقم کی ریکوری بذریعہ عدالت ہوسکے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
    سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
    پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
    پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
    علوہ ازیں بل میں صرف نقد رقوم میں سودی لین دین کو شامل نہیں کیا گیا ہے بلکہ گاڑیوں اور دیگر اشیاء میں نقد پر مہنگا فروخت کرکے ادھار پر اسی فروخت کرنے والے کو سستا فروخت کرنے کے طریقے کو بھی سودی لین دین میں شمار کیا گیا ہے۔ بل میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر صوبے کے حدود سے باہر کوئی سود پر رقم دیتا ہو لیکن اس کا ایجنٹ صوبے میں ہو تو وہ ایجنٹ قانون شکنی کا مرتکب تصور ہوگا۔ سندھ اسمبلی میں پیش کردہ بل اسٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ہے اسٹینڈنگ کمیٹی بل کا جائزہ لے گی اس کے بعد اسمبلی میں بحث کے بعد منظوری لی جائے گی۔

  • پاکستان پہلا ملک ہے جس نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو سب سے پہلے تسلیم کیا۔ وزیر داخلہ بلوچستان

    پاکستان پہلا ملک ہے جس نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو سب سے پہلے تسلیم کیا۔ وزیر داخلہ بلوچستان

    پاکستان پہلا ملک جس نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو سب سے پہلے تسلیم کیا۔ وزیر داخلہ بلوچستان

    وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بلوچستان اور ایران ہمسائیگی 1ہزار کلومیٹر مشترکہ زمینی بارڈر اور سمندری حدود کی بنیاد پر اقتصادی اور تجارتی حوالے سے بہت اہم کردار ہے. ایران سے مکران ڈویژن کو 104 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عنقریب آنے والے دنوں میں ایران سے مزید 100میگاواہٹ بجلی گوادر کو فراہم کیا جائے گا۔

    مشترکہ سرحدی کمیشن اور مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کے اجلاسوں کا مقصد تجارت اور سیکورٹی تعاون کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن صرف ترقی مخالف ہی نہیں بلکہ سیکورٹی فورسز اور عوام کے جان ومال کے لے خطرہ ہے ۔
    وزیر داخلہ بلوچستان نے مزید کہا ہے کہمشترکہ اقدامات کے ذریعے بیرونی طاقتوں کے ذریعے بیرونی طاقتوں اور سازشوں کے ایجنڈے پر کار بندان عناصر کو شکست سے دو چار کر ینگے۔ پاکستان اور ایران اپنی لازوال دوستی کو قائم و دائم رکھیں گے.

    خیال رہے کہ 11 فروری 1979 کو ایک اجلاس میں طے پایا تھا کہ وزیراعظم بختیار اپنا استعفی دیں گے لیکن اس اجلاس میں وہ شریک ہی نہیں ہوئے تھے۔مختلف شہروں سے بکتربند گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلے تہران کی جانب روانہ ہوئے مگر عوام نے تہران جانے والے راستے بند کردیے تھے۔ تہران میں عوام اور فوج کی لڑائی میں مزید اضافہ ہوگیا تھا اور شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اتنا اضافہ ہوا کہ ناقابل شمار ہوگئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
    سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
    پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
    پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
    علاوہ ازیں عوام نے فوج کے اسلحہ خانے،اوین جیل،ساواک کے دفتر،سینیٹ اور اسمبلی کی عمارتیں،ریڈیو اور ٹی وی کے دفاتر ،وزیراعظم ہاؤس،میونسپلٹی کی بلڈنگ پر قبضہ کرلیا تھا. ساواک کا سربراہ،کردستان میں قتل عام کرنے والا شخص اور فوجی حکمران عوام کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا تھا۔اسی طرح کئی اعلی ا فسر قتل کردیے گئے۔ جس کے بعد تینوں افواج کے کمانڈروں نے امام خمینی کو اپنا استعفی پیش کردیا تھا۔ امام خمینی نے عوام کے نام پیغام میں کہا تھا کہ اب حکومت کے اصلی دفاتر عوام کے قبضے میں آچکے ہیں لہذا اب قانون پر عمل کیا جائے۔

  • کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا. وزیراعلیٰ بلوچستان

    کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا. وزیراعلیٰ بلوچستان

    کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا. وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ حکومتیں کسی اور نے گرائیں ہمیں استعمال کیا گیا، نکال دیا جائے تو اور بات ہے استعفی کسی صورت نہیں دوں گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ صوبے میں شفاف بلدیاتی الیکشن ہوئے، کسی نے حکومت مشینری کے استعمال کا الزام نہیں لگایا، وزیراعلیٰ بناکر مجھے امتحان کی کرسی پر بٹھایا گیا، کامیابی پر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرنے جاؤں گا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں کسی اور نے گرائیں ہمیں استعمال کیا گیا، نکال دیں تو، استعفی دوں گا نہ ہی حکومت گراؤں گا، شاید آئندہ الیکشن بھی نہ لڑوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معاشی حالات دیکھ کر نہیں لگتا کہ الیکشن ہوں گے، ناکامیوں کا سہرا ہمیشہ سیاستدانوں کے سر باندھا جاتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
    سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
    پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
    پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ ریکوڈک جیسے اور بھی منصوبے آئیں گے، سینڈک منصوبے میں بلوچستان کا 2 نہیں 6 فیصد شیئر ہے، وفاقی حکومت 600 سے 700 ارب روپے بلوچستان پر خرچ کررہی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت صوبے بھر کے تمام ضلعی ایجوکیشن آفیسرز کانفرنس منعقد ہوا۔

    جبکہ کانفرنس سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن عبدالروف بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں تعلیمی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بہترین سروسز مہیا کی جائیں انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی ایجوکیشن افسران انکا افتخار ہیں جنکی وجہ سے سکولز ایجوکیشن میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ اجلاس میں انہوں نے برادر ملک ترکی میں حالیہ تباہ کن زلزلے میں اموت پر اپنے رنج و غم کا اظہار بھی کیا۔

    اجلاس میں ڈائریکٹر سکولز ایجوکیشن عبدالواحد شاکر بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری بشیر احمد بزدار، ڈپٹی سیکرٹری فخر مری سمیت تمام ضلعی ایجوکیشن افسران سمیت متعلقہ حکام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن عبدالروف بلوچ نے تمام ضلعی ایجوکیشن افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی ایجوکیشن افسران محکمہ تعلیم کی مرتب کردہ Key performance indicators پر اپنے پیشہ ورانہ امور کی جانچ کو ہر صورت یقینی بنائیں اور جس ضلعی افسر نے KPI پر بہترین اقدامات اٹھائے اس افسر کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا اس موقع پر تمام ضلعی ایجوکیشن افسران نے اپنے ضلعوں میں تعلیمی اہداف کی حصول میں ہر ممکن اقدامات کا یقین دلایا۔

    انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی ایجوکیشن افسران خالی اور پر کردہ مکمل کوائف کے ساتھ مستند خالی آسامیوں کی اسٹیٹمنٹ کی معلومات فراہم کریں تاکہ جلد از جلد صوبے بھر محکمہ اسکولز کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جاسکیں۔ جبکہ جونیر کیڈر کے ملازمین کے باقی ماندہ کوائف جس میں پہلی تعیناتی کے آڈر، انکی تعلیمی ڈگریاں، پانچ سالوں کے کارکردگی رپورٹس علاؤہ ازیں پانچ سالوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی مہیا کی جائیں تاکہ انکے پرموشن کیسزز پر پیشرفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    اجلاس میں مختلف امور جس میں سکول ایجوکیش میں تمام کیڈرز کی خالی آسامیوں کی مکمل فہرست سمیت انکے ضلعوں میں اپ گریڈ سکولوں کی فہرست اور ان میں نئے ایس این ای کے لیے ضروری چیزوں کی طلب اور نئے مالی سال 2023-24 کی تیاری، سکول ایجوکیش کے زیر استعمال گاڑیوں اور خراب گاڑیوں کی فہرست، موسم سرما کے سکولوں کی سالانہ امتحانات کے نتائج کی کاپیاں،مردم شماری میں محکمہ ہذا کے اساتذہ کی تعیناتیوں، اساتذہ کی مختلف امتحانات میں تعیناتیوں، صوبے بھر کے اسکولوں میں بجلی کی بلوں کی ادائیگیوں اور اس جیسے دیگر مسائل پر تمام ضلعی ایجوکیشن افسران نے اپنے مسائل اور لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    اجلاس سے ڈائریکٹر سکولز ایجوکیشن عبدالواحد شاکر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے سرد علاقوں میں نئے تعلیمی سال 2023 کی تعلیمی سرگرمیاں یکم مارچ سے شروع ہو جائیں گی جس کے لیے ضلعی ایجوکیشن افسران اپنے ضلعوں میں کتابوں کی اصل طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے کتابیں منگوائیں جبکہ بہت سارے ضلعوں میں بچوں کو مفت کتابوں کی فراہمی کے لیے ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے تمام ضلعی ایجوکیشن افسران کو ہدایات دیں کہ وہ دئیے گئے ایجنڈہ کے تحت بروقت اپنے ضلعوں کے کوائف کی فراہمی کو ممکن بنائیں۔

  • جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کیمپس کا قیام مگر کارکنان غائب

    جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کیمپس کا قیام مگر کارکنان غائب

    جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کیمپس کا قیام مگر کارکنان غائب

    پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کیمپ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے لیکن پی ٹی آئی کارکنان رجسٹریشن کروانے کیلئے خاص نظر نہیں آرہے ہیں جبکہ لاہور میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کیمپ کا آغاز کردیا گیا ہے لیکن سوشل میڈیا کے برعکس حقیقتاََ کوئی نظر نہیں آرہا ہے جس طرح پی ٹی آئی والے اس کو پیش کررہے ہیں.

    واضح رہے کہتحریک انصاف والے سوشل میڈیا پر کمپین چلا رہے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں وہ کامیابی سے جیل بھرو تحریک رجسٹریشن کی جارہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اصل میں لوگ اس قدر نہیں آرہے یں جیسے کہا جارہا ہے اور اس پر ذرائر کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ڈانٹا بھی ہے کہ آپ لوگ یہ کام بھی نہیں کرسکتے ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
    سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
    پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
    پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
    لیکن کیمپ پر موجود خواتین کارکنوں کا دعویٰ ہے کہ رجسٹریشن کے آغاز سے ہی سینکڑوں کارکن رجسٹر ہوگئے ہیں، صبح 10 بجے سے رات 12 بجے تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کا چچا زاد بھایئ اور سیکیورٹی سربراہ احمد خان نیازی نے میاں عباد فاروق نے بھی جیل بھرو تحریک کیمپ میں آکر 5021 نمبر انٹری کر کے اپنے آپ کو جیل جانے کے لئیے رجسٹر کرایا ہے.
    https://twitter.com/FarooqAbbad/status/1624407717455462400مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
    سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
    پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
    پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
    تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کیلئے کیا عمران خان اپنے قریبی جیسے فرح گوگی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہے کہ ان کو بھی پیش کریں گے یا نہیں لیکن دوسری طرف واضح ہے کہ عمران خان ہرگز ایسا نہیں کرے گا.

  • ہیلی کاپٹر استعمال؛ عمران خان سے ریکوری کیلئے الیکشن کمیشن کا نیب کو خط

    ہیلی کاپٹر استعمال؛ عمران خان سے ریکوری کیلئے الیکشن کمیشن کا نیب کو خط

    خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر افراد سے ریکوری کے لیے الیکشن کمیشن نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا۔

    خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر افراد سے ریکوری کے لیے الیکشن کمیشن نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرکاری ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے پر عمران خان اور دیگر افراد سے ریکوری اور انہیں نادہندہ گان قرار دینے کے حوالے سے نیب کو خط لکھ دیا ہے۔ نیب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور دیگر غیر مجاز افراد کو متعلقہ فورم سے نادہندہ قرار دیا جائے اور نادہندہ افراد کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائے، قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لیے نادہندگان کی فہرست ریٹرننگ افسران کو بھیجی جائے گی۔

    نیب دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے دو سرکاری ہیلی کاپٹرز میں 1800 غیر قانونی سفر کیے گئے، سیاست دانوں نے 588، سرکاری اہلکاروں نے 577 بار ہیلی کاپٹرز کو استعمال کیا، غیر مجاز افراد کے خلاف 19 کروڑ 83 لاکھ اور سیاست دانوں کے ذمے 9 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایاجات ہیں جبکہ سرکاری اہلکاروں پر 5 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم واجب الادا ہے، دیگر افراد کے ذمے 5 کروڑ روپے سے زیادہ کے بقایاجات ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
    سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
    پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
    پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
    یاد رہےکہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے یکم نومبر 2008 سے ہیلی کاپٹرز کے استعمال کو قانونی قرار دیا تھا جس پر مسلم لیگ ن نے ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے متعلق قانون میں ترمیم پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، 3 افراد شہید

    شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، 3 افراد شہید

    شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں 3 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں رکشہ سوار خودکش بمبار کے حملے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے پیٹرولیم کمپنی کے عملے کو لے جانیوالی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں اور فورسز کی نفری بھی جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔

    یاد رہےکہ کل بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں میجرجواد اور کیپٹن صغیر شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پربلوچستان کےعلاقے کوہلو میں آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس دوران آپریشن کی قیادت کرنیوالی ٹیم کے قریب دیسی ساختہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا ، بارودی مواد کے دھماکے میں میجرجواد اور کیپٹن صغیر شہید ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں شہید افسران نے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا، کوہلومیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آج ہی شروع کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امن دشمن اور واقعےمیں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئےآپریشن جاری ہے ، بزدلانہ واقعات مشکل سے حاصل بلوچستان میں امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ان عناصر کےناپاک عزائم کو اپنے خون کا نذرانہ دے کر ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

  • ننکانہ صاحب میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ملزم کی ہلاکت، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    ننکانہ صاحب میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ملزم کی ہلاکت، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    لاہور:وزیراعظم نے پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے تھانے میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار شخص کی ہجوم کیخلاف ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔ شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کردی۔پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں ہفتے کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں گرفتار نوجوان کو تھانے میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ننکانہ صاحب میں پیش آنیوالے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے پُرتشدد ہجوم کو کیوں نہ روکا؟، قانون کی حاکمیت کو یقینی بنایا جانا چاہئے، کسی کو قانون پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی پہلی ترجیح امن ہے، امن و امان کو ہر صورت مقدم رہنا چاہئے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھانے میں شہری کی ہلاکت کے واقعے پر ڈی ایس پی ننکانہ سرکل نواز ورک اور ایس ایچ او واربرٹن فیروز بھٹی کو معطل کردیا۔سربراہ پنجاب پولیس نے ڈی آئی جی آئی اے بی اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کیخلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی ظالمانہ اور مجرمانہ فعل ہے، جنہوں نے بھی یہ کام کیا حکومت کی ذمہ دار ہے کہ انہیں گرفتار کرے۔ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی گروہ، فرد یا جماعت کو یہ حق حاصل نہیں کہ قانون ہاتھ میں لے کر ایسا عمل کرے جس کی قانون اجازت نہیں دیتا۔

  • سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کس طرح مال بناتےرہے:رانا محمد اقبال نے پولیس کوبتادیا

    سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کس طرح مال بناتےرہے:رانا محمد اقبال نے پولیس کوبتادیا

    لاہور: سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کس طرح مال بناتے رہے:رانا محمد اقبال نے پولیس کوبتادیا ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمے میں نامزد ایکسیئن ہائی وے رانا محمد اقبال کا عدالت میں دیا گیا اعترافی بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق محمد خان بھٹی ٹرانسفر پوسٹنگ اور ترقیاتی کاموں کے لیے زبردستی رشوت وصول کراتے تھے۔

     

    ایکسئین ہائی وے رانا محمد اقبال کے اعترافی بیان کے مطابق محمد خان بھٹی چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے فرنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

    نامزد ملزم نے عدالت کو بتایا کہ مختلف افسران کی تعیناتیوں کے لیے مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے رشوت لی گئی جبکہ محمد خان بھٹی نے پرنسپل سیکرٹری کی سیٹ پر تعیناتی کے بعد مختلف محکموں کا ترقیاتی کاموں کا بہت بڑا پیکیج بھی منظور کروایا اور ان کی ہدایت پر کام کے عوض 50کروڑ ان کے گھر پہنچائے، اس وقت چودھری مونس الٰہی ودیگر وہاں موجود تھے۔

    پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی پر کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ مواصلات کے ایکس سی این رانا اقبال کو گرفتار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ رانا اقبال نے رشوت دے کر یہ پوسٹ لی اور مزید ٹھیکوں کی مد میں 50 کروڑ روپے کے لگ بھگ رشوت الگ سے دی۔اس مقدمے میں کئی سرکاری افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ محمد خان بھٹی پر الزام ہے کہ انہوں اربوں روپے کے ٹھیکے قانون سے ہٹ کر دیے اور جب وہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری تھے، ان کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے لیے اربوں روپے کے فنڈز کا اجرا کیا گیا۔

  • بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام

    بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام

    لاہور:پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھربھارت کا جھوٹا آپریشن ناکام بنا کر بھارت کو بے نقاب کردیا۔جنگی جنون میں مُبتلا بھارت کو ایک اور شرمندگی کا سامنا اس وقت کرنا پڑا، جب پاکستان کی مایہ ناز انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارت کے شاطر منصوبے کو بے نقاب کیا۔یہ توہرکوئی جانتا ہےکہ طاقت کے نشے میں چُور بھارت ایک مرتبہ پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے، خُفیہ اطلاعات کے مطابق مودی سرکار 14فروری کو پلوامہ حملے کی چوتھی برسی پر اُسی طرز کا ایک اور ڈرامہ رچانے جا رہی ہے۔

    پاکستانی انٹیلیجنس اداروں کی بڑی کامیابی ،انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ…

    منصوبے کے مطابق 14 فروری کو کشمیر کے جنوبی اضلاع میں بارود سے لیس دھماکا خیز گاڑی کے طرز کا حملہ کیا جانا ہے، پلوامہ، کلگام، انتناگ اور شوپیاں میں فوجی اہداف پر خود کش حملہ کئے جانے کی قوی اطلاعات ہیں۔خُفیہ اطلاعات کے مطابق کسی نوجوان سے خود کش حملہ کروا کر الزام پاکستان اور آئی ایس آئی پر تھوپنا ہے، انتخابات کا وقت آتے ہی مُودی سرکار پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی۔

    یقین ہے کہ روس نئے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، امریکی صدر

    بھارت کی 9 ریاستوں میں اس سال انتخابات ہونا ہیں جو 2024 کے بھارتی لوک سبھا انتخابات میں فیصلہ کُن اہمیت کے حامل ہیں ، موددی سرکار فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان مخالف جذبات اُبھار کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے، چاہے اس مقصد کے حصول کے لئے مُودی سرکار کو کتنے ہی فوجی کیوں نہ مروانا پڑیں۔

    روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، امریکا

    بھارتی فوج کے جوان مُودی سرکار کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن بنیں گے، باراک اوباما نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ پاکستان مخالف جذبات پر ہندوستان انتخابات جیتتا ہے۔جنوری 2022 میں کانگریس رہنما اُدت راج نے نریندر مُودی پر پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا، 16جنوری 2021 کو The Wire کی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مُودی سرکار خود ملوث تھے۔

    27اکتوبر 2022 کو بھارتی وزیر دفاع نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے زور پر ختم کرنے کا بیان دیا تھا، یکم نومبر 2022 کو بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا نے بیان دیا کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہے ، حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کا مقصد جنگ کا ماحول بنا کر خطے کا امن داؤ پر لگانا ہے۔مودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر جنگ بندی معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے، اسی لئے پاکستان کو نشانہ بنانے کی غرض سے کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔