Baaghi TV

Tag: nysa devgan

  • کاجول اپنی بیٹی کو کیا دعا دیتی ہیں ؟

    کاجول اپنی بیٹی کو کیا دعا دیتی ہیں ؟

    اداکارہ کاجول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی ماں تنوجا، اور بیٹی نیسا دیوگن کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے اب وہ نصیحتیں یاد آتی ہیں جو میری والدہ بچپن میں مجھے کیا کرتی تھیں. کاجول نے کہا کہ میری والدہ مجھے کہا کرتی تھی کہ میری دعا ہے کہ تمہیں تمہاری جیسی ہی بیٹی ملے اور میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے میرے جیسی ہی بیٹی ملی ہے بلکہ میں اب اپنی بیٹی کو دعا دیتی ہوں کہ اسکو اسکے جیسی بیٹی ملے. انہوں نے کہا کہ میری بیٹی بالکل میرے جیسی ہے اور مجھے لگتا تھا کہ میں اپنے جیسی اپنی بیٹی کو نہیں سنبھال پائوں گی.

    کاجول نے کہا کہ ”میری بیٹی بہت ہی تابعدار ہے وہ اپنے خاندان کی روایات کو آگے لیکر چلنے کی قائل ہے” وہ کوئی ایسا کام نہیں‌کرتی جس کے لئے اسکو جوابدہ ہونا پڑے اس نے ہمیشہ میری عزت رکھی ہے. مجھے اپنی بیٹی سے آج تک یہ پوچھنے کی ضرورت پیش نہیں آئی کہ تم کب کیوں کہاں سے آئی ہو.یاد رہےکہ آج کل کاجول اور اجے دیوگن کی علیحدگی کی خبریں گرد ش کررہی ہیں تاہم ان دونوں کی جانب سے ایسی خبروں کی نہ تردید کی گئی ہے نہ تصدیق. لیکن کہا جا رہا ہے کہ دونوں الگ الگ گھروں میں رہ رہے ہیں.

    سنی دیول اور امیشا پٹیل کی غدر ٹو کا ٹریلر 27 جولائی کو ریلیز ہو گا

    فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کے حوالے سے اپنے مداحوں سے کیا ریکوسیٹ کر دی ؟‌

    کراچی لاہور سے دو سو سال پیچھے ہے آغا علی

     

  • کاجول کی بیٹی برس پڑیں اپنا نام لینے والوں پر

    کاجول کی بیٹی برس پڑیں اپنا نام لینے والوں پر

    اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیسا دیوگن نے ابھی بالی وڈ میں قدم نہیں رکھا لیکن ان کی فین فالونگ اسی طرح سے ہے جس طرح سے کسی سٹار کی ہوتی ہے. شاید سٹار کڈ ہونے کی وجہ سے نیسا کو بہت زیادہ توجہ ملتی ہے نیسا دیوگن آج کل اپنے دوست اوری کے ساتھ بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہیں ، حال ہی میں وہ راجھستان میں اوری اور دیگر دوستوں کے ساتھ ایک وزٹ کرکے آئیں اس وزٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں. راجھستان سے واپسی کے بعد نیسا اور اوری ممبئی کے ایک ہوٹل میں دیکھے گئے، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ جب اس

    ہوٹل سے باہر نکلے تو لوگوں نے پیار سے نیسا کا نام نائیسا لینا شروع کر دیا ان کے نام کے نعرے لگنے لگے. اس پر نیسا بھڑک اٹھیں اور انہوں نے جھاڑ پلا دی ان سب کو جو ان کا نام لے رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ میرا نائیسیا نہیں ہے بلکہ میرا نام نیسا ہے ، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیوں میرا نام غلط بلایا جاتا ہے . پلیز میرے نام ٹھیک لیا کریں یہ کہہ کر نیسا اپنی گاڑی میں بیٹھیں اور چل دیں اور ان کے مداح ان کا منہ ہی تکتے رہ گئے.

  • کاجول کی بیٹی نیسا کس کو ڈیٹ کررہی ہیں؟‌

    کاجول کی بیٹی نیسا کس کو ڈیٹ کررہی ہیں؟‌

    بالی وڈ کی معروف جوڑی کاجول اور اجے دیوگن کی 19 سالہ بیٹی نیسا دیوگن اس وقت سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ، نیسا اپنے خوبصورت سٹائل اور لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ڈسکس ہوتی رہتی ہیں. نیسا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نہیں ہیں یہاں تک کہ ان کا انسٹاگرام اکائونٹ پرائیویٹ ہے. نیسا کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ وہ آج کل ایک لڑکے کو ڈیٹ کررہی ہیں اور وہ لڑکا لندن کی مشہور کاروباری شخصیت ہے ، لڑکے کا نام ویدانت مہاجن ہے. نیسا اس کے ساتھ گھومتی پھرتی دکھائی دے رہی ہیں ، اور ان کے ساتھ ہر جگہ ان کی موجودگی اس بات

    کو ظاہر کررہی ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر معاملات ہیں. نیسا دیوگن کا انسٹاگرام اکائونٹ تو پرائیویٹ ہے لیکن ان کی ایک دوست کے اکائونٹ کے زریعے ان کی انکے بوائے فرینڈ کے ساتھ تصاویر دیکھی گئی ہیں‌، تصاویر کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ نیسا اور ویدنت کی دوستی کافی گہری ہے. نیسا اپنے بوائے فرینڈ کی وجہ سے سرخیوں میں تو ہیں لیکن انہون نے تاحال اس کی تردید کا تصدیق نہیں کی. جبکہ دوسری طرف کاجول کا کہنا ہےکہ نیسا میرا فخر ہے میں اسکا ہر لمحے ہر قدم ساتھ دوں گی جیسے میری ماں نے میرا ساتھ دیا تھا.

  • مجھے اپنی بیٹی نیسا پر فخر ہے ہمیشہ اسے سپورٹ کروں گی کاجول

    مجھے اپنی بیٹی نیسا پر فخر ہے ہمیشہ اسے سپورٹ کروں گی کاجول

    بالی وڈ اداکار کاجول اور اجے کی بیٹی نیسا دیوگن کا بھلے ہی انسٹاگرام اکائونٹ نہیں ہے لیکن وہ سوشل میڈیا پر پھر بھی خاصی مقبولیت رکھتی ہیں. کاجول اپنی بیٹی نیسا پر کافی فخر کرتی ہیں. حال ہی میں کاجول سے جب پوچھا گیا کہ وہ نیسا کی مقبولیت کے بارے میں کیسا محسوس کرتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹی پر بہت زیادہ فخر ہے ، میری بیٹی جہاں بھی جاتی ہے اپنی عزت اور وقار کو دائو پر نہیں لگنے دیتی اور اپنے کام سے کام رکھتی ہے.انہوں نے کہا کہ میری بیٹی ابھی 19 سال کی ہے اور اس عمر میں بھی وہ کافی میچور ہے، میں اپنی بیٹی کی آزادی کا خاص خیال رکھتی ہوں اور اس پر پابندیاں نہیں‌ لگاتی میں اپنی بیٹی کو سپورٹ کرتی ہوں اور ہمیشہ کرتی

    رہوں گی. اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنا اس کا حق ہے اور میں اس کے ساتھ ہوں . میری بیٹی پر میں نے کبھی کوئی پابندی نہیں لگائی لیکن اس کے باوجود وہ میرے مزاج کے خلاف کچھ نہیں کرتی. انہوں نے کہا کہ نیسا اپنے فیصلوں میں‌آزاد ہے ، جیسے میرے والدین نے مجھے میری زندگی میری مرضی کے مطابق جینے دی میں بھی اپنی بیٹی کواسی طرح آزادی دئیے ہوئے ہوں.

  • اجے دیوگن کی بیٹی نائیسا نے ایسا کیا کر دیا کہ مچ گیا شور

    اجے دیوگن کی بیٹی نائیسا نے ایسا کیا کر دیا کہ مچ گیا شور

    کئی بھارتی فنکار ایسے ہیں جن کے بچوں کو ہندی میں بات کرنی نہیں آتی اس کے برعکس وہ انگلش میں کمال روانی کے ساتھ بات کرتے ہیں. جن فنکاروں کے بچے ٹھیک طرح سے ہندی نہیں بول پاتے ان میں اجے دیوگن کی بیٹی نائیسا ہے سر فہرست ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں ہندی میں بات کرنے کی کوشش کی وہ کہنا یہ چاہ رہی تھیں کہ میں بچپن سے ہی کتابیں پڑھنے کی عادی ہوں کبھی کبھی تو دن میں دو دو کتابیں ختم کر لیتی تھی ، آپ سب کو بھی کتابیں پڑھینی چاہیں اور پڑھنے کو عادت بنانا چاہیے ، یہ سب وہ روانی سے نہ بول پائیں

    اور جتنا بھی بولا اس میں بھی ہندی ٹھیک نہیں تھی اس پر مچ گیا وبال اور لے لیا گیا اجے دیوگن کو آڑھے ہاتھوں جنہوں نے ہمیشہ ہی ہندی نہ بول پانے والوں کو سنائیں خوب کھری کھری انہوں نے ہمیشہ ہی کہا ہے کہ ہندی ہر گھر میں بولی جانی چاہیے لیکن اب سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ دوسروں کو ہندی کو گیان دینے والے اپنے ہی گھر میں اپنے بچوں کو ہندی نہ سکھا سکے. یاد رہے کہ نائیسا کے علاوہ کرینہ کپور جھانوی کپور و دیگر روانی سے ہندی نہیں‌بول سکتیں.