Baaghi TV

Tag: now

  • پرویزالہیٰ کے دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب

    پرویزالہیٰ کے دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب

    لاہور:چیف سیکریٹری پنجاب نے تمام سیکریٹریز سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    دستاویزات کیمطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام سیکرٹریوں سے پنجاب میں یکم جولائی 2022 سے 22 جنوری 2023 تک کے درمیان تمام ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔رپورٹ کے مطابق تفصیلات میں آسامیوں کی تعداد، متعلقہ ادارے میں دی جانے والی تنخواہ سمیت تشہیر کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

    چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری مراسلہ میں متعلقہ حکام کو بھرتیوں سے متعلق تفصیلات ترجیحی بنیادوں پر جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب پرویز الہٰی دور میں ترقیاتی اسکیموں کو جاری 180ارب کے فنڈز بھی روک دیے گئے۔

     

    اس سے پہلےنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہواہے جس میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،انسپکٹر جنرل پولیس عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے اجلاس میں شرکت کی ہے

    محسن نقوی کی آج 24 ویں برسی منائی گئی

    اطلاعات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامی امور،مہنگائی پر قابو پانے اور جرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں،مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں،شہریو ں کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے-

    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ

    محسن نقوی نے کہا کہ انتظامی افسران مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کریں،اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کا حکم دیتے کہاکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

    وزیراعظم سےنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات

    لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے نتائج سامنے آنے چاہئیں۔ سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو انتہائی فعال انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔امن و امان کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

    چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں پرائس کنٹرول، انتظامی امور جبکہ آئی جی پولیس نے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی

  • ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری

    ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری

    تل ابیب : ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل اور امریکا نے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا۔العربیہ نیوز کے مطابق اسرائیل اور امریکا کے طیاروں نے فلسطین کے صحرائے النقب میں مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا جس میں 140 سے زائد لڑاکا طیارے، ایک درجن بحری جہاز اور میزائل لانچرز حصہ لیں گے۔

    العربیہ نیوز کے مطابق اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران امریکی لڑاکا طیارے صحرائے النقب میں اہداف کو 100 ٹن دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنائیں گے۔

    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اہداف ایران کے جوہری تنصیبات کے ماڈل کی طرز پر بنائے گئے ہیں اور ان مشقوں کا مقصد ایران کے جوہری تنصیبات پر بمباری کی مشق کرنا ہے۔

    دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے اسرائیلی فوج کے ساتھ مشترکہ مشقیں شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی اپنی افواج کی جنگی تیاریوں کو بہتر کرنا ہے۔

    خیال رہے کہ اسرائیل کئی بار ایران کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے چکا ہے اور وزیر دفاع نے یہاں تک بھی کہا تھا کہ یہ کام اکیلے اسرائیل کو کرنا پڑا تو امریکا کا انتظار نہیں کریں گے۔

  • فواد چودھری کی گرفتاری کی بھرپورمذمت کرتےہیں :سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

    فواد چودھری کی گرفتاری کی بھرپورمذمت کرتےہیں :سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

    اسلام آباد:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

    محسن نقوی کی آج 24 ویں برسی منائی گئی

    سپریم کورٹ بار کے جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن ہیں، سپریم کورٹ بار کو ان کی گرفتاری پر گہری تشویش ہے، فواد چودھری کے ساتھ بدسلوکی اور ہتھکڑیاں لگانا توہین آمیز رویہ ہے۔

    پی ٹی آئی نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

    سپریم کورٹ بار نے مزید کہا کہ آئین پاکستان ہر فرد کو شفاف ٹرائل اور حسن سلوک کی ضمانت دیتا ہے، گرفتاری کی وجوہات نامعقول ہیں جن کا کوئی قانونی جواز نہیں، سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری اختیارات کے ناجائز استعمال اور سیاسی انتقام کی واضح مثال ہے۔

    اعلامیہ میں مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کی روایت ختم ہونی چاہیے، آرٹیکل 19 ہر شہری کو آزادی اظہار کے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے، اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے۔

  • نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس

    لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہواہے جس میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،انسپکٹر جنرل پولیس عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے اجلاس میں شرکت کی ہے

    محسن نقوی کی آج 24 ویں برسی منائی گئی

    اطلاعات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامی امور،مہنگائی پر قابو پانے اور جرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں،مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں،شہریو ں کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے-

    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ

    محسن نقوی نے کہا کہ انتظامی افسران مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کریں،اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کا حکم دیتے کہاکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

    وزیراعظم سےنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات

    لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے نتائج سامنے آنے چاہئیں۔ سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو انتہائی فعال انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔امن و امان کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

    چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں پرائس کنٹرول، انتظامی امور جبکہ آئی جی پولیس نے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی

  • الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے کیس میں فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

    الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے کیس میں فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کیخلاف الیکشن کمیشن حکام کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی رہنما کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے 27 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    اسلام آباد میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے سے قبل کمرہ عدالت چھوٹا ہونے کی وجہ سے سماعت کی جگہ تبدیل کی گئی، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان نے حکومت مخالف نعرے بازی کی اور ان کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی، پولیس افسر کی جانب سے احاطہ عدالت کو چیک کرنے کے بعد فواد چودھری کو منہ پر سفید چادر سے ڈھانپ کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

    دوران سماعت تفتیشی افسر نے فواد چوہدری کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔اس سے قبل پمز کے کارڈیک سینٹر کے ڈاکٹرز نے فواد چوہدری کا طبی معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے فواد چوہدری کو تندرست قرار دے دیا۔

    قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے فوادچوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست خارج کردی۔لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت آئی جی پنجاب نے عدالت کے روبرو فواد چوہدری سے گرفتاری سے متعلق واٹس ایپ ایکارڈ جمع کرادیا۔لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست خارج کردی۔

    عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ فواد چوہدری کے خلاف یہ ایف آئی ار اسلام آباد میں درج ہوئی، اس لئے ایف آئی آر خارج کرنے کا اختیار اسلام آبادہائی کورٹ کے پاس ہے۔

  • ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں کی جانے والی ہنگامہ آرائی ذمہ دارکومعطل کردیا گیا

    ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں کی جانے والی ہنگامہ آرائی ذمہ دارکومعطل کردیا گیا

    گجرات:دو روز قبل ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں شر پسند اسیران کی جانب سے کی جانے والی ہنگامہ آرائی پر اسی رات ہی آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کے احکامات پر ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن سعید اللہ گوندل اور سپرٹینڈنٹ جیل نے موقع پر پہنچ کر قابو پا لیا گیا تھا۔

    ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل خوشی محمد، جس کی نااہلی ، غفلت اور مس کنڈکٹ پایا گیا، اسے فوری طور پر معطل کر دیا گیا اور شرپسند اسیران کے خلاف تھانہ سول لائین میں پولیس کی طرف سے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن سعید اللہ گوندل کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی نے آج مسلسل دوسرے روز پوری جیل کا دورہ کیا ، ہنگامے میں کئے جانے والے سرکاری املاک کے نقصانات کا جائزہ لینے اور تحقیقاتی عمل مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اسیران کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ، کھانے کا معیار چیک کیا ، اسیران کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کے لئے احکامات جاری کیے ہیں۔

    آج مورخہ 2023-01-25 کو 73 اسیران کے 105 لواحقین نے معمول کے مطابق ملاقات کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 209 حوالاتیوں کو پولیس نے ڈسٹرکٹ گجرات کی مختلف عدالتوں میں معمول کے مطابق پیش کیا ہے۔

    آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن سعید اللہ گوندل کی سربراہی تشکیل شدہ تحقیقاتی کمیٹی نے آج اپنا کام مکمل کر لیا ہے ، جس کی مفصل رپورٹ جلد آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو پیش کر دی جائے گی۔

    آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں خود ان سارے معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 4 اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل اور 40 وارڈرز کی اضافی نفری بھی ڈسٹرکٹ جیل گجرات پر تعینات کر دی گئی ہے تاکہ نا صرف سیکیورٹی اور ڈسپلن بلکہ اسیران کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جاسکے۔

    جیل انتظامیہ اور محکمہ صحت کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں فوری طور پر میڈیکل کیمپ اور ڈاکٹر کی تعیناتی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اس واقع کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے لئے سفارشات محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں گی۔ مزید یہ کہ پنجاب کی جیلوں کی سکیورٹی اور ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تشدد اور رشوت کے رحجان کا قلع قمع کرنے میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

  • وزیراعظم سےنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات

    وزیراعظم سےنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات

    لاہور:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملاقات کی ہے۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے محسن نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں آئین کے مطابق احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اور الیکشن کے عمل کو غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

    اس سے پہلے :وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، ایازصادق، سعدرفیق اور پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹرعاصم موجود تھے۔ملاقات میں پنجاب اور کے پی انتخابات سمیت سیاسی چیلنجز بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتفاق کیا گیا کہ اتحادی جماعتیں باہمی اتفاق اور اتحادسےتمام چیلنجزکامقابلہ کریں گی۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تیاریاں تیزکردیں۔ دونوں صوبوں کے گورنرز کو آگاہ کردیا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن 9 سے17 اپریل کے درمیان ہو سکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کےگورنرز کو الگ الگ خطوط میں لکھا ہے کہ پنجاب میں صوبائی عام انتخابات 9 سے13 اپریل کےدرمیان جبکہ کےپی اسمبلی کیلئے پولنگ 15 سے17 اپریل کےدرمیان کرائی جا سکتی ہے۔ آئینی طور پر دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سے 90 دن میں انتخابات کرانا لازم ہیں۔

    دوسری طرف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔لاہور میں صدر مملکت اور عمران خان کے درمیان ملاقات ڈیرھ گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں آئیندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

  • آصف علی زرداری اورشہازشریف کے درمیان اہم ملاقات

    آصف علی زرداری اورشہازشریف کے درمیان اہم ملاقات

    لاہور:وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، ایازصادق، سعدرفیق اور پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹرعاصم موجود تھے۔ملاقات میں پنجاب اور کے پی انتخابات سمیت سیاسی چیلنجز بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتفاق کیا گیا کہ اتحادی جماعتیں باہمی اتفاق اور اتحادسےتمام چیلنجزکامقابلہ کریں گی۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تیاریاں تیزکردیں۔ دونوں صوبوں کے گورنرز کو آگاہ کردیا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن 9 سے17 اپریل کے درمیان ہو سکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کےگورنرز کو الگ الگ خطوط میں لکھا ہے کہ پنجاب میں صوبائی عام انتخابات 9 سے13 اپریل کےدرمیان جبکہ کےپی اسمبلی کیلئے پولنگ 15 سے17 اپریل کےدرمیان کرائی جا سکتی ہے۔ آئینی طور پر دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سے 90 دن میں انتخابات کرانا لازم ہیں۔

    دوسری طرف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔لاہور میں صدر مملکت اور عمران خان کے درمیان ملاقات ڈیرھ گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں آئیندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

  • صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی عمران خان سے طویل ملاقات

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی عمران خان سے طویل ملاقات

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔لاہور میں صدر مملکت اور عمران خان کے درمیان ملاقات ڈیرھ گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں آئیندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چوہدری پرویز الہیٰ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی عدلیہ سے انصاف ملا،اب بھی انصاف ملے گا، وکلاء سے کہا ہے کہ حکومتی مظالم کیخلاف عدالتوں سے رجوع کریں۔چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے اعلیٰ عدلیہ ہی تحفظ دے سکتی ہے۔ عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کے مشوروں سے اتفاق کیا۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہماری عدلیہ نے ہماری بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کی۔اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ کسی وزیر اعظم کو حکومت سے نکلنے کے بعد وہ عزت نہیں ملی جو مجھے ملی، عوام ایک خطرناک موڑ کر کھڑے ہیں، اللہ نے ہمیں جہاد کا حکم دیا ہے، ظلم کے خلاف کھڑا ہونا جہاد ہوتا ہے، پاکستان میں سارے ہی لوگ عاشق رسول ﷺ ہیں لیکن اللہ ہماری دعا کیوں نہیں سن رہا کیونکہ یہاں طاقتور طبقے کا راج ہے۔

    پاکستانی انٹیلیجنس اداروں کی بڑی کامیابی ،انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اپریل میں ہماری حکومت گئی تو آٹا 65 روپے کلو تھا، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود یہاں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہے، غربت بڑھتی جارہی ہے، تنخواہ دار طبقے سے پوچھیں ان کے کیا حالات ہیں، وہ کیسے گزارا کررہے ہیں۔

  • فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا:کچھ دیربعد فیصلہ آنے کی امید

    فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا:کچھ دیربعد فیصلہ آنے کی امید

    اسلام آباد:اسلام آباد کی مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے کیس تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

    قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے فوادچوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست خارج کردی۔لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت آئی جی پنجاب نے عدالت کے روبرو فواد چوہدری سے گرفتاری سے متعلق واٹس ایپ ایکارڈ جمع کرادیا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست خارج کردی۔عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ فواد چوہدری کے خلاف یہ ایف آئی ار اسلام آباد میں درج ہوئی، اس لئے ایف آئی آر خارج کرنے کا اختیار اسلام آبادہائی کورٹ کے پاس ہے۔

    یاد رہےکہ بدھ کی علی الصبح فواد چوہدری کو لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد ماتحت عدالت سے ان کا راہداری ریمانڈ لے لیا گیا۔بدھ کے روز لاہور ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کے کزن نبیل شہزاد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری میں قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا گیا۔ خلاف قانون گرفتاری پر عدالت فوری طور پر ان کی رہائی کے احکامات جاری کرے۔

    عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے آج ہی سماعت کے لیے مقرر کردی، اس کے ساتھ ہی عدالت نے فواد چوہدری کو دن ڈیڑھ بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔مقررہ وقت پر کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ پولیس فواد چوہدری کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوچکی ہے۔

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ مجھےاپنے حکم پر عمل کروانا آتا ہے، فود چوہدری جہاں بھی ہیں انہیں فوری عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے کیس کی سماعت سہہ پہر 3 بجت تک ملتوی کردی۔