Baaghi TV

Tag: now

  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.44 فیصد اضافے کے بعد 31.75 فیصد پر پہنچ گئی۔

    ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.44 فیصد اضافے کے بعد 31.75 فیصد پر پہنچ گئی۔

    اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے ہفتہ وار مہنگائی 31.75 فیصد تک پہنچ گئی ہے.

    مہنگائی سے پریشان عوام پر رواں ہفتہ بھی بھاری رہا، آٹے، دالوں، انڈے، گوشت، پیاز، لہسن سمیت 23 اشیاء ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.44 فیصد اضافے کے بعد 31.75 فیصد پر پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران لہسن 15 روپے 68 پیسے فی کلو مہنگا ہونے کے بعد ملک میں لہسن کی اوسط فی کلو قیمت 363 روپے 10 پیسے ہو گئی جبکہ انڈوں کی قیمت 11 روپے 54 پیسے فی درجن بڑھ گئی۔

    وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 115 روپے 22 پیسے مہنگا ہواجبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 115 روپے 33 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اوسط قیمت 2680 روپے ہو گئی۔ دال مسور 4 روپے 30 پیسے، دال مونگ 10 روپے 37 پیسے، دال ماش 6 روپے 28 پیسے، دال چنا 5 روپے 47 پیسے مہنگی ہوئی، چھوٹی بریڈ کی قیمت میں 4 روپے 31 پیسے اضافہ ہوا، ٹوٹا باسمتی چاول 5 روپے، پیاز کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 38 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب میں جسمانی طور پر ساتھ جُڑے دو عراقی بچوں کا کامیاب آپریشن
    سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا
    برلن میں پاکستانی مشن کا 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف
    بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار
    اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
    2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
    اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
    معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا
    ہفتہ وار بنیادوں پر آگ جلانے والی لکڑی، چینی، دودھ اور گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 7 اشیاء ضروریات میں کمی اور 21 میں استحکام رہا ، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں7 روپے 87 پیسے کمی کے بعد اوسط قیمت 56 روپے 13 پیسے ہوگئی ،اس کے علاوہ آلو 3 روپے 69 پیسے ، زندہ برائلر مرغی 17 روپے فی کلو سستی ہوئی۔

  • اسلام آباد میں قانون ساز اسمبلی کے قیام کیلئے درخواست

    اسلام آباد میں قانون ساز اسمبلی کے قیام کیلئے درخواست

    اسلام آباد میں قانون ساز اسمبلی کے قیام کیلئے درخواست

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اپنی قانون ساز اسمبلی کے قیام کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ بیرسٹر ایس محمد یاور گردیزی کی جانب سے دائر درخواست میںموقف اپنایا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 1کے مطابق وفاق پاکستان پانچ علاقوں پر مشتمل ہے جن میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد شامل ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صوبے انتظامی اور قانون سازی کے معاملے میں آزاد ہیں مگر ایک الگ یونٹ ہونے کے باوجود اسلام آباد اس آزادی سے محروم ہے جو اسلام آباد کے شہریوں کے آئینی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ لہذا اسلام آباد کو بھی باقی صوبوں کی طرح ایک قانون ساز اسمبلی فراہم کی جائے جس میں وفاق بھی بھی ان کی طرح اپنی قانون سازی میں خود مختیار ہو.

    انہوں نے لکھا کہ اسلام آباد کا انتظامی کنٹرول چیف کمشنر آفس کے پاس ہے۔ ان کے دفتر کو صوبائی حکومت کے اختیارات حاصل ہیں۔ درخواست کے مطابق یہ تقرری نہ صرف غیر آئینی ہے کیونکہ اس میں دارالحکومت کے شہریوں کی رضامندی نہیں ہے بلکہ برطانوی راج کی تصویر کشی ہے۔ اسلام آباد میں قانون ساز اسمبلی شہریوں کو اپنے پالیسی سازوں اور منتظمین کو جوابدہ بنانے کے قابل بنائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب میں جسمانی طور پر ساتھ جُڑے دو عراقی بچوں کا کامیاب آپریشن
    سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا
    برلن میں پاکستانی مشن کا 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف
    بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار
    اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
    2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
    اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
    معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا

    علاوہ ازیں کہا گیا کہ شہریوں کی مساوات آئین کے آرٹیکل 25 میں درج ایک بنیادی حق ہے۔ یہ حق اسلام کے اصولوں سے حاصل کیا گیا ہے۔ لہذا آرٹیکل 25 کی کوئی بھی خلاف ورزی اسلام کے اصولوں اور احکام کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کے حوالے سے قوانین قومی اسمبلی بناتی ہے جس میں اسلام آباد کی نمائندگی 1 فیصد سے بھی کم ہے۔ اسلام آباد کے لیے بنایا گیا کوئی بھی قانون پورے پاکستان کے ایم این ایز کے ووٹ سے مشروط ہے۔

  • عالمی اقتصادی ادارے ورلڈ اکنامک فورم کی 2025 تک پاکستان کو درپیش 10 بڑے خطرات کی نشاندہی

    عالمی اقتصادی ادارے ورلڈ اکنامک فورم کی 2025 تک پاکستان کو درپیش 10 بڑے خطرات کی نشاندہی

    عالمی اقتصادی ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے 2025 تک پاکستان کو درپیش 10 بڑے خطرات کی نشاندہی کردی۔

    ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے کا سامنا ہے، اگلے دو سال تک پاکستان کو خوراک کی کمی، سائبر سیکیورٹی، مہنگائی اور معاشی بحران کے خطرات درپیش ہونگے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کے ساتھ ساتھ خوراک اور قرضوں کے بحران کا سامنا ہے، خطے کے ممالک آبی وسائل کو علاقائی تنازعات میں بطور ہتھیار بھی استعمال کرسکتے ہیں.

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 8 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی زمین تباہ ہوئی، اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
    عالمی اقتصادی ادارے ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل رسک رپورٹ کے مطابق ڈیفالٹ کا سامنا کرنے والے دیگر ممالک میں ارجنٹائن، تیونس، گھانا، کینیا، مصر، ترکیہ شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب میں جسمانی طور پر ساتھ جُڑے دو عراقی بچوں کا کامیاب آپریشن
    سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا
    برلن میں پاکستانی مشن کا 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف
    بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار
    اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
    2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
    اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
    معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا
    ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق آئی ایم ایف کے ہنگامی قرضوں کے ریکارڈ اجراء کے باوجود 54 سے زائد ممالک کو قرضوں کی ضرورت ہے،کچھ ترقی یافتہ ممالک ملکی ضروریات میں اضافے،مالی دباؤ کے سبب رعایتی بنیاد پر قرض دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔پورٹ کے مطابق پاکستان کو عدم استحکام کے ساتھ خوارک،قرضوں کے بحران کا سامنا ہے،خطے کے ممالک آبی وسائل کو علاقائی تنازعات میں بطور ہتھیار بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

  • برلن میں پاکستانی مشن کا 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف

    برلن میں پاکستانی مشن کا 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی پابندی کے باوجود ایک ارب 46 کروڑ روپے کی گاڑیاں خریدی گئیں.

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی پابندی کے باوجود ایک ارب 46 کروڑ روپے کی گاڑیاں خریدی گئیں.  برلن میں پاکستانی مشن کی جانب سے بلا اجازت 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزارت خارجہ ہیڈ کوارٹر اور بیرون ملک مشنز میں 79 افسران کو الاؤنس کی مد میں ایک کروڑ 73 لاکھ روپے اضافی ادا کرنے کا انکشاف ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار
    اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
    2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
    اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
    معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا
    پی اے سی نے اضافی ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ مذکورہ افسران سے ریکوری کی جا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران برلن میں پاکستانی مشن کی جانب سے بلا اجازت 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف ہوا، آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی پابندی کے باوجود ایک ارب 46 کروڑ روپے کی گاڑیاں خریدی گئیں۔

  • اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن

    اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن

    طالبہ کے ٹیکسٹائل کچرے سے تیار دریوں اور میٹس کی عالمی میلے میں پذیرائی ملی.

     جرمنی میں جاری ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات کی سب سے بڑی عالمی نمائش پاکستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ بڑھانے میں معاون ثابت ہونے کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا بھی ایک موثر پلیٹ فارم بن گئی۔ پاکستانی ٹیکسٹائل ڈیزائنر کے ٹیکسٹائل کے کچرے سے تیار کردہ دیدہ زیب دریاں (رگز) اور میٹس ٹیکسٹائل انڈسٹری کے عالمی میلے ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں عالمی برانڈز اور یورپی ڈیزائنر کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹک کی گرجویٹ ام کلثوم علی اکبر نے ٹی شرٹس کی تیاری کے بعد بچ جانے والے کپڑوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ہاتھ سے بنے ہوئے دل کش رگز اور میٹس میں تبدیل کردیا۔ ام کلثوم کا تخلیقی آئیڈیا ٹیکسٹائل کی صنعت کے فضلے سے پاکستان میں بڑھنے والی ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے گا جس کے ذریعے کچرے کو خزانے میں تبدیل کرکے پاکستان کے لیے زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔

    ام کلثوم کے تیار کیے گئے میٹس اور رگز ٹیکسٹائل کے عالمی میلے ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ماحول دوست طریقوں کو اجاگر کرنے والے خصوصی پویلین میں عالمی برانڈز، انٹریریئر ڈیزائنرز اور ڈیزائنرز کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں،ام کلثوم کا انتخاب ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ماحول دوست بنانے کے تخلیقی آئیڈیاز کے عالمی مقابلے میں کیا گیا۔ نیو اینڈ نیکسٹ یونیورسٹی کے تحت ہونے والے اس مقابلے میں دنیا کی 33سے زائد یونیورسٹیوں کے 150 طلبا نے ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ماحول دوست بنانے کے لیے اپنے پراجیکٹ اور تھیسس پیش کیے۔ نیو اینڈ نیکسٹ یونیورسٹی اور ہیم ٹیکسٹائل کے عالمی ماہرین پر مشتمل ایک جیوری نے تمام آئیڈیاز کا گہرائی سے جائزہ لیتے ہوئے ٹیکسٹائل اور گارمنٹ انڈسٹری کے کچرے بشمول کاٹن، سینتھیٹک اور فائبر فیبرک رگز اور میٹس بناکر ماحول تحفظ کے لیے پاکستانی طالبہ کے آئیڈے کو عالمی نمائش کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیا۔

    ہیم ٹیکسٹائل کے موقع پر ام کلثوم نے اپنے اسٹال پر نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یورپ، چین اور جاپان کے ساتھ پاکستان کی معروف برانڈز نے بھی ان کی تکنیک میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یورپی اور جاپان کی کمپنیاں ٹیکسٹائل کے کچرے سے تیار ان رگز اور میٹس کو اپنی برانڈ شناخت کے ساتھ دنیا میں پیش کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اسی طرح چینی کمپنی نے انہیں چھوٹے سائز کے میٹس تیار کرنے کے ابتدائی آرڈر دیے ہیں۔ جرمنی کی ایک وال پیپر کمپنی ان نمونوں کو وال پیپر کی شکل دینے کے لیے اشتراک کی پیش کش کی ہے۔ ام کلثوم نے بتایا کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل کے کچرے سے پھیلنے والی آلودگی پر اب تک کسی کی توجہ نہیں کیونکہ زیادہ تر لوگ پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کو ماحول کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں حالانکہ پلاسٹک کی طرح ٹیکسٹائل کے کچرے کو بھی ری سائیکل یا دوبارہ استعمال میں نہ لایا جائے تو یہ طویل عرصہ تک ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتا ہے بالخصوص سینتھیٹک فائبر سے بننے والا ڈینم اور فیبرک سنگین ماحولیاتی خطرات کا سبب ہے۔

    ام کلثوم کے مطابق انہوں نے ٹی شرٹ فیکٹری سے نکلنے والے اس کچرے کو استعمال کیا گیا جسے پھینک دیا جاتا ہے، چھوٹی چندیوں اور کترنوں کی شکل میں نکلنے والے اس کچرے سے دھاگہ بناکر بنائی (ویونگ) کی مختلف تکنیکوں سے میٹس اور رگز تیار کیے گئے ہیں۔ جن کی ایکسپورٹ سے نہ صرف زرمبادلہ حاصل ہوگا بلکہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ام کلثوم کا آئیڈیا کچرے کو خزانے میں بدلنے کی مثال ہے، ٹیکسٹائل اور گارمنٹ کمپنیوں کے لیے ٹیکسٹائل کا ویسٹ ایک دردسر ہے جسے ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی ہورہی ہے اور عالمی خریدار پاکستانی فرمز سے اس بات کا تقاضہ کررہے ہیں کہ وہ اپنی مصنوعات اور پراسیس کو ماحول دوست بنائیں۔ ام کلثو کے اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے کی شکل دے کر نہ صرف معاشی فوائد حاصل ہوں گے بلکہ صنعتی فضلہ ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگاکر پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مشکلات میں بھی کمی لائی جاسکے گی۔

  • بلوچستان کے42پارلیمنٹرینزنےاپنےاوراہلخانہ کےاثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کوجمع نہیں کروائیں۔

    بلوچستان کے42پارلیمنٹرینزنےاپنےاوراہلخانہ کےاثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کوجمع نہیں کروائیں۔

    کوئٹہ:بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 42پارلیمنٹرینزنےاپنےاوراپنے اہلخانہ کے اثاثوں اورواجبات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کروائیں،تفصیلات جمع نہ کروانے والے اراکین کی رکنیت پیر کومعطل کردی جائیگی۔

     الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کردیا

    تفصیلات کےمطابق لیکشن ایکٹ2017کے سیکشن137کےتحت اراکین پارلیمنٹ کو 31دسمبر 2022تک اپنے اور اہلخانہ کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کروانی تھیں تاہم بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 9سینیٹر ان احمد خان، انوارالحق کاکڑ، مولوی فیض محمد، محمد عبدالقادر، محمد قاسم، مولانا عبدالغفور حیدری، منظور احمد کاکڑ، سعید احمد ہاشمی اور دنیش کمار 9اراکین قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع، اسرار ترین، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، مولانا عصمت اللہ،قاسم خان سوری، آغا حسن بلوچ، سید محمود شاہ، سردار اختر مینگل، منورہ بی بی نے مالی سال 2021-22کے اثاثوں و اجبات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہیں کروائیں۔

    یکم فروری تک پارٹی الیکشن نہ ہوئے تو انتخابی نشان واپس لے لیں گے،الیکشن کمیشن

    جبکہ بلوچستان اسمبلی کے24 اراکین مولوی نور اللہ، میر نصیب اللہ مری، نوابزادہ گہرام بگٹی، میر سکندر عمرانی، میر عمر خان جمالی، سردار یار محمد رند، عبدالواحد صدیقی، اصغر علی ترین، انجینئر زمرک خان اچکزئی، ملک نعیم بازئی، قادر علی نائل، مبین خلجی، میر عارف جان محمد حسنی، میر نعمت اللہ زہری، میر یونس عزیز زہری، میر اکبر مینگل، میر زابد علی ریکی، میر اکبر آسکانی، جام کمال خان، میر حمل کلمتی، بانو خلیل، زینت شاہوانی، شاہینہ بی بی، ٹائٹس جانسن نے بھی اپنے اور اہلخانہ کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کروائیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام کے مطابق 15جنوری تک تفصیلات جمع نہ کروانیوالے پارلیمنٹرینز کی رکنیت پیر 16جنوری سے معطل کردی جائیگی۔

    بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے. ترجمان الیکشن کمیشن سندھ

  • پہلےمارشل لاءایڈمنسٹریٹراوراب سیاسی آمراسمبلیوں کو توڑ رہاہے:وزیرداخلہ

    پہلےمارشل لاءایڈمنسٹریٹراوراب سیاسی آمراسمبلیوں کو توڑ رہاہے:وزیرداخلہ

    اسلام آباد:وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پہلے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اسمبلیوں کو توڑا کرتے تھےاوراب سیاسی آمرتوڑرہاہے۔پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالےسےاپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ اسمبلیوں کو وقت سےپہلے توڑناغیرجمہوری اور غیر آئینی کام ہے، ہم نے کوشش کی تاکہ ریکارڈ پررہے ہم نےاس غیرجمہوری عمل میں ساتھ نہیں دیا۔

    کراچی الیکشن، ایم کیو ایم کا تاخیر کا مطالبہ، کب ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتا، شرجیل…

    راناثنااللہ نے کہا کہ بعض معاملات آئینی اور قانونی ہونے کے باوجود نامناسب ہوتے ہیں، اگر الیکشن ہوتے ہیں تو بھرپور انداز میں لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ضد، انا اور جھوٹے بیانیے کی خاطرسائفروالا معاملہ چلایا، عوام میں جائیں گے توعمران خان کےکالےکرتوت سامنےرکھیں گے،

    جس نے پاکستان کو چلانا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑسکتا،عمران خان

    وزیرداخلہ کے مطابق وزیراعظم کی کوششوں سےملکی معیشت بحرانی کیفیت سے باہر نکل آئے گی مگر ایک بدبخت شخص ملکی معیشت کو بحرانی کیفیت میں لے جانا چاہتاہے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کی سمری پروہی ہوگا جو آئین وقانون کہتاہے، ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں۔ آخرمیں جوعمران خان کے ساتھ ہوناہےپھرپتہ لگے گا۔

    وزیراعظم کے دورہ یو اے ای پر مشترکہ اعلامیہ جاری

    دوسری طرف گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کےانتخابات 12 اپریل کو کرانے کی تجویز پیش کر دی، اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر آج رات دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالےسےآئینی ماہرین سےمشاورت مکمل ہو گئی، گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ پنجاب کی سمری پردستخط کرسکتے ہیں،جس کےبعد پنجاب اسمبلی آج رات ہی تحلیل ہونے کا امکان ہے۔گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کےانتخابات 12اپریل کو کرانے کی تجویز پیش کر دی۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گزشتہ رات پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی۔

  • عمران خان کاجوابی وار:شہباز شریف کےقومی اسمبلی سےاعتماد کاووٹ لینےکےآپشن پرغور

    عمران خان کاجوابی وار:شہباز شریف کےقومی اسمبلی سےاعتماد کاووٹ لینےکےآپشن پرغور

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہباز شریف کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے آپشن پر غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کر لی، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔

    سندھ بلدیاتی انتخابات:ہفتہ کوتعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان

    پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، موجودہ صورتحال میں سیاسی و پارلیمانی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

    دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کردی ہے۔لاہور میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے اجلاس میں وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو آئینی ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ اجلاس میں اجلاس میں صوبائی انتخابات اور آئینی و قانونی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔

    کراچی الیکشن، ایم کیو ایم کا تاخیر کا مطالبہ، کب ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتا، شرجیل…

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر پنجاب کی جانب سے آج شام تک منظور کرلی جائے گی۔

    جس نے پاکستان کو چلانا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑسکتا،عمران خان

    ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب حکومت آج رات مکمل تحلیل ہو جائے گی، اور پرویز الہی کے نگران وزیراعلی کا نوٹیفیکشن جاری ہو گا، گورنر پنجاب پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد 14 جنوری کو خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا ایڈوائس گورنر کو بھجوادوں گا۔

  • گندم سپلائی کےباوجود سندھ میں آٹا بدستور130روپےکلومیں فروخت

    گندم سپلائی کےباوجود سندھ میں آٹا بدستور130روپےکلومیں فروخت

    کراچی:سندھ حکومت کےگندم سپلائی کےتیسرے روز بھی آٹےکی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی،حکومت سندھ اور فلور ملوں کی جانب سے عوام کو 95 روپے کلو آٹے کی فراہمی کےدعوے دھرے کےدھرے رہ گئےاورجمعہ کو ریٹیل کی سطح پرآٹا 130 روپےپرہی فروخت ہوا۔کراچی سےمقامی ذرائع کےمطابق تھوک بازار میں فی 100 کلو گرام کی بوری کی قیمت 965 روپے رہی تاہم فلور کی شہر کےمختلف حصوں میں ٹرکوں کےذریعے650 روپےمیں 10 کلوگرام آٹےکی بوریاں بھی فروخت کی گئیں۔

    ڈیرہ غازیخان :ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولران ایکشن،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر آٹاڈیلروں کو…

    حکومت اور فلور ملز مالکان نے جمعرات سے 95 روپے فی کلو کے حساب سے اعلان کے باوجود نئی گھٹی ہوئی قیمتوں پر سپلائی نہیں ملی ہے اسی لیے وہ اپنے پاس موجود آٹے کا پرانا اسٹاک 130 روپے کے حساب سے فروخت کررہے ہیں، جب پرانا اسٹاک ختم ہوجائے گا تو وہ نئے اسٹاک آتے ہی مقررہ نئی قیمت پر آٹا فروخت کرسکیں گے۔

    ڈیرہ غازی خان : ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر شہریوں کو سستا آٹا کی فراہمی کا عمل جاری…

    واضح رہے کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو یہ اعلان کیا تھا کہ سندھ بھر میں 95 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے گا اور سندھ میں نہ آٹے کی قلت ہے اور نہ ہی افراتفری کی صورتحال ہے بلکہ سندھ میں آٹے کے لیے عوام کو کسی قسم کی قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا لیکن جمعہ کو پہلے دن ہی صورت حال اس کے برعکس رہی ہے۔

    پی اے سی اجلاس میں بھی آٹا مہنگا ہونے کا تذکرہ

    جنرل سیکریٹری کراچی ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن فرید قریشی کے مطابق شہر میں چکی کا آٹا ایک سو تیس روپے تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں، بعض مقامات پر چکی کا آٹا 150 روپے کلو میں فروخت ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت ایک سو تیس روپے جبکہ فائن آٹا ایک سو چالیس روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    فرید قریشی کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت ایک سو تیس روپے سے کم ہوکر ایک سو دس روپے ہے، ڈھائی نمبر آٹا ایک سو چالیس روپے اور فائن آٹا ایک سو پچاس روپے تک فروخت ہوا تھا۔ جس میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    سندھ حکومت کے گندم ریلیز کرنے کے بعد فلور ملز نے 95 روپے ایکس مل آٹا فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے لیکن اس کی سپلائی خبر تحریر کرنے تک نہیں پہنچی، فلورز ملرز کو گندم اٹھاون روپے کلو ریلیز کی گئی ہے جس سے بنا ڈھائی نمبر آٹا 95 روپے ایکس مل فروخت ہوگا، دکان دار اس قیمت میں مل سے دکان تک آٹے لانے کا کرایہ منافع اور دیگر اخراجات شامل کرکے فروخت کرے گا۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت

    وزیراعظم شہبازشریف کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت

    لاہوروزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے اجلاس میں وزیراعظم نے گورنر پنجاب کو آئینی ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ اجلاس میں اجلاس میں صوبائی انتخابات اور آئینی و قانونی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔

    وفاقی حکومت کا تمام سرکاری ملازمین کی مردم شماری کرانے کا فیصلہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر پنجاب کی جانب سے آج شام تک منظور کرلی جائے گی۔

    ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب حکومت آج رات مکمل تحلیل ہو جائے گی، اور پرویز الہی کے نگران وزیراعلی کا نوٹیفیکشن جاری ہو گا، گورنر پنجاب پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا گزٹ نوٹیفیکشن جاری کریں گے۔

    جس نے پاکستان کو چلانا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑسکتا،عمران خان

    دوسری طرف لاہورہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل رکوانے کیلئے دائر درخواست پر ناقابل سماعت ہونے کے اعتراض کو برقرار رکھا۔ ہائیکورٹ آفس نے درخواست گزار پر متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل سلمان خالد کی درخواست پر لگےاعتراض پر سماعت کی۔

    ماسٹر پلان 2050 پر عمل درآمد روکنے کا تحریری حکم جاری

    ہائیکورٹ آفس نے درخواست کے ساتھ اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس کی مصدقہ نقل نہ لگانے اور متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا جسے عدالت نے برقرار رکھا۔درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پرویزالہیٰ نے عمران خان کے ایما پر پنجاب اسمبلی کی تحلیل کےلیے سمری پر دستخط کیے مگر تحلیل کی کوئی ٹھوس وجہ یا جواز بھِی نہیں بتایا۔

    تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی سے منحرف اراکین کیخلاف کارروائی

    دوسری جانب وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد 14 جنوری کو خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا ایڈوائس گورنر کو بھجوادوں گا۔