Baaghi TV

Tag: Pakistan cities

  • حکومت کا پٹرول کی پرانی قیمتیں 30جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

    حکومت کا پٹرول کی پرانی قیمتیں 30جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

    حکومت کا پٹرول کی پرانی قیمتیں 30جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

    حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اورپرانی قیمتیں 30جون تک برقرار رہیں گی جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں20روپے اور ڈیزل کی قیمت35روپےفی لیٹرکم کی گئی،لہٰذا قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا ہے جبکہ آئندہ15روزکیلئےمٹی کےتیل کی قیمت164روپے7پیسے،ہائی اسپیڈڈیزل کی فی لیٹرقیمت بھی253روپےپٹرول کی موجودہ قیمت262روپےفی لیٹرپربرقرار رہے گی۔

    علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ پرانی قیمتیں 30جون تک برقرار رہیں گی۔ تاہم یاد رہے کہ پندرہ روز قبل 31 مئی کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ یکم جون سے اگلے پندرہ دن کے لیے ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی جا رہی ہے، جو258 روپے فی لٹر کی کمی کے بعد 253 روپے فی لٹر ہو گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے بتایا تھا کہ پٹرول کی قیمت 8 روپے کی کمی کر رہے ہیں، جس کی نئی قیمت 270 روپے سے کم ہو کر 262 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں:
    نواز شریف؛ بی اے کی ڈگری گم، پنجاب یونیورسٹی سے ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی
    پارلیمنٹ میں میرا جنسی استحصال ہوا، خاتون رکن پارلیمنٹ پھٹ پڑی
    9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ

    بورس جانسن نے ارکان پارلیمنٹ کو گمراہ کیا. رپورٹ میں انکشاف
    حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔نثار کھوڑو
    9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخط
    ادھر سوشل میڈیا پر اس سے قبل دعویٰ کیا جارہا تھا کہ آج پٹرول 15 روپے تک سستا ہوسکتا ہے جس کے بعد ٹی ایل پی کا پٹرول کی قیمت والا مطالبہ تقریبا پورا ہوجائے گا کیونکہ جس قیمت کا مطالبہ کیا گیا تھا وہ قیمت 250 روپے لیٹر تھی۔ اسکے بعد تحریک لبیک کے باقی کے مطالبات بھی جلد مان لیئے جائے گے لیکن اب ہونے والا فیصلہ اس دعویٰ کے برعکس ہے.

  • اشیائے خوردونوش کی مہنگائی 53 فیصد تک متوقع ہے: حفیظ پاشا

    اشیائے خوردونوش کی مہنگائی 53 فیصد تک متوقع ہے: حفیظ پاشا

    پاکستان کو استحکام کے ساتھ ساتھ دیرپا ترقی کی ضرورت ہے۔حکومت کو میکرواکنامک پالیسی کے ساتھ ساتھ فلاحی اقدامات کرنا ہوں گے: وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا

    پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ملکی ضرورت سے 16 ارب ڈالر کم ہیں۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملٹی لیٹرل قرض ہے۔ دوست ممالک کی جانب سے بڑے زرمبادلہ ڈیپازٹ کے بغیر پاکستان کا مسئلہ حل نہیں ہوپائے گا ۔ماہر معا شی امور اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حفیظ پاشا نے ان خیالات کا اظہار جرمنی کے معروف تھنک ٹینک Friedrich Ebert Stiftung (FES) کے زیر اہتمام "پاکستان کی معیشت میں اہم مسائل” پر اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران کیا۔ تقریب میں ایف ای ایس پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر نیلز ہیگویچ اور وزیر مملکت برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر ملکی ضرورت سے 16 ارب ڈالر کم ہیں۔ پاکستان کی سب سے بڑی مشکل ملٹی لیٹرل قرضے ہیں۔زیادہ قرضہ انہی ذرائع سے حاصل کیا گیا۔اس قرضے کی واپسی سب سے بڑا چیلنج ہے۔دوسرا بڑا چیلنج آئی ایم ایف کی شرائط پورا کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 ہزار ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے دہائیوں میں مکمل نہیں ہوسکے۔یہ منصوبے آئندہ 18 سالوں میں بھی مکمل نہ ہوسکیں گے۔
    ڈاکٹر حفیظ پاشا کے مطابق پی ایس ڈی پی ماضی میں جی ڈی پی کا 3 فیصد ہوا کرتی ہے۔اب یہ 1 فیصد سے بھی کم ہے۔

    آئی ایم ایف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا بڑا اعتراض ٹیکس ایمنسٹی پر ہے۔ بجلی کی سبسڈی پر بڑا کٹ لگانا آئی ایم ایف کی بڑی ڈیمانڈ ہے۔ ڈالر کی قیمت مارکیٹ میں طے ہونا اس کی تیسری بڑی ڈیمانڈ ہے۔سالانہ 50 ارب روپے کا سرکاری اداروں کو خرچہ روکنا بھی ایک بڑا مطالبہ ہے۔
    ڈاکٹر حفیظ پاشا کا مزید کہنا تھا کہ قرضوں پر سود کی عدم ادائیگی بحرانی کیفیت اختیار کرچکی ہے۔ آئی ایم ایف کا پیکیج 3 نومبر 2022 کو مکمل ہونا تھا۔بیرون ملک پاکستانی اثاثے 14 ارب ڈالر منفی میں جاچکے ہیں ۔ 24 جون تک بجٹ پر نظر ثانی کرکے آئی ایم ایف سے معاملہ کرنے کا موقع موجود ہے۔

    ڈاکٹر حفیظ پاشا نے معیشت کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور ڈیفالٹ کے خطرے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفالٹ کے قریب پہنچے ہوئے دنیا کے 11 ممالک میں پاکستان کا نمبر نواں ہے۔ خوراک میں مہنگائی 53 فیصد تک جانے کا خطرہ ہے۔ اس کی بڑی وجہ ڈالر کی قدر میں بے لگام اضافہ ہے۔ 10 سے 11 فیصد مزید لوگ سیلاب کے باؑث بے روزگار ہوئے۔ان لوگوں کی تعداد 25 لاکھ کے قریب ہے۔ 1 کروڑ 10 لاکھ لوگ پہلے ہی بے روزگار تھے۔اڑھائی کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ حکومت کو اس غربت پر قابو پانے کے لیئے 2400 ارب روپےدرکار ہیں۔ مہنگائی سے بچانے کے لیئے تنخواہوں اور پنشن میں آئندہ سال 600 ارب روپے کا اضافہ کرنا ہوگا۔

    ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ حکومت کو تجارتی معاہدوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی،پاک چین تجارت کا توازن 90 فیصد چین کے حق میں ہے۔
    اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پاور سٹرکچر میں کون سی قوتٰ ریفارمز کو روکتی ہیں۔ہم 100ویں سالگرہ پر بھی پاکستان کے مسائل کو رونا رو رہے ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی شرح نمو بڑھانا ہوگی۔ اس مقصد کے لیئے پاکستان کو موزوں اقدامات کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے زور دیا کہ پاکستان کو استحکام کے ساتھ ساتھ دیرپا ترقی کی ضرورت ہے۔حکومت کو میکرواکنامک پالیسی کے ساتھ ساتھ فلاحی اقدامات کرنا ہوں گے۔

    جبکہ تقریب میں ڈاکٹر پرویز ہود بھائی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کو سٹرکچرل مسائل کا سامنا ہے۔اس ملک میں چند لوگوں کی مراعات ساری آبادی پر بھاری ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو اس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔ تقریب میں سینئر سیاسی رہنماؤں، ماہرین اقتصادیات، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

  • جین میریٹ پاکستان میں بطور برطانوی ہائی کشمنر تعینات

    جین میریٹ پاکستان میں بطور برطانوی ہائی کشمنر تعینات

    برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان میں نئے ہائی کمشنر کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ جین میریٹ پاکستان میں بطور برطانوی ہائی کشمنر تعینات ، اعلامیہ برطانوی سفارتخانہ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے، جبکہ جین میریٹ اس سے پہلے کینیا میں تعینات تھیں ، جو اب جولائی میں چارج سنبھالیں گی.


    جین میریٹ پاکستان میں پہلی خاتون برطانوی ہائی کمشنر ہوں گی۔ علاوہ ازیں اپنی تعیناتی پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تعینات ہونے پر بہت خوش ہوں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخی ہیں۔ لہذا مجھے بہت فخر محسوس ہورہا ہے کہ مجھے اس کے لیئے نام زد کیا گیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں:
    نواز شریف؛ بی اے کی ڈگری گم، پنجاب یونیورسٹی سے ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی
    پارلیمنٹ میں میرا جنسی استحصال ہوا، خاتون رکن پارلیمنٹ پھٹ پڑی
    9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ
    بورس جانسن نے ارکان پارلیمنٹ کو گمراہ کیا. رپورٹ میں انکشاف

    پاکستان میں یوکے کے کیمنیوکیشن ڈائریکٹر پیو ڈانڈے جین میرٹ کو خوش آمدید کہا اور ان کی تعنیاتی کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے اس خبر کو اپنے لیئے خوشی قرار دیا ہے اور انہوں نے جین کی کافی تعریف بھی کی کہ وہ ایک قابل شخصیت کی مالک ہیں.
    خیال رہے کہ جین میرٹ اس سے قبل نیروبی، تہران اور کینیا وغیرہ سمیت برطانیہ میں مختلف عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکی ہیں اور انہوں نے بہت ساری کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں. واضح رہے کہ جین میریٹ کو ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کے بعد پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے جن کا تبادلہ ایک اور ڈپلومیٹک سروس میں ہوا ہے۔

  • سونے کی قیمت؛ عالمی مارکیٹ میں کمی، پاکستان میں اضافہ

    سونے کی قیمت؛ عالمی مارکیٹ میں کمی، پاکستان میں اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کے الٹ پاکستان میں مقامی مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 19 ڈالر کی کمی سے 1929 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے لیکن لیکن اس کمی کے برعکس پاکستانی مارکیٹ میں صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 1700روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    .
    ملکی سطح پر اس اضافہ کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر ،ملتان ،لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی ،اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 20 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے. جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1458روپے سے بڑھ کر 189215روپے کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں:
    نواز شریف؛ بی اے کی ڈگری گم، پنجاب یونیورسٹی سے ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی
    پارلیمنٹ میں میرا جنسی استحصال ہوا، خاتون رکن پارلیمنٹ پھٹ پڑی
    9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ

    بورس جانسن نے ارکان پارلیمنٹ کو گمراہ کیا. رپورٹ میں انکشاف
    حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔نثار کھوڑو
    9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخط
    تاہم دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹوں میں کمی ریکارڈ کی جارہی لیکن پاکستان میں مزید مہنگا ہوتا جاتا جارہا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پٹرول اور دوسری چیزوں میں بھی ایسا ہی کیا جاتا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتیں کم ہوتی ہیں لیکن ادھر پاکستان میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوتا جاتا ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے.

  • نواز شریف؛ بی اے کی ڈگری گم،  پنجاب یونیورسٹی سے ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی

    نواز شریف؛ بی اے کی ڈگری گم، پنجاب یونیورسٹی سے ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی

    سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی ہے. واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بی اے کی ڈگری گم ہونے پر ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کے لیے اپلائی کیا تھا. اور درخواست کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے بی اے کی ڈگری 1968 میں حاصل کی تھی.

    خیال رہے کہ نواز شریف کی بی اے کی ڈُپلی کیٹ ڈگری کے لئے 2990 روپے نجی بینک میں جمع ہوئے تھے جبکہ ڈاکومنٹس کے مطابق نواز شریف نے بی اے 340 نمبر لیکر پاس کی تھی اور نواز شریف کی 55سال پہلے حاصل ہونے والی یہ ڈگری کہیں گم ہوگئی تھی، ڈگری گم ہونے کی صورت میں 7جون 2023کو ڈُپلی کیٹ ڈگری کیلئے اپلائی کیا تھا جس کے بعد اب نواز شریف کے مشیر نے اتھارٹی لیٹر دکھا کر خود ڈگری حاصل کرلی ہے کیونکہ خود سابق وزیر اعظم اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہیں.

    مزید یہ بھی پڑھیں:
    بورس جانسن نے ارکان پارلیمنٹ کو گمراہ کیا. رپورٹ میں انکشاف
    حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔نثار کھوڑو
    9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخط

    خیال رہے کہ نواز شریف، شریف خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ اتفاق گروپ اور شریف گروپ کے بانی میاں محمد شریف ان کے والد اور تین بار وزیر اعلیٰ پنجاب رہنے والے شہباز شریف ان کے بھائی ہیں۔ جبکہ وہ خود بھی وزیر اعظم پاکستان رہ چکے ہیں، نواز شریف نے گورنمنٹ کالج ی‌ونیورسٹی لاہور سے تجارت کی تعلیم اور 1970ء کی دہائی کے آخر میں سیاست کا آغاز کرنے سے پہلے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی۔

    تاہم اس وقت وہ لندن میں ہیں کیونکہ انہیں نااہلی کے بعد ملک میں کافی مسائل کا سامنا تھا کیسز بھی تھے اور پھر بظاہری طبیعت ناسازی کو جواز بنا کر وہ علاج کی غرض سے لندن گئے تھے جہاں ان کے بیٹے رہتے ہیں تاہم اس کے بعد سے اب تک وہ واپس نہیں آئے ہیں.

  • لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    سینئر ٹی وی میزبان مبشر لقمان نے اپنے پروگرام کھرا سچ میں فوزیہ قصوری سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ جو استحکام پاکستان پارٹی ہے مجھے تو اس سے کوئی زیادہ امید نہیں کیونکہ اکثریت وہی لوگ ہیں جو لوٹے ہیں اور محض بلند آوازوں کیلئے مشہور ہیں، جب کہ یہ کہیں پر بھی چلیں جائیں پارٹی کی وجہ سے جیت سکتے ہیں لیکن اپنے بل بوتے پر نہیں جیت سکتے ہیں.

    مبشر لقمان کے سوال کیا یہ لوگ کوئی فرق لاسکیں گے؟ کے جواب میں فوزیہ قصوری نے کہا کہ جب میں پی ٹی آئی میں تھی تو اس وقت جو لوگ محنت سے کام کرتے تھے ان میں جہانگیر ترین اور علیم خان تھے کیونکہ وہ پارٹی کیلئے محنت کرتے تھے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ان لوگوں کا نہیں معلوم کہ وہ کوئی تبدیلی لاسکتے ہیں، پہلے جب پارٹی کے اندر زیادتیاں ہوتی‌ تھیں تو ہم نے آواز بلند کی اور اسی لیے ہمیں پسند نہیں کیا گیا تھا.

    اس موقع پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری اپنی ضمانت ضبط کروائے گا جبکہ علی زیدی اور عمران اسماعیل بھی اپنی سیٹ‌ نہیں نکال سکتے ہیں کیونکہ یہ لوگ تحریک انصاف کی سیٹ پر جیتے تھے اور وہ بھی ان لوگوں کو جتوایا گیا تھا، جبکہ اسی طرح کے بہت سارے ایسے لوگ ہیں جن کا اپنے حلقے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس بات پر فوزیہ قصوری نے بھی سینئر اینکر سے اتفاق کیا اور انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ تھے جنہیں پوری طرح سے نوازا گیا تھا.
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
    سمندری طوفان :کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں،چیف میٹرولوجسٹ
    روپے کے مقابلہ میں ڈالر میں کمی
    نو مئی کے واقعات میں مبینہ کردار،فیض حمید گھر میں نظر بند
    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
    نومئی کے واقعات،صابر شاکر، معید پیر زادہ پر مقدمہ درج
    پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نے پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

    فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ یہ کس قسم کے لوگ ہیں کیونکہ انسان کی آنکھ میں حیا ہوتی ہے لیکن ان کے اندر کوئی شرم و حیا ہے ہی نہیں، ( دراصل ان اشارہ یہاں فواد چودھری کی طرف تھا) کیونکہ کبھی سر پکڑ کر تو کبھی منہ چھپا کر بیٹھے تھے، اب یہاں واضح ہے کہ اللہ کی پکڑ بے نیاز ہے کیونکہ یہ لوگ بڑے بول بولا کرتے تھے لیکن آج منہ چھپا رہے ہیں جبکہ انہوں نے تھوڑا سا بھی صبر نہیں کیا ایک طرف پی ٹی آئی چھوڑی اور پھر دوسری طرف منہ چھپاتے ہوئے دوسرے پارٹی میں جابیٹھے.

  • امریکا اور  برطانیہ سمیت یورپ کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

    امریکا اور برطانیہ سمیت یورپ کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

    باخبر ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن یعنی پی آئی اے نےامریکا، برطانیہ اور یورپ کیلئے پروازیں جلد شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس پر بہت جلد عمل ہوجائے گا اور یوں پاکستان سے براہ راست ان ممالک میں جانا آسان ہوجائے گا جس سے مسافروں کو کافی بہتری محسوس ہوگی کیونکہ اب انہیں ان ممالک جانے کیلئے پہلے دبئی یا کہیں اور لینڈ کرکے جہاز تبدیل نہیں کرنا پڑے گا.

    واضح رہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت ایوی ایشن امور پر اجلاس ہوا ہے جس میں سیکریٹری ایوی ایشن نے اس شعبے کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی جبکہ سروسز کی فراہمی اور سیکیورٹی قوانین اور استعداد کاربڑھانےکےامورکا بھی جائزہ لیا گیا اور اجلاس میں امریکا، برطانیہ اور یورپ کیلئے پی آئی اے پروازیں جلد شروع کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    سمندری طوفان :کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں،چیف میٹرولوجسٹ
    روپے کے مقابلہ میں ڈالر میں کمی
    نو مئی کے واقعات میں مبینہ کردار،فیض حمید گھر میں نظر بند
    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
    نومئی کے واقعات،صابر شاکر، معید پیر زادہ پر مقدمہ درج
    پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نے پی پی میں شمولیت اختیار کرلی
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےاس مقصد کیلئےضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئےایوی ایشن کامعیار بہتر بنانے کیلئےہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے جتنی بھی مدد درکار ہو وہ کی جائے گی لیکن محکمہ بھی ضروری اقدامات کو فوری بروائے کار لائے تاکہ جلد از جلد ممکن بنایا جاسکے.

    ادھر ان ممالک میں سفر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انتہائی ضروری اور قابل ستائش ہے کیونکہ اس سے بہت بہتری محسوس کی جائے گی کیونکہ اب ان ممالک میں پی آئی اے خود سروسز فراہم کررہی ہے.

  • سمندری طوفان بائپرجوائے کے پیشِ نظر پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری

    سمندری طوفان بائپرجوائے کے پیشِ نظر پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری

    سمندری طوفان بائپرجوائے کے پیشِ نظر پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ ساحلی پٹی کے نزدیک آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے تاہم واضح رہے کہ پاک فوج نے رات گئے محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں.

    جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 82 فیصد سے زائد آبادی کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور منتقلی کا عمل آج رات تک مکمل کر لیا جائے گا لیکن اب تک کے اعداد شمار کے مطابق 73,843 میں سے 60,442 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور پاک فوج کی طرف سے ٹھٹھہ میں 9, سجاول اور بدین میں مزید 14، 14 ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے.

    اعلامیہ کے مطابق کور کمانڈر کراچی کی ریسکیو عمل کو ہر حال میں آج رات میں مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے جبکہ اگلے 72 گھنٹوں تک رینجرز اور فوجی دستوں کو الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا گیا ہے تاہم کور کمانڈر کراچی کا کہنا ہے کہ فیلڈ میں تعینات فوجی اہلکار، سول انتظامیہ کے تعاون سے اس مشکل گھڑی میں عوام کی بھرپور مدد کریں.
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    سمندری طوفان :کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں،چیف میٹرولوجسٹ
    روپے کے مقابلہ میں ڈالر میں کمی
    نو مئی کے واقعات میں مبینہ کردار،فیض حمید گھر میں نظر بند
    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
    نومئی کے واقعات،صابر شاکر، معید پیر زادہ پر مقدمہ درج
    پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نے پی پی میں شمولیت اختیار کرلی
    جبکہ دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے لیے خطرہ بننے والا سمندری طوفان بپر جوائے پیش نظر پیشگی طور پر ماہی گیروں کو سمندروں سے واپس بلالیا گیا تھا اور ساحل کی قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔

  • مریم نواز نے خواتین  کو مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ قرار دے دیا

    مریم نواز نے خواتین کو مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ قرار دے دیا

    مریم نواز نے خواتین کو مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ قرار دے دیا

    مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور چیف آرگنائزرمریم نواز کا کہنا ہےکہ ترقی کےعمل میں خواتین کو شامل کرنا ہماری پارٹی کے منشور کا حصہ پے لہذا پارٹی ٹکٹ بہترین کارکردگی پر ہی ملےگا اور اس کی یہی شرط ہے کہ اب آپ اپنی کارکردگی پر فوکس کریں تاکہ آپ پرفورمنس بہتر ہو.

    جبکہ اس موقع پر مریم نواز شریف سے صدر خواتین ونگ لاہورسعدیہ تیمورنے بھی ملاقات کی جس میں سعدیہ تیمورنےٹریننگ سیشن، پارٹی کی تنظیم سازی پررپورٹ پیش کی اورپارٹی امورمیں خواتین کےکرداراورتنظیم سازی کاجائزہ لیاگیا، علاوہ ازیں مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ترقی کے عمل میں خواتین کو شامل کرنا بھی ہمارے منشور کا حصہ ہے، کیونکہ خواتین نوازشریف اوردیگرقیادت کےشانہ بشانہ آگےبڑھتی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز مریم نواز نے کہا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے بعد ملک ٹیک آف کرے گا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھاکہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے سوچا کہ وہ افواج پاکستان کو جھکالے گا، مگرچال الٹی پڑگئی اور اب وہ 9 جون کو یوٹیوب پر بیٹھ کر انہی سے ملاقاتوں کی بھیک اور معافیاں مانگ رہا ہے۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    سمندری طوفان :کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں،چیف میٹرولوجسٹ
    روپے کے مقابلہ میں ڈالر میں کمی
    نو مئی کے واقعات میں مبینہ کردار،فیض حمید گھر میں نظر بند
    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
    نومئی کے واقعات،صابر شاکر، معید پیر زادہ پر مقدمہ درج
    پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نے پی پی میں شمولیت اختیار کرلی
    مریم نواز نے یہ بھی کہا تھا کہ خود پر برا وقت آیا تو کارکنوں کو ذمہ دار ٹھہرا کر انہیں بس کے نیچے پھینک دیا، 9 مئی کے سانحے سے تکلیف تو بہت ہوئی لیکن اچھا ہوا ملک کا دشمن پہچانا گیا ، فتنہ و فساد کا چیپٹر ختم ہوا ، اب ترقی کا سفر شروع ہوگا۔

  • طوفان کے باعث چھوٹے جہاز بند کرنے کا فیصلہ. وفاقی وزیر برائے موسمیاتی

    طوفان کے باعث چھوٹے جہاز بند کرنے کا فیصلہ. وفاقی وزیر برائے موسمیاتی

    وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث آج چھوٹے جہازبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ طوفان کے قریب پہنچتے ہی کمرشل فلائٹس کو بھی روک دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھاکہ کل دن 11 بجے سمندری طوفان کیٹی بندر سے ٹکرائے گا لہٰذا لوگوں سے اپیل ہے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، پیٹرولنگ ریلیف اور ریسکیو کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں اور 66 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے درخواست کی ہے کہ لوگ ساحلی علاقوں کی طرف طوفان کو دیکھنے کیلئے جا رہے ہیں لہذا مہربانی فرما کر یہ ڈیزاسٹر ٹورازم بند کریں کیونکہ اس میں کافی نقصان کا اندیشہ ہے. ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ مہربانی فرما کر عوام ٹک ٹاک بنانے کے لیے ساحلی علاقوں میں مت جائیں، بار بار شکایات موصول ہو رہی ہے، عوام کو بار بار روک رہے ہیں۔

    تاہم شیری رحمان کا کہنا تھا کہ طوفان کراچی کے ساحل سے نہیں ٹکرائے گا، طوفان کے باعث آج چھوٹے جہازبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور طوفان کے قریب پہنچتے ہی کمرشل فلائٹس کوبھی روک دیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا تھاکہ ایسا فیزبھی آسکتا ہے کہ جہاں منتقل کیا گیا وہاں سے کہیں اور بھی منتقل کیا جا سکتا ہے، بتایا گیا کہ 300 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    سمندری طوفان :کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں،چیف میٹرولوجسٹ
    روپے کے مقابلہ میں ڈالر میں کمی
    نو مئی کے واقعات میں مبینہ کردار،فیض حمید گھر میں نظر بند
    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
    نومئی کے واقعات،صابر شاکر، معید پیر زادہ پر مقدمہ درج
    پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نے پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

    انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کچھ علاقے ریلیف کیمپس کیلئے مناسب نہ ہوں، کیٹی بندر میں 10 ریلیف کیمپس ہیں، انتظامات کیے گئے ہیں ،کشتیوں کا بھی بندوبست کیا ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ بحیرہ عرب کے سمندری طوفان کا رخ بدل گیا، بپر جوئے کراچی کے ساحل سے دور ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا کراچی سے فاصلہ 340 کلومیٹر سے بڑھ کر 370 کلومیٹر ہوگیا ہے جبکہ کیٹی بندر سے طوفان کا فاصلہ 275 کلومیٹر سے بڑھ کر 290 کلو میٹر ہوا ہے تاہم کیٹی بندر ساحل سے طوفان کے ٹکرانے کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بپرجوئے کراچی کے ساحل سے نہیں ٹکرائے گا لیکن طوفان کا اثر نظر آئے گا۔