Baaghi TV

Tag: now

  • چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ چینی سفیر

    چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ چینی سفیر

    چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ چینی سفیر

    چینی سفیر کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی. جبکہ اس تقریب میں شریک گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا کہ چین کو نئے سال پر مبارک پیش کرتے ہیں، پاک چین دوستی لازوال ہے، گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ سی پیک سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی، ملک خوشحال ہوگا،بے روزگاری کم ہوگی. چینی سفیر نے کہا کہ ہمارا پاکستان سے ایک بہترین تعلق ہے.

    چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ جب کہ ہم ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑے اور حالیہ دنوں چین نے پاکستان کی سیلاب کے دوران مدد کی کوشش کی ہے اور یہ مدد مزید بھی جاری رہے گی کیونکہ پاکستان کے ساتھ بہت گہری دوستی ہے.

    گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے،سی پیک سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی،پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ چین کو نئے سال پر مبارک پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک منفرد ملک ہے، ان کا ہر کام باقی دنیا سے مختلف ہوتا ہے، وہ ایک خود اعتماد قوم ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پاک چین دوستی کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہیں،ہمیں چین سے کچھ سیکھنا بھی ہوگا۔

    https://twitter.com/KhadimHussainKK/status/1613459910368399360
    دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر نونگ رونگ نے آج وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے مابین دو طرفہ تعلقات، سی پیک منصوبے سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے چینی سفیر کی خدمات کو سراہا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

  • مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالنے پر جواب طلب

    مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالنے پر جواب طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کی ،ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کرلیا، عدالت نے حکم دیا کہ تمام فریقین کل تک عدالت میں جواب جمع کروائیں، دوبارہ سماعت کل جمعہ کو ہو گی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مونس الہی کے اہلیہ تحریم الہی نے بیرون ملک جانے سے روکنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں، وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 10 جنوری کو ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا،ایف آئی اے کیجانب سے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا ہے عدالت ایف آئی اے کا اقدام غیر قانونی قرار دے، عدالت اسٹاپ لسٹ سے نام نکالنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دے

    دوسری جانب ایف آئی اے نے تحریم الہی، راسخ الہی اور زہرہ اہلیہ کو طلب کرلیا چوہدری خاندان کے افراد کو منی لانڈرنگ کیس میں پنجاب اسمبلی کے ملازم قیصر اقبال بھٹی کے ذریعے غیر قانونی رقوم کی منتقلی کی تحقیقات کیلئے بلایا گیا

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

  • آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم

    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم

    آٹا بحران سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے سیکریٹری فوڈ، ڈی جی فوڈ اور اے ڈی سی کو مارکیٹ کا دورہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    آٹا بحران سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے سیکریٹری فوڈ، ڈی جی فوڈ اور اے ڈی سی کو مارکیٹ کا دورہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سیکریٹری فوڈ، ڈی جی فوڈ، ایڈیشنل سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور اے ڈی سی پشاور عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ کہا ہے خوراک کا محکمہ، کیا یہ محکمہ موجود بھی ہے اور اس کا کیا فائدہ ہے۔ آٹا اتنا مہنگا کر دیا گیا ہے کہ عوام کو ایک وقت کی روٹی نہیں مل رہی اور حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ لوگ 30 روپے کی کاغذی روٹی خریدنے پر مجبور ہیں، یہ حکومت کی کارگردگی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی
    وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
    سیکریٹری فوڈ نے بتایا کہ آٹا کی قیمت میں کمی آئی ہے اور پشاور میں 20 کلو آٹا کے تھیلے کی قیمت 2400 روپے ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ جائے اور دیکھیں، پشاور اور صوبے میں کہاں کہاں پر 2400 روپے میں 20 کلو آٹا مل رہا ہے۔ تندور کو بھی دیکھیں کہ روٹی کتنے کی مل رہی ہے اور وزن کیا ہے، روٹی کی قیمت 20 روپے سے زائد نہیں ہونا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ آپ جائیں اور دیکھیں ہم اس کیس کو 12 بجے دوبارہ سنیں گے۔

  • کسی کو گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں. وزیر اعظم

    کسی کو گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں. وزیر اعظم

    کسی کو گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں. وزیر اعظم

    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں،ملک میں کسی کو گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے،حکومت غریب عوام کیلئے آٹے کی مصنوعی قلت سے مہنگائی پیدا کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دے گی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری یبان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت ملک میں گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزوں و ناجائز منافع خوری کے حوالے سے اعلی سطح کے ہنگامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    اجلاس میں وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، متعلقہ وفاقی اعلی حکام اور صوبائی چیف سیکٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ ملک میں کسی کو گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبے اپنے اور پاسکو کے ذخائر سے گندم کی فلور ملز تک بروقت رسد یقینی بنائیں، صوبے گندم کی بروقت ترسیل کیلئے اپنی گورننس بہتر بنائیں۔ متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے آٹے اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔

    حکومت غریب عوام کیلئے آٹے کی مصنوعی قلت سے مہنگائی پیدا کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ پانچ دن میں حکومت کے اقدامات کی بدولت آٹے کے 40 کلو کے تھیلے کی قیمت میں تقریباً 1000 روپے کی کمی واقعہ ہوئی، جو خوش آئند ہے۔اجلاس میں وزیرِ اعظم نے ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا ۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور صوبوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ پاسکو کے ذخائر سے فلور ملز تک گندم کی ترسیل مزید تیز کی جائے، مزید برآں 1.3 ملین میٹر ٹن گندم درآمدی گندم کا سٹاک بھی ملک میں پہنچ گیا ہے جبکہ جنوری کے اختتام تک مزید اتنا ہی اسٹاک پہنچ جائے گا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال سیزن کے اختتام پر گندم کے کیری فارورڈ سٹاک 1.4 ملین میٹرک ٹن ہونگے جو کہ نیا سیزن شروع ہونے سے پہلے ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہیں۔ وزیرِ اعظم نے گندم کے موجودہ ذخائر پر اطمینان کا اظہار کیا اور صوبوں کو ہدایت کی کہ گندم کی ترسیل کے حوالے سے اپنی گورننس بہتر کریں۔

    دوسری جانب وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ پوگئے ہیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر آج اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ دورے میں وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات ہوگی جس میں دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    گورنر پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کا مسئلہ حل ہوگیا. لاہور ہائی کورٹ
    امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل؛ مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال

    دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • عدالت نے شہباز گل کے خلاف درج 3 مقدمات ختم کردیے

    عدالت نے شہباز گل کے خلاف درج 3 مقدمات ختم کردیے

    عدالت نے شہباز گل کے خلاف درج 3 مقدمات ختم کردیے
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا،عدالت نے کراچی کے 3 تھانوں میں شہبازگل کے خلاف درج مقدمات ختم کردیے۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نےقومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے معاملے پر شہباز گل کی درخواست کی سماعت کی، پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے خلاف تھانہ برگیڈ، رضویہ اور سرجانی میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شہباز گل کے خلاف درج 3مقدمات کو سی کلاس کرنے سے متعلق رپورٹ مجسٹریٹس کے پاس جمع کرائی جائے گی۔ سندھ ہائیکورٹ نے پولیس رپورٹ کے بعد شہباز گل کی درخواست نمٹا دی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
    معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی
    وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
    پی ٹی آئی رہنما شبہاز گل نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹاون، برگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ شہباز گل نے مؤقف پیش کیا کہ بیان سے متعلق مقدمات لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں درج ہوچکا ہے ،صغرا بائی کیس کی روشنی میں ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، پیپلزپارٹی کے خلاف نیب کی کارروائیاں چل رہی ہیں، عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں ۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کسی ایک شخص کی مرضی سے الیکشن نہیں ہوں گے،اسمبلی کی مدت اگست 2023تک ہے، عمران خان کسی بھی کھاتے میں نہیں، کرسی کا اتناہی شوق ہے تو پنجاب کا وزیراعلیٰ بن جائیں، اپنی عنا کی خاطر ملک کو مشکلات کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لوکل باڈیز انتخابات جنرل الیکشن سے زیادہ مشکل ہوتے ہیں، سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہوگا، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ باتیں ہورہی ہیں کہ میرا کیس کراچی منتقل ہو گیا ہے، عدلیہ سے درخواست ہے کہ جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں، نیب سے بھی حساب کتاب ہوگا، ڈیل کرنے والے ہم نہیں کوئی اور ہیں۔
    نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس: آئندہ سماعت پر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب

    اس سے قبل نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے آئندہ سماعت پر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پر سماعت کی، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    نیب کی جانب سے دائر درخواستوں پر تحریری جواب پیش نہ کیا جاسکا ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواستوں پر دلائل دیں گے ۔ شریک ملزمان کے وکلا نے درخواستوں پر نیب کے تحریری جواب دینے کی استدعا کی،جس پر جج نے کہا کہ پہلے نیب یہ بتائے کہ وہ درخواستوں کی مخالفت کرتے ہیں یا نہیں ،آئندہ سماعت پر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل ہوں گے۔