Baaghi TV

Tag: now

  • عمران خان کا پرویزالہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر مشاورت

    عمران خان کا پرویزالہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر مشاورت

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی عدلیہ سے انصاف ملا،اب بھی انصاف ملے گا، وکلاء سے کہا ہے کہ حکومتی مظالم کیخلاف عدالتوں سے رجوع کریں۔

    چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے اعلیٰ عدلیہ ہی تحفظ دے سکتی ہے۔ عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کے مشوروں سے اتفاق کیا۔

    اس سے قبل نیوز کانفرنس کے دوان عمران خان نے عدلیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے، جمہوریت کو بچائیں، بدقسمتی سے ہماری عدلیہ نے ہماری بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کی، اگر کی ہوتی تو آج پنجاب مین وہ پولیس اہلکار دوبارہ مسلط نہ ہوتے جنہوں نے 25 جولائی کو ہم پر ظلم کیا تھا۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہماری عدلیہ نے ہماری بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کی۔اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ کسی وزیر اعظم کو حکومت سے نکلنے کے بعد وہ عزت نہیں ملی جو مجھے ملی، عوام ایک خطرناک موڑ کر کھڑے ہیں، اللہ نے ہمیں جہاد کا حکم دیا ہے، ظلم کے خلاف کھڑا ہونا جہاد ہوتا ہے، پاکستان میں سارے ہی لوگ عاشق رسول ﷺ ہیں لیکن اللہ ہماری دعا کیوں نہیں سن رہا کیونکہ یہاں طاقتور طبقے کا راج ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اپریل میں ہماری حکومت گئی تو آٹا 65 روپے کلو تھا، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود یہاں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہے، غربت بڑھتی جارہی ہے، تنخواہ دار طبقے سے پوچھیں ان کے کیا حالات ہیں، وہ کیسے گزارا کررہے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ ملک کے طاقتور ڈاکوؤں نے اپنے خلاف 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کرادیئے اور ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا۔ پہلی بار لوگوں کو خوف آنا شروع ہو گیا ہے۔

  • پنجاب کی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ

    پنجاب کی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ

    لاہور:چیف سیکرٹری پنجاب نے متعدد سیکرٹریز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس محمد آصف بلال لودھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    سپیشل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس حمیرا اکرم کو سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس تعینات کر دیا گیاڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب ندیم سرور کو عہدے سے ہٹا دیا گیاسیکرٹری پنجاب پبلک پراسیکشن ڈیپارٹمنٹ محمد زمان وٹو کو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

    سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر، بیت المال محمد حیات لک کو عہدے سے ہٹا دیا گیاسیکرٹری محکمہ لٹریسی وجیع اللہ کنڈی کو سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر، بیت المال کا اضافی چارج سونپ دیا گیاسیکرٹری محکمہ پنجاب ہاوسنگ اربن احمد مجتبی کرامت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    سپیشل سیکرٹری محکمہ پنجاب ہاوسنگ اربن ناصر محمود بشیر کو سیکرٹری محکمہ ہاوسنگ اربن کا اضافی چارج سونپ دیا گیارجسٹرار کوآپریٹیوز سوسائیٹیز اسد نعیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیاڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر، بیت المال محمد احمد کو رجسٹرار کوآپریٹیوز سوسائیٹیز کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

    سیکرٹری محکمہ معدنیات سید نجف اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا گیاسیکرٹری محکمہ زکوٰۃ، عشر بابر امان بابر کو سیکرٹری محکمہ معدنیات کا اضافی چارج سونپ دیا گیاایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر راو پرویز اختر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    سیکرٹری محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر سلوت سعید کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب پبلک ریلیشنز کا اضافی چارج سونپ دیا گیاڈائریکٹر جنرل گوجرانوالہ ڈوپلپمنٹ اتھارٹی کنول بتول کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

  • کروڑوں روپے مالیت کی ایمبولینسز مقامی حکومت کی نااہلی کی وجہ سےناکارہ

    کروڑوں روپے مالیت کی ایمبولینسز مقامی حکومت کی نااہلی کی وجہ سےناکارہ

    کراچی:شہرقائد کے شہریوں کیلئے سابقہ شہری حکومت کے دور میں لائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی نو مرسڈیز ایمبولینسز ناکارہ ہوگئیں۔سابق شہری حکومت کے دور میں لائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی مرسڈیز ایمبولینسز ناکارہ ہوگئیں لیکن کسی کے سر پر جوں تک نہ رینگی۔ معمولی خرابی کے باعث کھڑی ہونے والی ایمبولینسز کو ٹھیک کرکے کسی نے دوبارہ چلانے کی زحمت تک نہیں کی۔

    صرف کراچی میں ایک ماہ میں مزید 9 ہزار سے زائد شہری موٹرسائیکلوں سے محروم

    سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کے دور میں کروڑوں روپے مالیت کی 9 جدید مرسڈیز ایمبولینسز جرمنی سے خریدی گئی تھیں تاہم فنڈز نہ ہونے کے سبب ایمرجنسی ریسکیو سروس کا منصوبہ روک دیا گیا تھا اور سات سال بعد ایمبولینسز معمولی خرابی کے باعث کھڑی کردی گئیں۔یہ ایمبولینسز ایسی کھڑی ہوئیں کہ دوبارہ چلنے کے قابل نہ رہیں اور آج کچرے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ ان میں موجود قیمتی سامان چوری ہو چکا ہے۔

    گوجرہ : موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکومختلف وارداتوں میں مال وزر اور موٹرسائیکل چھین…

    ریسکیو سروسز 1122 کے انچارج کا کہنا ہے کہ ان ایمبولینسز نے اپنے دور میں بڑے بڑے ایونٹس بھی کور کیے حتی کہ اکتوبر 2005 کے زلزلے میں بھی یہ ایمبولینسز اسٹاف کے ساتھ ریسکیو کا کام انجام دے چکی ہیں۔دس سال سے کھڑی ان ایمبولینسز کا سامان ایک ایک کرکے چوری ہوگیا لیکن کسی نے نوٹس نہ لیا۔ وزیراعلی سندھ چند روز قبل اسی گرائونڈ آئے ضرور لیکن کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے افتتاح کے بعد چلتے بنے۔

  • میرے خلاف تومقدمہ بنتاہی نہیں ہے:فواد چودھری

    میرے خلاف تومقدمہ بنتاہی نہیں ہے:فواد چودھری

    اسلام آباد:میرے خلاف تو مقدمہ بنتاہی نہیں ہے،فواد چودھری نے اسلام آباد میں ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش ہوتےہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل مان لیں تو حکومت پر تنقید ہو ہی نہیں سکتی،الیکشن کمیشن ریاست،حکومت یا عدالت نہیں ہے، اس ایف آئی آرکو درست قرار دیاجائے تو ملک میں جمہوریت کو ختم کردیں گے،میرے خلاف تو مقدمہ بنتاہی نہیں ہے،

    فواد چودھری نے کہاکہ مجھے بھگت سنگھ اور نیلسن منڈیلا کی صف میں شامل کردیاگیا،بغاوت کی دفعہ بھی مقدمہ میں لگادی گئی ہے ،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چودھری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے گھروں تک پہنچیں گے، فواد چودھری کی تقریر کرنے کا مقصد سب کو اکسانا تھا،الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کروانے کے تمام اختیارات ہیں، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے،فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی حالت اس وقت منشی کی ہے،

    الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے دلائل کاآغازکرتے ہوئے عداللت سے پولیس کی فوادچودھری کے 8روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہےفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، باہر 1500 پولیس والے کھڑے ہیں ، مجھے ہتھکنڈی لگائی گئی، پی ٹی آئی وکلانے فواد چودھری کی ہتھکڑی اتارنے کی استدعا کر دی،5منٹ فیملی سے بات کرنی ہے اور 5منٹ اپنے وکلاسےبات کرنا چاہتا ہوں،اسلام آباد پولیس کو کہیں کہ اس طرح نہ کریں،

    فواد چوہدری کے وکیل فیصل چودھری سرآپ حکم کریں تو انہیں اندرلےآئیں گے،جس کےجواب میں جج نےکہا کہ فواد چودھری باہر ہیں توصحیح ہے ،کمرہ عدالت میں جگہ بنےگی تو فواد چودھری کو لے آئیں گے، بحث ابھی جاری ہے

  • لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست خارج کر دی

    لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست خارج کر دی

    ‏لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست خارج کر دی

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فواد کو گرفتار کیا گیا اور ریمانڈ کے لیے لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا،اگر آپ مقدمے کا اخراج چاہتے ہیں تو اسلام آباد ہائیکورٹ فورم ہے،

    قبل ازیں فواد چودھری کی گرفتاری کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے سماعت کا آغاز کیا،تین بار عدالت انتظار کرتی رہی، پولیس نے فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ پیش نہ کیا، عدالت نے شام چھ بجے آئی جی پنجاب کو طلب کیا تو آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہو گئے، کمرہ عدالت وکلاء سے کھچا کھچ بھر گیا سرد موسم کےباوجود کمرہ عدالت میں شدید حبس تھی،وکلاء نے ایک دوسرے کو دھکے دیئے،کمرہ عدالت کے باہر درجنوں پولیس اہلکار تعینات تھے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے

    وکیل فواد چودھری نے کہا کہ فواد چودھری کو پھر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا یہ بڑی الارمنگ صورتحال ہے کہ واضح عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں کیا گیا اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں کہا کہ فواد چودھری کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے لے جایا جا چکا ہے،

    آئی جی پنجاب نے عدالت کے روبرو جواب جمع کرایا،آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ مجھے عدالتی فیصلے کا واٹس اپ پر مسیج آیا مجھے اس وقت پتہ لگا جب انھیں لے جایا جا چکا تھا،معزز عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پرافسوس ہے ،میں رحیم یار خان میں تھا ، جہاں پر سگنل کا بہت پرابلم تھامیرے ہوتے ہوئے کوئی غیر قانونی اقدامات نہیں ہونگے ۔میرا ریکارڈ گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی ہے ۔فواد چودھری اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہے اسلام آباد پولیس کے پاس وزارت داخلہ اور چیف سیکرٹری کے تمام لیٹر موجود ہے ۔فواد چودھری پنجاب پولیس کی حراست میں نہیں ہیں،مجھے اگر وقت پر پتہ چلتا تو میں فواد چودھری کو ہر صورت عدالت میں پیش کرتا، میں عدالت کی توہین سے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا ،عدالت نے آئی جی پنجاب سے فواد چوہدری کے معاملے پر تمام تفصیلات ڈاکومنٹس کی صورت میں طلب کر لی

    جواد یعقوب ایڈیشنل ایڈوووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ مجسٹریٹ نے فوادچودھری کاراہداری ریمانڈ دیا،فواد چودھری کی غیر قانونی حراست کی درخواست یہ لیکر آئے ہیں،عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ یہ آپ کے پاس کیا ریکارڈ ہے، یہ ایک کاپی مجھے دے دیں اور ایک وکیل کو دے دیں، آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ میرے پاس وٹس ایپ ریکارڈ ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس جو بھی ریکارڈ آئے گا وہ آفیشل ہی ہوگا،

    فواد چودھری کے وکیل سلمان صفدر نے دوران سماعت کہا کہ عدالت نے مکمل موقع دیا کہ یہ فواد چودھری کو پیش کریں لیکن انکی بدنیتی ہے کہ یہ عدالت عالیہ کے سامنے پیش نہیں کرنا چاہتے تین بجے تک عدالت نے مکمل وقت دیا لیکن عملدرآمد نہیں کیا عدالت ابھی 6 بجے بیٹھی ہے عدالت کا آئین کے آرٹیکل 199 میں بہت بڑا سکوپ ہے انہوں نے جان بوجھ کر فواد چوہدری کو فاضل عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا تین بجے سے 6 بجے تک یہ آئی جی اسلام آباد سے رابطہ نہیں کر سکے ان کی اس سے بڑی بدینتی اور کیا ہو سکتی ہے میں عدالت کے روبرو بہت سے حقائق رکھنا چاہتا ہوں عدالتی احکامات کا علم پورے پاکستان کو معلوم ہے لیکن پولیس کو معلوم نہیں ایسا تو کبھی نہیں ہوا کہ 4 مواقع دئیے لیکن انہوں نے پیش نہیں کیا، سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ : پولیس نے فواد چودھری کے گھر ڈیفیس میں صبح 6 بجے چھاپا مارا،آج صبح دس بجے کے قریب فواد چودھری کو کینٹ کچہری جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، اسکے بعد سروسز ہسپتال میں میڈیکل کے لیے لے جایا گیا،جبکہ عدالت چوتھی مرتبہ اس کیس کو سن رہی ہے،انھوں نے کہا کہ یہ غیر قانونی حراست ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے،یہ کیسے ثابت کر سکتے ہیں کہ یہ غیر قانونی حراست میں ہیں،حلانکہ فواد چوہدری کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی

    وکیل فواد چودھری نے کہا کہ انہوں نے 12 گھنٹوں کے اندر مقدمہ درج کیا، گرفتاری لے لی،یہ ایک سیاسی کیس بنایا گیا تاکہ الیکشن نہ ہو سکیں،ان کے اس عمل سے قانون حقوق متاثر ہو رہے ہیں لیکن عدالتی کی بھی توہین ہو رہی ہے،میرے دلائل ایک طرف ہیں اور پولیس کا کنڈکٹ ایک طرف ہے، ہم عدالت کے مشکور ہیں کہ عدالت نے اس کیس کو 4 مرتبہ سنا،فواد چوہدری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ سیاسی نوعیت کا ہے، پولیس رات کو آئی، کوئی دہشتگر تو نہیں پکڑنا تھا پولیس نے، اعظم سواتی اور شہباز گل کیخلاف ایک مقدمے کے بعد دوسرے مقدمے درج کئے گئے،

    ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

     فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا

  • پی ٹی آئی رہنماء بدزبانی کے بعد غنڈہ گردی پر اتر آئے

    پی ٹی آئی رہنماء بدزبانی کے بعد غنڈہ گردی پر اتر آئے

    فواد چودھری کو لے جانے والی گاڑیوں کو فرخ حبیب کی روکنے کی کوشش اور اہلکاروں سے تلخ کلامی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فرخ حبیب نے فواد چودھری کو لے جانے والے اہلکاروں کی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی فواد چودھری کو لے جانے سے روکنے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوں ہی فواد چودھری کو لے جانے والی سیکیورٹی کی گاڑیاں ٹول پلازہ پر پہنچتی ہیں تو فرخ حبیب گاڑیوں کے آگے آ جاتے ہیں۔

    فرخ حبیب نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں کو روکا اور کہا کہ آپ لوگ توہین عدالت کر رہے ہیں فواد چودھری کو لاہور ہائی کورٹ نے طلب کیا ہے لیکن آپ لوگ پیش نہیں کر رہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فرخ حبیب کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی تو ان کی اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔ تھوڑی دیر تک کوشش جاری رکھنے کے بعد فرخ حبیب سیکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کے سامنے آگئے اور کہا کہ گاڑی میرے اوپر سے جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز
    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے


    اس حوالے سے ایک صارف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بدزبانی کے ساتھ غنڈہ گردی پر اتر آئے اسلام آباد پولیس کو فواد چوہدری کے ساتھ فرح حبیب کو بھی موقع پر گرفتار کرنا چاہیئے تھا یہ کون ہوتے ہیں سرکاری گاڑی روکنے والے.

  • اسلام آباد کی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

    اسلام آباد کی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

    وفاقی دارالحکومت کے نجی اسپتال میں ایک خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا، جس پر والدین کی خوشی دیدنی ہے۔ چاروں بچے جن میں ایک لڑکی و 3 لڑکے شامل ہیں اور ان کی ماں محفوظ و صحت مند ہیں۔ اسپتال کے شعبہ امراض نسواں میں بچوں کی پیدائش سیزرین سیکشن کے ذریعے ہوئی۔ کامیاب آپریشن کے ذریعے پیدائش پر والدین خوشی سے نہال۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ اسپتال کی ٹیم سے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔

    گائنی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ کانت نے کیس کو کامیابی سے نمٹانے پر اپنی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ اور والدین کیلئے بھی نیک تمنائیں پیش کی ہیں واضح رہے ایسے بہت کم ہوتا ہے کہ کسی خاتون کے ہاں ایک ساتھ ایک سے زائد بچوں کی پیدائیش ہو.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز
    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تبوک میں "شاہ سلمان ہسپتال برائے مسلح افواج” میں ایک سعودی خاتون نے 5 جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ ہسپتال کی طبی ٹیم کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ خاتون شہری کی عمر 34 برس ہے اور بچوں کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوئی تھی مذکورہ سعودی خاتون کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 12 برس قبل ہوئی تھی۔ حالیہ پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش حمل کے 28 ویں ہفتے میں ہوئی ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے ہر ایک کا وزن 950 سے 1100 گرام کے درمیان ہے۔ تمام بچوں کی صحت اچھی ہے۔

  • پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے لہذا سابق ایم این ایز سے لاجز ، گاڑیوں سمیت دیگر تمام مراعات واپس لی جائیں گی جبکہ سی ڈی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو مراعات واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں.

    واضح رہے کہ مستعفی ارکان بدستور پارلیمنٹ لاجز میں مقیم ہیں جبکہ قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان میں سے اکثریت نے سرکاری گاڑیاں بھی واپس نہیں کیں۔ سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان مستعفی تو ہو گئے تاہم وہ اپنے استعفوں کی تصدیق اس لیے نہیں کر رہے تھے کیونکہ انہیں تنخواہیں اور مراعات مل رہی تھیں جبکہ جب انہوں نے واپس آنا چاہا تو اسپیکر نے استعفے قبول کرلیئے.

    قومی اسمبلی حکام کے مطابق تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کو اپریل کے اختتام پر 11 روز کی تنخواہ اور اس دوران ہونے والے قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کا معاوضہ بھی ادا کر دیا گیا تھا۔ جبکہ مئی کے مہینے کی تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہذا اسمبلی اجلاسوں اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کا معاوضہ ویسے بھی شرکت سے مشروط ہے تو وہ اس کے حقدار تھے ہی نہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز
    گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے
    اردو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 15 سے زائد ارکان قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین تھے جو قانون کے مطابق ابھی تک اپنے عہدوں پر موجود ہیں ’ان میں سے آٹھ نے سرکاری گاڑیاں واپس کر دی ہیں جبکہ باقیوں نے گاڑیاں اور ڈرائیور بھی واپس نہیں کیے اور وہ اس گاڑی کو ملنے والا فیول بھی استعمال کر رہے ہیں۔

  • بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے

    بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی-

    بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کرنیوالے دوسرے پاکستانی بن گئے بابر اعظم اس سے پہلے او ڈی آئی کرکٹر آف دی ائیر 2022 بھی قرار پائے بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر 2022 کا کپتان بھی بنایا گیا ہے

    آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابر اعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا

    رینکنگ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 747پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 740 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

    بھارت کے ویرات کوہلی کو ان کے ہم وطن شبمن گِل نے ایک درجہ نیچے دھکیل دیا ہے، وہ 734 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ کیرئیر بیسٹ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 727 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

    آئی سی سی نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا

    نیوزی لینڈ کے خلاف 3 سال بعد سینچری اسکور کرنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان کی ٹاپ 10 واپسی ہوئی ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔

    بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ٹاپ 10 میں شامل واحد پاکستانی شاہین شاہ آفریدی کی آٹھویں پوزیشن ہے۔

    دوسری جانب ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت نے سری لنکا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی ہوم ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرکے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 144 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

  • رانا ثنااللہ سےلندن میں ملاقات،اگلی حکمت عملی کیا؟مبشرلقمان کو وزارت کی آفر،خبرآگئی

    رانا ثنااللہ سےلندن میں ملاقات،اگلی حکمت عملی کیا؟مبشرلقمان کو وزارت کی آفر،خبرآگئی

    لاہور:عمران خان نے اپنے پاوں پرخود ہی کلہاڑی ماری،پنجاب اور سندھ کی حکومتیں ختم کرکے اب بھگتیں سب کچھ ، ابھی توفواد چوہدری کی باری آئی ہے اور بھی گرفتارہونے والے ہیں، یہ کہنا تھا لندن سے سینیئرصحافی مبشرلقمان کا ، ان کا کہنا تھا کہ ان کی رانا ثنااللہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے اوریہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نوازشریف پاکستان کی سیاست میں انٹری کرنے والے ہیں ،

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے دو صوبائی حکومتیں ختم کروا کراب سکون ہوگیاہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تو دوائیں کھا کھاکھا کر اپنا ذہنی دباوختم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان محسن نقوی کے خلاف اس لیے ہےکہ اس کو پتہ ہے کہ اب محسن نقوی جیسا شخص ان کو بے نقاب کرے گا

    ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام رک گئے ہیں ، اگریہ حکومت کرتے تو آج اس طرح رسوا تو نہ ہوتے جس طرح‌ ان کو ہونا پڑ رہا ہے ، چوہدری پرویز الٰہی بھی اب سوچتے ہوں گے کہ کیا ہوگیا، ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ملک میں بجلی کا بحران ہے اور ہمارے وزرا کا یہ حال ہےکہ وہ عجیب عجیب بیانات دے رے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی نظر سے خرم دستگیر کا یہ بیان گزرا کہ شہبازشریف کی ان تھک محنت کے نتیجے میں بجلی کا بحران ختم ہوا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سے ٹرین حادثات پراستعفی مانگا توانہوں نے انکار کردیا تھا

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ اس طرح کے بیانات دینے کا کیا فائدہ اگریہ کسی اور ملک میں ہوتے توتب کے عہدے دے فارغ کردیے جاتے، ان کا کہنا تھا کہ کیا شہبازشریف کھمبا بن کرلوگوں کو بجلی سپلائی کررہا ہے ، ایسا نہیں ہے ، یہ بھی ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کےبیانات سے ان کی اہلیت کا پتہ چلتا ہے ، مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے تردید کردی ہے کہ وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں ، اپنے حوالے سے وزارت ملنے کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو نہیں معلوم کہ مجھے وزیربنایا جارہا ہے یا کہ نہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب وزیربنائیں گے تو دیکھ لیں گے کہ یہ پیشکش قبول بھی کرنی ہے یا کہ نہیں

    بشریٰ بی بی کےمتعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ بشری بی بی نے ریاست مدینہ کے دھجیئے بکھر کر رکھ دیئے اتنی زیادہ کرپشن کی کہ اپنے پہلے شوہر اپنے پہلے بچوں کو اربوں کا مالک بنا دیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی تو اور بھی بہت کچھ سامنے آئے گا

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ہمیں اپنے ملک کی فکر کرنی چاہیے یہ ملک توڑا جارہا ہے اور اگراس پر بھی کوئی خاموشی اختیار کرتا ہے تو وہ مجرم ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تو ملک کے لیے اپنی آوازبلند کرتے رہیں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے استعفے دیئے ہیں اور اب اگروفاقی حکومت کوئی ایکشن لیتی ہےتو اس میں کوئی کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ، انہوں نے بھی اپنے مخالفین کو جس طرح‌ پریشان کیا تھا ایسے ان کو ہونا پڑے گا