Baaghi TV

Tag: OTT

  • میں  نےجان بوجھ کر ٹی وی چھوڑا مونا سنگھ

    میں نےجان بوجھ کر ٹی وی چھوڑا مونا سنگھ

    بھارتی اداکارہ مونا سنگھ جو ایک وقت میں بھارتی ٹی وی چھائی ہوئی تھیں وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں ، انہوں نے 2016 میں ٹی وی پر کام کرنا چھوڑ دیا تھا، اس کی وجہ وہ یہ بتاتی ہیں کہ میں نےجان بوجھ کر ٹی وی چھوڑا کیونکہ میں ایک ہی طرح کے کردار کئی سال تک نہیں کر سکتی۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹی وی چھوڑا ہی اس لئےتھا کیونکہ اب مجھ میں اتنی برداشت نہیں رہی کہ میں ایک ہی کردار کو کئی سال تک کروں میں اب ایک ہی طرح کا کام نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی ، فلم تھیٹر ہر میڈیم میں کام کیا ، یہاں تک کہ فلمیں بھی بنائیں اب میں نے او ٹی ٹی کا سفر شروع کیا ہے جس میں بہت مزا آرہا ہے۔

    ”انسان کو جدید تقاضوں کے مطابق خود ڈھالتے رہنا چاہیے” اور میں او ٹی ٹی پر شوز کرتی ہوں اس میں صرف چند ماہ کام کرنا ہوتا ہے اس کے بعد آپ اگلے شو کی تیاری میں لگ جاتے ہو، یعنی کام کرنا اس کو مینج کرنا قدرے آسان ہوتا ہے انسان بوریت کا شکار بھی نہیں ہوتا۔ لیکن ٹی وی پر مجھے میرے مداحوں نے جو پیار دیا اس کو میں کبھی نہیں بھول سکتی آج جو بھی ہوں انہی کی محبت کی بدولت ہوں۔

    زندگی کے پہلے آڈیشن میں فیل ہو گئی تھی اقراء عزیز

    آپریشن کے بعد بھی چند تھیٹرز میں فحاشی جاری ہے گوشی خان

    سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینما ایونٹ کا انعقاد

  • نیٹ فلکس نے کردی سختی

    نیٹ فلکس نے کردی سختی

    او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے کر دی ہے سختی ، ایک وقت تھا کہ جب کوئی نیٹ فلکس کا آئی ڈی بناتا اور اسکے لئے پیسوں کی ادائیگی کرتا وہ اگر کسی کو اپنا پاسورڈ دیتا تو اگلہ اس کے زریعے جو مرضی چاہے فری میں دیکھ سکتا تھا لیکن اب ایسا نہیں‌ہو گا. اب جسکا آئی ڈی ہو گا اور جو اسکے لئے پیسوں کی ادائیگی کریگا وہ صرف اس گھر کی ھد تک ہی ہوگا جو اسکے لئے ادائیگی کررہا ہے. کہا جا رہا ہے کہ نیٹ فلکس نے امریکا سمیت 100 سے زائد ممالک میں پاس ورڈ شیئرنگ پر پابندی لگا دی ہے. ۔نیٹ فلکس نے گزشتہ روز کہا کہ وہ 103 ممالک بشمول امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، سنگاپور، میکسیکو اور برازیل میں صارفین کو اکاؤنٹ شیئرنگ

    سے متعلق ای میلز کر رہا ہے۔اس کے علاوہ کسی اور مقام سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم تک رسائی کیلئے اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔باقاعدہ طور پر نیٹ فلکس نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اکاؤنٹس گھر کے باہر کسی اور کو نہیں دیے جاسکتے اور ایک اکاؤنٹ ایک گھر میں ہی استعمال کیا جاسکتا ہے. نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق 10 کروڑ سے زائد گھرانوں نے اپنے پاسورڈز دوست احباب کے ساتھ شیئر کیے ہوئے ہیں۔